ٹیبل لیس ڈیزائن : ایک انٹرویو

ابو یاسر

محفلین
قارئین کرام
اس بار جب میں انڈیا گیا تو پورا سوچ کر گیا تھا کہ اب دوبارہ سعودی نہیں جاونگا لیکن کچھ معاملات کی بنا پر واپس آگیا، انڈیا قیام کے دوران میں نے دو تین جگہ انٹرویوز دیے
اور چونکہ میں پی ایچ پی میں بہت بنیادی معلومات رکھتا تھا اس لیے ایز اے فریشر ہی ٹرائے کیا، اس کے علاوہ ایک بار میں نے ٹیبل لیس ڈیزائنر کی اسامی پر بھی کوشش کی۔
مجھے چونکہ زیادہ معلومات نہیں تھی اور "ایچ آر" کا جو میل آیا تھا وہ کافی حد تک ایسا کمپوز کیا تھا کہ معمولی ایچ ٹی ایم کا طالب بھی چلا آئے (ایچ آرلوگوں کو تو صرف سر گنوانا ہوتا ہے وہ تنخواہ اسی بات کی لیتے ہیں) کافی لوگ پہنچے تھے جن میں ایک "میں" بھی تھا کمپنی بڑی اور ملٹی نیشنل تھی اور ان کا انٹرویودو راونڈ میں ہوتا تھا پہلے تحریری طور پر لوگوں کی جانچ ہوتی تھی۔
میرے ساتھ 6 لوگ تھے سب نے ٹیسٹ دیا تحریری رچے کے سوالات کچھ یوں تھے۔
  1. سی ایس ایس کی افادیت
  2. ٹیبل لے آوٹ کی مشکلات
  3. ڈیو اور آئی ڈی میں فرق لکھیے
  4. مارجن اور پیڈنگ کا فرق بتائیں
  5. وہ کتنے طریقے ہیں جن سے پیج کو لنک کیا جاتا ہے، تفصیل لکھیے۔
  6. پھر کچھ ٹیبل دیے ہوئے تھے جن کی کوڈنگ لکھنی تھی
  7. ٹیبل کو ڈیوز میں تبدیل کریں۔
فی الحال اتنا ہی یاد آ رہا ہے، میں نے بھی الم گلم جو آیا دے مارا خیر یہ راونڈ جن دو لوگوں نے کلیئر کیا ان میں ایک بیوقوف میں بھی تھا باقی چاروں نے پتہ نہیں کیا لکھا جو ان کا نہیں ہوا۔
پھردوسرے راونڈ کے لیے کافی دیر انتظار کرنا پڑا لگ بھگ چار بجے بلایا گیا اور ابتدائی تعلیم اور تجربے کی رسمی سوالات کے بعد ٹیکنکلی سوالات پر آئے، اس میں جو سوال سب سے زیادہ مشکل لگا وہ تھا
ایک باکس جس کی کچھ پراپرٹی دی ہوئی ہے اس کی پراپرٹی کس طرف سے ویلیو لے گی؟
یہ سوال ایک دم سے باونس گیا ایک تو مجھے اس کا جواب معلوم بھی نہ تھا دوسرے وجہ یہ بھی ہے کہ ہمارے یہاں ہندی یا اردو میں انٹرویو لینا لوگ بڑا گناہ سمجھتے ہیں اس لیے سارا کچھ باونس گیا پھر میں نے سہ بارہ سوری کہنے پر میں نے درخواست کی کہ ہندی میں پوچھیں۔
یہاں زندگی میں پہلی بار ایسا انٹرویور ملا جس نے سوالات کے جواب بھی بتائے مجھے لگا کہ یہاں پوزیشن پکی ۔۔۔۔
مگر کہاں، نصیب میں سعودیہ دوبارہ آنا لکھا تھا
خیر،
ایک اور انجانا سوال یہ بھی تھا کہ
سی ایس ایس کی پوزیشنس کے بارے میں بتائیں
ابسلیوٹ کیا ہوتا ہے؟ فکسڈ کیا ہوتا ہے؟ ریلےٹیو کیا ہے؟ اور اسٹیٹک کا مطلب سمجھائیں، یہاں میں صرف ابسلیوٹ اور فکسڈ ہی بتا سکا
ریلےٹیو آج بھی پوری طرح سے نہیں سمجھا اور اسٹیٹک کا بعد میں پتہ چلا کہ یہ تو ڈیفالٹ پوزیشن ہے جوکہ نارملی اپلائے ہوتا ہے۔
براوزر کمپیٹ بلٹی کا بھی سوال آیا جس کا مجھے کوئی تجربہ نہیں تھا لیکن ایک آدھ بار کوڈ دیکھا تھا سو بتا دیا کہ ایک اف ایلس کے کوڈ سے اسے الگ فائل کا ایڈریس دیتے ہیں (اس فائل میں ہوتا کیا ہے ، نہیں معلوم)
میرا یہ تمام لکھنے کا مقصد صرف یہ تھا کہ پبلک ان سارے سوالوں کو جانے اور جہاں میں نے غلطی کی ، جاننے والے حضرات مجھے بتائیں اس کے علاوہ ایسے سوالات جو "یو آئی " کے انٹرویوز میں ہوتے ہیں ان کا اپنی مادری زبان میں بیورا موجود ہو۔


نوٹ : اگر یہ تھریڈ غلط جگہ پوسٹ ہوا ہے تو اسے صحیح زمرے میں کردیں۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ سوالات ایک تجربہ کار ویب ڈیویلوپر کے لیے آسان ہی ہیں۔ میرا ویب ڈیویلپمنٹ کا زیادہ تجربہ نہیں ہے، اس لیے مجھے بھی اکثر ریفرنس سے استفادے کی ضرورت پیش آتی رہتی ہے۔ یہ تھریڈ میں نے پیشہ وارنہ زندگی فورم میں منتقل کر دیا ہے۔
 

ابو یاسر

محفلین
سوالات تو سارے ہی عمومی، پریکٹیکل اور سہل تھے۔ :)
اس انٹرویو اور جتنے بھی انٹرویو میں نے دئے ان میں پوچھے جانے والے سارے سوالات جن کا مجھے جواب نہیں معلوم تھا میں نے لکھ لیے تھے اور اسی روز "ابن سعید" بھائی سے پوچھ لیا کرتا تھا، ہمارے ہر دلعزیز بھائی اپنی خاصی مصروفیات کے باوجود میرے جواب دے ہی دیتے تھے ۔
فجزاکم اللہ احسن الجزاء
ان شاء اللہ اس بار انٹرویو میں مجھے کوئی پریشانی نہیں ہوگی کیونکہ اُس وقت میری تجربے کی سلیٹ پر چند نشانات ہی تھے آج الحمدللہ بہت کچھ جان گیا ہوں۔
مگر ہوتا یہ ہے کہ ابھی جہاں میں کام پر ہوں، فی الحال تو ڈویلپمنٹ کا کام ہے مگر جب یہ پراجکٹ مکمل ہوجائے گا تو پھر وہی پرانی ڈگر۔۔
اگر مستقل کام رہے توبہت کچھ سیکھنے اور کرنے کو مل جاتا ہےاور اس بیس پر کہیں بھی اچھا جاب مل سکتا ہے۔
 

غیاث

محفلین
چلیں آپکو کہیں کوئی مستقل کام مل جائے اور روز روز کے دھکوں سے نجات مل جائے ۔ بہت ساراکچھ تو جان لیا مگر ہو سکتا ہے انٹر ویو کرنیوالا اگلی دفعہ بھی ایسے کوئی بے تکے سوالات کر دے۔
 
Top