واصف اللہ ہی اللہ --- واصف علی واصف

الف نظامی

لائبریرین
الف سے اللہ
ب باسم اللہ

پ سے پایا
اللہ ہی اللہ

ت سے توبہ
استغفر اللہ

ٹ سے ٹوٹا
دشمن اللہ

ث سے ثروت
بخشے اللہ

ج سے جابر
قادر اللہ

چ سے چاہو
مت غیر اللہ

ح‌سے حامد
محمود اللہ

خ ‌سے خیبر
توڑے اللہ

د دما دم
اللہ ہی اللہ

ذ سے ذاکر
ذکر ہے اللہ

ر سے روٹی
بھیجے اللہ

ز سے زاہد
عابد اللہ

س سے سچا
محبوب اللہ

ش سے شامل
کام میں‌اللہ

ص سے صورت
نہ کوئی اللہ

ض‌سے ضامن
رزق کا اللہ

ط سے طاقت
والا اللہ

ظ سے ظالم
مارے اللہ

ع سے عالم
ہر شے اللہ

غ سے غافل
دور ہے اللہ

ف سے فاقہ
ٹالے اللہ

ق سے قائم
ہر دم اللہ

ک سے کتنا
اچھا اللہ

گ سے گاو
اللہ ہی اللہ

ل سے لشکر
فاتح‌اللہ

م سے محمد( صلی اللہ علیہ و آلہ وسلم)
محبوب اللہ

ن سے نعمت
مالک اللہ

و سے واصف
بندہ ء اللہ

ہ سے ہر دم
حافظ اللہ

ی سے یاور
یا ولی اللہ

واصف علی واصٍف
 

فاتح

لائبریرین
قبلہ یہ استغراللہ اور م سے محمد آپ نے کیوں لکھا؟ کچھ سمجھ میں نہیں آیا۔ :confused:

دونوں وزن سے خارج ہیں لیکن یہ بات اس لیے نہیں لکھی تھی کہ چاہتا تھا کہ اگر ٹائپنگ کی غلطی ہے تو الف نظامی صاحب خود ہی ان مصرعوں کو مدون کر لیں۔
 

الف نظامی

لائبریرین
فاتح‌ ٹائپنگ کی غلطی نہیں‌بلکہ کتاب میں‌‌اسی طرح ‌ہے۔

براہ کرم ایموٹکون کو ہٹا دیں کہ جس نام کے سامنے لگایا ہے وہاں جچتا نہیں ‌ہے۔
 
Top