مکتبۃ الحکیم کے بعد ایک اور بیش قیمت تحفہ مکتبۃ المکنون المفہرس للمخطوطات

ذیشان

محفلین
ابن سعید بھائی اب کی بار یہ ایرر آ رہا ہے ۔
14.jpg

اب اس کا کیا کریں؟
 
اس کا کچھ نہیں کر سکتے۔ ایک پیغام زیادہ سے زیادہ کتنا طویل ہو سکتا ہے اس کی حد کو چھو لیا ہے آپ نے۔ اب آپ کو نئے پیغام میں ہی پوسٹ کرنا ہوگا۔ ممکن ہے آنے والے دنوں میں کچھ ایسا نظم ہو جائے جس سے بعد میں اضافی پیغامات کو فوٹ نوٹ کے طور پر پہلے پیغام کے ٹھیک بعد چسپاں کر پانا ممکن ہو جائے۔ لیکن ابھی یہ فیچر پلان میں ہے امپلیمینٹ نہیں ہوا ہے۔ :)
 

ذیشان

محفلین
اس پوسٹ میں مکتبہ میں پی ڈی ایف فائلیں امیورٹ کرنے کا طریقہ بیان کروں گا۔
سب سے پہلے جس پی ڈی ایف فائل کو آپ امیورٹ کرنے جا رہے ہیں اس کے بارے میں اس بات کا اطمینان کر لیں کہ وہ سیکیورڈ نہ ہو اس کی علامت یہ ہے کہ اگر فائل سیکیورڈ ہو گی تو فوکسٹ یا ایڈوب ریڈر میں کھولنے پر اس کے نام کے ساتھ سیکیورڈ لکھا ہو گا جیسا کہ نیچے دی گئی تصویر میں ہے
19.jpg

اس کے بعد سوفٹ ویئر میں کتابوں کے شجرہ اس جگہ آ جائیں
22.jpg


اور الاقسام یا جس جگہ آپ کتابیں امپورٹ کرنا چاہیں رائٹ کلک کریں اس کے بعد اضافۃ پر کلک کریں
23.jpg


ایک نئی ونڈو کھلے گی اس میں اضافہ پر کلک کریں
26.jpg


اگلے مرحلے میں
34.jpg


ان پی ڈی ایف کتابوں کا انتخاب کریں جن کو آپ امپورٹ کرنا چاہتے ہیں
43.jpg


اگلے مرحلے میں آپ نے امپورٹ کی جانے والی پی ڈی ایف فائلوں کی تفاصیل درج کرنی ہیں جو مکتبۃ میں امپورٹ ہونے کے بعد نظر آئیں گی۔
44.jpg


اس کے لیے ونڈو کو ذرا کھینچ کر بڑا کر لیں تاکہ آسانی ہو سکے
45.jpg


تفصیلات درج کریں اس کے بعد تنفیذ کے بٹن پر کلک کریں
46.jpg

لیں جی کام ہو گیا۔
48.jpg

49.jpg


اگلی پوسٹ میں ان شاء اللہ یہ ذکر کروں گا کہ امپورٹ شدہ فائلوں میں سرچ کی سہولت کیسے حاصل کی جا سکتی ہے ۔
 

ذیشان

محفلین
اب سوال ہوتا ہے کہ امپورٹ کی گئی کتابوں میں تلاش کی سہولت کے لیے کیا کیا جائے ؟ تو اس کا جواب یہ ہے کہ
پہلے آپ چند باتیں نوٹ کریں
1 : جب بھی کسی کتاب کے نام پر سنگل کلک کریں تو بائیں طرف موجود دو بکسوں میں نمبر ظاہر ہونے لگتے ہیں
501.jpg

بائیں طرف والا نمبر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس پی ڈی ایف فائل میں اتنے صفحات ہیں اور دائیں طرف والا نمبر یہ ظاہر کرتا ہے کہ اس وقت آپ اتنے نمبر صفحہ سے متعلق ہیں ۔
یہ تصویر
52.jpg


آپ کو بتا رہی ہے کہ اس فائل میں 296 صفحات ہیں اور اس وقت آپ 100 نمبر صفحے سے متعلق ہیں۔ کسی خاص نمبر پر جانے کے لیے آپ قابل تحریر بکس یعنی دائیں طرف والے بکس میں نمبر دے کر اینٹر دبائیں گے تو اس نمبر سے متعلقہ صفحہ کھل جائے گا ۔
نوٹ : مگر یہ یاد رہے کہ یہ جو متعلقہ صفحہ کی بات ہو رہی ہے یہ پی ڈی ایف کا صفحہ نہیں بلکہ اس ونڈو کا صفحہ ہے جس کا ذکر نیچے آ رہا ہے ۔
2: وہ ونڈو جہاں کسی صفحہ سے متعلق الفاظ درج کیے جاتے ہیں یعنی لکھائی کی جگہ
502.jpg


