اردو محفل پر آپ کا پہلا تجربہ کیسا رہا ؟

فاتح

لائبریرین

مقدس

لائبریرین
مجھے تو لیکھیں بھی نظر آگئیں تھیں ۔۔۔ وہ تو اچانک محمد وارث صاحب کا فون آگیا تھا
(بیٹا ۔۔ جوئیں نظر تو نہیں آئی تھیں ۔ بس اداسی میں جبڑے بھینچ کر ہنسنے کوشش میں ہوں ۔۔۔ )


کوئی بتلاؤ ہم بتاویں کیا ۔۔۔ ۔

یہ لیکھیں کیا ہوتا ہے بھیا
 
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
بہت اچھا کیونکہ میں نے اس سے پہلے کوئی اردو فورم مکمل تحریری اردو میں نہیں تھا۔ میں اس وقت نیا نیا مانچسٹر گیا تھا اور وہاں پاکستان اور اردو کی شدت سے یاد آتی تھی ایسے میں اردو محفل کا مل جانا کسی خزانے سے کم نہ تھا۔ میں نے اپنے تعارفی دھاگے کا عنوان بھی فیض کے شعر سے لے کر رکھا تھا ، شاعرانہ سا۔ سب سے پہلے نبیل نے خوش آمدید کہا اور محفل کی رونقوں میں اضافہ کی دعا دی تھی۔ اصل الفاظ نبیل کے یہ تھے


"آپ کی پوسٹ کے عنوان سے اس محفل میں آپ کی دھماکہ دار آمد کا پتا چلتا ہے اور ہم بھی کہتے ہیں کہ وہ آئے ہیں تو گرمئی بازار دیکھنا۔ چلیں جی بہت خوشی ہوئی آپ کے آنے کی۔ مجھے امید ہے کہ آپ اس محفل پر ایک خوشگوار اضافہ ثابت ہوں گے اور اس کی رونق میں اضافے کا باعث بنیں گے۔"

الف نظامی اور شمشاد نے خوش آمدید کہا تھا اور زور دیا تھا کہ باقاعدگی سے آتے رہیے گا اس لیے دو سال دن رات آتا رہا۔ تیسری ممبر ماوراء تھی جس نے خوش آمدید ان الفاظ میں کہا

خوش آمدید ۔۔۔آپ کے آنے سے واقعی گرمی آئی ہے۔۔۔ :p اس لیے کہ جتنا آپ کو ویل کم کیا گیا ہے۔۔۔میرا تو اتنا ہوا ہی نہیں تھا۔۔۔ :wink: :p


پھر افتخار راجہ نے اس طرح خوش آمدید کہا

میری طرف سے اس محفلِ دوستاں میں دل کی اتھاہ گہرائیوں سے خوش آمدید۔
وللہ آپ تو اپنی کھڑاکے دار آمد کے بعد ادھر آئے ہی نہیں۔
امید ہے کہ آپ کی یہاں موجود محفل کےلئے ایک اثاثہ ہوگی۔ بس آتے جاتے رہئے۔


اور تین دن بعد میرا جواب یہ تھا

تھا جس کا انتظار وہ شاہکار آ گیا

سچ تو یہ ہے کہ اتنی پذیرائی کی مجھے توقع نہ تھی جتنی اس محفل میں ملی ہے مجھے۔ ویسے میں لاہور سے مانچسٹر دو ماہ پہلے آچکا ہوں مگر ابھی تک ذہنی طور پر مطمئن نہیں ہوا ہوں۔ ویسے روز نہ آنے کا ایک جواز تو یہ بھی دے سکتا ہوں کہ

قدر کھو دیتا ہے روز روز کا آنا جانا
 
ایک اور صاحب سلیم ولی نے میرے تعارف کے دھاگے پر اس طرح گلہ کیا تھا

محب علوی کے آنے پر اتنے سارے دوستوں نے ویلکم کیا اور ہمارے آنے کا کسی کو پتہ تک نہ چلا! تو خیر ہم تو چلتے ہیں خدا حافظ کبہی وقت ملا تو آئےنگے اور اگر ویل کم نہیں ہوا تو پہر خدا حافظ کر جائےنگے
 

