کتا ب و سنت ڈاٹ کام کی لائیبریری سے...

عبد المعز

محفلین
فہرست
احساس کی عدالت میں
حصہ اول۔وقت کی اہمیت
وقت زندگی ہے
تضیع اوقات
تسائل، ٹال مٹول اور سست روی
سستی اور کاہلی کا علاج
حصہ دوم۔انفرادی منصوبہ بندی اور کیرئیر پلاننگ
منصوبہ بندی
ڈائری کے ذریعہ اپنی زندگی کو منظم کرنا
کیرئیر پلاننگ ، مستقبل کی تلاش
حصہ سوم۔مؤثر شخصیت
کامیابی کے لیے مؤثر شخصیت لازمی ہے
شخصیت کے فکری عناصر
تعمیر شخصیت کے اخلاقی اوصاف
شخصیت کو تباہ کرنے والے عناصر
حصہ چہارم۔فن گفتگو
فن گفتگو اور آپ
آفات زبان اور خاموشی
ٹیلی فون پر گفتگو کا طریقہ اور ادب
حصہ پنجم۔عملی میدان میں کامیابی
ٹیم ورک
تفویض امور
شاہراہ کامیابی پر سفر کے لیے سواری حاضر ہے
میٹنگ کو کامیاب ادارہ بنائیے
شرکائے میٹنگ کی ذمہ داریاں
حصہ ہفتم۔انفرادی صلاحیتیں
غوروفکر کا طریقہ
تیز تر مطالعے کا فن
سننے کا فن
متانت اور لباس
خود احتسابی
دعا اور تعمیر سیرت
حصہ ہشتم۔فارمز اور چارٹس کے ذریعے اپنی ذات کی تنظیم
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
صحیح اسلامی عقیدہ
مصنف
علامہ حافظ بن احمد حکمی
مترجم
مشتاق احمد کریمی
نظرثانی
ڈاکٹر محمد لقمان السلفی
ناشر
المنار للنشر والتوزیح دہلی
تبصرہ
دین اسلام میں ایمانیات یعنی عقائد کو بنیادی حیثیت حاصل ہے۔ عقائد کی حیثیت وہی ہے جو بدن میں ریڑھ کی ہڈی کی ہے۔ اس لیے عقاید کی درستی از بس ضروری ہے بصورت دیگر اعمال کی قبولیت ممکن نہیں ہے۔ عقاید کے باب میں اب تک بہت سی کتب ہر زبان میں شائع ہو چکی ہیں اردو زبان میں بھی اس موضوع پر قابل قدر تصانیف اور تراجم سامنے آئے ہیں۔ زیر مطالعہ کتاب میں بھی عقائد سے متعلقہ بنیادی مسائل کو یکجا کیا گیا ہے۔ اس میں دین کی بنیادی باتوں سے بحث کی گئی ہے اور توحید کے ان اصولوں کا بیان کیا گیا ہے جن کی تمام رسولوں نے دعوت دی تھی۔ کتاب میں سوال و جواب کا اسلوب اختیار کیا گیا ہے جس کا مقصد مؤلف کے ہاں یہ ہے کہ قاری سوال دیکھ کر پوری طرح بیدار اورمتوجہ ہو جائے اور اس کے بعد جب جواب پڑھے تو پوری بات ذہن نشین ہو جائے اور کچھ بھی غموض باقی نہ رہے۔ کتاب اصل میں عربی میں تھی جس کے مؤلف علامہ حافظ بن احمد حکمی ہیں اردو ترجمہ مشتاق احمد کریمی نے کیا ہے۔ ترجمہ عام فہم اور سلیس ہے حتی الامکان مشکل الفاظ اور دشوار ترکیبوں سے احتراز کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب صحیح اسلامی عقیدہ کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
عرض ناشر
عرض مولف
پہلی وہ کونسی چیز ہے جو بندوں پر واجب ہے؟
عبادت کسے کہتے ہیں؟
دین اسلام کے کتنے درجے ہیں؟
ایمان کسے کہتے ہیں؟
شرک اصغر کسے کہتے ہیں؟
توحید ربوبیت کسے کہتے ہیں؟
توحید اسماء وصفات کی ضد کیا ہے؟
سب سے پہلے رسول کون ہیں؟
موت پر ایمان لانے کی کیا دلیل ہے؟
شفاعت کی کتنی قسمیں ہیں؟
ایمان کی کتنی شاخیں ہیں؟
کفر نفاق کسے کہتے ہیں؟
جادوگر کی سزا کیا ہے؟
علم نجوم کا کیا حکم ہے؟
صراط مستقیم کیا ہے؟
بدعت کی کتنی قسمیں ہیں؟
معاملات میں بدعت کیا ہے؟
اولیاء اللہ کی کرامت کا کیا حکم ہے؟
فہرست مضامین
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج
مصنف
علامہ شیخ احمد بن حجر قاضی دوحہ قطر
ناشر
مکتبہ قدوسیہ،لاہور

