محمد بلال اعظم
لائبریرین
کل ایک مئی 2012 کے خواتین ڈائجسٹ میں ایک غزل پڑھی جو محمود غزنوی صاحب کی تھی، مجھے شک ہوا کہ یہ شاید محفل والے محمود بھائی ہیں۔ اپنے بلاگ پہ پوسٹ کی تو سوچا شاملِ محفل بھی کر دی جائے۔
اتنی سی زندگی میں ریاضت نہ ہو سکی
اک غم کو بھول جانے کی عادت نہ ہو سکی
سوچو تو پور پور تھکن سےہے چُور چُور
دیکھو تو طے ذرا سی مسافت نہ ہو سکی
کچھ دیر ہی جلا وہ ہواؤں کے رو برو
گھر کے دیے سے اتنی مروت نہ ہو سکی
سب کچھ اسی کے دم سے تھا محمود، اس کے بعد
کارِ جہانِ تازہ سے رغبت نہ ہو سکی
(محمود غزنوی)