ساتویں سالگرہ محفلین پر موزوں اقوال و اقتباسات

محمداحمد

لائبریرین
اس ’’زبردست‘‘ کو میں ’’پر مزاح‘‘ سمجھ لیتا ہوں
:grin:

کیا میں عقل مند نہیں ہوں واقعی؟ :cool3:

بھیا آپ تو زبردست نجومی ہیں۔

میں دراصل "پُرمزاح" ہی پریس کر رہا تھا مگر لغزشِ ماؤس کے باعث وہ زبردست ہوگیا۔ میں ریٹنگ ریوائز کرنا مناسب نہیں سمجھی۔ :D
 

محمداحمد

لائبریرین
یہ "محفلین پر موزوں اقوال و اقتباسات" کا دھاگہ ہے، اس پر سب "اقوال و اقتباسات" اپنے بجائے اوروں پر چسپاں کرنے ہیں۔ :D

ہمیں اپنی گفتگو کہیں اور کے لئے اُٹھا رکھنی چاہیے۔ ;)
 
السلام علیکم​
نا تو مجھے شعر آتے ہیں نا ہی گرافکس اور نا ہی اچھے اچھے مضمون لکھنے لیکن مجھے بھی اپنی انسیت اور کیئر اور دلچسپی محفل کے ساتھ دکھانی ہے سو ایک اوٹ پٹانگ خیال کے ساتھ حاضر ہوں​
یہاں آپ سب سے بات چیت اور پیغامات پڑھنے سے کچھ ممبران کی شخصیت اور عادات کا تھوڑا بہت اندازہ لگایا ہے اور اسی اندازے کو میں یہاں پیش کر رہی ہوں۔میں نے کچھ Quotes جمع کیے ہیں اور انہیں یہاں ان ممبران کے نام سے پوسٹ کرونگی جنہیں میں تھوڑابہت جانتی ہوں اور یوں شو کرنے کی کوشش کی ہے جیسے انہی ممبران کے یہ اقتسابات اور اقوال ہیں ۔​
اور ہاں حسب عادت مجھے اس ٹاپک کا عنوان نہیں آ رہا تھا اس کے لیے میں نے سعود کی خدمات لی ہیں اور دو تین امیجزکی تبدیلی میں نایاب بھائی کی مدد بھی لی ہے۔سب تو تبدیل نہیں کر واسکتی تھی اور نا ہی مجھے یہ کام آتا ہے اس لیے گزارہ کیجئےگا​

@ام نورالعین
omeaeman.jpg
وعليكم السلام ورحمة اللہ وبركاتہ
شكريہ تعبیر سس ، ميں اتنى اچھی بات كيسے سوچ سكتى تھی ۔ لرزا كر ركھ ديا آپ نے۔ بہر حال يہ ذاتى محاسبے كے ليے ايك عمدہ پيمانہ ہے۔سيوڈ۔ ان شاء اللہ يہ مجھے يشہ آپ كى ياد دلائے گا اور ميرے ذاتى مصحف كى تلاوت كى طرف بلائے گا اور حديث مبارك ميں آتا ہے: جو نيكى كا حكم دے نيكى كے اجر ميں وہ بھی شريك ہے ۔ آئندہ ميرى تلاوت ميں آپ كا اور اس اميج كے خالق كا شئير پكا ۔
 

تبسم

محفلین
واہ تعبیر آپی آپ نے تو کمال کر دیا ہے سب کےمزاج کے بارے میں بتا دیا ہے آپ نے ہمارے لیے تو آپ نے کچھ کہنے کے لیے چھوڑا ہی نہیں :applause::applause:
 

تعبیر

محفلین
محترم تعبیر بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں آمین
سپرب
گریٹ جاب
اپنائیت و مخلصی کا انوکھا انداز
کون کہتا ہے کہ نیٹ پر آباد عالمی گاؤں میں صرف جھوٹ کی حکمرانی ہے ۔ ؟

بہت بہت شکریہ نایاب بھائی
ویسے محفل واحد جگہ ہے نیٹ پر جہاں سب کے سب اچھے لوگ ہیں اور جو فیک ہوتے ہیں وہ یہاں زیادہ دیر ٹک نہیں پاتے محفل خود ہی انہیں پہچان کر نکال باہر کرتی ہے ۔
 

تعبیر

محفلین
:aadab: اور :great:

:zabardast1: کا بٹن دبا دبا کر تھک گیا لہٰذا اس مراسلہ پر ”معلوماتی“ کا بٹن دبا دیا :D اتنے سارے محفلین کے لئے اتنے سارے شگفتہ شگفتہ، پیارے پیارے، پر مزاح سارے اقوال زریں پیش کرنے پر بہت سارا شکریہ اور بہت ساری داد قبول کیجئے۔
بہت بہت شکریہ یوسف بھائی
اور یہ معلوماتی کیوں؟؟؟صحیح لگے تھے تو متفق پر کلک کرنا تھا نا :D
 

تعبیر

محفلین
ارے آپ بھی تھک گئیں ۔ :D کمال ہے۔ ہم تو سمجھ رہے تھے کہ صرف ہم ہی پڑھ پڑھ کر اور زبردست، زبردست پر کلک کرتے کرتے تھک گئے ہیں۔ :D بہت ہی زبردست اور اعلیٰ اقوال ہیں اور اکثر حسب حال اور موزوں بھی ۔ اگر آپ ہر ایک کے لئے ایک ہی اقتباس پیش کرتیں تب بھی کافی ہوتا۔ مگر آپ نے تو ہر ایک کے لئے اقتباسات کا اتوار بازار لگادیا :D اور وہ بھی اعلیٰ درجے کا۔ دو چار تعبیر بہنا کے لئے بھی ہوجائے تو کیا حرج ہے :)

ہاہاہا
جی اس وقت احساس تھا کہ پڑھنے والے بھی بور ہو جائیں گے لیکن سمجھ نہیں آ رہا تھا کہ پہلی قسط میں کن کن اراکین کا ذکر کروں اور کن کو چھوڑ دوں اگلی قسط کے لیے
نایاب بھائی سے ہی سیکھا ہے کہ آج کا کام آج ہی کرو

اتوار بازار سے ہول سیل میں لیے تھے نا اس لیے سب کے سب خرید لیے :p
جن سے زیادہ بات چیت اور سلام دعا ہوتی ہے یہاں ان کے لیے لگا کہ یہ زیادہ موزوں ہے پھر لگا کہ ارے نہیں یہ بھی تو موزوں ہے اس چکر میں سب ڈھیر لگتا گیا
تعبیر ابھی اتنی عالم فاضل نہیں نا بنی کہ اسکا کوئی قول یا اقتباس ہو
 
Top