گرافکس کورل ڈرا ایکس 5 کے یوزر خبردار ہوجائیں

dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا ایکس 5 میں ایک بہت ہی زبردست فیچر اضافہ کیا گیا ہے اور وہ یہ ہے کہ آپ چاہے کتنی بھی بڑی فائل بنائیں جب آپ اس کو save کرتے ہیں توفائل محفوظ کرنے کے دوران آپ کو محفوظ کرنے کے دورانیئے کا انتظار نہیں کرنا پڑتا اور لگاتار کام کس سکتے ہیں کیوں کہ فائل background میں save ہورہی ہوتی ہے۔ دوسرے ورژنز میں saving کرنے کا دورانیے تک دائیں جانب نیچے آپ کو ایک سیدھی ribbon دکھائی دے گی جس کی موجودگی تک آپ کو انتظار کرنا پڑتا ہے ۔ اور جیسے ہی ربن غائب ہوتا ہے تو اس کا مطلب فائل save ہوگئی۔
جبکہ ایکس 5 میں فائل back ground میں saving کرتی ہے تاکہ آپ مسلسل سکرین کو استعمال کر سکیں۔ لیکن اس کا ایک خطرناک نتیجہ اگر آپ کو اس فیچر کا پتہ نہیں اور آپ یہ سمجھ رہے ہونگے کہ فائل saveہوگئی اور آپ نے کورل کو close کر دیا تو آپ کے کئی گھنٹوں یا دنوں کی مشقت ضائع ہوجاتی ہے۔

تو آپ کو کیسے پتہ لگے گا کہ فائل محفوظ ہوگئی اور آپ فائل بند کر سکتے ہیں۔

درج ذیل تصویر میں فائل کے back ground میں saving کے دورانیے تک فائل menue میں آپ کو save کا آپشن اور save as کا آپشن disabled نظر آئے گا جس کا مطلب ہے کہ فائل اب بھی back ground میں محفوظ ہورہی ہے۔ لہذا فائل کو بند کرنے سے گریز کریں۔ کیوں کہ دائیں جانب آپ دیکھ سکتے ہیں کہ فائل محفوظ کرنے کے دوران لئے گئے اس سکرین شاٹ میں آپ کو دائیں جانب نیچے سبز ribbon نظر نہیں آئے گا۔
corelx5save-1.jpg

درج ذیل سکرین شاٹ میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ جب فائل مکمل طور پر محفوظ ہوجائے تو save اور save as کے آپشن دوبارہ enable ہوجاتے ہیں۔
corelx5save-2.jpg
 
میں حیران ہوں کہ ایسے موقع پر ایپلیکیشن کلوز کرتے ہوئے الرٹ کیوں نہیں آتا؟ اگر آپ پاور آف کر دیں تو بات دوسری ہے ورنہ ایپلیکیشن کو غیر محفوظ فائل کا پرومٹ دینا چاہئے۔ خیر استعمال کرنے والے زیادہ بہتر جان سکتے ہیں۔
 
dxbgraphics

محفلین
سعود بھائی الرٹ آجاتا ہے لیکن پانی سر سے گزر گیا ہوتا ہے۔ اور مجبورا کورل ڈرا ری سٹارٹ کرنا پڑتا ہے نتیجے کے طور پر فائل سے بھی ہاتھ دھونا پڑجاتا ہے
 
نعیم سعید

محفلین
نیچے جہاں Proof Colors on کا آئیکن ہے، فائل کو save کرتے کے دوران اس کے برابر میں فلاپی کا آئیکن نظر آتا ہے، اور یہ اسی بات کی پہچان ہے کہ فائل save ہو رہی ہے اور جیسے ہی فائل save ہو جاتی ہے یہ آئیکن غائب ہوجاتا ہے۔ جیسا کہ پیش کردہ دونوں تصاویر میں نظر بھی آرہا ہے۔
 
نعیم سعید

محفلین
میں حیران ہوں کہ ایسے موقع پر ایپلیکیشن کلوز کرتے ہوئے الرٹ کیوں نہیں آتا؟ اگر آپ پاور آف کر دیں تو بات دوسری ہے ورنہ ایپلیکیشن کو غیر محفوظ فائل کا پرومٹ دینا چاہئے۔ خیر استعمال کرنے والے زیادہ بہتر جان سکتے ہیں۔

