متبادل الفاظ کا استعمال ۔۔۔

فاتح

لائبریرین
ذرا اردو کےاراکین خمسہ کوکھنگالیے تو۔
اول تو یہ ارشاد ہو کہ اردو شاعری کے اراکین خمسہ یا اردو نثر کے؟ نیز یہ بھی بتا دیجیے کہ آپ اور آپ کے گینگ کی جانب سے کن کن کو اراکین خمسہ میں شمولیت کا اعزاز بخشا گیا ہے۔
 
بہرحال سب کی رائے قابل احترام۔ اب چھوڑیں یہ دھاگہ اور آئیں دوسری تجویز کے جانب جو میں نے اسی زمرہ میں پیش کی ہے۔ کچھ تعمیری کام کرلیں۔ :)
 
اول تو یہ ارشاد ہو کہ اردو شاعری کے اراکین خمسہ یا اردو نثر کے؟ نیز یہ بھی بتا دیجیے کہ آپ اور آپ کے گینگ کی جانب سے کن کن کو اراکین خمسہ میں شمولیت کا اعزاز بخشا گیا ہے۔
جن کو اردو کی تاریخ میں عناصرخمسہ کہا گیا۔
 
فاتح

لائبریرین
حالانکہ میں نے اردو کے عناصر خمسہ کو کھنگالنے کی دعوت دی ہے۔
ان اراکین خمسہ میں شعیب صاحب، ثمرقندی صاحب، سلمان صاحب کے علاوہ کن کن کو شامل کر رکھا ہے آپ نے؟ جنھوں نے اصطلاحات گھڑنے کے کارنامے سرانجام دیے
 
فاتح

لائبریرین
جن کو اردو کی تاریخ میں عناصرخمسہ کہا گیا۔
اگر ابہام کی بجائے ارشاد فرما دیجیے کہ کون کون ہیں وہ تو مجھ سمیت باقی سب کے لیے بھی سہل ہو جائے گا معاملہ۔۔۔ تا کہ ہم سب انھی اراکین خمسہ کے اصطلاح گھڑنے کے کارنامے کھنگال سکیں۔
 
اگر ابہام کی بجائے ارشاد فرما دیجیے کہ کون کون ہیں وہ تو مجھ سمیت باقی سب کے لیے بھی سہل ہو جائے گا معاملہ۔۔۔ تا کہ ہم سب انھی اراکین خمسہ کے اصطلاح گھڑنے کے کارنامے کھنگال سکیں۔
ہم عرض کریں گے تو متعصبانہ نقطۂ نظر پیش کرنے کاالزام بھی لگ سکتا۔ اس لیے بہتر ہوگا کسی تاریخ اردو کی کتاب اٹھا کردیکھ لیں۔
 
فی الحال یہ بحث برائے بحث ترک کریں اور دوسرے دھاگہ کی طرف آئیں۔ یہی وقت کچھ تعمیری گفتگو اور کام میں صرف ہوجائے۔ ایک تجویز میں نے دی ہے، اس بارے اپنا خیال ظاہر فرمائیں۔
السلام علیکم۔
 
منصور آفاق

محفلین
یونہی بحث کئے جا رہے ہو۔صرف وہی اصطلاحات زندہ رہیں گے جنہیں وقت قبول کرے گا۔باقی سب کچھ کتابوں میں دھرا رہ جائے گا۔مگر مجھے ایک بات کی سمجھ کبھی نہیں آئی کہ عربی اور فارسی الفاظ سے ہمیں اتنی محبت کیوں ہے ۔ عربی تو چلو مذہبی زبان ہے ہماری ۔۔مگر فارسی ۔۔۔۔ ؟شاید اس لئے ابھی تک ہمارے اعصاب پر سوار ہے کہ ماضی میں معیشت کی زبان تھی ۔مگر اب تو ہمارے معاش کی زبان انگریزی ہے۔ نہ ہی انگریز ہمارے چچا کے بیٹے ہیں اور نہ ہی اہل ایران ۔بے شک ہمارا مذہبی و ادبی ورثہ فارسی میں کافی ہے مگرہمارا سائنسی ورثہ تو صرف انگریزی میں موجود ہے۔ زندگی گزارنے کےلئے ہمیں فارسی سے کہیں زیادہ انگریزی زبان سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے ۔
 