فاتح

لائبریرین
بھائی آپ کی دعاؤں کا بہت شکریہ
دراصل میں آپ کے مذاق کو سمجھ تو گئی تھی لیکن ، شاید ہر ماں اپنے بچوں کی خوشی کے لئے اسی طرح سوچتی ہوگی کہ ایک ایک لفظ کو ناپ تول کر استعمال کیا جائے
میری بات سے اگر آپ کو کوئی تکلیف ہوئی ہو تو بہت معذرت
آپ یقیناً ایک اچھے انسان ہیں ، اللہ آپ کو خوش رکھے آمین
ارے مہ جبین صاحبہ! آپ بڑی ہیں اور ہمارے لیے قابلِ صد احترام، معذرت کے الفاظ ادا کر کے آپ ہمیں شرمندہ کر رہی ہیں۔
 

سارہ خان

محفلین
اب ذرا مزید سوچ کر بتائیں کہ یہ شرفِ گفتگو کسی مرد کو بھی بخشا یا نہیں؟
(دراصل مجھے یاد ہے میں نے شاید اپنے پہلے یا دوسرے مراسلے میں آپ کو مخاطب کیا تھا کہ "ضبط صاحب یا صاحبہ! فلاں شعر جو آپ نے ارسال کیا ہے اس کے خالق کون ہیں" اور اس پر آپ کی جانبس ے کئی روز تک کوئی جواب نہ آیا۔۔۔ یہ تو آج کھُلا کہ آپ سے شرفِ گفتگو ھاصل کرنے کے لیے صنفِ نازک ہونا ضروری تھا ہاہاہاہا امید ہے اسے مذاق ہی سمجھیں گے اور برا نہ مانیں گے :) )
ہاہاہا:LOL:
:dontbother:
 

سارہ خان

محفلین
محفل میں آنے کے بعد آپ کو کیسا لگا ؟
بہت اچھا لگا تھا سب لوگ آپس میں بہت اچھے طریقے سے بات کرتے تھے ہنسی مذاق کرتے تھے ایک فیملی کی طرح لگتے تھے سب ۔۔ اس وقت میمبران کی تعداد کم تھی ۔۔۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
شروع شروع مین بہت مشکل ہوئی ۔۔ میں جوائن کرنے کے بعد تقریباً چھ مہینے آئی ہی نہیں تھی اردو لکھنے کے ڈر سے ۔۔پھر باجو اور ماوراء کے کہنے پر آنا شروع کیا اور اردو میں بھی ہاتھ رواں ہو گیا ۔۔

کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
اس سے پہلے اردو لائف کی میمبر تھی وہاں کے کافی میمبرز محفل پر شفٹ ہو گئے تھے ۔۔جن کے پیچھے پیچھے میں بھی چلی آئی ۔۔
یہاں آنے کے بعد آپ کو ممبرز کے طرف سے کیسا رویہ دیکھنے کو ملا۔؟
بہت اچھی طرح خوش آمدید کہا گیا تھا بہت اچھا اور دوستانہ ماحول رہا ہے شروع سے ہی محفل کا ۔۔

اور ذرا سوچ کر بتائیں کہ سب سے پہلے آپ کی بات کس سے ہوئی تھی ؟
سب سے پہلے ماوراء سے ان نے خوش آمدید کا دھاگہ کھولا تھا ۔۔وہ ہی مجھے لائی تھی یہاں ۔۔
اور کچھ سوالات لکھے تھے جن کے جواب بڑی مشکل سے الٹی سیدھی اردو لکھ کر دیئے تھے وہ بھی بہت دیر بعد :battingeyelashes:اس کے بعد شمشاد بھائی ،قیصرانی ،محب، جیہ اورشگفتہ وغیرہ سے بات ہوئی ۔۔۔ نبیل بھائی اور زیک بھی بہت ایکٹو ہوتے تھے تب ۔۔ محب ،ظفری اور رضوان کی گپ شپ پڑھ کر مزہ آتا تھا ۔۔

 

سارہ خان

محفلین
ناعمہ عزیز تمہاری اندر لگتا ہے امن اور تعبیر والی روح ہے انٹرویو اور سوالات کرنے والی :) تعبیر سسٹر کا شروع کیا ہوا ایک سلسلہ "اس ہفتے کا مہمان " وہ تم پھر سے شروع کر دو ۔۔ پرانے میمبر تو سب ہی ہفتے کے مہمان بن گئے تھے ۔۔ مگر درمیان کے اور بعد کے آنے والے میمبرز کو بھی بننا چاہئے ۔۔:battingeyelashes:
 

