ویڈیو ٹیوٹوریل کمپیوٹر اسمبل کریں

نبیل

تکنیکی معاون
اس مضمون پر تبصرہ کرنے کے لیے اس تھریڈ پر تشریف لائیں۔

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=2JTFBCbd04Q&feature=related[/ame]

اس فورم پر آئی ٹی کی ذیل میں ابھی تک صرف سوفٹویر اور کمپیوٹر سائنس کے موضوعات پر لکھا گیا ہے۔ میں نے حال میں کمپیوٹر اسمبل کرنے پر کچھ معلومات اکٹھی کی ہیں جنہیں میں یہاں شئیر کرنا چاہ رہا ہوں۔ بعض لوگ بنا بنایا کمپیوٹر خریدنے پر خود مختلف کمپوننٹس سے ایک کمپیوٹر اسمبل کرنے کو ترجیح دیتے ہیں۔ یہ راستہ قدرے وقت طلب ضرور ہے لیکن اس طرح آپ اپنی مرضی کی کنفگریشن کا کمپیوٹر تیار کر سکتے ہیں جو کہ مارکیٹ کی نسبت قیمت میں کم بھی ہوگا۔

میں نے انٹرنیٹ پر مختلف آرٹیکلز اور ویڈیوز میں پی سی کے کمپوننٹس اسمبل کرنے کا طریقہ دیکھا ہے اور یہ بظاہر مجھے زیادہ پیچیدہ کام نہیں لگا ہے۔ لیکن عملی طور پر اس کام میں کئی مشکلات پیش آ سکتی ہیں۔ اگر آپ خود سے ایک پی سی اسمبل کرنے کا سوچ رہے ہیں تو اس بات کا خیال رکھیں کہ تمام کمپوننٹس جیسے کہ مین بورڈ، پروسیسر اور پاور سپلائی وغیرہ اکٹھے استعمال کے قابل ہوں یعنی کمپیٹیبل ہوں۔

ذیل کی ویڈیو میں کمپیوٹر کے پارٹس اسمبل کرنے کا مظاہرہ کیا گیا ہے:

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=lVJ5ZEbf6F4&feature=related[/ame]
 

نبیل

تکنیکی معاون
ضروری اجزاء (کمپوننٹس)

[ame]http://www.youtube.com/watch?v=94z0jQ5--6A&feature=related[/ame]

اس حصے میں ہم ان کمپوننٹس کی لسٹ بنا رہے ہیں جو کہ ایک پی سی بنانے کے لیے ضروری ہیں۔ ذیل میں یہ لسٹ پیش کی جا رہی ہے۔ واضح رہے کہ اس لسٹ میں ان کمپوننٹس کے برانڈ اور کوالٹی کے بارے میں معلومات اکٹھی نہیں کی گئی ہیں۔

1۔ مدر بورڈ‌ (یا مین بورڈ)
2۔ پروسیسر
3۔ مین میموری (ریم)
4۔ ویڈیو کارڈ
5۔ کیس (case)، جس میں یہ تمام کمپوننٹ فٹ کیے جائیں گے
6۔ پاور سپلائی
7۔ ہارڈ ڈسک
8۔ ڈی وی ڈی ڈرائیو
9۔ ویڈیو کارڈ
10۔ ساؤنڈ کارڈ
 

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=MLcwLj8aJGo&feature=related[/ame]

سب سے پہلے خود کو گراؤنڈ کریں۔ کمپیوٹر کے پارٹس کے ساتھ کوئی بھی کام کرنے سے پہلے خود کو گراؤنڈ کر لیں تاکہ آپ کے جسم پر موجود سٹیٹک چارج سے کمپیوٹر کے پراسیسر یا دوسری کسی چپ کو نقصان نہ پہنچے۔ اس کے لیے آپ کسی ایسی جگہ کام کر سکتے ہیں جو کہ پہلے سے گراؤنڈ کی گئی ہو۔ ایک اور طریقہ <a href="http://en.wikipedia.org/wiki/Antistatic_wrist_strap">رسٹ سٹریپ</a> استعمال کرنے کا ہے جسے کلائی کے گرد لپیٹ کر اسے کسی گراؤنڈ آؤٹ لیٹ کے ساتھ کنیکٹ کر دیا جاتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=YFrB3rC9Avs&feature=related[/ame]

پی سی اسمبل کرنے کے پہلے مرحلے میں مدر بورڈ پر مین میموری (RAM) اور پروسیسر کنکٹ کیے جاتے ہیں۔ پروسیسر کے پیکٹ میں ہی اس کا کولنگ فین بھی شامل ہوتا ہے۔ پروسیسر کے ایک کونے پر نشان بنا ہوتا ہے جس کے ذریعے اسے مدربورڈ کی پروسیسر ساکٹ میں ڈالنا آسان ہو جاتا ہے۔ مدر بورڈ کی پروسیسر ساکٹ پر بھی ایک نشان بنا ہوتا ہے اور پروسیسر کو اس میں ڈالتے ہوئے اس کا نشان والا کونا اسی جانب رکھا جاتا ہے۔ پروسیسر کو صحیح سمت میں رکھا جائے تو یہ بغیر کسی دقت کے ساکٹ میں فٹ ہوجاتا ہے اور ایک لیور کے ذریعے اسے اس کی جگہ میں فکس کر دیا جاتا ہے۔

