انٹرویو انٹرویو ود مہ جبین آنی

مہ جبین

محفلین
لو جی اس انٹرویو اس ایک چیز تو واضح ہو گئی کہ اب سے میں آپکو
مہ جبین خالہ کہوں گا۔
کیوں کہ میں نے آج تک آنٹی کا لفظ استعمال نہیں کیا اور جو مٹھاس خالہ کہنے میں ہے وہ آنٹٰی میں کہاں۔
ویسے خالہ کہنا آپکو کیسا لگے گا؟
حسیب نذیر گِل ! بیٹا تم جو چاہو مجھے کہہ سکتے ہو ، مجھے تو خوشی محسوس ہوگی تمہارے خالہ کہنے سے۔۔۔

سدا خوش رہو
 
مہ جبین

محفلین
ایک سوال ذہن میں اٹھتا ہے آنٹی جی۔ ایسا کیوں ہوتا ہے کہ لڑکی سسرال میں جاتی ہے تو اس کو 'بہت سی ' غلط باتیں دکھنا شروع ہو جاتی ہیں جبکہ وہی یا ویسی ہی باتیں اس کو اپنے میکے میں شادی سے پہلے کبھی نہیں دکھتیں۔ حالانکہ وہی میکہ کسی اور کا سسرال ہوتا ہے اور وہاں کی بہو کو بھی 'بہت کچھ' غلط دکھتا ہے۔ اس بات کا پیمانہ کیا ہے کہ جو مجھے درست بات نہیں لگ رہی وہ واقعی میں غلط ہے؟
ہاں فرحت کیانی !
یہ ہمارے معاشرے کا ایک المیہ ہے ، ہم سمجھتے ہیں کہ ہم جو سوچ رہے ہیں وہی درست ہے دوسرا بالکل غلط ہے ، حالانکہ ایک متوازن سوچ کا تقاضا ہے کہ جو ہم اپنے لئے پسند کریں وہی دوسروں کے لئے بھی پسند کریں ، اس زریں اصول کو اپنا کر ہم اپنی زندگی کو آسان بنا سکتے ہیں ،
لیکن بہت کم لوگ ہیں جو اس کو اپنی عادت بناتے ہیں ۔ بیٹی ہو یا بہو دونوں کو بالکل ایک نظر سے دیکھنا چاہئے ایسے ہی بہو کو بھی اپنی ماں اور ساس میں کوئی فرق نہیں رکھنا چاہئے۔ باتیں تو بہت ہیں کہ یہ ہو ، وہ ہو لیکن اکثر ہم اس طرف دھیان ہی نہیں دیتے اور عمل کا وقت آتا ہے تو صرف اپنی من مانی ہی کرتے ہیں (اسمیں خود سمیت سب کو شامل کر رہی ہوں )
بس درست اور غلط کا سب سے اچھا پیمانہ یہی ہے کہ ہم جو بھی عمل کریں تو اپنی جگہ دوسرے کو رکھ کر سوچیں کہ اِسکی جگہ اگر میں ہوتی تو کیا مجھے یہ اچھا لگتا ؟ اگر دل کہے ہاں تو وہ کام اچھا ہے اور اگر کہے نہ تو وہ برا ہے ، تو وہ کام نہ کریں ۔ مجھے یقین ہے کہ اس طرح ہم بہت سی خرافات کرنے سے بچ جائیں گے ۔
 
مہ جبین

محفلین
ہمارا معاشرہ "مردوں کا معاشرہ" ہے ۔ خاص کر پنجاب میں اور مزید خاص کہ دیہاتوں میں۔