عمر سیف

محفلین
اب ذرا مزید سوچ کر بتائیں کہ یہ شرفِ گفتگو کسی مرد کو بھی بخشا یا نہیں؟
(دراصل مجھے یاد ہے میں نے شاید اپنے پہلے یا دوسرے مراسلے میں آپ کو مخاطب کیا تھا کہ "ضبط صاحب یا صاحبہ! فلاں شعر جو آپ نے ارسال کیا ہے اس کے خالق کون ہیں" اور اس پر آپ کی جانبس ے کئی روز تک کوئی جواب نہ آیا۔۔۔ یہ تو آج کھُلا کہ آپ سے شرفِ گفتگو ھاصل کرنے کے لیے صنفِ نازک ہونا ضروری تھا ہاہاہاہا امید ہے اسے مذاق ہی سمجھیں گے اور برا نہ مانیں گے :) )
بھائی اللہ کا لاکھ شکر ادا کریں کہ یہ راز آپ پر دیر سے ہی سہی پر کُھلا تو ۔ جواب نہ دینے کی وجہ بھی یہی رہی ہوگی کہ میں نے جواب دیر سے پڑھا ہوگا یاں پڑھا ہوگا ہی نہیں۔اور رہی بات صنفِ نازک ہونا ضروری ہے تو آپ نے شاید چوتھے سوال کا جواب صحیح سے پڑھا نہیں، میری بہت کم بات تھی ممبران سے اور جن سے تھی ان کا ذکر بھی کر چکا ہوں باقیوں سے آج بھی اتنی بات نہیں۔
 

فاتح

لائبریرین
بھائی اللہ کا لاکھ شکر ادا کریں کہ یہ راز آپ پر دیر سے ہی سہی پر کُھلا تو ۔ جواب نہ دینے کی وجہ بھی یہی رہی ہوگی کہ میں نے جواب دیر سے پڑھا ہوگا یاں پڑھا ہوگا ہی نہیں۔اور رہی بات صنفِ نازک ہونا ضروری ہے تو آپ نے شاید چوتھے سوال کا جواب صحیح سے پڑھا نہیں، میری بہت کم بات تھی ممبران سے اور جن سے تھی ان کا ذکر بھی کر چکا ہوں باقیوں سے آج بھی اتنی بات نہیں۔
آپ کا دوستانہ مراسلہ دیکھ کر ہماری جان میں جان آئی ورنہ ہم تو واقعی سمجھے تھے کہ کام تمام ہونے والا ہے ہمارا۔ ہاہاہاہا
 
کیا آپ کا کسی بھی اردو فورم پر یہ پہلا تجربہ تھا یا آپ نے پہلے بھی کسی اردو فورم کے ممبر رہے تھے ؟
سب سے پہلے اردو پوائنٹ کے فورم ہلچل پر ممبر بنا وہیں سے کچھ دوست ایک اور فورم ہلہ گلہ پر گئے تو میں بھی وہاں چلا گیا اور پھر چند اور فورم ڈھونڈتے ڈھونڈتے اردو ویب پر پہنچا اور یہاں مکمل اردو دیکھ کر یہیں کا ہو کر رہ گیا۔ اب تو ماشاءللہ اردو ویب سے سیکھ کر بہت سے اردو فورم وجود میں آئے ہیں اور ہنوز یہ سلسلہ جاری ہے۔ پہلے دو سال تو میں شد و مد سے اردو ویب کے ممبران بنانے پر کمر بستہ تھا ۔ اس کی ایک معتبر گواہی تو سارہ خان بھی ہیں۔

اردو لکھنے میں کتنی مشکل پیش آئی ؟
کوئی مشکل اس لیے پیش نہیں آئی کہ پہلے ان پیچ میں اردو ٹائپ کی ہوئی تھی اور دوسرا فونیٹک کی بورڈ کا استعمال میری نظر میں نئے ممبران کے لیے بھی کافی آسان ہے۔
 
Top