ایم کیو ایم پاکستانی

جہانزیب

محفلین
ایم کیو ایم پاکستانی نام کی ویب سائٹ‌ ۔
چلیں‌ جماعت سے پہلے کارکنان کی طرف سے کسی پاکستانی سیاسی پارٹی کی اردو میں‌ ویب سائٹ‌ تو بنی ۔
میرا خیال ہے یہاں‌ کی ناظمہ مہوش علی ہیں، انہیں‌ بھی مبارکباد کہ جملہ کا استعمال بھی ہو گیا ۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
جملہ کا استعمال تو قابل تحسین ہے لیکن یہ دیکھ کر افسوس ہوا کہ ناحق کس چیز پر اپنا وقت ضائع کیا جا رہا ہے۔
 

arifkarim

معطل
سائٹ تو بہت اچھی ہے۔ کاش لوگ جدید ٹولز کو "حقائق" بتانے کیلئے استعمال کریں، بجائے سیاسی بے ایمانیوں کے جال بچھانے کے!
 

مہوش علی

لائبریرین
سائیٹ پسندیدگی پر آپ سب کا شکریہ۔
دعا کریں یہ سائیٹ ایک دوسرے کو سمجھنے اور نفرتیں کم کرنے اور بالآخر پاکستان کی ترقی و استحکام کا باعث بنے۔ امین۔
اختلافی امور پر اختلافی رائے اپنی جگہ، مگر ہماری بنیاد پاکستان و اسلام ہے اور ہمیں یہ چیز ہمیشہ یاد رکھنا ہو گی۔اگر ہم یہ چیز نہ بھولے تو ایک نہ ایک دن اختلافی امور کے دریا کو عبور کرتے ہوئے ایک دوسرے کے گلے لگ ہی جائیں گے اور سارے شکوے شکایات دور ہو ہی جائیں گی۔
یہاں کے مالک Love_Pak بھائی صاحب ہیں، اور ناظمین میں میں اور فرحان بھائی بھی شامل ہیں، اور سائیٹ ابھی کنسٹرکشن کے مراحل میں ہے کیونکہ ابھی اس سائیٹ کی عمر بارہ پندرہ دن ہی ہے، اور اس لحاظ سے سائیٹ اچھی شکل میں نظر آ رہی ہے جسکی مجھے توقع نہیں تھی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
مہوش بہن، باقی باتوں سے قطع نظر میں آپ کو جملہ کی کامیاب deployment پر مبارکباد دیتا ہوں۔ ایک طرح سے اردو ویب کو بھی اس سائٹ کا کریڈٹ جاتا ہے۔ :)
 

مہوش علی

لائبریرین
نبیل بھائی،
اس ویب سائیٹ پر اردو ویب کا پیغام کیسے دکھایا جائے؟ کیا اردو ویب کا کوئی بینر ہے جو استعمال کیا جائے۔ میں نے اس سلسلے میں پہلے بھی سوچا تھا، مگر وقت بالکل نہیں ملا اور بہت سی چیزیں نامکمل ہیں۔
اگر آپکے پاس کوئی اچھا طریقہ کار ہے تو بتلائیے۔
[خاص طور اگر کوئی بینر سیاہ رنگ کے بیک گراؤنڈ میں ہو تو ویب سائیٹ کی ٹمپلیٹ کے رنگ سے میچ کر جائے گا]
 
ایم کیو ایم پاکستانی نام کی ویب سائٹ‌ ۔
چلیں‌ جماعت سے پہلے کارکنان کی طرف سے کسی پاکستانی سیاسی پارٹی کی اردو میں‌ ویب سائٹ‌ تو بنی ۔
میرا خیال ہے یہاں‌ کی ناظمہ مہوش علی ہیں، انہیں‌ بھی مبارکباد کہ جملہ کا استعمال بھی ہو گیا ۔


جہانزیب

http://www.pmln.net.pk

ابھی ابتدائی مرحلے میں ہے۔ قریب آفیشل بھی ہوجائے گی۔
 
Top