اولاد کا عطیہ اللہ تعالٰی کی طرف سے ہے۔ یہ وہی بہتر جانتا ہے کہ کس کو لڑکا دینا ہے اور کس کو لڑکی۔ جبکہ لڑکا پیدا ہونے پر خوشیاں بھی منائی جاتی ہیں اور لڑکے کے باپ کو زیادہ مبارکیں ملتی ہیں اور لڑکی پیدا ہونے پر ماں کو مورد الزام ٹھہرایا جاتا ہے کہ لڑکی پیدا کی۔ اور اگر تواتر سے تین چار لڑکیاں پیدا ہو جائیں تو مرد دوسری شادی کرنے کی سوچتا ہے یا اس کے والدین اس کی دوسری شادی کرنے پر بضد نظر آتے ہیں۔ اس صورتحال سے عورت کو کیسے نبرد آزما ہونا چاہیے؟
بے شک شمشاد بھائی !
آپ نے درست کہا ، دیہاتوں میں یقیناًایسی ہی جہالت پائی جاتی ہے ان جاہلانہ اور فرسودہ روایات کو سنتی ہوں تو میرا خون کَھولنے لگتا ہے ، جی چاہتا ہے کہ ایسے جاہل لوگوں کوایک لائن میں کھڑا کرکے کوڑے لگائے جائیں ۔۔۔۔۔۔:(
ایسی لاچار اور مجبور عورتوں پر بہت ترس آتا ہے جومَردوں کے یا سسرالیوں کے ظلم کی چکی میں پس جاتی ہیں اب اِن کم عقلوں سے کوئی پوچھے کہ کیا عورت کے اختیار میں ہے لڑکا یا لڑکی پیدا کرنا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
ایسا لگتا ہے کہ ہم دورِ جاہلیت میں جی رہے ہیں، جب لڑکی کو پیدا ہوتے ہی زندہ دفن کردیتے تھے اور اب اُسکو اور اُس کی ماں کو زندہ لاش بنادیتے ہیں اور اتنے طعنے اسکو ملتے ہیں کہ یا تو وہ اس معاشرے سے باغی ہوجاتی ہے یا پھر شدید احساسِ کمتری میں مبتلا ہو کر نفسیاتی مریض بن جاتی ہے۔۔۔۔
شرم آتی ہے یہ سوچ کر کہ ہم مسلمان قوم ہیں۔
ایسے لوگوں سے ایک سوال کرنا چاہئے کہ کہا جاتا ہے کہ مرد کو رزق عورت کے نصیب سے ملتا ہے اور اولاد مرد کے نصیب سے ۔۔۔تو اگر لڑکی ہوئی ہے تو وہ تمہارا ہی نصیب ہے عورت کا تو نہیں ناں؟؟؟
تو سنبھالو اپنے نصیب کو ۔۔۔۔۔اور یہ کہ مرد کی ماں بھی تو ایک لڑکی ہی ہوتی ہے؟
اگر تمہارا بہنوئی صرف بیٹیاں ہونے کی وجہ سے دوسری شادی کرلے یا تمہاری بہن کو ہی چھوڑ دے تو تمہارے دل پر کیا گزرے گی؟
اور یہ جو مرد کے والدین خصوصاً "ماں" ایسا سوچتی ہے وہ یہ سب کیوں نہیں سوچتی کہ وہ خود بھی ایک لڑکی تھی ؟
اس کی بیٹی بھی ایک لڑکی ہی ہے تو کیا وہ اپنی بیٹی کے لئے ایسا سوچ سکتی ہے ؟
نہیں بیٹی کے لئے تو نہیں بہو کے لئے ایسا ضرور سوچے گی۔۔۔۔۔ پتہ نہیں اپنے لئے یہ لوگ اتنے خود غرض کیوں ہوتے ہیں؟
بیٹی کے لئے الگ قانون اور بہو کے لئے الگ؟؟؟
بس ہم یہ دیکھ دیکھ کر صرف کڑھ ہی سکتے ہیں اور کر کچھ بھی نہیں سکتے کیونکہ جہالت کے اندھیرے میں تو کچھ نظر نہیں آتا بس دعا ہے کہ اس اندھیرے میں کوئی اللہ کا بندہ علم کی شمع کو منور کرکے جہالت کی تاریکیوں کو دور کرے آمین
 