تبصرہ
کبیرہ اور صغیرہ گناہوں پر ہمارے اسلاف نے بہت سی کتابیں لکھیں جن کا سلسلہ تاحال جاری ہے۔ اس سلسلہ میں امام ذہبی اور محمد بن عبدالوہاب کی کتب نہایت اہمیت کی حامل ہیں۔ لیکن امام ابن حجر کی کتاب ’الکبائر‘ اس ضمن میں سب سے زیادہ جامع کتاب ہے اور اس میں دیگر کتب کے مقابلہ میں تفصیل زیادہ بیان ہوئی ہے۔ انہوں نے بعض کبیرہ گناہوں کے ضمن میں فقہا کے مباحث اور ان کے اختلافات کا بھی ذکر کیا ہے اور انہوں نے اپنی کتاب میں بعض ایسے گناہوں کو بھی کبیرہ گناہوں میں شامل کیاہے جن کی حیثیت کبیرہ گناہ کی نہیں ہے۔ مصنف نے انہیں کبیرہ گناہ محض بعض مسالک کے اصولوں اور کچھ مذاہب کے فقہا اور ان کی بحثوں کی وجہ سے قرار دیا ہے۔ بعض اضافوں اور اردو ترجمہ کی صورت میں ابن حجر کی یہی کتاب آپ کے سامنے ہے۔ مترجم نے بعض ان کبائر کو بھی کتاب کا حصہ بنا دیا ہے جن کا تذکرہ پہلے علما کی کتب میں نہیں ہے جیسے انبیا اور صحابہ کی فلمیں بنانا اور دشمنان خدا سے روابط رکھنا وغیرہ۔ کبیرہ گناہوں کی جن بحثوں کو سلف کی کتابوں میں اختصار کے ساتھ بیان کیا گیا ہے مترجم نے اس کو خاصا تفصیل کے ساتھ رقم کیا ہے۔ اور کتاب کا اختتام توبہ و استغفار پر کیا گیا ہے۔ اپنے موضوع کےحوالے سے یہ ایک بہترین اور ہر شخص کے لائق مطالعہ کتاب ہے۔(ع۔م)
اس کتاب معاشرے کی مہلک بیماریاں اور ان کا علاج کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
عرض مولف
گناہ کبیرہ کی تعریف
جنت کی ترغیب اور دوزخ سے ڈرانا
جنت کی نہریں
پوشاک اور زیورات
دوزخ کی اتھاہ گہرائی
دوزخیوں کا رونا چلانا
اللہ کے ساتھ شرک کرنا
غیراللہ کی قسم کھانا
جان بوجھ کر نماز چھوڑ دینا
بلاعذر جمعہ ترک کردینا
ماہ رمضان کا روزہ ترک کردینا
امر بالمعروف اور نہی عن المنکر نہ کرنا
پیشاب کے وقت پردہ نہ کرنا
زناکاری اور بدترین زناکاری اپنے پڑوسی کی بیوی سے زناکرنا
اغلام بازی
چوری
سود خوری
ظلم وستم
والدین کو گالی دینا
بات چیت میں جھوٹ بولنا
چغل خوری کرنا
صحابہ کرام رضی اللہ عنہم اجمعین کو گالی دینا
علم کا چھپانا
کافروں کی پیروی کرنا
بالوں کو جوڑنا
شوہر کے خلاف بیوی کو بھڑکانا
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
جنازے کے مسائل
مصنف
محمد اقبال کیلانی
ناشر
حدیث پبلیکیشنز،لاہور

