تعارف سید عاطف علی

سید عاطف علی

لائبریرین
سید عاطف علی ولد سید خور شید علی ضیاء عزیزی جےپوری۔میں پیشے کے لحاظ سے الیکٹرانک انجینئر ہوں۔ ٖقریبا" پانچ سال کے عرصے سے سعودی عرب- ریاض۔۔۔۔۔ بسلسلہء روزگارمقیم ہوں۔محفل میں ذرا نیا ہوںآ موز بھی اگر چہ ایک طرحی مشاعرہ میں شرکت کر چکا ہوں۔ محفل کے احباب سے سیکھنے کی اورزبان و ادب سے متعلق امورپر آراءجاننے سے دلچسپی ہے ۔لسانیات خصوصا" اردو زبان سےدلچسپی کی وجہ سے فارسی اور عربی زبان سے شغف ب بھی لازمی ٹھہرا۔ والد صاحب باقاعدہ شاعر (مجموعہ ضیائے خورشید) تھے-اور سلسلہء تلمذ کے اعتبار سے مرزا غالب سے دو واسطوں سے پڑپوتے بنتے تھے۔اپنے تعارف مین والد صاحب کا سہارا لینےکی وضاحت کی ضرورت نھیں کہ دانا را اشارہ کافی است ۔کچھ فارسی والد صاحب سے سیکھی اور کچھ اپنے انجینیرنگ کے ایرانی ہم جماعت دوست اور فاینل اییرپراجیکٹ فیلوسے ۔
یہاں روزگار کے علاوہ عربی زبان کا طاب علم ہوں۔ دو مستوایات یعنی لیولز مکمل کر چکا ہوں۔تیسرا ابھی باقی ہے۔
والد صاحب کا نمونہء کلام قابل ذکر ہےاور ذیل ہے۔میرا نمونہ اگر چہ قابل ذکر نہیں تاہم آخر میں دیئے گیے ربط پر دیکھا جا سکتا ہے۔
۔۔۔۔
جس آستاں پہ میری جبیں کا نشاں نہیں
وہ اور آستاں ہے۔۔۔۔ ترا آستاں نہیں ۰۰۰۰۰۰ غزل۔
۔۔۔۔
صراحی سر نگوں۔ مینا تہی ۔اور ۔جام خالی ہے
مگر ہم تایبوں نے نیتوں میں مے چھپالی ہے ۰۰۰۰۰۰ غزل
۔۔۔۔
جو نخ ِ زنار سے الجھے رہے صدیوں تلک
شیخ کی تسبیح کے دانے ۔ جدا ہونے لگے ۰۰۰۰۰۰یوم پاکستان پر لکھا گیا
-------------------------------------------------------------
میرے نمونے کا لنک ذیل ہے ۔ احباب اگر راے میں اگر جرح تعدیل کی گنجاءش ہو تو بسرو چشم
۔۔۔
http://www.urduweb.org/mehfil/threads/اردو-محفل-کا-طرحی-مشاعرہ-بیاد-خدائے-سخن-میرتقی-میرؔ.49653/
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
السلام علیکم جناب
7 بسم اللہ جناب 7 بسم اللہ
میرے طرف سے آپ کو دو بار خوش آمدید
ایک تو سید عاطف علی کیلئے
دوسرا استاد بھائی کیلئے (استاد بھائی ، جیسا کہ پیر بھائی)
بہت زبردست تعارف پیش کیا جناب آپ نے
 

سید عاطف علی

لائبریرین
السلام علیکم جناب
7 بسم اللہ جناب 7 بسم اللہ
میرے طرف سے آپ کو دو بار خوش آمدید
ایک تو سید عاطف علی کیلئے
دوسرا استاد بھائی کیلئے (استاد بھائی ، جیسا کہ پیر بھائی)
بہت زبردست تعارف پیش کیا جناب آپ نے
چھوٹے غالب میاں۔۔آپ کی ذرہ نوازی کےلیےٴ بہت بہت سپاس گزار ہوں۔۔۔
آپ لودھراں سے کوہ قاف کیوں روانہ ہوےٴ ؟ کیا تنہایٴ نے اتنا ستایا ؟ :)۔۔۔بہر حال تلمذاتی مواخات کابھی بہت شکریہ۔۔۔اللہ کریم ۔آُپ کی تنہایٴ کسی رفیقِ شفیق سے دور کرے۔:happy:
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
آپ لودھراں سے کوہ قاف کیوں روانہ ہوےٴ ؟ کیا تنہایٴ نے اتنا ستایا ؟ :)۔۔۔ بہر حال تلمذاتی مواخات کابھی بہت شکریہ۔۔۔ اللہ کریم ۔آُپ کی تنہایٴ کسی رفیقِ شفیق سے دور کرے۔:happy:
:)بڑی گل اے سرکار
اس کا مطلب ہے آپ کے موکل خاصے با خبر ہیں:eek:
در اصل جب تک سر پھرا تھا تو لودھراں میں تھا۔ (ویسے لودھراں کا تو بس نام ہے دھنوٹ میں رہتا تھا)
اب جب کہ جوگی نے تنہائی اختیار کی تو کوہ قاف کو میزبانی کا موقع دینا مناسب سمجھا:blushing:
شہنشاہِ جنات بھی بہت عرصے سے برابر اصرار کیے جا رہے تھے :angel:
آل سعود اگر کبھی آپ کا دانہ پانی بند کرنے کی ٹرائی کرے تو بتائیے گا، آپ کا بھی کوہ قاف کا ویزہ لگوا دوں گا:p
 

محمداحمد

لائبریرین
خوش آمدید ۔۔۔۔!

سید عاطف علی صاحب،

یوں تو آپ سے شاعری کے دھاگوں اور "چھپا رستم " میں دعا سلام رہی ہے پھر بھی باقاعدہ آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا۔
 
Top