تعبیر

محفلین
بہت شکریہ تعبیر !
ارے بھئی تم اپنے آپ کو تھکا کر نہ پڑھو ، آرام آرام سے تھوڑا تھوڑا پڑھ لیا کرو
تمہارے سوالات تو بہت دلچسپ ہوتے ہیں ، مجھے انتظار رہے گا ۔
دعاؤں کا بہت شکریہ
میری طرف سے بھی ڈھیروں دعائیں
ارے نہیں تھکایا کب تھا وہ تو اتنا دلچسپ تھا کہ مجھ سے رہا ہی نہیں گیا :)
دیکھیں نا آج یہ پھر آگے بڑھ گیا اور میں پڑھ ہی نا سکی
پڑھنے کے بعد اور جب یہ تھریڈ کچھ سانس لے گا تب پوچھوں گی کچھ نا کچھ ان شاءاللہ :p
 
زبیر مرزا

محفلین
مہ جبین آپا ماشاء اللہ تعالٰی نے آپ کو حساس دل اور روشن ذہن عطا کیا اور اس کی کرنیں لفظوں کی صورت آپ بکھیررہی ہیں
آپ سے لوگ ہیں جن کی بدولت خلوص، ایثار اور مثبت سوچ کے دریا رواں ہیں
 
یوسف-2

محفلین
بے شک شمشاد بھائی !
آپ نے درست کہا ، دیہاتوں میں یقیناًایسی ہی جہالت پائی جاتی ہے ان جاہلانہ اور فرسودہ روایات کو سنتی ہوں تو میرا خون کَھولنے لگتا ہے ، جی چاہتا ہے کہ ایسے جاہل لوگوں کوایک لائن میں کھڑا کرکے کوڑے لگائے جائیں ۔۔۔ ۔۔۔ :(
(×) معذرت کے ساتھ عرض ہے کہ جاہل لوگوں تعلیم دی جاتی ہے، کوڑے نہیں مارے جاتے۔ :D البتہ اگر ظلم کرنے والوں کو ضرور سزا دی جاتی ہے اور دی بھی جانی چاہئے۔:D

ایسی لاچار اور مجبور عورتوں پر بہت ترس آتا ہے جومَردوں کے یا سسرالیوں کے ظلم کی چکی میں پس جاتی ہیں اب اِن کم عقلوں سے کوئی پوچھے کہ کیا عورت کے اختیار میں ہے لڑکا یا لڑکی پیدا کرنا ؟؟؟؟؟؟؟؟؟
(×) کوئی تین عشرے قبل جب حیوانیات (زولوجی) میں ماسٹرز کے دوران مجھے پہلی بار علم ہوا کہ (اللہ کی منشا اور رضا کے بعد) لڑکا یا لڑکی پیدا کرنے میں عورت کا نہیں بلکہ صرف اور صرف مرد کا “ عمل دخل“ ہوتا ہے تو اس بات کو میں نے اپنی بہت سی اخباری تحریروں میں نمایاں کیا۔ اور آج تو میڈیا کی اس ترقی کے دور میںچینلز کے پروگرامات کے ذریعہ بار بار بتلایا جاتا ہے کہ بیٹے کی پیدائش کا (نام نہاد) ”کریڈٹ“ بھی باپ کو جاتا ہے اور بیٹی کی پیدائش کی ”ذمہ داری“ بھی باپ ہی کے سر ہے۔ ماں عملاً نومولود کے صنف کے ”تعین“ میں کوئی کردار ادا کر ہی نہیں سکتی۔ لہٰذا گھروں میں مسلسل بیٹیوں کی پیدائش پر عورت کو مرد پر ”غصہ“ ہونا چاہئے، نہ کہ مرد پر (اگر کسی کو غصہ ہونا چاہئے تو)۔ یعنی اب تک جو گنگا اُلٹی بہتی چلی آرہی ہے، اسے سیدھا بہنے پر لگا دینا چاہئے۔ :)
بہت پہلے ٹی وی پر ایک ڈرامہ بھی دیکھنے کو ملا (اس پلاٹ پر مسلسل ڈرامے بنانے کی ضرورت ہےکیونکہ ڈرامہ ابلاغ کا ایک مؤثر ترین ذریعہ ہے) کہ مسلسل بیٹی کی پیدائش پر شوہر نے بیوی کو طلاق دیدی۔ بیوی نے دوسری شادی کرلی اور دوسرے شوہر سے اس کے کئی بیٹے پیدا ہوئے۔ سابقہ شوہر نے جب اپنی پہلی بیوی کو نئے شوہر اور بیٹوں کے ساتھ دیکھا تو دیکھتا رہ گیا۔ سابقہ بیوی نے ایک نظر اُس پر ڈالی اور زبانِ حال سے کہا: ”خامی“ مجھ میں نہیں بلکہ تم میں ہے کہ تم بیٹا پیدا نہین کرسکتے۔:D

