انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

یوسف-2

محفلین
وعلیکم السلام مہ جبین بہن
اللہ تعالیٰ آپ کو بہترین بہوؤں کے ساتھ ساتھ بہترین داماد بھی عطا کرے آمین، ثم آمین۔ اور آپ کے ساتھ ساتھ مجھ سمیت ان تمام محفلین کو بھی جو اِن سرچ آف سَن اینڈ ڈاٹر اِن لاز ہیں :) ویسے میں آپ کے اقوالِ زریں:D کو کہیں اور بھی کاپی پیسٹ کرنے لگا ہوں تاکہ دیگر بہنیں بھی اس سے استفادہ کرسکیں۔ اچھی بات کہنا بھی صدقہ ہے اور اسے پھیلانا بھی۔ اللہ ہم سب کو اچھی بات کرنے، اسے پھیلانے اور اس پر عمل کرنے کی توفیق دے آمین۔
 

مہ جبین

محفلین
یوسف ثانی بھائی آپکی ساری اچھی دعاؤں کے لئے آمین ثم آمین اور جزاک اللہ خیراً
میری باتوں کو "اقوالِ زریں کا نام نہ دیں ، یہ تو بہت عظیم لوگوں کی باتوں کے لئے کہا جاتا ہے اور میں تو۔۔۔۔۔۔:(
ویسے آپ کہاں کاپی پیسٹ کریں گے ؟ محفل میں یا کہیں اور۔۔۔؟
 

یوسف-2

محفلین
مہ جبین بہن! اصل میں بحیثیت صحافی ”نیوز اینڈ ویوز لفٹنگ“ ہمارا پرانا دھندہ ہے۔:D اگر آپ کے زریں خیالات کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ”محفوظ“ نہیں ہیں تو اسے کہیں بھی کاپی کیا جاسکتا ہے۔ موقع ملا تو میں ان شاء اللہ اسے کسی دوسرے فورم پر اسے ری پروڈیوس کروں گا، آپ کے نام کے ساتھ۔ یہاں تو سب نے پڑھ ہی لیا ہے۔ اصل میں خواتین میں بالعموم ”صنفی عصبیت“ پائی جاتی ہے جبکہ آپ اس خصوصیت سے ”محروم“ ہیں۔:D اچھی خاصی تعلیم یافتہ حتیٰ کہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل خواتین بھی، ذکر چھڑا جب مردوں (شوہروں ) کا ۔۔۔ بات پہنچی شکوہ شکایت تک :eek: آپ جیسی خواتین (بیویاں ) کم کم ہی ہیں، جو عدل و انصاف کے ساتھ مردوں بالخصوص شوہروں کو اس کا کریڈٹ اور مقام ببانگ دہل عطا کرنے سے نہیں”ڈرتیں“ :D یہ آپ کی وہ خوبی ہے، جس سے آپ بھی آگاہ نہیں ہیں۔ :D
 

فرحت کیانی

لائبریرین
صفائی والی سے کام کی ٹپس یہ کہ اس کے پیچھے پیچھے رہو اور اس کے کاموں پر کڑی نظر رکھو نرمی اور سختی دونوں ہی کی ضرورت ہوتی ہے اگر صرف نرمی سے کام لیں گے تو وہ آہستہ آہستہ کاموں سے غافل ہوتی جائے گی اور اگر صرف سختی ہی کرتے رہیں تو وہ گھبرا کے کام چھوڑ کر چلی جائے گی لہٰذا کبھی نرم اور کبھی گرم ۔۔۔ ۔۔!
ہمارے خاندان میں بہت زیادہ رسمیں نہیں ہوتیں بس اپنی مرضی ہے کرلیا تو ٹھیک ورنہ کوئی زبردستی نہیں ہوتی
اور گولڈ کی کوئی چیز تو نہیں البتہ لڑکے کی والدہ اور بہن کے سوٹ ہوتے ہیں وہ بھی اگر کوئی دینا چاہے تو ۔۔۔ ۔
باقی سوالوں کے جواب خاصے مشکل ہیں اس کا جواب کل دوں گی
بہت شکریہ :) ۔ یہ بہت مشکل کام ہے۔ میں ایسے ہی کرتی ہوں لیکن ہماری صفائی والی آنٹی بڑی ہیں ناں تو سمجھ نہیں آتی کہ ان کو کیسے کہا جائے۔ میں ویک اینڈ پر تو ایک ایک چیز خود ہٹا کر صفائی کراتی ہوں۔ لیکن باقی پورا ہفتہ تو بس آنٹی کی موجیں ہی ہوتی ہیں۔
اچھا آنٹی ڈھولکی بھی رکھتے ہیں شادی پر؟ کتنے دن پہلے رکھتے ہیں؟
باقی سوال بعد میں جب آپ کا پہلا ہوم ورک مکمل ہو جائے گا :)
 

