بہنیں ماؤں جیسی ہوتیں ہیں ۔ از ناعمہ عزیز

تعبیر

محفلین
:applause::applause::applause:
واہ واہ زبردست
ٹیگ کرنے لیے شکریہ ناعمہ :) ورنہ میں اتنی اچھی نظم سے محروم رہ جاتی :)
ویسے مجھے شاعری کوئی خاص سمجھ نہیں آتی لیکن یہ بہت آسان اور میری عقل کے مطابق تھی :p
 

شمشاد

لائبریرین
تعبیر ابھی تو ہم نے ملکر جہاز اغوا کرنا ہے اور تم نے میرا مراسلہ ہی ناپسند کر دیا۔
سچی سچی بتانا سچی سچی سے کیا ہے یا غلطی سے ناپسند پر کلک ہو گیا ہے؟
 

تبسم

محفلین
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟​
کہ بہنوں کی ادائیں بھی تو ماؤں جیسی ہوتی ہیں ،​
یہ خود بھوکی بھی رہتی ہیں ،​
یہ خود پیاسی بھی رہتی ہیں ،​
پر جھلستی دھوپ میں یہ پریاں​
چھاؤں جیسی ہوتی ہیں ،​
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟​
تمھاری عزتوں کی چادر کی حفاظت کرتی ہیں ،​
تمھاری غیرتوں کے نام پر قربان ہوتی ہیں ،​
یہ اپنی خواہشوں کے اکثر​
گلے کو گھونٹ دیتی ہیں ،​
یہ پھولوں سی نازک جانیں ،​
تمھارا مان ہوتی ہیں ،​
کبھی تم نے یہ سوچاہے ؟​
تمھارے غم میں اکثر ،​
اٹھ اٹھ کر جو راتوں کو ۔​
یہ بے آواز روتی ہیں !​
تمھارے حصے کے سب درد ،​
اپنی قسمت میں لکھنے کی ،​
جو رب سے دعائیں کرتی ہیں!​
یہ اپنے حصے کی خوشیاں​
جو تم پر وار دیتی ہیں ،​
کبھی تم نے یہ سوچا ہے ؟​
یہ ایسا کیونکر کرتی ہیں ؟​
کیونکہ​
یہ ماں کا روپ ہوتی ہیں ۔​
یہ ماؤں جیسی ہوتی ہیں ۔​
بہت ہی عمدہ ہے (y):applause:
 

تعبیر

محفلین
تعبیر ابھی تو ہم نے ملکر جہاز اغوا کرنا ہے اور تم نے میرا مراسلہ ہی ناپسند کر دیا۔
سچی سچی بتانا سچی سچی سے کیا ہے یا غلطی سے ناپسند پر کلک ہو گیا ہے؟
ہائے سچی ایسا ہو گیا ہے میں نے وہاں جواب دینے کے باوجود یہ بات نوٹس ہی نہیں کی
مجھے تو پر مزاح کی ریٹنگ کرنی تھی سچی سے
ابھی ٹھیک کرتی ہوں
شمشاد بھائی مجھے غیر متفق اور ناپسند ریٹنگ بالکل نہیں پسند یہ تو میں کبھی اپنے دشمن کو بھی نا دوں
جبکہ آپ تو میرے ٹاپ فیورٹ ممبران میں سے ہیں
 

تعبیر

محفلین
تعبیر ابھی تو ہم نے ملکر جہاز اغوا کرنا ہے اور تم نے میرا مراسلہ ہی ناپسند کر دیا۔
سچی سچی بتانا سچی سچی سے کیا ہے یا غلطی سے ناپسند پر کلک ہو گیا ہے؟
یہ کونسا مراسلہ تھا شمشاد بھائی میں نے ابھی ابھی پھر سے کون کس کو مس کر رہا تھا چیک کیا لیکن وہاں تو میں نے پرمزاح کو کلک کیا ہوا ہے اور بہت بہت شکریہ اس پر میں بہت بہت ہنسی تھی
 

ناعمہ عزیز

لائبریرین
ماشاء اللہ ناعمہ تو اچھی شاعرہ نکل رہی ہے!!
انکل کبھی کبھی جذبات کا اظہار کرنے کو بہت سارے الفاظ نہیں ہوتے تو یونہی کر لیتی ہوں پر میں اسے شاعری تو نہیں کہہ سکتے مجھے شاعری کی الف ب بھی نہیں آتی ۔ بہرحال آپ یہ کہہ دینا ہی میرے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں ہے ۔

:)
 
Top