کون ہے جو محفل میں آیا : سنچری سیلیبریشن

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
وہ اپنے آپ میں ایک عدد بے پر کی بن سکتا ہے اس لئے یہاں تو نہیں لکھنے والے۔ :)

یہاں لکھیں یا جہاں بھی لکھیں سعود بھائی تو بتائیے گا لیکن اگر بہت طویل ہوا تو پھر نہیں پڑھا جا سکے گا ، اب میں فورم پر صرف مختصر پیغامات ہی دیکھ پاتی ہوں ۔ طویل تحریریں سب پڑھنے سے رہ جاتی ہیں ۔
 

مہ جبین

محفلین
جی آنٹی ، دراصل مجھے ایسا لگتا ہے کہ اچھی عادتیں ہمیں نقصان پہنچاتی ہیں ۔
ہوسکتا ہے کہ کہیں کہیں یہ ہمیں نقصان پہنچاتی ہوں ، لیکن میرا خیال ہے کہ جس کو غصہ نہیں آتا وہ دنیا کو فتح کرنے کی صلاحیت رکھتا ہے
 

فہیم

لائبریرین
فہیم ، یہ کیسی تصویر لگا دی ہے اوتار میں :happy: کوئی خاص وجہ ہے یا ایسے ہی لگا دی ؟
طوطا ہے آپی۔
اس میں کیا خاص وجہ ہونی ہے بھلا :)

آج کل تو ہم کوئی اسٹیٹس ماردیں تو لوگوں کو اس میں بھی کچھ خاص نظر آنے لگتا ہے:ROFLMAO:
 
یہاں لکھیں یا جہاں بھی لکھیں سعود بھائی تو بتائیے گا لیکن اگر بہت طویل ہوا تو پھر نہیں پڑھا جا سکے گا ، اب میں فورم پر صرف مختصر پیغامات ہی دیکھ پاتی ہوں ۔ طویل تحریریں سب پڑھنے سے رہ جاتی ہیں ۔
اب کم از کم دو پیراگراف پر تو مشتمل ہوگا ہی۔ :) :) :)
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اولاد کی تعلیم و تربیت کے لئے جو جو قربانیاں اور کوششیں والدین کی طرف سے ہوتی ہیں وہ کبھی رائیگاں نہیں جاتیں ، اور مجھے یقین ہے کہ تمہارے والدین نے خلوصِ دل سے جتنی کوششیں کی ہیں وہ ضرور رنگ لائیں گی انشاءاللہ

جی مہ جبین آنٹی ، دعا میں یاد رکھیے گا ۔
 

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
یعنی کبھی کوئی طویل مراسلہ لکھا جائے تو آپ کو پڑھ کر سنانا ہوگا۔ :) :) :)
:happy:
بقول بہنوں کے مجھے کچھ سنائی ہی نہیں دیتا ، سننے میں میرا یہ حال ہے کہ میری غیبت بہت آسانی سے میرے سامنے کی جا سکتی ہے اور مجھے معلوم نہیں ہونا ۔

تھوڑا سا طویل ہو تو پڑھ لوں گی لیکن بہت طویل ہو تو بس چند لائنیں پڑھ کر چھوڑنا پڑ جاتا ہے ۔
 
محفل فورم صرف مطالعے کے لیے دستیاب ہے۔
Top