"ای بک فارمیٹ" مقابلہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین

السلام علیکم

لائبریری سیٹ اپ میں ایک اہم مرحلہ ابھی فائنل ہونا باقی ہے کہ کسی بھی تکمیل شدہ عنوان کو ای بک کی صورت میں پیش کرنے کے لیے ای بک فارمیٹ کیا استعمال کیا جائے؟ اُردو لائبریری میں اس اہم مرحلہ کی تکمیل کے لیے آپ سب کو دعوت دی جا رہی ہے کہ اس موقع پر مختلف ای فارمیٹ پیش کریں ۔ اس سلسلے میں یہاں چند عنوانات دیے جا رہے ہیں ان عنوانات پر یہاں لائبریری سیکشن میں کام گیا ہے ۔ عنوانات کا متن آپ کو ذیل میں دیے گئے روابط پر دستیاب ہو جائے گا ۔

لائبریری سیٹ اپ کے اس اہم ترین مرحلہ کی تکمیل کے لیے آپ کی شمولیت مدد گار و معاون ثابت ہوگی ۔

شکریہ

----------------------------------------------------------

اس سلسلے میں چند راہنما نکات درج ذیل ہیں :

آپ اس پوسٹ کے آخر میں درج روابط سے کوئی عنوان منتخب کر کے اسے ای بک فارمیٹ میں پیش کر سکتے ہیں ۔

کسی بھی منتخب شدہ عنوان کو ای بک فارمیٹ میں پیش کرنے کے لیے آپ کے پاس دس دن ہیں ۔

آپ جو عنوان بھی منتخب کریں اسے درج ذیل سے کوئی سے دو یا تینوں فارمیٹ میں پیش کرنا ہو گا ۔

سادہ ٹیکسٹ

ایچ ٹی ایم ایل

پی ڈی ایف آپشنل

اگر آپ صرف ایک فارمیٹ میں پیش کریں تو صرف ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ میں پیش کریں ۔

فارمیٹ کے گئے عنوان کو آپ کسی سائٹ پر اپلوڈ کر کے اس کا ربط یہاں پیش کر دیں ۔ بصورتِ دیگر آپ لائبریری ایمیل پر بھیج دیں اسے اردو ویب اکاؤنٹ میں اپلوڈ کر دیا جائے گا ۔

library@urduweb.org

آپ کے تیار کیے گیے تمام ای بک فارمیٹ کو لائبریری ایوارڈز میں شامل کیا جائے گا اور تیکنیکی اور پسندیدگی کے لحاظ سے منتخب کرنے کے لیے ووٹنگ کے لیے پیش کر دیا جائے گا۔

تیکنیکی لحاظ سے معیاری و منتخب شدہ فارمیٹ کو لائبریری ایوارڈ کے علاوہ اس لحاظ سے نمایاں حیثیت حاصل ہو گی کہ آپ کا ای بک فارمیٹ آئندہ لائبریری میں تکمیل شدہ عنوانات کو پیش کرنے کے لیے فائنل کیا جائے گا اور اردو لائبریری میں تکمیل شدہ عنوانات اسی ای بک فارمیٹ میں ڈاؤنلوڈ کے لیے پیش کیے جائیں گے ۔

اگر آپ اس مقابلے میں شریک ہونا چاہیں اور اپنی جانب سے اردو لائبریری سیٹ اپ کے لیے ای بک فارمیٹ پیش کرنا چاہیں تو درج ذیل روابط پر موجود عنوانات سے منتخب کر کے یہاں اپنے نام کی نشاندہی کر سکتے/ سکتی ہیں ۔

اس سلسلے میں اگر کوئی سوال ہو تو یہاں ارسال کر دیں ۔ کسی سوال یا رہنمائی حاصل کرنے کے لیے آپ ان ناموں سے ذپ کے ذریعہ رابطہ کر سکتے / سکتی ہیں ۔

زیک

نبیل

سیدہ شگفتہ

درج ذیل عناصر ای بک فارمیٹ میں شامل کرنا ضروری ہیں :

ٹائٹل پیج

فہرست

ہیڈنگز

ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ کے لیے پوری کتاب ایک ہی صفحہ پر ہو مگر ہر باب کے لیے اینکر ٹیگ ہوں ۔

عنوانات کی فہرست

نظم

نیلی رگیں

سکوت

--------------------------

نثر

ٹوٹی چھت کا مکان

ا

چیخوں میں دبی آواز

سیاہ حاشیے

سوات سیاحوں کی جنت

آئینہ فلکیات

غالب کے لطیفے

------------------------

ایک ای بک درج ذیل منتخب افسانوں مشتمل ہو ۔

ماں جی

عالاں

بابو گوپی ناتھ

کفن

آنندی

کافر

شہزادی

اکیلے آدمی کی موت

شہیدِ معاشرت

پشتو کا اولین افسانہ

مٹی کی مونا لیزا

سوری رانگ نمبر

سقراط

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

تمام ماہرین توجہ پلیز !

