شیر پنجاپ قائد تحریک جناب الطاف حسین ان ایکشن

میرے قائد

خدائے پاک سے ہر پل یہ ہی دعا ہے میری
کہ خدا عمر آپکی اور بھی دراز کرے

ہزار باد مخالف چلے مگر یونہی
خدائے پاک آپ کی عظمتیں فراز کرے

آمین ثم آمین - صلی اللہ علیہ وآلہ وسلم



 

شمشاد

لائبریرین
پاکستان سے ہزاروں میل دور ایک کمرے میں ایسی تقریریں کرنا بہت آسان ہے۔
جس شہر کو یرغمال بنایا ہوا ہے وہاں تو آتا نہیں اور پنجاب کی باتیں کر رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
ہاہاہاہاہا، الطاف کی کیا با ت ہے، جب میں بور ہو تا ہوں تو اسکی تقریریں سنتا ہوں، ہنساہنسا کر برا حال کر دیتا ہے۔
 

ماظق

محفلین
میری دعا ھے کہ الطاف حسین پنجاب میں آئیں اور انسانیت، امن و آتشی کا درس سیکھ کر جائیں،یہی ان کی کامیابی ہے ۔
 

ماظق

محفلین
کسی ایک یا چند افراد کی وجہ سے پوری قومیت یا گروہ کو غلط نام سے پکارنا یا مذاق اڑانا بہت ھی بداخلاقی کی بات ھے،ایسا نہیں ہونا چاھیئے ۔
 
ویسے الطاف سے لاکھ اختلافات
اسطرح مٹرووں‌ لکھنا اچھی بات نہیں۔

پنجاب کے بہت سے شیروں کو ہم نے بھی دیکھا ہے مصطفے کھر ، نواز شریف یہ الطاف تو ان سے کچھ اچھا ہی ہے۔
 

فرخ

محفلین
ویسے الطاف سے لاکھ اختلافات
اسطرح مٹرووں‌ لکھنا اچھی بات نہیں۔

پنجاب کے بہت سے شیروں کو ہم نے بھی دیکھا ہے مصطفے کھر ، نواز شریف یہ الطاف تو ان سے کچھ اچھا ہی ہے۔

ظاہر ہے، آپ کو تو اچھا ہی لگے گا۔ قتل و غارت جو کرواتا ہے، بھتہ وصولی کا بھی قائل ہے۔ اپنے مخالفین پر الزامات اور ان کو قتل کروانا اسکے بائیں‌ہاتھ کا کھیل ہے۔
کراچی کا بیڑہ بہت خوبی سے غرق کر رہا ہے اور تو اور یہ سب کچھ وہ برطانیہ کی گود میں بیٹھ کر کرتا ہے۔
اسکی حکومت اتنی اعلٰی ہے کہ انصاف تو دور کی بات ہے، لوگ ہر چیز کو ترستے نظر آتے ہیں۔ ڈاکو اور غنڈے الطاف کی حکومت میں‌کھلے گھومتے نظر آتے ہیں، لوگ آٹے، چینی کو ترستے نظر آتے ہیں۔

اب یہ سب خصوصیات مصطفٰ کھر اور نواز شریف وغیرہ میں تو نہیں‌ہیں نا جی۔:sick:
 

ماظق

محفلین
پہلی بات سے میں متفق ھوں ۔ اختلافات ھونے کا مطلب یہ نہیں ھونا چاھیئے کہ اخلاقیات کا دامن چھوڑ دیں ۔
دوسری بات کی وضاحت کریں گے کہ
مصطفٰے کھر اور نواز شریف سے الطاف حسین کس طرح اچھا ھو گیا ۔ مجھے بھی ان دونوں سے کوئی غرض نہیں لیکن لاھور میں نواز شریف کے خلاف اور مظفر گڑھ میں کھر کے خلاف اکثر عام لوگوں کے مظاھرے ھوتے ھیں جلوس نکلتے ھیں اور لوگ برا بھلا کہتے ھیں،کیا الطاف حسین کے خلاف عام لوگوں میں اتنی ھمت ھے کہ اس طرح کر سکیں ۔ محبت اور خوف ایک ھی پلڑے میں نہ رکھیں ۔
ویسے الطاف سے لاکھ اختلافات
اسطرح مٹرووں‌ لکھنا اچھی بات نہیں۔

پنجاب کے بہت سے شیروں کو ہم نے بھی دیکھا ہے مصطفے کھر ، نواز شریف یہ الطاف تو ان سے کچھ اچھا ہی ہے۔
 
الطاف کے خلاف تو ادھا کراچی ہے۔ اسی لیے بھاگ کر لندن میں‌ہے۔ ائے تو ذرا کراچی مہاجر خود دیکھ لیں گے۔
مگر پاکستان کو لوٹ لوٹ کر کھاجانے والے کھر ، شر، یہیں‌مزے کررہے ہیں اور پھر حکومت میں‌ہیں
 
وضاحت؟
کہ الطاف کھر اور نواز وغیرہ سے کیوں‌اچھا ہے؟

پہلی بات کہ مجھے الطاف سے سخت اختلاف ہے۔
پھر یہ وضاحت کہ الطاف کم ازکم کھر اور نواز کی طرح جاگیر دار یا سرمایہ کار نہیں‌ہے
 
Top