جاوا میں اردو ایڈیٹر!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،

اگرچہ سی پلس پلس اور سی شارپ میں لکھے گئے اردو ایڈیٹر دستیاب ہیں لیکن یہ صرف ونڈوز پر کام دیتے ہیں۔ اسی لیے میں نے جاوا میں اردو ایڈیٹر لکھنے کا سوچا ہے تاکہ لینکس کے لیے بھی ایک اردو ایڈیٹر دستیاب ہو جائے۔ مجھے اس سلسلے میں کچھ ابتدائی کامیابی بھی حاصل ہوئی ہے۔ میری کوشش یہی ہے کہ انٹرنیٹ سے جاوا میں لکھے گئے کسی سادہ ٹیکسٹ ایڈیٹر کے سورس کوڈ میں ترمیم کرکے اس میں اردو لکھنے کی سہولت مہیا کر دی جائے۔ یہ کام کافی دشوار ثابت ہوا ہے۔ اس کی ایک وجہ یہ بھی ہے کہ میں عام طور پر جاوا میں پروگرامنگ نہیں کرتا ہوں اور اسی لیے اس میں زیادہ مہارت نہیں رکھتا۔
میں نے جاوا میں نوٹ پیڈ کی طرح کا ایک پروگرام تیار کیا ہے جس میں اردو لکھی جا سکتی ہے۔ اس میں utf-8 فائلیں محفوظ کرنا اور پڑھنا ممکن ضرور ہے لیکن جاوا کی utf-8 فائل ہینڈلنگ میں کچھ بگ ہے جس کے باعث اردو کے کچھ حروف فائل میں درست طور پر سیو نہیں ہوتے ہیں۔ میں یہ مسئلہ حل کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔ ایک مرتبہ یہ مسئلہ حل ہو گیا تو میں اس کا سورس کوڈ فراہم کر دوں گا۔ اگر کوئی دوست اسے لینکس پر کمپائل کرنے میں مدد کرنا چاہتے ہیں تو وہ مجھ سے رابطہ کر سکتے ہیں۔
میں نے جاوا کے JTextArea کمپوننٹ میں مختلف فونٹس استعمال کرکے دیکھے ہیں۔ اس میں نستعلیق فونٹس چلتے تو ہیں لیکن اچھے نظر نہیں آتے، البتہ نفیس ویب نسخ ٹھیک نظر آتا ہے۔
والسلام
 
مکی

معطل
لینکس کے کتوب ایڈیٹر کے لیے میں نے اردو کیبورد فراہم کیا تھا اور اس کا ایک ڈبین پیکج بھی تیار کیا تھا جو شاید یہاں ڈاؤنلوڈ سیکشن میں موجود ہے.. میرے خیال سے کم سے کم لینکس کی حد تک تو یہ مسئلہ حل شدہ ہے.. تو پھر آپ کس چکر میں ہیں.. :grin:
 
دوست

محفلین
جی ٹی کے شارپ میں اردو لکھنے کے لیے پچھلے تین چار دن سے تلاش بسیار کررہا تھا۔ اس سلسلے میں خاصی تحقیق کے بعد دو راستے سامنے آئے ہیں۔ یا تو کی پریس ایونٹ کو اچک لیا جائے یا پھر متعلقہ ویجٹ کو سب کلاس کرلیا جائے۔ یعنی ایک کسٹم ویجٹ تشکیل دے کر جو اصلی کا بچہ بچونگڑا ہو اور اس میں ایونٹ ہینڈلر کو اووررائڈ کردیا جائے۔ فی الحال میں کی پریس ایونٹ کے لیے ایک ہینڈلر لکھوں گا۔ اس کے بعد ویجٹ لائبریری بنانے کی سوچیں گے جس میں ایک عدد ٹیکسٹ ویو کو اردو لکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔
کی پریس ایونٹ کو سعادت صاحب نے پائتھون اردو ایڈٹ میں استعمال کیا ہے اس نے مجھے بہت مدد دی سیکھنے میں۔ یہ جی ٹی کے میں ہی ہے۔
وسلام
 
