جی میں یہ ہی کہ رہا ہوں کہ اپنا ماڈل بنایا جائے ، اردو محفل میں وہ سارے لوازمات موجود ہیں جو اس مصنوعی ذہانت کی تربیت کر سکیں ، پہلا مرحلہ تو آسانی سے ہو سکتا ہے یعنی الفاظ کی انڈیکسنگ ، پھر موضوعات کی انڈکسنگ اور پھر ابتدائی ماڈل اور پھر تربیتی ماڈل
میری بڑی خواہش ہے دو چیزوں پر کام کرنے کی ،...
فرزانہ کہتی ہے
یہ دھاگا احمد بھائی کے سترہ سال مکمل کرنے پر ہے نہ کہ اشتیاق احمد کے ناول پر
لہذا اس سے پہلے احمد بھائی ایکس ٹو کو بلا لیں ، احمد بھائی پر ہی فوکس کریں
نہیں آج کل انسپکٹرجمشید اور انسپکٹر کامران خان رحمان کے ساتھ شکار کھیلنے گئے ہیں منور علی خان کی تلاش میں
بچہ پارٹی شوکی برادران کی امی کی نگرانی میں ہیںاور وہ بار بار سب کو احساس دلاتی ہیں
بچو تم کسی کام کے بھی ہو یا بالکل نکمے ہو۔۔۔
تو ان حالات میں کیا ہو گا ؟
میرا ایک سوال ہے ، اردو محفل جس میں پچھلی دو دہائیوں کا بہت بڑا ڈیٹا موجود ہے ، کیا اس کو ماڈل بنا کہ مصنوعی ذہانت کی تربیعت نہیں کی جا سکتی ؟
میرا یہ سوال اے آئی کے پروگرامرز کے لیے ہے ۔ ۔ ۔
زیک ، آپ کی تصویر دیکھ کہ پتہ چلا کہ آپ اب بزرگ بن ہی گئے ہیں ، بس بھائی زندگی کے سفر میں چلتے چلتے رُک سا گیا ہوں ۔ ۔ ۔
سال میں بہت کچھ ہوا ، بس جگہ بدل گئ ہے ۔۔ ۔ سوائے اس کمپیوٹر اسکرین کے باقی اردگرد کا منظر جم چکا ہے ۔ ۔ ۔ دعا ضرور کرنا ۔ ۔ ۔ کہ چلنے لگوں
شکریہ سیما ، جی بالکل یہ اردو محفل اردو کا اصل سوشل میڈیا ہے ، اور آپ جیسے دوست یہ محفل سونی نہیں ہونے دیتے ۔ ۔ ۔ ورنہ ہم جیسے تو ۔ ۔ ۔ آتے جاتے رہتے ہیں :)
اور ہاں یہ تحریر یاد دلانے کا شکریہ ۔ ۔ ۔ بہت عرصہ ہوا لکھنا چھوڑدیا ہے ، کیوں ؟
شاید انسان جب بہت کچھ سہ لیتا ہے اور بہت کچھ جان لیتا ہے ، یہاں بہت کچھ جان لینے سے مراد ، ذرے سے بھی کم علم کو جاننا ہے
تو خاموش ہونے لگتا ہے ، خاموشی ایک بہت بڑا بیان ہوتی ہے ۔ ۔ ۔اس میں بہت کچھ چھپا ہوتا ہے ،...
بہت شکریہ رافع ، بہت کچھ یاد ہے ، بھولا کچھ بھی نہیں
ہاں بہت سوں نے مجھے بھلا دیا اس کا دُکھ ہے تھوڑا ، مگر یہ ہی دنیا ہے
اللہ آپ کو صحت سلامتی دے آمین
السلام علیکم دوستو
اس نومبر میں مجھے اردو محفل سے جُڑے بیس سال ہو جائیں گے ، میں اس فورم کے شروع کے یوزرز میں سے ایک ہوں ، نبیل زیک کا لگایا ہوا یہ پودا اآج تناور درخت بن چکا ہے ، جس کو دیکھ کہ بہت خوشی ہوتی ہے ، 1998 میں جب میں نے کاشف الہدیٰ اور مرحوم سردار جہانگیر خان کے ساتھ مل پہلا اردو کا...