دروپل میں اردو سپورٹ فراہم کرنے پر تحقیق

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں کچھ عرصے سے دروپل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم پر تحقیق کر رہا ہوں۔ میرے خیال میں دروپل ایک بہت پاور فل سی ایم ایس ہے اور اس میں اردو سپورٹ فراہم ہونے سے اردو ویب سائٹس کی تشکیل مزید آسان ہو جائے گی۔ میں نے دروپل کے لیے ایک اردو ایڈیٹر پلگ ان کی تیاری کا کام شروع کیا ہے اور مجھے اس میں کچھ ابتدائی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ ذیل کے سکرین شاٹ میں دروپل کے نئے پیج شامل کرنے والے صفحے میں اردو ایڈیٹر کا استعمال دکھایا گیا ہے۔

drtest.gif

فی الحال میں یہ پلگ ان اسی طرز پر تیار کر رہا ہوں جس طرح ورڈپریس کا اردو ایڈیٹر تیار کیا گیا ہے۔ مجھے جیسے جیسے دروپل کے پروگرامنگ انٹرفیس کی بہتر آگاہی ہوتی جائے گی، میں اس پلگ ان کو بھی بہتر بناتا رہوں گا۔ میں چاہتا ہوں کہ دروپل کا ایک اردو پیکج بھی تیار ہو، لیکن ابھی اس تک ایک طویل راستہ باقی ہے۔ پہلے اس کا ترجمہ مکمل کرنے کی ضرورت پیش آئے گی۔ علاوہ ازیں دروپل کی کونٹینٹ کریٹر کٹ کے لیے بھی اضافی پلگ ان لکھنے کی ضرورت پیش آئے گی تاکہ کسٹم فیلڈز میں بھی اردو ایڈیٹر کا استعمال کیا جا سکے۔ میں اس بارے میں پیشرفت سے یہاں آگاہ کرتا رہوں گا۔
والسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
آج مجھے دروپل میں اردو سپورٹ شامل کرنے کے سلسلے میں ایک اور بریک تھرو ملا ہے اور میں نے دروپل کی کونٹینٹ کریٹر کٹ کے لیے اردو ٹیکسٹ فیلڈ کا ماڈیول تیار کر لیا ہے۔ اس طرح اب کسٹم کونٹینٹ ٹائپس میں بھی اردو ایڈیٹر استعمال کرنا ممکن ہو گیا ہے۔ ذیل کی تصویر میں دو ایسی ہی کونٹینٹ ٹائپس دکھائی گئی ہیں جنہیں مدون کرنے کے لیے اردو ایڈیٹر استعمال کیا جا رہا ہے۔

cck_urdu.gif
 
میں کچھ عرصے قبل جملہ کی جگہ کسی اور cmsکی تلاش میں نکلا تو دروپل سے پالا پڑا مگر اردو سپورٹ صحیح نہ ہونے کی بنا پر واپس پلٹ آیا
دعا ہے کہ جملہ کی طرح اس میں بھی ترقی ہو تاکہ زیادہ ورائٹی مل سکے
نبیل بھائی آپ کی کوششیں اس معاملے میں لائق تحسین ہوں گی اور شاید ہیں بھی:)
 
وعلیکم السلام،
نبیل بھائی اپ نے بہت بہترین قدم اتھایا ہے اور دروپل (جو کے پاور فل کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کی فہرست میں آرہا ہے) میں اردو سپورٹ لانے کا سوچھا ، اوپن سورس کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم میں جملہ کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم کے بعد اگر کوئی کونٹینٹ منیجمنٹ سسٹم استعمال کرنے جیسا بھی ہے تو میرے خیال سے وہ دروپل پے۔ کیونکہ اس سسٹم کے دن با دن بہت سے موڈیول اور پلگ ان آتے جا رہے ہیں۔
مجھے خوشی ہے آپ نے اس بہترین سسٹم دروپل کے لیے ایک اردو ایڈیٹر پلگ ان کی تیاری کا کام شروع کیا ہے۔ میری دعا ہے اللہ پاک آپ کو آپ کے ہر نیک مقاصد میں کامیابی کو کامرانی عطا فرمائے۔
خوش رہیں



 
Top