یونہی بحث کئے جا رہے ہو۔صرف وہی اصطلاحات زندہ رہیں گے جنہیں وقت قبول کرے گا۔باقی سب کچھ کتابوں میں دھرا رہ جائے گا۔مگر مجھے ایک بات کی سمجھ کبھی نہیں آئی کہ عربی اور فارسی الفاظ سے ہمیں اتنی محبت کیوں ہے ۔ عربی تو چلو مذہبی زبان ہے ہماری ۔۔مگر فارسی ۔۔۔ ۔ ؟شاید اس لئے ابھی تک ہمارے اعصاب پر سوار ہے کہ ماضی میں معیشت کی زبان تھی ۔مگر اب تو ہمارے معاش کی زبان انگریزی ہے۔ نہ ہی انگریز ہمارے چچا کے بیٹے ہیں اور نہ ہی اہل ایران ۔بے شک ہمارا مذہبی و ادبی ورثہ فارسی میں کافی ہے مگرہمارا سائنسی ورثہ تو صرف انگریزی میں موجود ہے۔ زندگی گزارنے کےلئے ہمیں فارسی سے کہیں زیادہ انگریزی زبان سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے ۔
ماضی میں فارسی مذہبی زبان بھی رہ چکی ہے۔ مذہبی کا مطلب ہماری بہت زیادہ مذہبی کتابیں اس زبان میں موجود ہیں اور یہ اردو کی اماں بھی ہے نا۔
 
فاتح

لائبریرین
ہم عرض کریں گے تو متعصبانہ نقطۂ نظر پیش کرنے کاالزام بھی لگ سکتا۔ اس لیے بہتر ہوگا کسی تاریخ اردو کی کتاب اٹھا کردیکھ لیں۔
اگر آپ بتا دیتے تو کم از کم ہمیں یہ بھی علم ہو جاتا کہ آپ کی نظر میں کون ہیں ارکان خمسہ
 
مگرہمارا سائنسی ورثہ تو صرف انگریزی میں موجود ہے۔ زندگی گزارنے کےلئے ہمیں فارسی سے کہیں زیادہ انگریزی زبان سے رابطہ رکھنا پڑتا ہے ۔
جناب کی معلومات کے لیے عرض ہے کہ ہمارا سائنسی ورثہ بھی عربی و فارسی میں موجود ہے، جو انگریز بہادر کی کرم فرمائی کی وجہ سے مقفل ہوچکا اور ہم محروم دید۔
 
محمداحمد

لائبریرین
ماضی میں فارسی مذہبی زبان بھی رہ چکی ہے۔ مذہبی کا مطلب ہماری بہت زیادہ مذہبی کتابیں اس زبان میں موجود ہیں اور یہ اردو کی اماں بھی ہے نا۔

فارسی اور عربی تو اردو کی جان ہیں اور اردو کا ڈھانچہ ہندی کا ہے سو ان سے تو دامن چھڑایا نہیں جا سکتا۔

انگریزی کی جو اصطلاحات قابلِ قبول ہیں اور عام لوگوں میں رچ بس گئیں ہیں انہیں لینے میں کوئی حرج نہیں ہے۔ ویسے ساخت کے اعتبار سے انگریزی کا اردو کے ساتھ کوئی میل نہیں ہے۔

بحث سے کہیں بہتر ہے کہ دونوں طرف کے احباب اعتدال سے کام لیں اور جہاں جہاں تبدیلی چاہتے ہیں اسے محفل میں بحث کے لئے پیش کریں اور اتفاقِ رائے سے آگے بڑھا جائے۔

اس معاملے میں بھی کامیابی کی کنجی "اعتدال" کی ہی ہو سکتی ہے۔
 
Top