کون ہے جو محفل میں آیا - 85

کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
کیا کروں شگفتہ سس یہ درد پتا نہیں کیوں اتنی جلدی جلدی بن بلایا مہمان بن جاتا ہے
محمود کی طبیعت بھی بہت ناساز رہی اس کی پریشانی بھی شاید ایک سبب ہو اس کا
میڈیسن لیتی ہوں بہنا تو ٹھیک ہوتا درد وہ بھی کبھی تو جلدی اور کبھی کئی کئی روز تک بھی ٹھیک نہیں ہوتا ہے

یہ تو اچھی بات نہیں ہے ، آپ اپنا خیال رکھا کیجیے بہت زیادہ ۔ اتنا جلدی جلدی نہیں ہو آئندہ اللہ کرے ۔ کبھی کبھار مجھے بھی ہو جاتا ہے آدھے سر میں درد اور بہت تکلیف ہوتی ہے تو میں ایک لمبی پر سکون نیند لیتی ہوں جب سو کے اٹھوں ٹھیک ہو جاتا ہے ۔
 
کہاں جواب دینا ہے سعود بھائی ؟

پچھلے صفحات پر ہم نے اس بابت آپ کی رائے چاہی تھی۔ :)

الحمد للہ ہم بالکل ٹھیک ہیں۔
ایک اہم بات بتانی تھی۔ چونکہ لائبریری بک اسٹور والا اپلیکیشن ہماری طرف سے تقریباً مکمل ہے۔ اس لئے اب ہم چاہتے ہیں کہ ٹیسٹ انسٹینس پر ہی لائبریری کے چند چنندہ احباب اس کو استعمال کرنے کی ٹریننگ لے لیں۔ اس کام کے لئے دو تین کتابوں کا انتخاب کرنا ہوگا جن کی ٹائپنگ مکمل ہو چکی ہو اور کتابیں بہت زیادہ ضخیم نہ ہوں۔ پھر تین چار احباب اس کا مواد نئے نظام میں منتقل کرنے اور اس کی فارمیٹنگ کرنے سے لے کر اس کو شائع کرنے تک کے مراحل انجام دیں گے۔ ہم ساتھ ہی موجود ہوں گے، اور ہر کتاب کے نیچے تبصروں کی مدد سے ہدایات دیتے رہیں گے۔ اگر یہ ٹریننگ مکمل ہو جاتی ہے اور احباب اس سے خوش ہوتے ہیں تو ان کے کاموں کا بیک اپ لے کر نظام کو ری سیٹ کر دیا جائے گا اور ٹیسٹیڈ کی مہر لگا دی جائے گی۔ :)
 
کیفیت
مزید جوابات کے لیے دستیاب نہیں
Top