دعا حزب البحر اصل نسغہ چاہیے

گل خان

محفلین
کیا کسی بھائی۔۔بہن کے پاس اصل حزب البحر دعا ہےِِ؟؟عربی ٹیکسٹ اور اردو ترجمعہ والی کتاب چاہیئے۔۔۔
 
میرے بہت سے دوست اس کے عامل ہیں لیکن اس کے لیئے اصل سے زیادہ اجازت عمل کی ضرورت ہوتی ہے ادھر چراٹ میں گاؤں کا نام ڈاگ اسمعاعیل خیل میں رحمت کریم صاحب مؤجودہ دور میں اس کے کامل و اکمل عامل ہیں موصوف بظاہر ولی اللہ بندے ہیں کیونکہ ہم نے ان کو ہمیشہ شریعت مطہرہ کی سختی سے پابندی کرتے پایا ہے۔
درکف جام شریعت در کف سندان عشق
ہر ہوسنا کہ نہ داند جام و سندان باختن
آپ ادھر جا کر ان سے اجازت بھی لے سکتے ہیں اور اصلی حزب البحر بھی حاصل کرسکتے ہیں میں نیٹ پر رسیرچ کرتا ہوں شائد مل جائے۔
 

گل خان

محفلین
روحانی بابا۔۔ آپکا بہت شکریہ مجہے اس کا نسخہ شیخ ابو الحسن شازلی(رح) والا مل گیا ہے۔۔۔۔۔جزاک اللہ
اس بارے میں اگر آپ مجھے مزید معلومات دے دیں تو نوازش ہو گی۔۔۔۔ والسلام
 
آپ کس قسم کی معلومات چاہتے ہو؟؟؟؟؟؟؟
بہرحال آپ سب سے پہلے اس کے لیئے اس دعا کو اپنی زبان پر رواں کرو یعنی کہ کہیں بھی اٹکنا نہ پڑے اور ساتھ ہی جلالی جمالی پرہیز بھی شروع کردو۔
 
گل خان کیا آپ اسے شئیر کرنا چاہیں گی، مجھے بھی اس کی تلاش ہے اور طریقہ کار کی بھی، یہاں پر ایک دوست کرتے ہیں اور ان کے بقول یہ بہت جلالی ہے لیکن انہیں اجازت ہےکہیں سے، اس میں بخار اور کپکپی وغیرہ بھی طاری ہو جاتی ہے، کوئی دوست مزید روشنی ڈالنا چاہیں تو بہت خوشی ہوگی۔ شکریہ
 

گل خان

محفلین
روحانی بابا۔۔۔میں نے جناب مولانا اشرف علی تھانوی صاحب کے نسخے میں دیکھا ہے کہ کچھ الفاظ زیادہ ہیں۔۔اوربعض نسخہ میں الفاظ کم ہیں ۔۔ تو اصل کی کیا پہچان ہو گی ؟ بس مجھے اس کی تسلی چاہیئے۔۔
اور انیس فاروقی بھایئ صاحب۔۔۔میرے پاس جو نسخہ ہے اُسکی فوٹو کاپی میں آپکو دے سکتا ہوں۔۔۔۔۔۔اور جناب اجازت کے لئے آپکو بیت ہونا پڑے گا۔۔۔۔ والسلام
 

حماد

محفلین
گل خان کیا آپ اسے شئیر کرنا چاہیں گی، مجھے بھی اس کی تلاش ہے اور طریقہ کار کی بھی، یہاں پر ایک دوست کرتے ہیں اور ان کے بقول یہ بہت جلالی ہے لیکن انہیں اجازت ہےکہیں سے، اس میں بخار اور کپکپی وغیرہ بھی طاری ہو جاتی ہے، کوئی دوست مزید روشنی ڈالنا چاہیں تو بہت خوشی ہوگی۔ شکریہ
انیس بھائی. مرے والد صاحب نہایت باقاعدگی کے ساتھ فجر اور مغرب کی نمازوں کے بعد پڑھا کرتے تھے . وہ اس کی افادیت کے بہت زیادہ قائل تھے . مجھے بھی پڑھنے کی ترغیب دیا کرتے تھے. مرے خیال میں یہ اتنا بھی جلالی وظیفہ نہیں .
 

گل خان

محفلین
حماد بھائی۔۔ میں نے بھی اس کی اجازت لی ہوئی ہے۔۔۔۔ واقعی یہ اتنی جلالی دعا نہی ہے کہ اس کو پڑھنے سے بخار وغیرہ ہو جا ئے۔۔۔۔ اللہ پاک حفاظت کرنے والا ہے۔۔۔۔ جزاک اللہ
 

گل خان

محفلین
دوستو مجھے نیٹ سے ہی دعا حزب البحر مل گئی ہے۔۔۔ آپ بھی اس سے فائدہ اٹھائیں ۔۔۔
والسلام
 
Top