ڈاکٹر عمران فاروق کا بہیمانہ قتل۔

گرائیں

محفلین
متحدہ کے واحد کنوینر اور رہنما ڈاکٹر عمران فاروق کو گزشتہ شب قتل کر دیا گیا۔ وہ اس وقت چہل قدمی کے بعد اپنے فلیٹ واپس جا رہے تھے کہ گھات میں بیٹھے ایک قاتل نے ان پر چاقوؤں سے وار کئے۔ خیال کیا جاتا ہے کہ دل پہ کئے گئے دو وار اور سر پر لگی چوٹوں نے اپنا اثر دکھا دیا اور ایک گھنٹے کے اندر ہی ڈاکٹر عمران فاروق زخموں کی تاب نہ لا کر اللہ کو پیارے ہو گئے۔

کچھ اور تفصیلات:

اور

news-02.gif

بی بی سی انگلش کی خبر

پتہ نہیں اب کیا ہوگا۔ رضا حیدر مرحوم کی ہلاکت پر تو نوے کے قریب افراد مارے گئے تھے۔ اب ۔۔۔۔۔۔۔
 
شمشاد

لائبریرین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

اللہ ہی خیر کرئے کہ ایک کے بدلے کتنے جائیں گے۔ ویسے الطاف صاحب کی حالت ٹی وی پر دیکھنے والی تھی۔
 
جٹ صاحب

محفلین
ہمارے علاقے میں کبھی اتنی اندھا دھند فائرنگ نہیں ہوئی جتنی گزشتہ رات ہوئی اور گاڑی جلنے کا واقع کبھی پیش نہیں آیا جبکہ کل رات چار گاڑیاں نظرِ آتش کردی گئیں۔
 
زینب

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون۔

الطاف بھائی نے خود مروایا اسی لیے ابھی تک اس دھاگے پر کو بھی ایم کیو ایم کا چہیتا نہیں گزرا نہیں تو ابھی تک اس دھاگے کی ایسی کی تیسی ہو جانی تھی

بہت بڑا ڈرامہ ہے الطاف انڈر ورلڈ کا بھائی بھی کیسے دھاڑیں مار مار کے رو رہا تھا میرا تو ہنس ہنس کے برا حال ہو گیا۔۔۔

ایم کیو ایم ایسی جماعت ہے جس میں اندر ورلڈ کی طرح آنے کا تو رستہ ہے باہر جانے کا نہیں باہر جانے والوں کے ساتھ عمران فاروق جیسا ہی سلوک کیا جاتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔جو الطاف کے خالف ہو جائے اس کا پتا دنیا سے کاٹ دیا جاتا ہے

ویسے حد ہو گئی دہشت گردی کی بھی قتل لندن میں ہوا اور گاڑیاں اور دکانیں کراچی میں جلا دی گئیں شابشے۔۔۔۔۔۔اب مہنیوں مگر مچھ کے آنسو بہا کے عمران فاروق کے خود ہی کروائے گئے قتل کا رونا روئے گی متحدہ ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ہی ہی ہی دنیا تو گھاس کھاتی ہے ان کے ڈرامے میں آجائے گی:grin:
 
میں آپ کی بات سے مکمل طور پر متفق ہوں۔ شاید محفل پر کوئی متحدہ کا چہیتا نہیں ہے اسی وجہ سے یہ دھاگہ بچا ہوا ہے ورنا وہ تو اپنی غلطی طر بھی اکڑتے ہیں۔ یہاں تو متحدہ والے زکٰوتہ بھی زبردستی لیتے ہیں۔ رسیدیں صدقہ خیرات کی دے جاتے ہیں اور درحقیقت بھتہ لے رہے ہوتے ہیں۔
 
زینب

محفلین
ہایئں کون سا چراغ کون سا جن میں نے تو سنا تھا بندے مرنے کے بعد بھوت بن جاتے ہیں تم کس جن کی بات کر رہے ہو
 
نا جی بڑے چہیتے ہیں یہاں ابھی ایک اواز دیں لائن نا لگ جائے تو زینب نام نہیں:grin:
 
طالوت

محفلین
ہایئں کون سا چراغ کون سا جن میں نے تو سنا تھا بندے مرنے کے بعد بھوت بن جاتے ہیں تم کس جن کی بات کر رہے ہو
پاکستان کی سیاست میں قاتل و مقتول کا کبھی پتہ نہیں چلتا اور عمران فاروق متحدہ کے ان ایک آدھ رہنماؤں میں سے تھے جن کی قیادت میں متحدہ کا ٹریک بدل سکتا تھا کردار بدل سکتا تھا چہرہ بدل سکتا تھا ، ایک امید تھی جاتی رہی ۔ اسلئے اس بار جتنی مرضی بحث کر لی جائے نتیجہ صفر بر آمد ہونا ہے۔
بہرحال پاکستانی سیاستدان زندہ ہوں تو کم نقصان مر جائیں تو زیادہ نقصان دیتے ہیں ۔ بی بی کی مثال سامنے ہے ۔
وسلام
 