تبصرہ
دین اسلام ایک مکمل ضابطہ حیات ہے۔ اس کا سرسری اندازہ اس سے کیجئے کہ انسان کی پیدائش اور موت کے سلسلہ میں بھی اسلام نے تمام قسم کی معلومات فراہم کیں اور احکامات جاری فرمائے ہیں۔ لیکن مسلمانوں کی بدقسمتی ملاحظہ کیجئے کہ جنازے اور اموات کے سلسلہ میں بھی ایسی ایسی بدعات میں پڑے ہوئے ہیں کہ الامان والحفیظ۔ یوٹیوب پر ایسی ویڈیوز موجود ہیں جن میں میت کو ڈھول کی تھاپ پر اور بھنگڑوں کے ساتھ قبرستان لے جایا جا رہا ہے اور اس پر مستزاد یہ کہ نوٹ بھی نچھاور کیے جا رہے ہیں۔ ان تمام بدعات کا قلع قمع کرنے والی یہ ایک بہترین کتاب ہے۔ جس میں جنازے سے متعلقہ تمام تر مسائل کا کتاب و سنت کی روشنی میں احاطہ کیا گیا ہے۔ اس کے علاوہ فاضل مصنف مولانا اقبال کیلانی صاحب نے تعزیت اور زیارت قبور کے احکامات پر بھی تفصیلی روشنی ڈالی ہے۔ کوشش کی گئی ہے کہ کتاب میں صرف صحیح اور حسن احادیث جگہ پائیں۔ صحت و ضعف کے سلسلہ میں زیادہ تر انحصار علامہ البانی پر کیا گیا ہے۔ (ع۔م)
اس کتاب جنازے کے مسائل کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
بسم اللہ الرحمن الرحیم
مختصر اصطلاحات حدیث
بیماری سے پہلے
غسل میت کے مسائل
جنازہ کےمسائل
تدفین کے مسائل
زیارت قبور کے مسائل
ایصال ثواب کے مسائل
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبوی
مصنف
حافظ زبیر علی زئی
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
نماز ارکان اسلام میں سے ایک اہم رکن ہے جس کے تارک کے بارے میں رسو ل اللہ ﷺ نے فرمایا: (بین الرجل وبین الشرک والکفر ترک الصلاۃ) ‘‘شرک و کفر اور آدمی کے درمیان نماز کے چھوڑنے کا فرق ہے(صحیح مسلم:82) اور علمائے اسلام نے بھی اس رکن کے تارک کو ملت اسلامیہ سے خارج سمجھا ہے۔اس گئے گزرے دو رمیں جبکہ بدعات و خرافات او رباطل عقائد رواج پاچکے ہیں او ران نظریات کی زد سے نماز جیسی عبادت بھی نہ بچ سکی۔ اللہ کے رسولﷺ نے فرمایا (صلوا کما رأیتمونی اصلی) (صحیح بخاری:631) ’’نماز اس طرح پڑھو جس طرح مجھے پڑھتے دیکھتے ہو۔‘‘اب ہر مکتبہ فکر اس بات کا دعویٰ کرتا ہے کہ ا س کی بیان کردہ نماز رسول اللہ ﷺ کی نماز کے مشابہ ہے اور ہر گروہ کی نماز کا ذریعہ اخبار اقوال و افعال رسول ہے اور رسول اللہ ﷺ کے اقوال و افعال کو ثابت کرنے کے لیے ہم تک پہنچنے والی مختلف خبریں ہی اس اختلاف کی وجہ ہیں۔ لہٰذا ان اخبار کی استنادی حالت جانچنے کے لیے علم اسماء الرجال پر عبور حاصل کرنا او رمحدثین کے اصولوں پر ہر خبر کو پرکھ کر اس پر عمل کرنا اختلافات کے خاتمے کے لئے از بس ضروری ہے۔ لیکن آج ہمیں جو نماز کے مختلف ایڈیشن نظر آتے ہیں افسوس کہ لوگ محدثین کے اخبار کو لینے کے معیارات کو استعمال نہیں کرتے اور اپنے اپنے مسلک کے نماز کے ایڈیشن کو ثابت کرنے کے لیے معیار تحقیق سے گری پڑی روایات کو بھی اپنی دلیل بنا کر پیش کرتے چلے جاتے ہیں۔ زیر نظر کتاب محترم حافظ زبیر علی زئی حفظہ اللہ کی مرتبہ ہے۔ حافظ صاحب عہد حاضر کے ایک کہنہ مشق محقق ہیں اور اسماء الرجال پر ان کی بہت گہری نگاہ ہے۔ مذکورہ کتاب میں وضو اور نماز کا طریقہ اور اس سے متعلقہ مسائل جو اللہ کے رسولﷺ سے ثابت تمام افعال و اقوال بیان کردیئے ہیں اور محقق فاضل نے ہر دلیل کو اسماء الرجال کے فن پر پرکھتے ہوئے اس کی تخریج او رحکم کے ساتھ نشاندہی بھی کردی ہے۔ حدیث کی وضاحت اور مسائل کے استنباط کے علاوہ قاری کے ذہن میں معاشرے میں گردش کرنے والی نماز کی جزئیات سے متعلق متضاد اخبار و مسائل کا تجزیہ بھی کردیا گیا ہے۔ ہر حدیث کی استنادی حالت اپنے حوالوں کے ساتھ درج ہے۔ جس کی وجہ سے اس تحریر پر اعتماد بڑھ جاتا ہے ۔ لہٰذا ان تمام خوبیوں کی وجہ سے یہ کتاب لائق مطالعہ ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب ہدیۃ المسلمین نماز کے اہم مسائل مع مکمل نماز نبوی کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
پیش لفظ
مقدمہ
نیت کی فرضیت
وضو کا طریقہ
کانوں کا مسح
وضو میں جرابوں پر مسح
مفہوم
مزید معلومات
تنبیہ
اول وقت نماز کی فضیلت
نماز ظہر کا وقت
نماز عصر کا وقت
نماز فجر کا وقت
اذان و اقامت کا مسنون طریقہ
لباس کا طریقہ
سینے پر ہاتھ باندھنا
دعائے استفتاح
بسم اللہ اونچی آواز سے پڑھنا
نماز میں سورۃ فاتحہ پڑھنا
فاتحہ خلف الامام
آمین بالجہر
رفع الیدین قبل الرکوع و بعدہ
جلسہ استراحت
تشہد میں التحیات پڑھنا فر ض ہے
نماز میں درود ابراہیمی
درود کے بعد اشارہ کرنا
دعا میں منہ پر ہاتھ پھیرنا
نفلی نمازیں
صبح کی دو سنتیں
نماز میں مسنون قراءت
تعداد رکعات وتر
وتر کا طریقہ
دعائے قنوت
قیام رمضان
تکبیرات عیدین
مسافت سفر
مدت قصر
جمع بین الصلاتین
صلوۃ استسقاء
صلو ۃ التسبیح
سورج اور چاند گرہن کی نمازیں
سجد ہ سہو
صف کے پیچھے اکیلا نمازی
تعدیل ارکان
نماز جنازہ کا طریقہ
صحیح نماز نبوی
نماز کے بعد اذکار
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
مقالات راشدیہ ۔جلد 1،2،3
مصنف
ابو محمد بدیع الدین راشدی
ناشر
نعمانی کتب خانہ،لاہور

