گوگل کی طرف سے صرف مسئلہ فونٹ کے قانونی حقوق کی واضع وضاحت ہے۔ میرا خیال ہے اگر ہم نستعالیق یا کسی دوسرے بھاری فونٹ کے حقوق واضع کر لیں تو گوگل کے اینجئنیرز اس کے بھاری بھر کم حجم کا کچھ نہ کچھ حل ضرور نکال دیں گے۔ میری ذاتی رائے میں گوگل اس طرح کی چیزوں کی ترویج میں بہت مددگار ہے۔
ابھی جو آپ گوگل پر نقشہ جات دیکھتے ہیں تو وہ اس کمیونٹی کی کاوشوں کا نتیجہ ہے۔ یہ سلسہ کار ۲۰۰۸ سے جاری ہے۔ آپ بھی اس ساری صورتحال کو اس مندرجہ ذیل میں دئیے فیس بک گروپ پر دیکھ سکتے ہیں۔ آپ تمام حضرات کی خوش دلی کا بہت بہت شکریہ۔
http://fb.com/groups/mapping-pakistan/
میں دراصل یہاں اردو فونٹ کی چل رہی کتابت کے سلسلے میں ہی آیا تھا اور اس کے علاوہ زیادہ کچھ خاص نہیں۔ ایڈوکیسی میں میرا کام نئے نقشہ نگاروں کی مدد اور رہنمائی کرنا ہے اور اس کے علاوہ اندرون و بیرونِ ملک مختلف تقریبات منعقد کرنا ہے جس میں لوگوں کو ڈیجیٹل نقشہ جات کی افادیت کو اجاگر کیا جانا ہے۔
مندرجہ ذیل فورم پر بھی ایک کتابت جاری ہے۔ اگر کوئی حضرت یا خاتون اپنی رائے دینا چاہتے ہو تو ضرور شامل کریں۔
https://groups.google.com/d/topic/early-access-fonts/qj5INhM1RSs/discussion
ابھی گوگل تین طرح کے لائسینس کی آپشن دے رہا ہے۔ جس میں آپ کو مندرجہ بالا بتائے گئے لائسینس کے علاوہ بھی آپشن مل گئی ہیں۔
https://services.google.com/fb/forms/submitafont