پروسیسر کو اس کی ساکٹ میں فٹ کرنے بعد اگلا مرحلہ پروسیسر کا کولنگ فین فٹ کرنا ہے۔عام طور پر کولنگ فین فٹ کرنے کی ہدایات پروسیسر کے پیکٹ میں شامل ہوتی ہیں۔ پہلے کولنگ فین کے ساتھ والے ہیٹ سنک کا ریپر علیحدہ کیا جاتا ہے، اسے کے بعد اسے پروسیسر کے اوپر رکھ دیا جاتا ہے۔ کچھ کمپیوٹرز میں‌ ہیٹ سنک رکھنے سے پہلے پروسیسر کے اوپر کوئی adhesive میٹیریل لگا دیا جاتا ہے تاکہ ہیٹ سنک مضبوطی سے پروسیسر کے ساتھ جڑ جائے۔ یہاں پیش کی گئی ویڈیو میں البتہ دکھایا گیا ہے کہ پروسیسر کے اطراف میں مہیا کیے گئے کلپس کو بند کرنے سے کولنگ فین پروسیسر کے ساتھ فکس ہوجاتا ہے۔ اس کے بعد کولنگ فین کو پاور سپلائی کے ساتھ جوڑا جاتا ہے۔ اس کے لیے کولنگ فین کی تار کو مد بورڈ پر موجود پاور سوکٹ کے ساتھ جوڑ دیا جاتا ہے۔ یہ پاور سوکٹ عام طور پر پروسیسر کے قریب ہی واقع ہوتی ہے۔

پروسیسر فٹ کرنے کے بعد مدربورڈ پر ریم (RAM) شامل کرنے کی باری آتی ہے۔ مدر بورڈز پر عام طور پر دو یا چار میموری ماڈیولز کی جگہ ہوتی ہے۔ میموری ماڈیول کو اس کی جگہ فٹ کرنے کے لیے قدرے دباؤ ڈالنا پڑتا ہے۔ اس سے اس کے اطراف میں موجود لاک اپنی پوزیشن میں آجاتے ہیں اور اس طرح ریم فٹ ہوجاتی ہے۔

پروسیسر اور ریم شامل کرنے کے بعد مدر بورڈ کو کیس میں فٹ کیا جا سکتا ہے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
[ame]http://www.youtube.com/watch?v=41sq0RnPjeQ&feature=related[/ame]


کمپیوٹر کے کیس میں مدربورڈ کو فٹ کرنے کے لیے چار سوراخ موجود ہوتے ہیں۔ ان سوراخوں میں پہلے پیتل کے سپیسر ڈالے جاتے ہیں جو کہ مدربورڈ کو کمپیوٹر کے کیس سے تقریباً چوتھائی انچ کے فاصلے پر رکھتے ہیں۔ مدر بورڈ کو انہی سپیسرز کے اوپر رکھ کر مناسب سکروز کے ذریعے کیس کے اندر فٹ کردیا جاتا ہے۔

مدر بورڈ کے بعد کمپیوٹر یا سی پی یو کیس میں پاور سپلائی فٹ کی جاتی ہے۔ پاور سپلائی کے ایک جانب فین ہوتا ہے اور دوسری جانب تاریں ہوتی ہیں۔ فین والا حصہ باہر کی جانب رکھا جاتا ہے جب تاروں والا حصہ اندر کی جانب رکھا جاتا ہے۔ پاور سپلائی بھی صرف ایک مخصوص سمت میں اپنی بریکٹس میں سلائیڈ کی جا سکتی ہے۔ اسے اس کی بریکٹس میں سلائیڈ کرنے کے بعد اسے سکروز کے ذریعے فکس کر دیا جاتا ہے۔

سی پی یو کی پاور سپلائی سے کئی تاریں نکل رہی ہوتی ہیں۔ ان میں ایک بڑا پاور کنکٹر مدر بورڈ‌ کو پاور سپلائی کرتا ہے۔ اسے مدر بورڈ پر صرف ایک ہی جگہ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس کے ساتھ ہی ایک قدرے چھوٹے سائز کا کنکٹر پروسیسر کو پاور سپلائی کرنے کے لیے موجود ہوتا ہے اور اسے بھی مدربورڈ پر صرف ایک ہی جگہ کنکٹ کیا جا سکتا ہے۔ اس طرح غلطی کا امکان باقی نہیں رہتا۔

مدربورڈ اور پروسیسر کے کنکٹرز کو متعلقہ ساکٹس میں جوڑنے کے بعد پاور سپلائی میں کافی پاور کنکٹر باقی رہ جاتے ہیں۔ ان میں سے ایک کنکٹر فرنٹ پینل یو ایس بی بورڈ کے لیے، ایک کنکٹر فرنٹ پینل آڈیو اور کئی کنکٹر مخلتف ایل ای ڈیز (LEDs) کے لیے ہیں۔ کم از کم یہاں پیش کی گئی ویڈیو میں دکھائے گئے کمپیوٹر کیس میں یہ تمام چیزیں موجود ہیں۔ دوسرے کمپیوٹر کیسز میں یہ چیزیں مختلف ہو سکتی ہیں۔ کمپیوٹر کے اندر پروسیسر اور پاور سپلائی کے علاوہ اس کے کیس کا اپنا بھی ایک فین ہوتا ہے اور اسے بھی پاور سپلائی کے ساتھ کنکٹ کیا جاتا ہے۔
 

راجہ صاحب

محفلین
نبیل بھائی اس کی بھی وضاحت کر دیتے تو اچھا ہوتا-
fige.jpg

آپ کے جسم پر موجود سٹیٹک چارج سے کمپیوٹر کے پراسیسر یا دوسری کسی چپ کو نقصان نہیں پہنچتا
 
Top