اردو محفل کے اکیاون ہیرو

arifkarim

معطل
مجھے 51 اعداد کی لسٹ میں 11 نمبر پر رکھ 9/11 اور Area 51 جیسے سازشی نظریات سے تشبیہ دی گئی ہے! ;)
بہت خوب ابن سعید بھائی۔ آپکا نمبر اول سے بھی پہلے درجہ پر ہونا چاہئے! :grin:
 
السلام عليكم ورحمۃ اللہ وبركاتہ
بہت خوب جزاک اللہ
اردو محفل کے انسائیکلو پیڈیا کی تیاری کی جانب پہلا ہی بہت بڑا قدم اور جناب ابن سعید صاحب اوکھلی میں خود ہی سر گھسا دینے پر میری جانب سے اظہار غمخواری اب قدم پیچھے نا ہٹایئو۔۔
 
میرے لئے تو بہت معلوماتی مراسلہ تھا کیونکہ بیشتر اراکین کا تعارف خود میں نے بھی پہلی بار پڑھا۔ بہت مزا آیا پڑھ کر۔ بہت شکریہ سعود بھیا!
 
فرحان بھائی مزاحاً ہی سہی پر یہ اس بات کا محل نہیں تھا۔ خیر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دوسرے محفلین آپ کی اس بات سے ضرور ہرٹ ہو سکتے ہی۔ اور ہیرو ولن کے درمیان بھی کچھ ہوتا ہے۔ ویسے ایسا نہیں ہے کہ محفل میں ولن نہیں آئے پر ان کا ذکر کر کے موڈ خراب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

فرحان بھائی آپ کا بھی ذکر آئے گا پریشان کیوں ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی محفل میں صرف اکیاون لوگوں کا ذکر یقیناً ایک خلا چھوڑتا ہے۔ ویسے میں نے کوشش کی تھی کہ ان احباب کا ذکر پہلے ہو جو کسی کارنامے کے تحت محفل میں سبھی کو یاد رہتے ہیں نہ کہ صرف چند لوگوں کو۔ بہر کیف جہانزیب بھائی، منہاجین بھائی، باسم بھائی، فرحت بٹیا، فاطمہ قدوسی بٹیا، خوشی اپیا وجی بھائی ڈاکٹر عباس بھائی، افتخار راجہ بھائی، سارا بٹیا، زینب بٹیا، ام ولید اپیا، زھراء علوی بٹیا، بنت حوا اپیا، عبدالرحمن سید بھائی، سلیمان جاذب بھائی، محمد امین بھائی، نوید صادق بھائی، محمود غزنوی بھائی، ایم اے راجہ بھائی، زرقاء مفتی اپیا، جیہ راؤ بٹیا، محمد احمد بھائی، ش زاد بھائی، راسخ کشمیری بھائی، عمران شناور بھائی، قدیر رانا بھائی، الکبیر بھائی، زینت بٹیا، ڈیمزیل بٹیا، طالوت بھائی، عبد اللہ بھائی، فاروق سرور بھائی، شاکر اعوان بھائی، عادل سہیل بھائی، حیدرابادی بھائی، باذوق بھائی، ہارون بھائی، سعدیہ سحر بٹیا اور فرحان دانش بھائی وغیرہ جیسے کئی ایسے نام جو میرے ذہن میں اردو محفل کا ذکر آتے ہی ابھرتے ہیں۔ پر کیا ان کا ذکر کر سکا؟ نہیں ناں! سبب ظاہر ہے کہ ایک وقت میں اتنے لوگوں کا بیان انتہائی مشکل امر ہے۔ حالانکہ میں ان سب کے بارے میں ایک ایک پیراگراف ابھی اور اسی وقت لکھنے کا اہل ہوں ان میں سے کسی کے بھی بارے میں لکھنے کے لئے مجھے کسی ریفرینس کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی پچھلے اکیاون لوگوں کے ذکر میں کسی ریفرینس کی ضرورت پڑی ہے۔ اطلاعاً عرض کر دوں کہ اس کام میں بہت وقت لگتا ہے اور میں نے وہ طویل ترین مراسلہ ایک ہی نشست میں لکھا تھا۔ آپ کو لکھنا پڑتا تو شاید اتنی دیر میں تین بار بجلی چلی جاتی آپ کے یہاں۔