اوپر مختلف ای بک فارمیٹ مذکور ہوئے ہیں ۔ یہاں بہت سے اراکین ایسے ہیں جنہیں اگر مناسب رہنمائی کی جائے تو وہ اس کی روشنی میں مختلف تجربات کر کے اپنی اسکل بڑھانا چاہیں گے / بڑھا لیں گے ۔ آپ سب سے اس سلسلے میں قدم بڑھانے کی درخواست ہے ۔

شکریہ

میں اس کا آغاز اس سوال سے کرنا چاہوں گی ، اوپر مذکور فارمیٹ کیا ہیں ؟ ان کا فرق ؟ ہر فارمیٹ کے لیے انٹرنیٹ سے کسی بھی زبان میں مثال / نمونہ اگر یہاں فراہم کیا جائے ؟

فلیش فارمیٹ swf چلے گا، اس میں‌ ایک تجربہ کیا ہے، آپ کو لائیبریری کی ای میل پر بھیج دیا ہے ، چیک کر کے بتایئے ۔
 
arifkarim

معطل
میری رائے میں‌اگر صرف اردو لٹریچر کا ڈیٹا یونیکوڈ میں اکٹھا کرنا ہے تو سمپل ایچ ٹی ایم ایل جیسا کہ القلم لائبریری نے کیا ہے، چلے گا۔
ہاں اگر عام عوام تک اردو کتب باقائدہ پرنٹنگ کی سہولت کیساتھ دینی ہے تو ورڈ کا .doc فارمیٹ اور پی ڈی ایف بہترین ہیں!
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
ٹھیک ہے یہ بھی فہرست میں شامل کر دیتے ہیں یہ بتائیں کہ کیا اب یہ فہرست مکمل ہے یا ان کے علاوہ بھی فارمیٹ ہیں ؟
 
شکریہ ، ترجیحی طور پر اہم باتوں میں یہ بھی شامل ہے کہ قاری کے لیے لائبریری میں شامل متن تک رسائی کا آسان ترین راستہ فراہم کیا جائے۔ ایک ایسا قاری جو اپنے کمترین وسائل کے ساتھ لائبریری سے استفادہ کرنا چاہے تو اس کی رسائی کو کیسے یقینی بنانا ہے ؟ کون سا / سے فارمیٹ اس ضرورت کو پورا کرتا / کرتے ہیں ؟ ایسے افراد جن کے پاس ڈائل اپ ہو جسے بار بار کنیکٹ کرنا پڑے ، اور جنہیں اس کا علم بھی نہ ہو کہ ان کے کمپیوٹر میں کیا کچھ ضروری پروگرام انسٹال ہونے چاہییں ؟
 
ابو کاشان

محفلین

ان کے لیئے سادہ ٹیکسٹ اور html ہی آسان راستہ ہیں۔ کیوں کہ ان فارمیٹ کو کھولنے کے لیئے کسی خاص سوفٹویئر کی ضرورت نہیں ہوتی۔ جیسے pdf کے لیئےAdobe Reader ناگزیر ہے۔
 
ٹھیک ہے یہ بھی فہرست میں شامل کر دیتے ہیں یہ بتائیں کہ کیا اب یہ فہرست مکمل ہے یا ان کے علاوہ بھی فارمیٹ ہیں ؟

فارمیٹ اس کے علاوہ بھی ہیں مگر اب اس میں پی ڈی ایف اور کمپائلڈ ایچ ٹی ایم ایل شامل کر دیں تو کافی حد تک مکمل ہو جائی گی۔ دوسرا تمام فارمیٹس کا احاطہ کرنا ممکن نہیں ہے البتہ جتنے ہو گئے ہیں یہ کافی ہیں۔
اس کے علاوہ راجہ صاحب نے عام قاری کے لیے آسان فارمیٹ‌ بھی بتائیں جبکہ میرا خیال ہے کہ ایم ایس ورڈ بھی تقریبا ہر قاری کی رسائی میں ہے
 
نایاب

لائبریرین

سادہ ٹیکسٹ

ایچ ٹی ایم ایل

پی ڈی ایف آپشنل

درج ذیل عناصر ای بک فارمیٹ میں شامل کرنا ضروری ہیں :