ایسے لوگوں سے ایک سوال کرنا چاہئے کہ کہا جاتا ہے کہ مرد کو رزق عورت کے نصیب سے ملتا ہے اور اولاد مرد کے نصیب سے ۔۔۔ تو اگر لڑکی ہوئی ہے تو وہ تمہارا ہی نصیب ہے عورت کا تو نہیں ناں؟؟؟ تو سنبھالو اپنے نصیب کو ۔۔۔
(×) ہاں! یہ بہت پُرانا قول ہے، جب میڈیکل سائنس نے اتنی ترقی نہیں کی تھی، اس کے باوجود عقلمندوں میں اتنی ”دانش“ موجود تھی کہ وہ کہا کرتے تھے کہ اولاد (بیٹا یا بیٹی) مرد کے نصیب (یا اس کی ”اہلیت“) سے ہوتی ہے۔ ویسے ایک حدیث کا مفہوم بھی یہی ہے کہ اگر مرد کا خون ”غالب“ ہو تو بیٹا اور اگر خاتون کا خون غالب ہو تو بیٹی پیدا ہوتی ہے۔ اور آج تو انٹر پری میڈیکل کا ایک عام استوڈنٹ بھی جانتا ہے کہ مرد کے تولیدی کروموسومز (ایکس۔ وائی) اور عورت کے تولیدی کروموسومز (ایکس ۔ایکس) میں سےایک ایک کروموسومز مل کر نومولود کے سیکس کا تعین ہوتا ہے۔ عورت تو ہر حال مین ایکس کروموسوم ہی ”ڈونیٹ“ کرتی ہے۔ یہ مرد ہے جو اگر وائی کروموسوم ڈونیٹ کرے تب نومولود کے کروموسومز کا نر جوڑا ایکس۔ وائی تشکیل پاتا ہے۔ لیکن اگر مرد بھی عورت کی طرح ایکس کروموسوم ہی ڈونیٹ کرے تو نومولود کے کروموسومز کا مادہ جوڑا ایکس۔ ایکس ہی تشکیل پائے گا۔

جب کبھی بھی کسی لڑکی کو بیٹی کی پیدائش کی وجہ سے سسرال میں کسی قسم کی کوئی آزمائش کا سامنا کرنا پڑے تو وہ حکمت کے ساتھ شوہر اور سسرال والوں پر صرف اسی ”میڈیکل حقیقت“ کو براہَ راست یا کسی کی معرفت بتلادے کہ ۔۔۔ حضور والا! بیٹا پیدا کرنے کی ”صلاحیت“ آپ مین نہیں ہے۔ آپ کا وائی کروموسوم اس “قابل” نہیں ہے کہ نومولود کے کوموسوم کی تشکیل میں کوئی کردار ادا کرسکے۔ :eek:

۔۔اور یہ کہ مرد کی ماں بھی تو ایک لڑکی ہی ہوتی ہے؟
اگر تمہارا بہنوئی صرف بیٹیاں ہونے کی وجہ سے دوسری شادی کرلے یا تمہاری بہن کو ہی چھوڑ دے تو تمہارے دل پر کیا گزرے گی؟
اور یہ جو مرد کے والدین خصوصاً "ماں" ایسا سوچتی ہے وہ یہ سب کیوں نہیں سوچتی کہ وہ خود بھی ایک لڑکی تھی ؟
اس کی بیٹی بھی ایک لڑکی ہی ہے تو کیا وہ اپنی بیٹی کے لئے ایسا سوچ سکتی ہے ؟
نہیں بیٹی کے لئے تو نہیں بہو کے لئے ایسا ضرور سوچے گی۔۔۔ ۔۔ پتہ نہیں اپنے لئے یہ لوگ اتنے خود غرض کیوں ہوتے ہیں؟
بیٹی کے لئے الگ قانون اور بہو کے لئے الگ؟؟؟