ویسے ایک چیلینج ہے: جن جن احباب کو لگتا ہے کہ میں نے ان کا ذکر دانستہ یا غیر دانستہ نہیں کیا وہ ذرا اوپر لکھے گئے ناموں کے بارے میں ایک ایک پیراگراف تحریر کر دیں۔ سبھی کا نہ سہی نصف یا چوتھائی کا ہی سہی۔ اور جی کرے تو فہرست میں اضافہ بھی کر لیں۔
 
بہت بہت نوازش ان احباب کی جنھوں نے میری اس کوشش کو سراہا۔ میں فرداً فرداً ان سبھی رفقاء کا ممنون ہوں جنھوں نے میری اس درجہ پذیرائی کی اور مجھے بھی شامل فہرست کیا۔ ویسے چونکہ میرا نام پیغام کے شروع میں بھی لکھا ہوا تھا مع تصویر اور نیچے دستخط میں بھی اس لئے اپنا ذکر گول کر گیا تھا۔ :) اس طرح خاکساری بھی دکھا دی اور دو دو بار اپنا ذکر بھی کر لیا۔

وارث بھائی آپ سے اپنے بارے میں کچھ بھی پڑھنا ہمارے لئے کسی اعزاز سے کم نہیں۔ لوگ "من ترا حاجی ۔۔۔" کہیں تو پروا مت کیجئے۔ :) شاعری والی بات بھی آپ نے خوب کہی۔ بس اب کیا کہیں کہ امریکہ آتے ہی یہاں کے عریاں حسن نے بچی کھچی تک بندی کی حس کا بھی گلا گھونٹ دیا۔ جدید شعراء کی بھیڑ میں اتنا کمپٹیشن ہے کہ "لٹرم پٹرم" میں ہی عافیت سمجھی۔ ویسے یہ "لٹرم پٹرم" حاصل مضمون تھا، واللہ۔ :)

خوشی اپیا عنوان کے حوالے سے آپ کا فرمانا بالکل بجا ہے۔ اور ہم آپ سے متفق ہیں۔
 
خوشی

محفلین
ستارے لکھا ہوتا تو ولن کہنے کی نوبت ہی نہ آتی ، فرحان نے مذاق میں کہا ھے ہم سب جانتے ھیں ہم برا نہیں مناتے کم از کم میں کیونکہ میں تو ولن ہو نہیں سکتی:)
 
ارے میں تو صرف مذاق کیا تھا۔

ستارے لکھا ہوتا تو ولن کہنے کی نوبت ہی نہ آتی ، فرحان نے مذاق میں کہا ھے ہم سب جانتے ھیں ہم برا نہیں مناتے کم از کم میں کیونکہ میں تو ولن ہو نہیں سکتی:)

جی مجھے علم ہے اسی لئے میں نے اپنے بات کی شروعات ان الفاظ سے کی تھی۔

فرحان بھائی مزاحاً ہی سہی۔۔۔
 
خوشی

محفلین
فرحان بھائی مزاحاً ہی سہی پر یہ اس بات کا محل نہیں تھا۔ خیر مجھے کوئی فرق نہیں پڑتا لیکن دوسرے محفلین آپ کی اس بات سے ضرور ہرٹ ہو سکتے ہی۔ اور ہیرو ولن کے درمیان بھی کچھ ہوتا ہے۔ ویسے ایسا نہیں ہے کہ محفل میں ولن نہیں آئے پر ان کا ذکر کر کے موڈ خراب کرنے کا کوئی فائدہ نہیں۔

