سب سے پیارا ہے جو رب کا وہ محمد ہی ہیں
ساری مخلوق سے افضل بھی محمد ہی ہیں
سب سے آخر میں وہی آئے نبی بن کرکے
جس پہ نازل ہوا قرآن محمد ہی ہیں
ساری دنیا کے لئے رب کی وہی رحمت ہیں
ظلم اور جبر سے بیزار محمد ہی ہیں
ہے لقب ان کا ہمیشہ سے امین و صادق
رب نے جس کو دیا کوثر وہ محمد ہی ہیں
جس کی...
انس و جن و ملک، یہ زمیں آسماں
چاند، تارے، شفق،خوشنما تتلیاں۔
بحر و بر، خشک و تر، گنگناتی صبا
چہچہاتے پرندے، حسیں کہکشاں۔
تیری تعریف میں ہیں مگن ربنا
رب عرش بریں، خالق دو جہاں۔
تو نے پیدا کیا ساری مخلوق کو
اور دی پھر انہیں کھانے کو روزیاں۔
ہو رسول ھدی پہ درود و سلام
جو ہیں خیر البشر،...
بہ
بہت بہت شکریہ بھائی
اللہ آپ کو جزاء خیر سے نوازے
آپ نے اپنی رائے کا اظہار مخلصانہ انداز میں کیا۔
اساتذہ کی آراء کا انتظار ہے، پھر ان شاء اللہ العزیز آپ اور استاذ شعراء حضرات کی اصلاح کی روشنی میں ضرور تعدیل کروں گا۔
اور
" بغاوت نہ کرے" سے امید کا اظہار مقصود ہے۔
کوئی بچوں کی شرارت کی شکایت نہ کرے
کیسے ممکن ہے کوئی بچہ شرارت نہ کرے
تتلیاں کھیلنے آتیں نہیں اب گلشن میں
مالی خائن ہے اسے کہہ دو خیانت نہ کرے
دیکھ کر حال یمن مصر و عراق و تونس
ایسا لگتا ہے کہ اب کوئی بغاوت نہ کرے
شام پوری طرح اب ہونے لگا ہے برباد...
وہ مجھے بھول نہ پائے یہ ضروری تو نہیں
ساز غم وہ بھی بجائے یہ ضروری تو نہیں
شعلئہ ہجر سے جب جب جلے اس کا تن من
اشکوں سے آگ بجھائے یہ ضروری تو نہیں
راہ الفت کے مسافر کو اندھیری شب میں
کہکشاں راہ دکھائے یہ ضروری تو نہیں
شام غم بیت ہی جائے گی چراغوں کے بنا
دیپ وہ خوں سے جلائے یہ...
بارک اللہ فیکم أستاذنا المكرم !
میرے پردادا جناب عبد الغنی رحمہ اللہ کی شادی نیپال میں ہوئی تھی، شادی کے بعد یہی سکونت پذیر ہو گئے۔ ان کا تعلق ہندوستاں سے تھا۔
" رمول" ضلع سرہا نیپال کی ایک مردم خیز بستی ( چھوٹا قصبہ ) ہے، یہاں تقریبا ٪85 سے زیادہ مسلم آبادی ہے۔ اسی کا ایک محلہ ہے سراج نگر۔
اسی محلہ کی ایک باوقار شخصیت میرے دادا محترم ڈاکٹر سراج الحق صاحب رحمہ اللہ کے نام پہ اس محلہ کا نام سراج نگر اور ایک تعلیمی، دعوتی اور رفاہی تنظیم کا نام سراج...