لائبریری ٹیگ گیم : تبصرہ و تجاویز

فرحت کیانی

لائبریرین
اپیا دیکھ لیں نے پیچھے سے یہ صفحات نہیں دیکھے۔شگفتہ آپی نے مجھے 66 اور 67 کرنے کو کہا تھا وہ تو ہوگیا ہے ۔
میں دیکھتی ہوں۔ اگر ابھی نہیں ہوئے تو میں کر دوں گی۔ سیدہ شگفتہ پلیز بتائیے گا ان صفحات کا کیا قصہ ہے۔ اور اگر واقعی نہیں ٹائپ ہوئے تو میں ہی کر دوں گی اگرچہ 'مزدوری' کے لئے تو ہنوز دلی دور است :sad2: یہ رونے والی سمائیلی کہاں ہے عائشہ عزیز :disappointed: :openmouthed:
 
عائشہ عزیز

:( یہ ہے اپیا
یہاں پر ایسی باتیں نہیں کرنی چاہیں ڈانٹ پڑے گی ۔:noxxx:
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
بقیہ تمام صفحات اپلوڈ کر دئے ہیں ۔ (تیس صفحات اپلوڈ ہونے میں 33 منٹس لگے)
یوں اب مکمل کتاب اپلوڈ ہو چکی ہے ۔
 
شکریہ سعود بھائی ، اور تصحیح پلیز حکم نہیں بلکہ درخواست

تصحیح: بہنیں شکریہ نہیں کہتیں۔ بہنیں درواست نہیں کرتیں اور کریں بھی تو حکم کا درجہ دیا جا چاہیے۔ ویسے کل ہم نے ایک دوسرے اسکینر پر بھی تجربات کیے تھے جس میں کئی صفحات ایک ساتھ کھنچ جانے کا مسئلہ نہیں تھا۔ :) :) :)
 
کیسا رہا تجربہ سعود بھائی ؟ کچھ تفصیل بتائیں اس بارے میں ۔

اول تو یہ کہ وہ اسکینر ڈیپارٹمنٹ کی بلڈنگ کے دوسرے منزل پر ہے جبکہ ہماری آفس تیسرے منزل پر۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ ویک اینڈ اور رات کے وقت اس حصے تک ہماری رسائی نہیں، ہاں وہاں کوئی پہلے سے موجود ہو اور اس کو آواز دے کر دروازہ کھلوا لیں تو بات اور ہے۔ وہ اسکینر قدرے چھوٹا ہے اور اس میں فنکشنز اتنے نہیں جتنے بڑے والے اسکینر میں موجود ہیں۔ اول تو یہ کہ قدرے سست ہے۔ اس میں بیک وقت صفحے کے دونوں اطراف اسکین کرنے کی سہولت موجود نہیں، یا کم از کم ہمیں نہیں دکھی۔ اس کے نتیجے میں صفحات کو ترتیب دینے میں تھوڑی سی پروسیسسن کرنی ہوگی کیوں کہ جفت اور طاق صفحات علیحدہ علیحدہ فائلوں میں ہوں گے۔ بڑا اسکینر دو سے تین سیکنڈ میں کاغذ کے دونوں طرف کے صفحات کو اسکین کر لیتا ہے جبکہ یہ اسکینر ایک طرف اسکین کرنے میں بھی تین سے چار سیکنڈ کا وقفہ لیتا ہے۔ بڑا اسکینر بیک وقت تقریباً چار میگا بائٹ کی پی ڈی ایف بنا کر ای میل کر سکتا ہے جبکہ چھوٹا اسکینر صرف ایک میگا بائٹ کی پی ڈی ایف بنا کر ای میل کرتا ہے۔ اس کا مطلب یہ ہوا کہ یکساں کوالٹی پر دونوں سے اسکین کیا جائے تو جس کتاب کی چھوٹے اسکینر پر تین چار پی ڈی ایف فائلیں بنیں گی ان کو بڑا اسکینر ایک ہی پی ڈی ایف بنا کر بھیج سکتا ہے۔ خیر اس سے کوئی مئلہ نہیں ہوتا بس ای میل سے اٹیچمنٹ زیادہ ڈاؤنلوڈ کرنے پڑتے ہیں۔ بعد میں ان کو پی ڈی ایف ضم کرنے والے پروگرام سے ضم کرنا ہوتا ہے۔ پھر علیحدہ صفحات درکار ہوں تو پی ڈی ایف سے جے پی جی یا کسی اور فائل فارمیٹ میں تبدیل کرنا ہوگا۔ :)
 