فرحان بھائی آپ کا بھی ذکر آئے گا پریشان کیوں ہوتے ہیں۔ اتنی بڑی محفل میں صرف اکیاون لوگوں کا ذکر یقیناً ایک خلا چھوڑتا ہے۔ ویسے میں نے کوشش کی تھی کہ ان احباب کا ذکر پہلے ہو جو کسی کارنامے کے تحت محفل میں سبھی کو یاد رہتے ہیں نہ کہ صرف چند لوگوں کو۔ بہر کیف جہانزیب بھائی، منہاجین بھائی، باسم بھائی، فرحت بٹیا، فاطمہ قدوسی بٹیا، خوشی اپیا وجی بھائی ڈاکٹر عباس بھائی، افتخار راجہ بھائی، سارا بٹیا، زینب بٹیا، ام ولید اپیا، زھراء علوی بٹیا، بنت حوا اپیا، عبدالرحمن سید بھائی، سلیمان جاذب بھائی، محمد امین بھائی، نوید صادق بھائی، محمود غزنوی بھائی، ایم اے راجہ بھائی، زرقاء مفتی اپیا، جیہ راؤ بٹیا، محمد احمد بھائی، ش زاد بھائی، راسخ کشمیری بھائی، عمران شناور بھائی، قدیر رانا بھائی، الکبیر بھائی، زینت بٹیا، ڈیمزیل بٹیا، طالوت بھائی، عبد اللہ بھائی، فاروق سرور بھائی، شاکر اعوان بھائی، عادل سہیل بھائی، حیدرابادی بھائی، باذوق بھائی، ہارون بھائی، سعدیہ سحر بٹیا اور فرحان دانش بھائی وغیرہ جیسے کئی ایسے نام جو میرے ذہن میں اردو محفل کا ذکر آتے ہی ابھرتے ہیں۔ پر کیا ان کا ذکر کر سکا؟ نہیں ناں! سبب ظاہر ہے کہ ایک وقت میں اتنے لوگوں کا بیان انتہائی مشکل امر ہے۔ حالانکہ میں ان سب کے بارے میں ایک ایک پیراگراف ابھی اور اسی وقت لکھنے کا اہل ہوں ان میں سے کسی کے بھی بارے میں لکھنے کے لئے مجھے کسی ریفرینس کی ضرورت نہیں ہوگی اور نہ ہی پچھلے اکیاون لوگوں کے ذکر میں کسی ریفرینس کی ضرورت پڑی ہے۔ اطلاعاً عرض کر دوں کہ اس کام میں بہت وقت لگتا ہے اور میں نے وہ طویل ترین مراسلہ ایک ہی نشست میں لکھا تھا۔ آپ کو لکھنا پڑتا تو شاید اتنی دیر میں تین بار بجلی چلی جاتی آپ کے یہاں۔

ویسے ایک چیلینج ہے: جن جن احباب کو لگتا ہے کہ میں نے ان کا ذکر دانستہ یا غیر دانستہ نہیں کیا وہ ذرا اوپر لکھے گئے ناموں کے بارے میں ایک ایک پیراگراف تحریر کر دیں۔ سبھی کا نہ سہی نصف یا چوتھائی کا ہی سہی۔ اور جی کرے تو فہرست میں اضافہ بھی کر لیں۔

سعید جی پنجابی میں کہاوت ھے گونگلواں توں مٹی جھاڑنا ، ایسانہ کریں اب ، جو ہیرو تھے ان کا لکھ دیا اب خانہ پری نہ کریں ، طالوت اور عبداللہ کا ذکر تو کرتے کم از کم
 
سعید جی پنجابی میں کہاوت ھے گونگلواں توں مٹی جھاڑنا ، ایسانہ کریں اب ، جو ہیرو تھے ان کا لکھ دیا اب خانہ پری نہ کریں ، طالوت اور عبداللہ کا ذکر تو کرتے کم از کم

جی بہت بہتر! میں آپ کے جذبات سمجھنے کی کوشش کر رہا ہوں اپیا۔ :)

ویسے آپ کے خیال میں ایسی کیا باتیں ملیں آپ کو طالوت بھائی اور عبد اللہ بھائی میں کہ ماندہ فہرست میں خصوصاً ان دو ناموں پر زور دیا آپ نے؟ :)
 