جی بالکل درست کہا آپ نے مجھے بھی بڑی حیرت ہوئی تھی اس کمی کو دیکھ کر۔ جب کہ کورل ڈرا ایک بڑے عرصہ سے پروفیشنلی استعمال کیے جانے والا سافٹ ویئر ہے۔
 
الکبیر

محفلین
یہ تو بڑی خطرناک بات بلکہ آپشن ہوئی۔۔۔۔ فائل سیو ک دوران بند ہونی ہی نہیں چاہیئے۔۔۔!
میں عرصہ 12 سال سے کورل ڈرا کو استعمال کر رہا ہوں۔۔۔ اس سے پہلےبھی اس کے کچھ اعتراضات کورل والوں کو بھیج چکا ہوں، اس کی بابت بھی ان کے فورم سے معلومات حاصل کرنے کی کوشش کروں گا۔
 
arifkarim

معطل

اڈوبی السٹریٹر پر آجائیں۔
 
كبير بھائی۔ www.coreldraw.com پر آپ کورل ڈرا ایکس ۶ کے لئے جو آپ کے ذہن میں آتا ہے رائے دے سکتے ہیں۔ وہاں پر الگ سا تھریڈ بنا ہوا ہے corelx6 wish list کے نام سے۔
 
arifkarim

معطل
كبير بھائی۔ www.coreldraw.com پر آپ کورل ڈرا ایکس ۶ کے لئے جو آپ کے ذہن میں آتا ہے رائے دے سکتے ہیں۔ وہاں پر الگ سا تھریڈ بنا ہوا ہے corelx6 wish list کے نام سے۔

یہ پرائیویٹ کمپنی ہے، پبلک فائرفاکس نہیں کہ وش کر دیں، ووٹ پڑیں اور کام ہو جائے :)
 
dxbgraphics

محفلین
السٹریٹر میں maximum پانچ سے چھ میٹر تک کا actual سائز ڈیزائن بنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ کورل ڈرا میں چالیس میٹر تک کا actual ڈیزائن یا لے آوٹ بنایا جاسکتا ہے۔ جبکہ کورل ڈرا میں تصویر کی ایڈجسمنٹ کی جاسکتی ہے اور بٹ میپ فلٹر اپلائی ہوسکتے ہیں۔ جبکہ السٹریٹر میں ایڈوب فوٹو شاپ سے ماسک ایفیکٹ وغیرہ اپلائی کر کے اس کو امپورٹ کرنا پڑتا ہے۔
لیکن چند چیزوں میں السٹریٹر کی افادیت سے بھی انکار نہیں کیا جاسکتا ہے۔
 
الکبیر

محفلین
بالکل صحیح۔۔۔ گو کہ میں تقریبآ 12 سال سے کورل ڈرا استعمال کر رہا ہوں مگر پچھلے سال اس کے کچھ ٹیوٹوریلز دیکھ کر ایسا لطف آیا کہ اس سے بھی محبت ہو گئ اور ایسی ہوئی کہ اس کے بنیادی کورس کے ویڈیو لیکچر 3 سی-ڈیز پر بنا ڈالے جو کہ ملک گیر سطح پر ریلیز بھی ہو چکے ہیں۔
اس کی لیئرز فوٹوشاپ کی طرح آسانی سے کنٹرول ہو جاتی ہیں جب کہ کورل میں ایسے نہیں۔
اس میں بہت سی آپشنز کی ونڈوز اوپن ہو جانے پر استعمال بھی آسان ہو جاتا ہے۔
اس کی ماسک آپشن تو کمال کی ہے۔۔۔ اور بھی بہت کچھ !!!
 
dxbgraphics

محفلین
کورل ڈرا میں بھی لیئر کنٹرول کرنا بہت ہی آسان ہے۔ بلکہ میں یہ کہوں گا کہ کورل ڈرا میں لیئر فیچر السٹریٹر سے بھی بڑھ کر ہے۔ مختلف لیئرز میں آپ کسی مخصوص لیئر پر کام بھی کر سکتے ہیں اس دوران دوسرے لیئرز پر جو کچھ ہوگا وہ سلیکٹ نہیں ہوگا۔سوائے اس لیئر کے آبجیکٹ کے جو آپ نے سلیکٹ کیا ہوگا۔
 
Top