ijaz1976
محفلین
ماہر پروگرامر حضرات مشورہ دیں کہ سب سے پہلے کون سی پروگرامنگ لینگویج سیکھنی چاہئے اور خاص کر ایسی پروگرامنگ لینگویج بتائیں جس کو سیکھ کر اردو سافٹ ویئر ڈویلپمنٹ میں استعمال کیا جاسکے یعنی جو اردو ورڈ پروسیسر اور اردو ڈیسک ٹاپ پبلشنگ سافٹ ویئر بنانے کے لئے استعمال ہوسکے۔
اس کے علاوہ یہ کہ سب سے آسان لینگویج کونسی ہے اور کونسی لینگویج پہلے سیکھنی چاہئے؟؟؟
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد

اس کے علاوہ یہ کہ سب سے آسان لینگویج کونسی ہے اور کونسی لینگویج پہلے سیکھنی چاہئے؟؟؟
شکریہ
والسلام
اعجاز احمد

اگر ایسا ہوتا تو میں یہ سوال ہی نہ کرتا کہ کونسی لینگویج سیکھنی چاہئے، اس سوال کا مقصد ہی ہے کہ کس طرح ابتدا کی جائے
، باقی کافی عرصہ پہلے کچھ کتابوں کی مدد سے تھوڑی بہت ویژول بیسک شروع کی تھی لیکن اب تو وہ بھی بھول بھلا گئی ہے کیونکہ اس وقت تک میں اس ویب سائٹ کو نہ جانتا تھا اس کے علاوہ ویب پیج بنانے کا شوق اٹھا تھا تو تھوڑی بہت ایچ ٹی ایم ایل سیکھی تھی وہ بھی اس حد تک کہ ویب پیج کو نوٹ پیڈ میں ایڈٹ کیا جاسکے بس اس سے زیادہ کچھ نہیں، آپ یوں سمجھیں کہ الف سے ابتدا کرنا چاہتا ہوں لیکن ساتھ ہی یہ بھی چاہتا ہوں کہ کوئی ایسی لینگویج سیکھوں جو اوپر بیان کردہ مقصد میں بھی آگے چل کر کام آسکے، امید ہے کہ میرا مقصد و مطلب واضح ہوگیا ہوگا (دوجے لفظاں دے وچ پول کھل گیا ہوئے گا ساڈی پروگرامنگ دا)