تبصرہ
بدیع الدین شاہ راشدی ایک عظیم مبلغ و مصلح تھے۔ ان کی دعوت و تبلیغ سے ہزاروں انسان توحید خالص سے شناسا ہوئے اور کتاب و سنت کےمتبع بنے۔ اپنی گوناگوں مصروفیات اور ہمہ جہتی مشاغل کے باوجود انھوں نے ایک سو سے زائد کتابیں یادگار چھوڑیں۔ حضرت صاحب کو بہت سے علوم پر دسترس حاصل تھی، مگر علوم القرآن اور علوم الحدیث پر تو مجتہدانہ بصیرت رکھتے تھے۔ حضرت صاحب کے بہت سے رسائل اور کتابچے زیور طبع سے آراستہ ہوئے لیکن ان میں سے بہت سے ایسے بھی ہیں جو ایک بار شائع ہوئے مگر نامساعد حالات کی بنا پر دوبارہ شائع نہ ہو سکے۔ زیر نظر کتاب میں اسی کمی کو پورا کرتے ہوئے حضرت صاحب کے 27 رسائل کو یکجا کر دیا گیا ہے۔ جن میں سے تین چار رسائل اعتقادی اور اصول پر مشتمل ہیں، چھ مسلک اہل حدیث پر ہیں۔ جن میں حقانیت اہل حدیث، شان اہل حدیث، صداقت اہل حدیث، تاریخ اہل حدیث وغیرہ جیسے عناوین پر سیر حاصل بحث ہے۔ نو رسائل مختلف فقہی مسائل پر ہیں اور باقی نماز کے مختلف احکام پر مشتمل ہیں۔ (ع۔م)
اس کتاب مقالات راشدیہ جلد1 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مقالات راشدیہ جلد 2 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
اس کتاب مقالات راشدیہ جلد 3 کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مقالات راشدیہ جلد3
کیا حنفی امام کے پیچھے نماز پڑھنا درست ہے؟
کیاامام کے پیچھے سورہ فاتحہ پڑھنا مکروہ ہے؟
ترک رفع الیدین کے علمی محاسبہ
تصحیح آٹھ رکعت تراویح
فقہ وحدیث
فقہ حنفی کا دوسرا رخ
لفظ فقہ کا اصلی مفہوم
حرمت مصاحرات بالزنا کا حکم
ایک مجلس میں طلاق ثلاثہ پر دیئے گئے دلائل کا علمی وتحقیقی جائزہ
اہل حدیث کے امتیازی مسائل
مسلک اہل حدیث پر لگائے گئے الزامات کی حقیقت
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
میاں بیوی ایک دوسرے کا دل کیسے جیتیں
مصنف
عمرو بن عبدالمنعم بن سلیم
مترجم
ابو القاسم حافظ محمد حماد
ترتیب وتخریج
حافظ ندیم ظہیر
نظرثانی
ابو محمد حافظ عبدالستار الحماد
ناشر
مکتبہ اسلامیہ لاہور

