ونڈوز علم الاعداد کی رو سے اپنے نام کا عدد معلوم کیجئے

فاتح

لائبریرین
اب دیکھیں:
http://lunesys.com/adaad/
نہ صرف آپ کے مجوزہ اعداد دے دیے ہیں بلکہ فونٹ بھی جمیل نوری نستعلیق کر دیا ہے اور برادرم نبیل کی بتائی ہوئی غلطی بھی درست کر دی ہے۔
اب یہ فائر فاکس میں بھی دوڑ رہا ہے۔ :)
اگر تبدیلیاں ظاہر نہ ہو رہی ہوں تو Ctrl+F5 دبا کر صفحہ ریفریش کر لیجیے۔
 
جناب محمود غزنوی صاحب ق اور ک کے مخرج میں زمین آسمان کا فرق ہے اور چونکہ آپ کو علم الاعداد کا کچھ پتہ نہیں ہے اس لیئے آپ ایسی بات کرہے ہیں دراصل جس طرف میں اشارہ کررہا ہوں یعنی ک اور گ اور ج اور چ تو یہ قیمتیں میری نہیں بلکہ استادان فن کی مقرر کردہ ہے جن میں پاکستان کی سطح پر جناب کاش البرنی مرحوم کراچی والے اور غلام رسول عائلی لاڑکانہ نے اس موضوع پر کافی کام کیا ہے۔
شکریہ بابا جی۔۔۔لیکن میں تو کچھ اور کہہ رہا تھا۔۔۔عرض یہ کیا تھا کہ سب عرب ق کو ج نہیں بولتے، کافی جگہوں پر ق کو گ بول دیتے ہیں۔۔۔چنانچہ ق کی قیمت مھض اس وجہ سے کہ کچھ عرب اسے ج بولتے ہیں 3 رکھنا لازمی نہیں۔۔۔ق اور گ کے مخرج کے فرق کی بات نہیں کر رہا تھا۔ کاش البرنی کی کتابیں پڑھی ہوئی ہیں میں نے لیکن آپ چونکہ روحانی بابا ہیں لہٰذا آپ کی بات کو من عوعن تسلیم کرلینے ہی میں عافیت ہے۔۔۔:)
 
بحث نہیں کرنا چاہتا لیکن ادب کے ساتھ گذارش ہے کہ کاش البرنی جن کے نام کا حوالہ محترم روحانی بابا صاحب نے دیا ہے، انکی کتابوں مثلاّ عامل کامل، رموز الجفر، عددوں کی حکومت و غییرہ میں بھی گ کی قیمت ک کے برابر یعنی 20 رکھی گئی ہے۔۔۔۔واللہ اعلم بالصّواب
 
گلبی! انتَ حگ
 
محمود احمد غزنوی اور روحانی بابا اگر "گ" اور "چ" کے متفق علیہ اعداد کی منظوری دے دیں تو ہم وہی اعداد لکھ دیں گے۔
 
اجی فاتح صاحب کیوں کانٹوں میں گھسییٹتے ہیں۔۔میں کیا اور میری بساط کیا۔ آپ روحانی بابا صاحب کی منظوری سے ہی کام کیوں نہیں چلا لیتے۔۔:)
یاں کے سپیدو سیاہ میں ہم کو دخل جو ہے سو اتنا ہے
رات کو رو رو صبح کیا یا دن کو جوں توں شام کیا۔۔
 
فی الحال انھی کے مجوزہ اعداد لکھے ہیں لیکن آپ کی بات میں بھی وزن تھا لہٰذا آپ کی منظوری بھی لینا چاہ رہا تھا۔ :)
 
امین عاصم

محفلین
السلام علیکم
علم الاعداد کے حوالے سے مجھے ایک راہنمائی درکار ہے،
یہ کہ ایک لفظ '' جھیل '' یا ایک لفظ جیسے '' دکھ '' ۔
ان الفاظ کے اعداد نکالنے کا کیا طریقہ ہے؟ مثلاً جھیل = جیم ، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے یا جیم ، ہا، یا اور لام کے اعداد لیے جائیں گے،
ایسے ہی لفظ دکھ کے اعداد نکالنے ہو تو ۔۔۔۔ دال اور کاف لیا جائے گا یا کہ دال ، کاف اور ہا لیا جائے گا؟
والسلام
امین عاصم
 