ٹائٹل پیج

فہرست

ہیڈنگز

ایچ ٹی ایم ایل فارمیٹ کے لیے پوری کتاب ایک ہی صفحہ پر ہو مگر ہر باب کے لیے اینکر ٹیگ ہوں ۔

السلام علیکم
یہ ٹاٹٹل پیج خود بنا کر شامل کرنا ہے ؟
یہ پی ڈی ایف آپشنل سے کیا مراد ہے ۔ رہنمائی کی درخواست ہے ۔
یہ اینکر کیا چیز ہے ۔ کچھ رہنمائی کر دیں ۔ یہ اینکر ٹیگز کیسے لگائے جاتے ہیں ۔
نایاب
 
الف عین

لائبریرین
ٹائٹل پیج میں ای بک کے لئے پسند نہیں کرتا، اس سے خواہ مخواہ سائز بڑھ جاتا ہے۔
میں تو سدا سے ورڈ ڈاکیومینٹ اور سادہ ٹیکسٹ فائل پسند کرتا آیا ہوں۔
ایچ ٹی ایم ایل میں کامپلیکس فارمیٹنگ ہو تو الگ الگ براؤزر الگ الگ نتیجہ دے سکتے ہیں۔  
 
arifkarim

معطل
نبیل بھائی اور شگفتہ باجی سے درخواست ہے کہ مائکروسافٹ ورڈ کیلئے ٹیوٹوریلز کا ایک الگ زمرہ بنایا جائے۔ شکریہ
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم

الگ زمرہ تو زکریا بھائی یا نبیل بھائی تشکیل دے سکتے ہیں ۔ آپ بلا تاخیر پوسٹ کرنا چاہیں تو اگر یہاں پہلے سے موجود زمرہ جات چاہے لائبریری سیکشن میں چاہے اردو محفل فورم کے دیگر زمرہ جات میں جہاں پوسٹ کرنا چاہیں وہاں پوسٹ کر سکتے ہیں بعد میں انہیں منتقل کر دیا جائے ۔ شکریہ

سیدہ شگفتہ

لائبریرین
السلام علیکم
یہ ٹاٹٹل پیج خود بنا کر شامل کرنا ہے ؟
یہ پی ڈی ایف آپشنل سے کیا مراد ہے ۔ رہنمائی کی درخواست ہے ۔
یہ اینکر کیا چیز ہے ۔ کچھ رہنمائی کر دیں ۔ یہ اینکر ٹیگز کیسے لگائے جاتے ہیں ۔
نایاب

جی نایاب بھائی ، ٹائٹل پیج خود بنا کر شامل کر سکتے ہیں ۔ دیگر اصطلاحات کے لیے زکریا بھائی یا دیگر ماہرین رہنمائی کر سکیں گے کیونکہ یہ پوسٹ لکھنے میں تمام تیکنیکی رہنمائی زکریا بھائی سے لی تھی ۔
 
سیدہ شگفتہ

لائبریرین
اعجاز انکل اگر ٹائٹل اس طرح سے ہو کہ ٹیکسٹ اور کسی چھوٹی گرافک پر مشتمل ہو تو اس صورت میں سائز میں کتنا فرق آ جائے گا ؟
 
نایاب

لائبریرین
جی نایاب بھائی ، ٹائٹل پیج خود بنا کر شامل کر سکتے ہیں ۔ دیگر اصطلاحات کے لیے زکریا بھائی یا دیگر ماہرین رہنمائی کر سکیں گے کیونکہ یہ پوسٹ لکھنے میں تمام تیکنیکی رہنمائی زکریا بھائی سے لی تھی ۔

السلام علیکم
محترمہ سیدہ شگفتہ بہنا
سدا خوش رہیں آمین
بہت شکریہ
میں آپ کے لکھے عنوانات کی " ای بکس " بنا کر " ای سنپ " ّ پر اپلوڈ کر رہا ہوں ۔
کیا ان ای بکس سے مواد کاپی کرنے کی اجازت دینی ہے ۔ ؟
یا کاپی کرنے والا موڈ ڈیسایبل کر دیا جائے ۔
یہ آئینہ فلکیات کا سرورق ہے ۔

مزید کوئی نام لکھنے ہوں تو آگاہ کر دیں ۔
نایاب
 
الف عین

لائبریرین
شاید فرقان نے اس کے ٹائٹل کی گرافکس بھی ای میل کی تھی، دیکھتا ہوں ابھی۔ میں محفوظ نہیں رکھتا اس قسم کی فائلیں۔
فرقان سنبھلی یہاں بھی رکن ہیں، اگر پڑھ رہے ہوں تو پھر اس کی فائل پوسٹ کر دیں۔
 
Top