تبصرہ
اللہ تعالیٰ نے نظام کائنات کے ایک اہم کردار یعنی حضرت انسان کو پیدا فرمایا اور اس کی نسل کو آگے بڑھانے کا بندوبست کیا نر اور مادہ کی تخلیق اسی مقصد کے پیش نظر تھی پھر انہی جوڑے کو ایک دوسرے سے مانوس کرکے زمین پر ایک خاندان کی شکل میں پھیلا دیا اور اس طرح پوری دنیا میں معاشرے وجود میں آئے گویا میاں بیوی معاشرے میں وہ پہلاکردار ہیں جو اپنی خوبیوں اور خامیوں کو اگلی نسل میں منتقل کرسکتی ہیں اور انہی اوصاف کی بنا پر صحت مند اور ناقص معاشرے وجود میں آتے ہیں۔ اسلام نے معاشرے کے اس بنیادی یونٹ کو قائم و دائم رکھنے کے لیے سنہری اصولوں سے روشناس کروایا ہے اور ایسی تعلیمات دی ہیں اگر ان کومدنظر رکھا جائے تو میاں بیوی کا رشتہ اچھے انداز میں بندھا رہتا ہے۔زیرنظر کتاب میں مؤلف نے روزمردہ زندگی میں میاں بیوی دونوں کو ایک دوسرے سے محبت کرنے اور جن چیزوں سے نفرت پیدا ہوسکتی ہے ان سے دور رہنے کے اسباب و علل بیان کردیئے ہیں تاکہ وہ تمام قباحتیں جن سے ایک دوسرے کے دل دور ہوسکتے تھے اور وہ تمام اچھائی والی باتیں کہ جن سے محبت میں اضافہ ہوسکتا تھا قرآن حدیث کےدلائل اور آثار و واقعات کے شواہد سے بڑے دلچسپ اور سہل انداز میں بیان کردیئے گئے ہیں۔ گھروں میں ایسی کتاب کا ہونا ضروری ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب میاں بیوی ایک دوسرے کا دل کیسے جیتیں کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست
تقدیم
مقدمہ
مثالی خاوند
سنت نبوی پر ثابت قدم
اپنی رفیقہ حیات کے راز کو راز رکھتا ہو
عر لحاظ سے نمونہ ہو
اپنی شریک حیات سے نرم خوئی سے پیش آتا ہو
اپنے وقت کی تقسیم وترتیب میں ماہر
عقل مند،سمجھدار ، دانا اور دانش مندی میں برتر وفائق
دلربا بیوی
نیک اور دیندار
اپنے خاوند کی زبردست اطاعت گزار
خاوند کے مال اور اس کی عزت کی حفاظت
خاوند کی موجودگی کا لحاظ وخیال رکھنے والی
پاکدامن او رشریف
صبر وایمان والی
دل کی غنی اور سیرچشم
زیب وزینت کو مخفی رکھنے والی
بستر پر خاوند کی چاہت اور مراد کو پورا کرنے والی
عقلمند ودانا
چند مضامین جو مجھے پسند آئے
میل جول کے راز اور میاں بیوی کی نفسیات
میاں بیوی کے آپس کےمیل جول میں تناقض
میاں بیوی کے تعلقات میں خرابی کیسے پیدا ہوتی ہے اور اس کا علاج کیا ہے
میاں بیوی کے آپس میں سلوک کے لیے نصیحتیں
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
بہائیت اور اس کے معتقدات
مصنف
پروفیسر ڈاکٹر عبدالرؤف ظفر, پروفیسر نذیر احمد بھٹی
ناشر
قرآنک عریبک فورم بہاول پور