اب دو باتیں ہو گئیں 1: بکسوں کے نمبر 2: کسی خاص نمبر سے متعلق ونڈو تو اب کرنا یہ ہے کہ پی ڈی ایف فائل کھول کر (یا پھر عام صفحات والی کتاب ہاتھ میں لے کر ) مطالعہ کرتے جائیں اور جہاں کوئی اہم بات یا ایسی بات آپ پائیں جو آپ سمجھتے ہیں کہ مستقبل میں کسی بھی وجہ سے دوبارہ اس بات کی ضرورت پیش آ سکتی ہے تو جس صفحہ پر وہ بات ہے (یاد رہے صفحہ کا نمبر پی ڈی ایف فائل کا شمار ہو گا نہ کہ اصل کتاب کا) اس صفحہ کا نمبر درج کر کے انٹر دبائیں اور اوپر لکھائی کی جگہ پر اس ضروری بات سے متعلق کوئی عبارت یا الفاظ درج کر دیں اور ایک خیال یہ رکھیں کہ اس صفحہ سے کسی دوسرے صفحہ پر منتقل ہونے سے پہلے محفوظ کرنے والے بٹن
53.jpg

کو ضرور دبا دیں ورنہ نئے الفاظ یا تبدیلی کرنے کی صورت میں تبدیلی محفوظ نہیں ہو گی ۔
اس طرح جس صفحہ سے متعلق کوئی بات درج کرنی ہوپی ڈی ایف فائل سے اس کا نمبر دیکھ کر سوفٹ ویئر میں لکھنے کی جگہ اس کو درج کریں اور اس صفحے کو چھوڑنے سے پہلے محفوظ کر لیں۔
اس کے بعد درج کردہ یا تبدیل شدہ الفاظ کے مطابق تلاش کرنے کے لیے فہرست کو ایک بار تازہ کرنا پڑے گا یہ وہی عمل ہے جس کی وضاحت میں نے اوپر کی پوسٹوں میں ایک سے زائد بار کی ہے ۔
 
محترم ذیشان صاحب اس عمدہ شیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ ماشاءاللہ بہت ہی کام کی چیز بالخصوص جو ڈاڈا دیا ہے وہ انتہائی بیش قیمت ہے جزاک اللہ فی الدارین ، لیکن اس میں جو 16لائن والا قرانِ کریم کا نسخہ آپ نے دیا ہے وہ نامکمل ہے اس میں پارہ نمبر 21 ،22، 24 کو چیک کرلیں شکریہ
 

ذیشان

محفلین
محترم ذیشان صاحب اس عمدہ شیرنگ کے لئے بہت بہت شکریہ ماشاءاللہ بہت ہی کام کی چیز بالخصوص جو ڈاڈا دیا ہے وہ انتہائی بیش قیمت ہے جزاک اللہ فی الدارین ، لیکن اس میں جو 16لائن والا قرانِ کریم کا نسخہ آپ نے دیا ہے وہ نامکمل ہے اس میں پارہ نمبر 21 ،22، 24 کو چیک کرلیں شکریہ
جی 22 ویں پارے کے متعلق تو مجھے علم ہے کہ وہ موجود نہیں اور اس کی وجہ یہ ہے کہ جس سورس سے میں نے اسکین شدہ لیا تھا وہاں موجود نہیں تھا مگر 21 اور 24 میں کیا مسئلہ ہے اگر بتادیں تو وقت بچ جائے گا ۔شکریہ
 
بہت خوب ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

ذیشان

محفلین
السلام علیکم!
تمام لنک جو خراب ہو گئے تھے ، الحمد للہ اب ان کو ٹھیک کر دیا گیا ہے ۔ اگر اب بھی کسی لنک میں خرابی ملے تو ضرور اطلاع کریں ۔ شکریہ
 
جزاک اللہ خیرا اللہ آپ کو بہترین انعام عطا فرماے میرے پاس الشاملہ ڈاون لوڈ ہے میں اس سے عربی میں فائدہ اٹھاتی ہوں مگر کیا اس سے اردو میں کنورٹ کرنے یا اس کے مترجم کی سہولت موجود ہے پلیز میری رہنمائی کیجیئے
 
Top