قیصرانی

لائبریرین
ٹیگ کی اطلاع ملی تو میں پریشان کہ "اتنا بہت سارا" کل ہی تو ٹائپ کیا ہے اور آج پھر سے ذمے لگ گیا :rolleyes:
 
زلفی شاہ

لائبریرین
اسکین صفحہ نمبر 100 (کتاب ص 236 -237)ٹائپنگ مکمل از عائشہ عزیز
اسکین صفحہ نمبر 101 (کتاب ص 238 -239)ٹائپنگ مکمل از سید مقبول شیرازی زلفی بھائی
اسکین صفحہ نمبر102 (کتاب ص 240 -241)ٹائپ ہونا باقی ہے۔
اسکین صفحہ نمبر 103 (کتاب ص 242 -243)ٹائپنگ مکمل از ذوالقرنین بھائی
اسکین صفحہ نمبر 104(کتاب ص 244 -245) ٹائپنگ مکمل از عائشہ عزیز
اسکین صفحہ نمبر 105(کتاب ص 246 -247) ٹائپنگ مکمل از عائشہ عزیز
سیدہ شگفتہ بہن جی صاحبہ اور عائشہ بہن جی صاحبہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل ہماری دوکان میں تین ڈاکو گھس آئے ڈاکہ ڈالنے کے لئے۔ ہم بھی تین دوست موجود تھے۔ ہماری ان سے لڑائی ہو گئی۔ جس میں میرے دونوں دوست تو الحمدللہ محفوظ رہے لیکن ایک ڈاکو نے مجھے زخمی کر دیا۔ سر اور دائیں بازو پر چوٹیں آئیں۔ اللہ کی غائبانہ مددسے ہم نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ میرے لئے تمام دوستوں سے صحت یابی کی دعا کی اپیل کریں اور مجھے تین چار دن کے لئے حاضری سے معذور سمجھیں۔ تین چار دنوں کے ریسٹ کے بعد انشاء اللہ دوباہ اپنا کام شروع کر دوں گا۔ سدا خوش رہیں۔
 
قیصرانی

لائبریرین
اللہ بہتری کرے گا۔ اپنا خیال رکھیں اور شاباش کہ ہمت ہارنے کی بجائے مسلح ڈاکوؤں کا سامنا کیا اور ایک کو پکڑ بھی لیا
 
الف عین

لائبریرین
ماشاء اللہ زلفی، کیا کارنامہ انجام دیا!!۔ خدا کرے کہ تمہارے زخم جلد اچھے ہو جائیں اور تم دوبارہ کار کردگی کے لئے تیار ہو جاؤ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
سیدہ شگفتہ بہن جی صاحبہ اور عائشہ بہن جی صاحبہ۔ السلام علیکم ورحمۃ اللہ وبرکاتہ۔ کل ہماری دوکان میں تین ڈاکو گھس آئے ڈاکہ ڈالنے کے لئے۔ ہم بھی تین دوست موجود تھے۔ ہماری ان سے لڑائی ہو گئی۔ جس میں میرے دونوں دوست تو الحمدللہ محفوظ رہے لیکن ایک ڈاکو نے مجھے زخمی کر دیا۔ سر اور دائیں بازو پر چوٹیں آئیں۔ اللہ کی غائبانہ مددسے ہم نے ایک ڈاکو کو پکڑ کر پولیس کے حوالے کر دیا ہے۔ میرے لئے تمام دوستوں سے صحت یابی کی دعا کی اپیل کریں اور مجھے تین چار دن کے لئے حاضری سے معذور سمجھیں۔ تین چار دنوں کے ریسٹ کے بعد انشاء اللہ دوباہ اپنا کام شروع کر دوں گا۔ سدا خوش رہیں۔

اللہ تعالٰی آپ کو جلد اور مکمل صحت و تندرستی عطا فرمائے ، آمین ۔
 
Top