تبصرہ
انیسویں صدی میں جب کفار نے مسلم ممالک پر اپنا تسلط قائم کیا تو مسلمانوں کے جذبہ جہاد کو ختم کرنے کے لیے مختلف قسم کی سازشیں کیں ا ن میں سے ایک یہ تھی کہ اسلام میں نئے انبیا کا ظہور دعویٰ کیا جائے اور ان جھوٹے انبیا کے ذریعے سے نئے عقائد کا پرچار کیا جائے جن میں جہاد نام کی کوئی چیز باقی نہ ہو۔ ان نظریات کے حامی برصغیر میں مرزا غلام احمد قادیانی تھے اور ایران میں علی محمد باب اور پھر اس کی روحانی اولاد میں حسین علی مازندرانی بہاء اللہ اور اس کا بیٹا عباس عبدالبہاء آفندی پیدا ہوئے۔ ان فتنوں کےخلاف علمائے اسلام نے بہت خدمات انجام دیں اور شدو مد کے ساتھ ان کا رد پیش کیا۔ پیش نظر کتاب بھی اسی سلسلہ میں ترتیب دی گئی ہے جس میں بہائیت کے بانی بہاء اللہ کے عقائد و نظریات پر اس کی کتابوں سے بحث کی گئی ہے اور اسلام کے نظریہ ختم نبوت اور جہاد پر مفصل کلام کیا گیا ہے اس کے علاوہ اسلامی نظام زندگی کا خلاصہ بھی کتاب میں شامل کیا گیاہے۔ (ع۔م)
اس کتاب بہائیت اور اس کے معتقدات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
پیش لفظ
باب اول۔بہائیت کا پس منظر ومختصر تاریخ
باب دوم۔بہاء اللہ مازند رانی کے باطل عقائد ودعاوی
باب سوم۔بہائیت کی تعلیمات پر ایک نظر
باب چہارم۔بہائی شریعت
باب پنجم۔بہائیت کے جھوٹ اور پشین گوئیاں
باب ششم۔بہائیت کے زعماء اور فرقے
باب ہفتم۔ختم نبوت
باب ہشتم۔ اسلام کا تصور جہاد اور بہائیت
باب نہم۔ اسلام ایک مکمل نظام حیات
مصادر ومراجع
 

شمشاد

لائبریرین
عبد المعز یہ کون سی کتاب کی فہرست مضامین ہے اور یہ دھاگہ تو مختلف کتابوں سے پسندیدہ اقتباس کا ہے۔
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
منافقین کا کردار اور علامات
مصنف
ابو یاسر عبداللہ بن بشیر
نظرثانی
محمد اختر صدیق
ناشر
مکتبہ اسلامیہ،لاہور

تبصرہ
انسانی رویہ میں منفی و مثبت رجحانات ایک معمول کی بات ہوتی ہے اور دونوں پہلو اپنے اپنے مقام پر ایک مستقل حیثیت رکھتے ہیں او ردونوں پہلوؤں میں ہر ایک ایک مستقل رویہ ظاہر کررہا ہوتا ہے۔ چاہے وہ درست ہو یا صحیح۔ لیکن ان دونوں پہلوؤں کو نظر انداز کرتے ہوئے ایسا رویہ اختیار کرنا جس سے آدمی کی شخصیت کا تعین مشکل ہوجائے یہ کسی بھی مذہب اور سوسائٹی میں اچھا خیال نہیں کیا گیا۔ شریعت میں کفر اور اسلام وہ اصطلاحات ہیں جو حق و باطل کے رویہ کو ظاہر کرتی ہیں اسی طرح جو ان دونوں میں سے کسی راہ کو متعین نہ کرپائے بلکہ اس کے قول یا شخصیت سے دونوں پہلوؤں کی آمیزش نظر آئے اس دو رُخے انسان کو اسلامی اصطلاح میں منافق کہتے ہیں او راس کی سزا کفر سے بھی زیادہ ہے۔ مسلمانوں کو نفاق سےبچنے کی تلقین کی گئی ہے اور شارع نے اس کی علامات بھی واضح کردی ہیں۔زیر نظر کتاب انہی علامات نفاق پر مشتمل ہے جو قرآن و سنت کےدلائل سے مرتب ہے۔(ک۔ط)
اس کتاب منافقین کا کردار اور علامات کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 

