ابن سعید
خادم
آج ہماری بے حد دلاری اور محفل کی ہر دلعزیز پری مقدس بٹیا رانی کو سرخ جوڑا زیب تن کیے ہوئے ایک سال ہونے کو آئے ہیں۔ اب سے ٹھیک ایک برس قبل 27 اگست 2011 کو انھیں اس خوشگوار حادثے سے دو چار ہونا پڑا تھا۔ یہ پورا سال گاہے گاہے ان کی زندگی میں بے شمار خوشیوں کی سوغاتیں دیتا رہا تو وہیں صدمات کی مار بھی کچھ کم نہ رہی۔ لیکن ہماری بہادر پری نے ان حالات کا پورے تحمل اور صبر سے مقابلہ کیا اور اپنے اطراف و جوانب اپنی ذات کی خوبصورتی سے خوشیوں کے گلابی رنگ بکھیرتی رہیں۔

زندگی کے اس سفر میں ان کے "واحد مذکر حاضر" نے اپنا کردار بھی خوب ادا کیا اور دونوں نے ایک دوسرے کو کسی بھی مقام پر تنہا محسوس نہیں ہونے دیا۔ جب بھی کبھی ہماری دلاری بٹیا رانی کو کسی مشورے کی ضرورت محسوس ہوئی تو انھوں نے مناسب ترین مشورے سے نوازا، پھر خواہ وہ مسئلہ ان کی گھریلو زندگی سے متعلق ہو، روزگار سے متعلق ہو یا پھر محفل و محفلین کے متعلق۔

آج جبکہ ہماری گڑیا رانی اپنی شادی کی سالگرہ کے موقع پر اپنے شہر سے باہر خوشیاں اور رنگ سمیٹنے میں مصروف ہیں، ہم ایک بار پھر ان کو محفل، محفلین اور خود کی جانب سے دلی مبارکباد پیش کرتے ہیں نیز نہایت خوشگوار مستقبل کی دعا کرتے ہیں۔