مہ جبین

محفلین
مہ جبین بہن! اصل میں بحیثیت صحافی ”نیوز اینڈ ویوز لفٹنگ“ ہمارا پرانا دھندہ ہے۔:D اگر آپ کے زریں خیالات کاپی رائٹ ایکٹ کے تحت ”محفوظ“ نہیں ہیں تو اسے کہیں بھی کاپی کیا جاسکتا ہے۔ موقع ملا تو میں ان شاء اللہ اسے کسی دوسرے فورم پر اسے ری پروڈیوس کروں گا، آپ کے نام کے ساتھ۔ یہاں تو سب نے پڑھ ہی لیا ہے۔ اصل میں خواتین میں بالعموم ”صنفی عصبیت“ پائی جاتی ہے جبکہ آپ اس خصوصیت سے ”محروم“ ہیں۔:D اچھی خاصی تعلیم یافتہ حتیٰ کہ دینی مدارس سے فارغ التحصیل خواتین بھی، ذکر چھڑا جب مردوں (شوہروں ) کا ۔۔۔ بات پہنچی شکوہ شکایت تک :eek: آپ جیسی خواتین (بیویاں ) کم کم ہی ہیں، جو عدل و انصاف کے ساتھ مردوں بالخصوص شوہروں کو اس کا کریڈٹ اور مقام ببانگ دہل عطا کرنے سے نہیں”ڈرتیں“ :D یہ آپ کی وہ خوبی ہے، جس سے آپ بھی آگاہ نہیں ہیں۔ :D
یوسف ثانی بھائی اللہ آپکی اس خوش گمانی کی لاج رکھتے ہوئے مجھے ایسا بنادے جیسا آپ مجھے سمجھ رہے ہیں، اتنے اچھے اوصاف کی حامل نہیں ہوں میں ۔۔۔۔ اللہ کریم اپنا کرم فرمائے ہم سب پر آمین
اور شوہر سے شکوہ و شکایت صرف اُس صورت میں پیدا ہوتی ہے جب بیویاں شوہر کو ہر عیب سے پاک دیکھنا چاہتی ہیں اور اپنی مرضی کی خوبیاں ہی ان میں ڈھونڈتی ہیں جو کہ ایک ناممکن سی بات ہے پہلے خود کو شوہر کی مرضی کے مطابق ڈھالو اور پھر اگر وہ کبھی آپکے معیار کے مطابق بن جائے تو آپکا نصیب ورنہ اللہ کی رضا میں راضی رہنے ہی میں دونوں جہان کی عافیت ہے۔۔۔۔ میں نے یہ سبق اپنی ماں سے سیکھا اور اب اپنی بیٹی کو بھی یہی سبق دوں گی ، وہ عمل کر لے تو ہمیشہ اپنی زندگی سے مطمئن ہی رہے گی انشاءاللہ
اللہ آپکے حسنِ ظن کی لاج رکھے آمین
جزاک اللہ
 

مہ جبین

محفلین
بہت شکریہ :) ۔ یہ بہت مشکل کام ہے۔ میں ایسے ہی کرتی ہوں لیکن ہماری صفائی والی آنٹی بڑی ہیں ناں تو سمجھ نہیں آتی کہ ان کو کیسے کہا جائے۔ میں ویک اینڈ پر تو ایک ایک چیز خود ہٹا کر صفائی کراتی ہوں۔ لیکن باقی پورا ہفتہ تو بس آنٹی کی موجیں ہی ہوتی ہیں۔
اچھا آنٹی ڈھولکی بھی رکھتے ہیں شادی پر؟ کتنے دن پہلے رکھتے ہیں؟
باقی سوال بعد میں جب آپ کا پہلا ہوم ورک مکمل ہو جائے گا :)
ہاں واقعی فرحت کیانی چندا اس موقع پر بڑی مشکل کا سامنا کرنا پڑتا ہے کہ اسکو روزانہ ہی ہدایات دینا پڑتی ہیں
ورنہ اوپر اوپر کا کام کیا اور یہ جا وہ جا ۔۔۔۔۔:(
نہیں فرحت ہم ایسے فضول کے رسم و رواج سے بچنے ہی کی کوشش کرتے ہیں ، لیکن کہیں کہیں کزنز مل کر ہلا گلا کر کرنے میں کامیاب ہوجاتے ہیں یا دوسرے لفظوں میں والدین کو پَٹا کر اپنی بات منوا لیتے ہیں :)
اب ہوم ورک کرنا کیا بہت ضروری ہے ؟؟؟؟؟؟
اتنا مشکل ہوم ورک دے دیا ہے ناں ۔۔۔:confused4:
چلو سوچتی ہوں ، شام تک کوشش کروں گی ابھی دماغ گھر کے کاموں میں لگا ہے نا ں
اوکے۔۔۔!
 

