تعارف ہم ہیں بنتِ شبیر

بنت شبیر

محفلین
وعلیکم السلام

واہ واہ خرم آپ نے تو بہت اچھا کام کیا ہے

میری طرف سے خوش آمدید :)

ماشاءاللہ ایک سے بڑھ کر ایک ہیں آپ سب
اب مجھے یہ سمجھ نہیں لگ رہی کہ میں آپ کا شکریہ ادا کروں یا بھائی کو کہوں شکریہ ادا کرنے کا :doh: کیونکہ آپ نے بھائی کو مخاطب کیا ہے مجھے نہیں :clown: لیکن پھر بھی بہت شکریہ خوش آمدید کہنےکا۔ ایک سے بڑھ کر ایک تو ہیں ابھی ہماری ایک بہن اور بھی رہتی ہے لیکن اسے ہم نے کھانا پکانے میں لگا رکھا ہے :D
بس اسی طرح آپ سب کی حوصلہ افزائی کی ضرورت ہے شکریہ
 

بنت شبیر

محفلین
میں نے تو وہ گانا نہیں سنا اگر ممکن ہو تو سنا دیں میری عزت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر ایک گانا میری عزت پر حرف ہے تو میں ایسی عزت سے باز آیا
انشااللہ آپ اچھا اضافہ ہی ہونگی
مجھے اب یہ پتہ نہیں چل رہا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں یا سنجیدہ ہیں۔ اس لیے مجھے آپ سے کچھ کچھ ڈر لگ رہا ہے:unsure: وہ گانا کچھ اس طرح تھا " پپو ناچ نہیں سکتا"
 

بنت شبیر

محفلین
اردو محفل میں خوش آمدید بنت شبیر
ماشاءاللہ تم محفل میں ایک اچھا اضافہ ثابت ہوگی
اندازِ تحریر بھی خوب ہے ماشاءاللہ
بہت شکریہ مہ جبین آپی انشاءاللہ کوشش کروں کی کہ اچھا اضافہ ہی ثابت ہوں۔ اندازِ تحریر پسند کرنے کا شکریہ آپ کی حوصلہ افزائی ہی میری نئی تحریروں کا سبب بنے گی۔
 

بنت شبیر

محفلین
آپ جو مرضی کہیے اس سے کیا فرق پڑتا ہے اور عمر تو لڑکیاں اور عورتیں چھپاتی ہیں، ہمیں کیا۔ اور ضروری نہیں کہ کوئی فرسٹ ایٕئر میں ہو اور اسکی عمر پندرہ سولہ سال ہو، ہو سکتا ہے وہ میڑک میں دس پندرہ بار فیل ہو چکا ہو اور اسکی عمر پچیس تیس سال ہو :grin:
ہاں ہاں عمر تو لڑکیاں اور عورتیں چھپاتی ہیں لیکن میں تو ابھی بچی ہوں:p
آئے ہائے مجھے تو بھائی کہتے تھے محمد وارث انکل بہت ذہین ہیں۔ لیکن میٹرک میں دس پندرہ بار اف میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی:D:):-P:dancing:
 

بنت شبیر

محفلین
السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ
بنت شبیر میں آپ کو اردو محفل میں خوش آمدید کہتا ہوں۔
آج شاکر بھائی کے بھائی کا پڑھ کر موڈ آف ہوگیا ہے اسلئے تفصیلی خط و کتابت بعد میں ہوگی۔
وعلیکم السلام ورحمتہ اللہ و برکاتہ بہت شکریہ موجو بھائی۔ شاکر بھائی کے بھائی کا مجھے بھی بہت افسوس ہوا۔ گو کے میں ان کو ابھی جانتی نہیں ہوں لیکن خرم بھائی نے ان کے بارے میں مجھے بتایا ہے اللہ تعالیٰ ان کی مغفرت فرماے آمین
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
لیکن میٹرک میں دس پندرہ بار اف میں تو سوچ بھی نہیں سکتی تھی:D:):-P:dancing:
اچھا تو کیا دس پندرہ بار سے زیادہ بار
خیر کوئی بات نہیں
ویسے آپس کی بات ہے پھر میٹرک پاس کر کے چھوڑا یا "ڈاک ٹر" عامر لیاقت حسین کی طرح جعلی ڈگری۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