(×) اس قسم کی دلیلیں لڑائی جھگڑے میں کبھی کار آمد نہیں ہوتیں۔ جھگڑے میں ہمیشہ طاقتور فریق (خواہ وہ حق پر نہ بھی ہو) ہی غالب ہوتا ہے اور اپنی من مانی کرتا ہے اور کمزور فریق کا یہ حال ہوتا ہے کہ:
ہم بات کریں دلیلوں سے تو رد ہوتی ہے:(
اُن کے ہوںٹوں کی خوشی بھی سند ہوتی ہے۔

بس ہم یہ دیکھ دیکھ کر صرف کڑھ ہی سکتے ہیں اور کر کچھ بھی نہیں سکتے کیونکہ جہالت کے اندھیرے میں تو کچھ نظر نہیں آتا بس دعا ہے کہ اس اندھیرے میں کوئی اللہ کا بندہ علم کی شمع کو منور کرکے جہالت کی تاریکیوں کو دور کرے آمین
(×) علم کی شمع تو آج ہر طرف منور ہے۔ کُڑھنے اور کچھ نہ کرنے کی بجائے علم کی روشن شمع (ریڈیو، ٹی وی، اخبارات، نیٹ، کتابیں، بائیولوجی کے طلبا اور اساتذہ) سے روشنی لے کر اپنے گھر کی جہالت کی تاریکی کو دور کرنے کی ضرورت ہے۔ اور یہ کام کم از کم آج کی ہر خاتون بآسانی کر سکتی ہے، خواہ وہ چٹی اَن پڑھ اور انگوٹھا چھاپ ہی کیوں نہ ہو۔ وہ اپنے آس پاس موجود کسی بھی ڈاکٹر سے اپنے سسرال والوں کو یہ ”گواہی“ دلوا سکتی ہے کہ (اللہ کی رضا کے بعد) بیٹی کی پیدائش کی ”سراسر ذمہ داری“ میرے شوہر پر ہے، مجھ پر نہیں۔
اللہ ہم سب کو(فضول اور غیر ضروری علم کے مقابلہ میں) اپنی اپنی ضرورتوں اور مسائل کے مطابق علم حاصل کرنے اور اس سے اپنے مسائل کی تاریکی کو روشن کرنے کی توفیق دے آمین۔ ثم آمین
 
مہ جبین

محفلین
ارے نہیں تھکایا کب تھا وہ تو اتنا دلچسپ تھا کہ مجھ سے رہا ہی نہیں گیا :)
دیکھیں نا آج یہ پھر آگے بڑھ گیا اور میں پڑھ ہی نا سکی
پڑھنے کے بعد اور جب یہ تھریڈ کچھ سانس لے گا تب پوچھوں گی کچھ نا کچھ ان شاءاللہ :p
تعبیر اچھا موقع ہے جلدی پڑھ لو ابھی اِس نے سانس لیا ہوا ہے :)
 
تعبیر

محفلین
سوری جبین انٹرویو مکمل تو ابھی بھی نہیں پڑھا پھر بھی سوال پوچھ رہی ہوں
اور شروع کے سوالات بھول گئی ہوں اگر کوئی سوال ریپیٹڈ ہو تو معذرت اور اسے اگنور کر دیجیے گا

×ماشاءاللہ آپ خود کچن کوئین ہین اس کے باوجود اگر کبھی باہر کھانے کا پروگرام بنے تو کہاں جانا پسند کریں گی اورکیا آڈر کرینگی۔