یوسف-2

محفلین
یوسف ثانی بھائی اللہ آپکی اس خوش گمانی کی لاج رکھتے ہوئے مجھے ایسا بنادے جیسا آپ مجھے سمجھ رہے ہیں، اتنے اچھے اوصاف کی حامل نہیں ہوں میں ۔۔۔ ۔ اللہ کریم اپنا کرم فرمائے ہم سب پر آمین
اور شوہر سے شکوہ و شکایت صرف اُس صورت میں پیدا ہوتی ہے جب بیویاں شوہر کو ہر عیب سے پاک دیکھنا چاہتی ہیں اور اپنی مرضی کی خوبیاں ہی ان میں ڈھونڈتی ہیں جو کہ ایک ناممکن سی بات ہے پہلے خود کو شوہر کی مرضی کے مطابق ڈھالو اور پھر اگر وہ کبھی آپکے معیار کے مطابق بن جائے تو آپکا نصیب ورنہ اللہ کی رضا میں راضی رہنے ہی میں دونوں جہان کی عافیت ہے۔۔۔ ۔ میں نے یہ سبق اپنی ماں سے سیکھا اور اب اپنی بیٹی کو بھی یہی سبق دوں گی ، وہ عمل کر لے تو ہمیشہ اپنی زندگی سے مطمئن ہی رہے گی انشاءاللہ
اللہ آپکے حسنِ ظن کی لاج رکھے آمین
جزاک اللہ
سبحان اللہ ! کیا کہنے۔ میں آپ کا انٹرویو اپنی اکلوتی دختر نیک اخترکو بھی پڑھنے کو دوں گا۔ گو کہ اسے میڈیسین کی موٹی موٹی کتابوں سے فرصت کم ہی ملتی ہے۔ اس قسم کی دانشمندانہ باتوں پر اگر لڑکیاں شادی سے قبل ”ایمان“ لے آئیں تویقیناً دونوں جہان کی عافیت ان کا مقدر بن جائے ۔۔۔۔ ہاں ساتھ ہی ساتھ اپنی ’نصف بہتر‘ سے بھی کہوں گا اگر ’مکمل بہتر‘ بننا ہے تو اس نسخہ کیمیا پر عمل کرو :D
 

مہ جبین

محفلین
سبحان اللہ ! کیا کہنے۔ میں آپ کا انٹرویو اپنی اکلوتی دختر نیک اخترکو بھی پڑھنے کو دوں گا۔ گو کہ اسے میڈیسین کی موٹی موٹی کتابوں سے فرصت کم ہی ملتی ہے۔ اس قسم کی دانشمندانہ باتوں پر اگر لڑکیاں شادی سے قبل ”ایمان“ لے آئیں تویقیناً دونوں جہان کی عافیت ان کا مقدر بن جائے ۔۔۔ ۔ ہاں ساتھ ہی ساتھ اپنی ’نصف بہتر‘ سے بھی کہوں گا اگر ’مکمل بہتر‘ بننا ہے تو اس نسخہ کیمیا پر عمل کرو :D
یوسف ثانی بھائی ! اللہ آپکی دخترِ نیک اختر کو عقلِ سلیم، دانش مندی اور نورِ بصیرت عطا فرمائے ، اُس کو کامیاب ڈاکٹر بنائے اور آپ کو نیک صالح اور شریف داماد عطا فرمائے آمین۔
بھائی "مکمل بہتر" تو اس دنیا میں ہونا بہت مشکل ہے ، اصل بات یہ ہے کہ فریقین اگر ایک دوسرے کی خوبیوں پر نظر رکھیں تو زندگی بہت آسان ہوجاتی ہے ، تو آپ بھی بھابھی کی خوبیوں کو دیکھیں اور اُنکی دل کھول کر تعریف کریں تو وہ آپکے لئے مزید "بہتر" ہوجائیں گی ۔ کامیاب ازدواجی زندگی کا نسخہء کیمیا ہے :)
 

