اولیاءکے حالات زندگی پر مبنی ویب لنکس کی تلاش

محترم قارئین اور قابل صد احترام اساتذہ ،میں اولیاءکرام کی زندگی سے متعلق ایسے مصدقہ ویب لنکس کی تلاش میں ہوں جہاں ان کے مکمل حالات زندگی سے روشناس ہو سکوں۔ کیا ایسی کوئی ویب سائٹ کوئی تھریڈ یا بلاگ (ایک یا ایک سے زیادہ) موجود ہے جہاں میں اپنی اس تلاش میں کامیاب ہو سکوں؟ براہ کرم میری یہ تشنگی دور کرنے کا کوئی سبب کرکے دعائیں لیں۔
شکریہ
دعا گو
شرقی احمد
 
شرقی بھائی، ایسی کوئی ویب سائٹ میری نظر سے تو نہیں گزری، ہاں البتہ آپ اولیا کرام کی تصانیف پڑھ کر ان سے جانکاری حاصل کر سکتے ہیں۔ ایک ویب سائٹ "پنجاب فولک" کے نام سے ہے۔ انگریزی میں ٹائپ کر کے گوگل کیجیئے۔آپ کو ویب سائٹ مل جائے گی۔ اس پر کافی اولیا کا کلام پڑا ہے۔ آڈیو فائلز ہیں۔ امید کرتا ہوں کہ کسی حد تک یہ آپ کی مدد کرے گی۔
اگر آپ کو کوئی اچھی ویب سائٹ ملے، تو براہَ مہربانی، ضرور شئیر کیجئے گا۔
نعمان۔
 
شمشاد

لائبریرین
محترم شرکی احمد اور نعمان رفیق مرزا صاحبان اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا اپنا تعارف تو دیں۔
 
محمود صاحب، میرا نام نعمان ہے۔ میں ایک انجیئر ہوں اور آج کل پوسٹ گریجویشن مکمل کرنے کے لئے کوشاں ہوں۔ اردو ادب سے سلام دعا پیدا کرنے کا شوق اس پلیٹ فارم پہ لے آیا۔ :)
آپ کا شکریہ کہ آپ نے ویب سائٹ شیئر کی۔ اگر ممکن ہو، تو براہِ مہربانی کچھ اور لٹریچر بھی شیئر کر دیں۔
خدا آپ کا حامئی و نا صر ہو (آمین)۔
 
زبیر مرزا

محفلین

نعمان رفیق مرزا صاحب آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا اگر مناسب سمجھیں تو درج ذیل لنک میں اپنا تعارف کرادیں
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/تعارف-و-انٹرویو.39/
 
نعمان رفیق مرزا صاحب آپ کے بارے میں جان کر اچھا لگا اگر مناسب سمجھیں تو درج ذیل لنک میں اپنا تعارف کرادیں
http://www.urduweb.org/mehfil/forums/تعارف-و-انٹرویو.39/
قبلہ، ہم آپ کا تعارف ڈھونڈتے ڈھونڈتے اردو محفل سے باہر نکل گئے۔ یہی جانا کہ کچھ نہ جانا ہائے! کچھ اپنے بارے میں بھی تو ارشاد فرمائیے۔ خصوصاً یہ کہ آپ کے نامِ نامی کا اشتقاق کیا ہے؟
 
محترم شرکی احمد اور نعمان رفیق مرزا صاحبان اردو محفل میں خوش آمدید۔

اپنا اپنا تعارف تو دیں۔
محترم شمشاد صاحب !
پہلے تو اتنی تاخیر سے حاضر ہونے پر معذرت خواہ ہوںوجوہات کی تفصیل میں جا کر مذید وقت برباد نہیں کرونگا۔ عاجز کا مکمل نام شرقی احمد ٹیپو ہے جو ایک ادنیٰ سا صحافی ہے اور یہ صحافت کا ہی اعجاز ہے کہ تذکرة اولیاءاور ایسی ہی چند دیگر کتب سے استفادہ کرنے کے باوجود مزید تحریروں کی تلاش میں سرگرداں ہوں تاکہ تحقیق کی تشنگی کو دور کر سکوں ۔
 
Top