عبد المعز

محفلین
فہرست مضامین
مقدمہ
نفاق کی تعریف
نفاق کی اقسام
اعتقادی نفاق
عملی نفاق
نفاق کے پیدا ہونے والے اسباب
جھوٹ بولنا
گالی گلوچ کرنا
خیانت کرنا
راز یا بات کی امانت
دھوکہ دینا
نماز کی کوتاہیاں
اللہ کو بھلا دینا
قرآن وسنت کا مذاق اڑانا
بے حیا وبے غیرت ہونا
تکبر کرنا
کفر کی مدد کرنا
دین کی سمجھ سے محروم رہنا
جاسوسی کرنا
نافرمان ہونا
منافق کا کردار
منافقین کی مثالیں
قبر میں اس کا معاملہ
نفاق سے ڈرٹے رہنا چاہیے
آخر دور میں مسلمانوں کا بگڑ جانا
مصادر ومراجع
 

عبد المعز

محفلین
کتاب کا نام
خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم
مصنف
حاجی معین الدین ندوی
ناشر
ناشران قرآن لیمیٹڈ لاہور

تبصرہ
خلفائے راشدین حضرت ابوبکر، عمر، عثمان اور علی رضی اللہ عنہم کے فضائل و مناقب سے متعلق بہت ساری احادیث مروی ہیں۔ حضرت ابوبکررضی اللہ عنہ کی نسبت آپﷺ نے فرمایاکیا تم پہلے شخص نہیں جو میری امت میں سے جنت میں داخل ہوگے۔ حضرت عمررضی اللہ عنہ کے متعلق ارشاد فرمایا: گزشتہ امتوں میں محدثین تھے اگر میری امت میں کوئی محدث ہو گا تو وہ عمر ہوں گے۔ حضرت عثمان رضی اللہ عنہ کے بارے میں فرمایا کہ ہر پیغمبر کے رفیق ہوتے ہیں اور جنت میں میرے رفیق عثمان ہوں گے۔ حضرت علی رضی اللہ عنہ کی نسبت ارشاد ہوا کہ کیا تم یہ پسند نہیں کرتے کہ میرے ساتھ تم کووہی نسبت حاصل ہو جو ہارون علیہ السلام کو موسیٰ علیہ السلام کے ساتھ تھی۔ آخر کیا وجہ تھی کہ اللہ تعالیٰ نے ان برگزیدہ شخصیات کو اس قدر مقام و مرتبہ عطا فرمایا۔ اس کے لیے ہمیں ان حضرات کی سیرت کی ورق گردانی کرنا ہوگی۔ زیر تبصرہ کتاب انہی شخصیات کی سیرت پر ایک جامع دستاویز ہے جس میں کسی لگی لپٹی کے بغیر خلفائے راشدین کی زندگی کے تمام گوشوں پر بالتفصیل روشنی ڈالی گئی ہے۔ کتاب کے مصنف مولانا معین الدین ندوی سب سے پہلے خلیفہ راشد کے حالات زندگی اور ایمان لانے کے واقعات قلمبند کرتے ہیں اس کے بعد ان کے اخلاق و عادات، فضائل و مناقب اور کارہائے نمایاں پر روشنی ڈالتے ہیں۔ مصنف نے مذکور حضرات کے خلیفہ راشد بننے کے بعد کے حالات کو خصوصی طور پر موضوع سخن بنایا ہے اور اس سلسلہ میں پائے جانے والے اشکالات کو حتی المقدور دور کرنے کی کوشش کی ہے۔(ع۔م)
اس کتاب خلفائے راشدین رضی اللہ عنہم کو آن لائن پڑھنے یا ڈاؤن لوڈ کرنے کے لیے یہاں کلک کریں
 
Top