مہ جبین

محفلین
اچھا ایک اور سوال۔ الیکشن بھی آنے والے ہیں تو یہ بتائیں کہ آپ ہمیشہ ووٹ دیتی ہیں یا کبھی یوں بھی سوچا کہ کیا فائدہ جب پھر ویسے ہی لوگوں نے حکومت میں آنا ہے؟ اور کس بنیاد پر ووٹ دیتی ہیں یا دیں گی؟
اب تک کئی الیکشنز میں ووٹ ڈالے ، لیکن ہر بار کی حکومتوں کی ناکامی اور نالائقی نے مجھے حد درجہ دکھی اور افسردہ کردیا ہے ، چہرے تو بدلتے ہیں لیکن وہی نظام جو ہمارے ملک کو دیوالیہ اور کرپٹ کر رہا ہے اُس کو بدلنے کی بات کوئی بھی نہیں کرتا تو اب اِن سب باتوں کو دیکھتے ہوئے کس کا دل چاہے گا ووٹ ڈالنے کو؟؟؟ میں تو اِس دفعہ ووٹ کسی کو بھی نہیں دوں گی کہ اِس کا فائدہ بھی کوئی نہیں ہے (ویسے ہم دیں یا نہ دیں ہمارے نام کا بوگس ووٹ تو پڑ ہی جانا ہوتا ہے:()
ووٹ دینے کی بنیاد یہی ہوتی ہے کہ ہمیں کسی بھی جماعت سے یہ امید ہو کہ وہ اقتدار میں آکر ملک کے لئے کچھ اچھا کام کریگی ۔۔۔۔۔لیکن ۔۔۔۔ہر دفعہ نتیجہ" ڈھاک کے تین پات "بلکہ زبوں حالی مزید سِوا ہو جاتی ہے تو کیا ضرورت ہے کہ ہم جاکر اپنا ووٹ کاسٹ کریں :sad2:


آخری سوال کا جواب بہت مشکل ہے شاید میں اس کا جواب نہ دے سکوں کہ محفل کے سب لوگوں کو اچھی طرح جاننے کا دعویٰ نہیں کر سکتی سو میری طرف سے معذرت قبول کرو اور ہو سکے تو یہ نیک کام تم سر انجام دے لو :)
 

یوسف-2

محفلین
1۔ آپ کے خیال میں کس عمر کی لڑکی کی شادی کی کامیابی کے امکانات نسبتاً زیادہ روشن ہوتے ہیں۔ 17-20؛ 21-25؛ 26-30 یا تیس سے اوپر؟

2۔ لڑکیوں کی رسمی تعلیم (بی اے، ایم اے وغیرہ) کی تکمیل زیادہ ضروری ہے یا اس قسم کی تعلیم کے دوران اگر مناسب رشتہ مل جائے تو تعلیم کی تکمیل پر شادی کو ترجیح دی جائے؟

3۔ اگر لڑکی پیشہ ورانہ تعلیم حاصل کر رہی ہو، جیسے، طب، انجینئرنگ، لاء وغیرہ تو کیا گریجویشن کرتے ہی شادی کردینا زیادہ مفید ہے یا لڑکیوں کی خواہش پر اسپیشیلائزیشن ، پریکٹس اور کیریئر وغیرہ میں ”قدم جمانے“ کے بعد شادی کرنا بہتر ہوگا۔

4۔ کیا تعلیم یافتہ اور بر سر روزگار مسلمان لڑکیاں ہمارے معاشرے میں شادی کے بغیر بھی خوش و خرم یا مطمئن یا کسی قسمی کی پریشانیوں اور دشواریوں کے بغیر زندگی گذار سکتی ہیں؟

5۔ جن لڑکیوں کی کسی بھی وجہ سے شادی نہ ہوسکی ہو، وہ اور ایج ہوچکی ہوں، مطقہ یا بیوہ ہوں، انہیں اپنی بقیہ زندگی بآسانی گزارنے کے لئے کیا لائحہ عمل اختیار کرنا چاہئے؟ ہمارے معاشرے مین ایسی لڑکیوں کی تعداد میں خطرناک حد تک اضافہ ہوتا جارہا ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
میرے پاس بھی کچھ مشکل مشکل سوالات ہیں، اگر اجازت ہو تو پوچھ لوں؟
محترم مہ جبین بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
مندرجہ بالا اجازت مجھے بھی چاہیئے ۔
میرے سوالات مشکل تو نہیں مگر اک بچی کے ماں باپ کے گھر سے وداع ہوتے
سسرال کو اپنا گھر بنانے کے دوران پیش آنے والے حقائق سے منسلک ہیں ۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
محترم مہ جبین بہنا
سدا خوش ہنستی مسکراتی رہیں ۔ آمین
مندرجہ بالا اجازت مجھے بھی چاہیئے ۔
میرے سوالات مشکل تو نہیں مگر اک بچی کے ماں باپ کے گھر سے وداع ہوتے
سسرال کو اپنا گھر بنانے کے دوران پیش آنے والے حقائق سے منسلک ہیں ۔۔۔
بالکل نایاب بھائی آپ سوال پوچھ لیں اجازت کی کوئی ضرورت نہیں ہے پلیز۔۔۔
 