خوشی

محفلین
انا للہ و انا الیہ راجعون

ایک انسان کا قتل ہوا ھے وہ کیا تھا کیا نہیں تھا اس کو ایک طرف رکھتے ہوئے اس پہ دکھ کا اظہار کرنا چاھیئے نہ کہ جگت بازی
یا شاید آئے دن ہونے والے بم دھماکوں نے پاکستانی قوم کو بے حس کر دیا کہ جب تک اموات ہزاروں میں نہ ہوں انھیں احساس ہی نہیں ہوتا کہ کچھ برا ہوا ھے
 
طالوت

محفلین
بی بی قتل تو ہوا ہے ایک انسان کا ہی ، مگر اس کی پچھلی زندگی ایسی تھی کہ کچھ لوگ خوشی منانے میں حق بجانب ہیں اور کچھ مذاق اڑانے میں ۔ اور وہ دونوں کام ہی ہو رہے ہیں چھپ چھپا کے اور کھلم کھلا۔
 
راشد احمد

محفلین
اس قتل کا مقصد الطاف حسین کو پیغام دینا ہے کہ تم لندن میں بھی محفوظ نہیں ہو اور یہ الطاف حسین کو واپس لانے کی ایک سازش ہے اور دعا کریں کہ الطاف حسین کبھی وطن واپس نہ آئے کیونکہ اگر خدانخواستہ ایسا واقعہ کراچی میں ہوگیا تو پورے کراچی میں آگ اور خون کا بازار گرم ہوجائے گا۔
 
طالوت

محفلین
راشد احمد ، شاید آپ کراچی کے حالات سے بے خبر ہیں ۔ کراچی میں امن و سکون آگ اور خون کے بازاروں کی گرمی میں کبھی کبھار ہی نصیب ہوتا ہے ۔ اسلئے کراچی اب ان آگ و خون کے ڈراووں سے نہیں ڈرتا کہ یہ روز کا معمول ہے اور یوں بھی الطاف حسین قیامت تک واپس نہیں آئے گا۔ آنجہانی مشرف واحد حکمران تھا جس کے دور میں الطاف کی واپسی ممکن تھی اس کے بعد شاید اب ممکن نہیں ۔
بلکہ مجھے تو کبھی کبھار محسوس ہوتا ہے کہ مشرف نے لسانی بھیڑیوی کھال کا استعمال کر کے ایم کیو ایم کو بھی الو بنایا ورنہ ایم کیو ایم مخالفوں میں اس کے لئے قدرے نرمی پیدا ہو رہی تھی مگر 12 مئی نے اسے پہلے سے زیادہ سخت کر دیا اور لوگ کہنے پر مجبور ہو گئے کہ یہ نہیں سدھرنے والے۔
اور یوں بھی عمران فاروق اور الطاف حسین کی آپسی چپقلس نئی نہیں بعض حلقوں کے مطابق عمران فاروق اب اس آگ و خون کے کھیل سے تنگ آ کر سیدھی پر امن جمہوریت کی راہ پر چلنا چاہتے تھے پر افسوس !

مجھے ایک ایس ایم ایس موصول ہوا جس میں لکھا تھا کہ ڈاکٹر صاحب ایک الگ گروپ امن پسند گروپ کی تشکیل چاہتے تھی اور ڈاکٹر عمران سمیت متحدہ کی بہت سی اہم شخصیات مشرف کی پارٹی میں شمولیت اختیار کرنے والی تھیں، جبکہ ان کو متحدہ کے بہت سئ راز پتہ تھے، اس لیئے الطاف حسین نے خود یہ قتل کروایا۔
 
طالوت

محفلین
فی الحال تو سارے اندازے ہیں تاہم معاملات اسی طرف اشارہ کرتے ہیں کہ ایم کیو ایم 3 بننے جا رہی تھی۔

بہر حال بی بی سی کی خبر۔

برطانوی اخبار گارڈین میں چھپنے والے ایک مضمون میں دعویٰ کیا گیا ہے کہ لندن میں سکاٹ لینڈ یارڈ کی تحقیقات کے دوران پولیس کو بتایا گیا ہے کہ ڈاکٹر عمران فاروق کے قتل کا تعلق متحدہ قومی موومنٹ کے اندرونی اختلافات کا نتیجہ ہو سکتا ہے۔

دوسری جانب متحدہ قومی موومنٹ کے میڈیا کوآرڈینیٹر واسع جلیل نے بی بی سی اردو سروس سے بات کرتے ہوئے کہا ہے کہ ان کی جماعت گارڈین کی خبر کی سختی سے تردید اور مذمت کرتی ہے۔

واسع جلیل نے کہا ’ متحدہ قومی موومنٹ گارڈین کے خلاف قانونی چارہ جوئی کرے گی‘۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔

(اسی خبر کی تفصیل میں آنجہانی مشرف کی پارٹی میں شمولیت کا بھی ذکر ہے۔ )
 
Top