×آپکا پسندیدہ قول یا اقتباس

×جب ہم لڑکیاں تھیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ عورتوں اور لڑکیوں کا گھٹیا و خبیث مردوں سےاکثر واسطہ پڑتا رہتا ہے،سامنا ہو جاتا ہے تو ایسے مردوں کو کیسے ڈیل کیا جائے اور کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کی پٹائی کی

×بچپن میں آپ کو کیا بننے کا شوق تھا؟؟؟

×آپکے خیال میں اپنی شخصیت کو بہترین بنانے کے لیے کن تین چیزوں،عوامل کا ہونا ضروری ہے؟؟؟

×طبعتتاً کس طرح کے لوگ پسند ہیں؟؟؟

×کبھی کسی جانور یا پرندے سے کوئی سبق سیکھا؟؟؟

×زندگی کا کوئی یادگار لمحہ

×آپ زیادہ تر یہاں پرانے تھریڈز پڑھتی رہتی ہیں تو کونسے تین تھریڈز بہت انجوائے کیے ؟؟؟لنک بھی دیں تو کیا ہی بات ہے

×تین پسندیدہ سیکشنز بمعہ ممبران اور انکی پوسٹس

×آپ کے خیال میں ہم اچھے والدین ہیں یا ہمارے والدین بہترین والدین تھے ؟؟؟کیوں

×اآپ کو خود میں کیا سب سے زیادہ پسند ہے ۔کوئی خوبی یا عادت وغیرہ

×آپ کی کس عادت کو باقی سب دوسرے بہت سراہتے ہیں

×دوسروں کی سیرت اور صورت میں کیا چیز آپکو اٹریکٹ کرتی ہے؟؟؟

فی الحال اتنا ہی اور ہاں یہ بھی بتائیے گا کہ کوئی سوال دلچسپ بھی لگا کہ نہیں :)
 
مقدس

لائبریرین
مہ جبین آنی

میں آپ کا یہ انٹرویو کتنی بار شروع سے آخر تک پڑھ چکی ہوں۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میری امی ہم بہنوں کو اکثر بتاتی رہتی ہیں۔ شاید یہ ماؤں کا ایکسپیرئنس ہوتا ہے جو وہ اپنی بیٹیوں سے شئیر کرتیں ہیں تاکہ وہ ان کے کام آ سکے آئندہ زندگی میں۔

تھینک یو سو مچ آنی۔۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اپنی ڈیلی لائف میں اس کو یوز بھی کر رہی ہوں۔ :)
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین آپا ماشاء اللہ تعالٰی نے آپ کو حساس دل اور روشن ذہن عطا کیا اور اس کی کرنیں لفظوں کی صورت آپ بکھیررہی ہیں
آپ سے لوگ ہیں جن کی بدولت خلوص، ایثار اور مثبت سوچ کے دریا رواں ہیں
بھائی میں ایک کھوٹے سکے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔۔۔۔!!!
 
زبیر مرزا

محفلین
بھائی میں ایک کھوٹے سکے کے سوا کچھ بھی نہیں ۔۔۔ ۔!!!
آپا جو خود کو کچھ نہیں سمجھتے وہی تو اللہ اور اُس کی مخلوق کو راضی کرکے سکون قلب کی دولت پاتے اور بانٹتے ہیں
آپ کی تحریروں سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملتا ہے - اللہ تعالٰی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو خیرکثیر عطا فرمائے
 
مہ جبین

محفلین
مہ جبین آنی

میں آپ کا یہ انٹرویو کتنی بار شروع سے آخر تک پڑھ چکی ہوں۔ بہت سی ایسی باتیں ہیں جو میری امی ہم بہنوں کو اکثر بتاتی رہتی ہیں۔ شاید یہ ماؤں کا ایکسپیرئنس ہوتا ہے جو وہ اپنی بیٹیوں سے شئیر کرتیں ہیں تاکہ وہ ان کے کام آ سکے آئندہ زندگی میں۔