مہ جبین

محفلین
آپ سوال لکھ دیں میں شام تک آپ کو اور یوسف بھائی کو جواب دے دوں گی ، اب ذرا کچھ کام ہیں گھر کے ، وہ کرلوں پھر حاضر ہوتی ہوں
 

مہ جبین

محفلین
1۔ آپ کے خیال میں کس عمر کی لڑکی کی شادی کی کامیابی کے امکانات نسبتاً زیادہ روشن ہوتے ہیں۔ 17-20؛ 21-25؛ 26-30 یا تیس سے اوپر؟

میرے خیال میں لڑکیوں کی شادی کےلئے بہترین عمر 20 سے 25 کے درمیان ہوتی ہے ، اِس سے چھوٹی عمر کی لڑکیاں ذہنی طور پر ناپختہ ہوتی ہیں تو سسرال کے معاملات کو ٹھیک طریقے سے سمجھ نہیں پاتیں۔ اور قدم قدم پر پریشانیوں کا سامنا کرتی ہیں جس کی وجہ سے وہ ذہنی انتشار کا شکار ہو جاتی ہیں ۔ جب کہ 20 سے 25 کے درمیان لڑکیوں میں ذہنی طور پر پختگی آجاتی ہے اور وہ سسرال کے معاملات کو اچھے طریقے سے سمجھ لیتی ہیں اور پھر سمجھداری سے اپنے گھر کو چلاتی ہیں۔ (ویسے سمجھداری کا تعلق عمر سے ہی نہیں ہوتا بلکہ تعلیم و تربیت بھی اس میں نمایاں کردار ادا کرتی ہے)
2۔ لڑکیوں کی رسمی تعلیم (بی اے، ایم اے وغیرہ) کی تکمیل زیادہ ضروری ہے یا اس قسم کی تعلیم کے دوران اگر مناسب رشتہ مل جائے تو تعلیم کی تکمیل پر شادی کو ترجیح دی جائے؟

تعلیم تو ہمیشہ ہی بہت ضروری ہے لیکن آج کے دور میں تو بے حد اہم ہے، کم از کم بی اے تو ضرور مکمل ہونا چاہئے اور ایم اے کر لیں تو اور بھی اچھا ہے ، کیونکہ مہنگائی کے اِس دور میں صرف شوہر کی کمائی پر گھر کو چلانا انتہائی دشوار ہو گیا ہے ، یہ وہ وقت ہے کہ میا ں بیوی کو مل کر گھر کی گاڑی کو چلانا پڑتا ہے، اگر تو لڑکی کی تعلیم ادھوری رہ جائے تو بعد میں اُس کو کافی مشکلات کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے ( حالانکہ میں لڑکیوں کی ملازمت کے سخت خلاف ہوں )
اگر کوئی اچھا رشتہ اس دوران آتا ہے تو ان لوگوں سے اس بات پر سمجھوتہ کیا جاسکتا ہے کہ پہلے تعلیم مکمل ہوجائے پھر شادی کریں یا پھر یہ طے کرلیں کہ بعد میں لڑکی کی تعلیم کا سلسلہ جاری رہے ( ایسا بھی بہت کم گھرانوں میں ہوتا ہے)
بہر حال لڑکی کے سیلف کانفیڈنس کے لئے بھی تعلیم کی بڑی اہمیت ہے، اس پر شادی کو ترجیح دینا ٹھیک نہیں ہے ۔
 

نایاب

لائبریرین
محترم بہنا
جب اک بیٹی بہو بن کر سسرال میں پہنچتی ہے
تو ساس سسر دیور نندوں کے بارے کس سوچ اور کیفیت میں مبتلا ہوتی ہے ۔ ؟
اگر کسی " بہو " کی سوچ کے برعکس اسے سسرال کا ماحول ملے تو اس کا رویہ و کردار کیسا ہوگا ۔
اور کیسا ہونا چاہیئے ۔؟
 
Top