امین عاصم

محفلین
اب دیکھیں:
http://lunesys.com/adaad/
نہ صرف آپ کے مجوزہ اعداد دے دیے ہیں بلکہ فونٹ بھی جمیل نوری نستعلیق کر دیا ہے اور برادرم نبیل کی بتائی ہوئی غلطی بھی درست کر دی ہے۔
اب یہ فائر فاکس میں بھی دوڑ رہا ہے۔ :)
اگر تبدیلیاں ظاہر نہ ہو رہی ہوں تو Ctrl+F5 دبا کر صفحہ ریفریش کر لیجیے۔

محترم فاتح صاحب

میں انفرادی طور پر آپ کا دلی شکر گزار ہوں کہ آپ نے ایک عمدہ سافٹ ویئر عنایت کیا،، اس طرح کا سافٹ ویئر میں تلاش کرتا رہا تھا۔ میں نے ایکسل میں اس کو ایک دوست سے بنوایا تھا،، لیکن وہاں ہر حرف الگ سیل میں لکھنا پڑتا تھا ۔ جو کہ اس سافٹ ویئر کی نسبت مشکل تھا۔۔

ایک بار پھر آپ کا شکریہ
والسلام
مخلص
امین عاصم
 
گل خان

محفلین
متلاشی بھائی۔ اب آپ سے ایک گزارش ہے کہ آپ ایسا سوفٹ ویئر بھی بنا دیں جس میں اپنے نام کا اسم اعظم بھی ایک کلک سے معلوم ہو جائے۔ امید ہے کہ آپ اس طرف بھی توجہ فرمائیں گے ۔۔۔ والسلام
 
naji216

محفلین
میری ایک ویب سائٹ ہے اس میں جمیل نوری نستعلیق فونٹ لکھنے کے لیے کوئی طریقہ بتائیں ۔شکریہ
 
السلام علیکم!
یارانِ محفل کی خدمت اپنی ایک حقیر سی کوشش لے کر حاضر ہوا ہوں۔۔۔ میں نے آج ایک چھوٹا سا سوفٹ وئیر بنایا ہے ۔ جس کی مدد سے آپ علم الاعداد کی رو سے اپنے نام اور مختلف جملوں وغیرہ کا ’’عدد‘‘معلوم کر سکتے ہیں۔ جیسا کہ بسم اللہ الرحمن الرحیم کا عدد 786 ہے۔ اسی طرح آپ کسی بھی نام ، لفظ یا جملے وغیرہ کا ’’عدد‘‘ حاصل کر سکتے ہیں۔۔
آپ کی آراء کا انتظار رہے گا۔۔۔ شکریہ

سوفٹ وئیر ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئےیہاں کلک کریں۔۔۔ ۔
شکریہ۔۔۔ ۔
سوفٹ وئیر کی سکرین شاٹ آپ یہاں دیکھ سکتے ہیں۔۔۔
attachment.php

والسلام
بندہ عاصی
متلاشی

بھائی آپ کس کام میں پڑگئے۔ کوڈ پرکٹس کے لئے تو ٹھیک ہے، اس علم سے نفع نہیں ہو گا۔ یہ علم الغیرنافع ہے

عمر دراز مانگ کر لائی تھے چار دن
 
http://www.sadria.org/external_data/abjad.php
میرا اپنا بنایا ہوا صفحہ ایک دفعہ دیکھ لیں۔
نیز اپنے طور یہ کوشش بھی کی ہے کہ ان پیج سے ڈائریکٹ کاپی پیسٹ بھی کر سکتیں ہیں۔
جہاں تک الفاظ کی تعداد کا تعلق ہے کہ کتنے اعداد کا عدد نکال سکتے ہیں تو اس کا جواب یہ ہے کہ جتنے اعداد یا جتنی لمبی تحریر آپکا پروسیسسر ہضم کر سکتا ہو۔ ;););)
 
Top