شمشاد

لائبریرین
مجھے تو لگتا ہے کہ آپ کے ایک وقت کا کھانا بھی چار وقت کے برابر ہو گا:p ویسے آپ ہمیں مہمان نوازی کا موقع تو دیں
جب جی چاہیں آ جائیں، بس آنے سے ایک گھنٹہ پہلے اطلاع کر دینا تاکہ بندوبست کر سکوں (گھر سے غائب ہونے کا)
 

پپو

محفلین
میں نے تو وہ گانا نہیں سنا اگر ممکن ہو تو سنا دیں میری عزت کو کوئی فرق نہیں پڑتا اور اگر ایک گانا میری عزت پر حرف ہے تو میں ایسی عزت سے باز آیا
انشااللہ آپ اچھا اضافہ ہی ہونگی
مجھے اب یہ پتہ نہیں چل رہا کہ آپ مذاق کر رہے ہیں یا سنجیدہ ہیں۔ اس لیے مجھے آپ سے کچھ کچھ ڈر لگ رہا ہے:unsure: وہ گانا کچھ اس طرح تھا " پپو ناچ نہیں سکتا"
کوئی بات نہیں مجھ سے ڈرنے کوئی ضرورت نہیں میں تو انتہائی بے ضرر انسان ہوں شکریہ آپ نے شیئرنگ کی
 

بنت شبیر

محفلین
پتا ہے آپ کا تعارف پڑھ کے لوگوں نے مجھے کیا کہا؟
کہتے ہیں لو جی آپ کی بہن آ گئی
میں نے آ کے پڑھا تو ماننا ہی پڑا کہ واقعی یہ تو اپنی ہی بہنا جی تشریف لائی ہیں
اچھا آپ کا مطلب یہ ہے کہ آپ بھی میری طرح اچھا لکھتے ہیں۔ یہ آپ کی غلط فہمی ہے:D
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
اچھا آپ کا مطلب یہ ہے کہ آپ بھی میری طرح اچھا لکھتے ہیں۔ یہ آپ کی غلط فہمی ہے:D
میری نہیں لوگوں کی غلط فہمی ہے:ROFLMAO:
اور آپ کی خوش فہمی ہے آپا جی:p
میں بھلا کیوں آپ جیسا لکھنے لگا؟:laugh:
غالبؔ کاہے اندازِ بیاں اور:flag:
 

بنت شبیر

محفلین
میری نہیں لوگوں کی غلط فہمی ہے:ROFLMAO:
اور آپ کی خوش فہمی ہے آپا جی:p
میں بھلا کیوں آپ جیسا لکھنے لگا؟:laugh:
غالبؔ کاہے اندازِ بیاں اور:flag:
یعنی میری طرح آپ مشہور نہیں ہونا چاہتے۔ ویسے آج کل غالب کو کون جانتا ہے سب وصی کو جانتے ہیں:D:)
 

چھوٹاغالبؔ

لائبریرین
یعنی میری طرح آپ مشہور نہیں ہونا چاہتے۔ ویسے آج کل غالب کو کون جانتا ہے سب وصی کو جانتے ہیں:D:)
اللہ کا شکر ہے وہ "سب" غالب کو نہیں جانتے:p
ننھی ننھی کھوپڑیوں کی کیا مجال کہ نوشہ میاں کی غلام گردشوں کے چکر سہہ سکیں:confused3:
جیسے با ذوق سامعین مہدی حسن، میڈم نور جہاں سنتے ہیں
اور "سب" نصیبو لعل ، اور عطااللہ عیسیٰ خیلوی سن کر سر دھنتے رہتے ہیں:laugh:
 
سننے میں آیا ہے کہ "کچھ لوگوں" نے رمضان بھر روز آنہ سحری میں اٹھ کر "نور سحر" کے گال چھونے کا قصد کر رکھا ہے! :)
 
Top