شعروں کے انتخاب نے رسوا کیا مجھے

یوسف-2

محفلین
بارات لے کہ سپر ہائی وے پے ہرگز نہ جائوں گا
ایسی بھی کیا خوشی کہ سڑک پہ “وصال“ ہو
(سید ضمیر جعفری)
 

یوسف-2

محفلین
مٹا کہ وقت نے سب رکھ دیا ہے نام و نشاں
گئے دنوں ک ا مگر اِک مزار باقی ہے
 

یوسف-2

محفلین
کوئی امید، نہ حسرت، نہ آرزو، نہ طلب
کہاں کی زیست، دنوں کا شمار باقی ہے

(ibrahim khan)
 

یوسف-2

محفلین
زمیں پہ چل نہ سکا، آسمان سے بھی گیا
کٹا کہ پر، وہ پرندہ اڑان سے بھی گیا
 

یوسف-2

محفلین
پرائی آگ میں جل کر بھی کیا ملا مجھ کو
اسے بچا نہ سکا، اپنی جان سے بھی گیا
 

یوسف-2

محفلین
بھلانا چاہا تو اس کی بھی انتہا کر دی
وہ شخص اب مرے وہم و گمان سے بھی گیا
 

یوسف-2

محفلین
کسی کے ہاتھ کا نکلا ہوا وہ تیر ہوں میں
حدف کو چھو نہ سکا اور کمان سے بھی گیا
 

یوسف-2

محفلین
ہم ایسی کل کتابیں قابل ضبطی سمجھتے ہیں
جن کو پڑھ کے لڑکے باپ کو خبطی سمجھتے ہیں
 
Top