تھینک یو سو مچ آنی۔۔ میں نے آپ سے بہت کچھ سیکھا ہے اور اپنی ڈیلی لائف میں اس کو یوز بھی کر رہی ہوں۔ :)
مقدس چندا۔۔۔!
تمہاری عزت افزائی کا بہت شکریہ ۔۔۔۔ شاید سب ماؤں کے تجربے اسی طرح سے ملتے جلتے ہیں، اور سب ہی مائیں اپنی بیٹیوں کو اِن تجربوں سے اُنکی زندگی کو بہتر سے بہترین بنانا چاہتی ہیں ۔ مجھے یہ جان کر خوشی ہوئی کہ پاکستان میں رہنے والی ماں ہو یا دنیا کے کسی اور خطے میں رہنے والی ماں ۔۔۔۔ سب اپنی بیٹیوں کو خوش و خرم رکھنے کے لئے اپنی سی کوشش کرتی رہتی ہیں ۔
ایسی سب ماؤں کو میرا سلام خصوصاً مقدس کی امی کو
اللہ تم کو ہمیشہ شاد و آباد رکھے آمین
 
مہ جبین

محفلین
آپا جو خود کو کچھ نہیں سمجھتے وہی تو اللہ اور اُس کی مخلوق کو راضی کرکے سکون قلب کی دولت پاتے اور بانٹتے ہیں
آپ کی تحریروں سے بہت کچھ سیکھنے اور سمجھنے کو ملتا ہے - اللہ تعالٰی آپ کو اور آپ کے اہل خانہ کو خیرکثیر عطا فرمائے

اللہ سب کی خوش گمانی کی لاج رکھے بھائی
دعاؤں کے لئے جزاک اللہ ،آمین
 
مہ جبین

محفلین
السلام علیکم تعبیر !
تمہارے سوالوں کے جوابات میں تاخیر کی معذرت ، کیونکہ میں 2 دن سے آنلائن نہ آسکی ، کافی مصروفیت رہی ۔

×ماشاءاللہ آپ خود کچن کوئین ہین اس کے باوجود اگر کبھی باہر کھانے کا پروگرام بنے تو کہاں جانا پسند کریں گی اورکیا آڈر کرینگی۔

سب سے پہلے تو اس جملہءمعترضہ کو نکال دو ، پھر آگے چلتے ہیں
جب بھی کہیں باہر جانے کا پروگرام بنتا ہے تو زہادہ تر ساحلِ سمندر کا رخ کرتے ہیں اور پھر سمندری ہواؤں کے ساتھ باربی کیو کا تو اپنا ایک الگ ہی مزا ہے ۔

×آپکا پسندیدہ قول یا اقتباس

جو چپ رہا وہ نجات پاگیا ، یا ایک چپ ہزار سکھ
طاقتور وہ نہیں جو دوسرے کو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کو پی جائے
محنت کر حسد نہ کر
زندگی برف کی مانند لمحہ بہ لمحہ پگھل رہی ہے
×جب ہم لڑکیاں تھیں بلکہ یوں کہنا چاہیے کہ عورتوں اور لڑکیوں کا گھٹیا و خبیث مردوں سےاکثر واسطہ پڑتا رہتا ہے،سامنا ہو جاتا ہے تو ایسے مردوں کو کیسے ڈیل کیا جائے اور کیا آپ نے کبھی ایسے شخص کی پٹائی کی

میں اللہ کا لاکھ لاکھ شکر ادا کرتی ہوں کہ میری زندگی کے کسی دور میں ایک بھی موقعہ ایسا نہیں آیا جب گھٹیا و خبیث مردوں سے واسطہ پڑا ہو ، اسی لئے کسی کی پٹائی کی نوبت بھی نہیں آئی ۔
 
نایاب

لائبریرین
×آپکا پسندیدہ قول یا اقتباس

جو چپ رہا وہ نجات پاگیا ، یا ایک چپ ہزار سکھ
طاقتور وہ نہیں جو دوسرے کو پچھاڑ دے بلکہ طاقتور وہ ہے جو غصے کو پی جائے
محنت کر حسد نہ کر
زندگی برف کی مانند لمحہ بہ لمحہ پگھل رہی ہے
بہت خوب محترم بہنا
 
Top