خوشی

محفلین
جو غلطی کرکے مان لے اور معذرت کر لے اس سے بڑی خوبی ہوتی ھے کیا اور کوئی اور ان دونوں میں یہی خوبی ھے

آپ یہ پڑھیں اتنی دیر میں دیکھ ہوں سورج کہاں سے نکلا تھا آج
 
فہیم

لائبریرین
ویسے ہیرو تو ایک ہی ہوتا ہے۔
اور اس کی چند خصوصیات ہوتی ہیں۔
پہلی تو کنوارہ ہونا۔

اور اس طرح شروع میں جن حضرات کا ذکر ہوا وہ ہیرو کے دادا، نانا، چاچا تو ہوسکتے ہیں ہیرو نہیں۔
باقی اب سوچ رہے ہیں کہ مزید بھی کچھ بتائیں یا نہیںںںںںںںںںںںں۔
 
خوشی

محفلین
فہیم ایویں باتیں نہ بنائیں پاکستانی فلموں کے ہیرو اتنی عمر کے ہی ہوتے ھیں:)
 
جی یقیناً یہ ایک بڑی خوبی ہے کہ اپنی غلطی تسلیم کر لی جائے۔ پر یہی انسانیت کی سب سے بڑی خوبی ہے مجھے اس سے اتفاق نہیں بھی ہو سکتا ہے۔ اور ظاہر ہے مذکورہ مراسلہ لکھتے ہوئے میں نے لوگوں کو صرف ایک مخصوص معیار یا خصوصیت کی بنیاد پر نہیں تولنا تھا۔ میں اپنا موقف ایک بار پھر سے واضح کر دوں کہ:

فہرست میں موجود ترتیب کسی قسم کا درجہ نہیں بتاتی مثلاً ٹاپ دس اراکین کی فہرست بنانی ہو تو شاید اس میں شروع کے دس اراکین میں سے سبھی کو شامل نہ کروں۔
جو نام فہرست میں نہیں اس کا یہ مطلب ہرگز نہیں کہ وہ غیر اہم ہیں۔ بس انسانی حدود کے باعث میں مزید لوگوں کو شامل کر پانے سے قاصر رہا کیوں کہ نیند سے بے حال ہو رہا تھا ورنہ شاید یہ فہرست کوئی سو کے قریب احباب کا احاطہ کرتی۔ میرے سمجھ میں یہ نہیں آتا کہ جو کچھ لکھا ہے اس کے لئے نادم ہو جاؤں اور آئندہ ایسا کچھ نہ لکھنے کا عہد کر لوں یا پھر اپنی نیند کو کوسوں!
ایسا ری ایکشن مجھے مجبور کر رہا ہے کہ اس فہرست میں مزید اضافہ بے معنی ہو گا کیوں کہ "دھول جھاڑنا اور خانہ پری کرنا" جیسی باتیں کہہ کر بلا سبب اور بے معنی قسم کی بدگمانی پھیلائی جا رہی ہے۔ اب اگر میں کسی کے بارے میں کچھ لکھوں بھی تو اس کو احساس یہی رہے گا کہ ہماری تو کوئی اہمیت ہی نہیں یہ تو بس خانہ پری ہی ہے۔
اپیا آپ تو سلجھی ہوئی شخصیت ہیں سمجھدار ہیں۔ آپ سے ایسے رویے کی توقع نہ تھی۔ بہر کیف اگر آپ کا پیمانہ یہی ہے کہ صرف عبد اللہ اور طالوت بھائی ہی اس قابل ہیں کہ انھیں محفل کا ہیرو گردانا جائے تو بات ہی ختم ہو جاتی ہے۔ ویسے بھی میری پوسٹ کوئی آفیشیل ریلیز تو تھی نہیں۔ آپ اپنی فہرست شائع کرنے میں مکمل آزاد ہیں۔
 
خوشی

محفلین
ارے سعود جی ہم تو آپ کے دھاگے کو ہنسی مذاق کر رھے ھیں آپ سنجیدہ ہوتے جا رھے ھیں ، کہاں گئی آپ کی مزاح سمجھے کی حسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسسس:frustrated:
 
Top