مکی بھائی، میرا مقصد صرف اتنا ہے کہ یوزرز کو سسٹم پر اضافی کی بورڈ‌ انسٹال کیے بغیر اردو ٹائپنگ کی سہولت مل جائے۔ میں نے اب تک جو اردو ایڈیٹر لکھے ہیں ان میں یہی کام کیا گیا ہے لیکن یہ ونڈوز پر چلتے ہیں۔ جاوا میں ایڈیٹر لکھنے کا مقصد یہی تھا کہ اسے دوسرے آپریٹنگ سسٹمز پر بھی استعمال کیا جا سکے۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
جی ٹی کے شارپ میں اردو لکھنے کے لیے پچھلے تین چار دن سے تلاش بسیار کررہا تھا۔ اس سلسلے میں خاصی تحقیق کے بعد دو راستے سامنے آئے ہیں۔ یا تو کی پریس ایونٹ کو اچک لیا جائے یا پھر متعلقہ ویجٹ کو سب کلاس کرلیا جائے۔ یعنی ایک کسٹم ویجٹ تشکیل دے کر جو اصلی کا بچہ بچونگڑا ہو اور اس میں ایونٹ ہینڈلر کو اووررائڈ کردیا جائے۔ فی الحال میں کی پریس ایونٹ کے لیے ایک ہینڈلر لکھوں گا۔ اس کے بعد ویجٹ لائبریری بنانے کی سوچیں گے جس میں ایک عدد ٹیکسٹ ویو کو اردو لکھنے کے قابل بنایا جائے گا۔
کی پریس ایونٹ کو سعادت صاحب نے پائتھون اردو ایڈٹ میں استعمال کیا ہے اس نے مجھے بہت مدد دی سیکھنے میں۔ یہ جی ٹی کے میں ہی ہے۔
وسلام
اچھا کام کر رہے ہو شاکر۔
میں نے جی ٹی کے پر کام نہیں کیا ہوا۔ مجھے صرف اتنا یاد پڑتا ہے کہ پائتھون والے اردو ایڈیٹر میں ٹیکسٹ کی سمت دائیں سے بائیں کرنے میں کوئی مسئلہ تھا۔ اگر یہ مسئلہ حل ہو چکا ہے تب بھی جاوا والے سادہ اردو نوٹ پیڈ لکھنے میں کوئی ہرج نہیں ہے۔
 
دوست

محفلین
بالکل حرج تو کوئی بھی نہیں۔ جاوا پر اس سلسلے میں رشک آتا ہے کہ اس میں ہر اے پی آئی موجود ہے سسٹم سے آزاد۔ مونو پر ایسا نہیں ہے بہت سارا کچھ ابھی باقی ہے۔ اس کی وجہ ڈاٹ نیٹ کا پوری طرح معیار بند نہ ہونا ہے۔ مائیکروسافٹ وہ بکری ہے جو دودھ تو دیتی ہے لیکن مینگنیاں ڈال کر۔:rolleyes:
 
فرخ

:biggrin::rollingonthefloor::laughing:
 
mwalam

محفلین
اردو کا #c میں نے ہی بنایا تھا لیکن میں اسمیں Image and PDF Export سسٹم لانا چاہتا تھا۔ لیکن اس سسٹم کو بنانے کے لیئے مجھے پلگ ان پیسڈ سسٹم بنانا ہو گا۔
جاوا میں ایک مسئلہ ہے۔ اسمیں آپ اردو اور انگریزی کو ایک لائن میں صحیح طرح سے نہیں لکھ سکتے۔
 
اسکی بجائے اگر کسی بھی PDF print driver کا استعمال کیا جائے تو بہت آسانی ہو سکتی ہے۔ اسطرح کے ڈرائیورز تو پہلے سے ہیں مفت میں باآسانی دستیاب ہیں۔
 
mwalam

محفلین
اسکی بجائے اگر کسی بھی PDF print driver کا استعمال کیا جائے تو بہت آسانی ہو سکتی ہے۔ اسطرح کے ڈرائیورز تو پہلے سے ہیں مفت میں باآسانی دستیاب ہیں۔
بھائی مسئلہ یہ ہے کہ اگر PDF کے ڈرائیورز استعمال کیئے جائیں تو اردو کی بورڈ استعمال نہیں کیا جا سکتا۔ میں اس نتیجے پر پہنچا ہوں کے سسٹم کو Plug-in بیسڈ بنایا جائے۔ لیکن میرے سے Plug-ins بیسڈ‌سسٹم نہیں بن رہا۔ اگر مجھے کوئی مدد دے تو میں اسکا شکر گزار ہوں گا۔
 
میں آپ کی بات نہیں‌سمجھا؟ یہ ڈرائیورز تو اسوقت کال کئیے جائیں‌گے جب آپ نے پی ڈی ایف بنانی ہوگی۔ اس event سے پہلے تو صرف اور صرف آپ کا پروگرام ہی کام کریگا نا؟

پلگ ان بیسڈ سسٹم کے لئے آپ کو اپنے پروگرام کا ڈیزائن کچھ اسطرح بدلنا پڑیگا کہ وہ کچھ مخصوص قسم کی لائبریری فائلوں کو کال کر سکے، جیسے ونڈوز میں‌ dllاور libs وغیرہ کا استعمال بہت عام ہے۔پروگرام کچھ اسطرح ڈیزائن ہوتا ہے کہ اسکے کسی مخصوص فولڈر میں اگر کوئی لائبریری فائل (جس کا فارمیٹ بھی بعض اوقات آپ کسی سٹنڈرڈ کے مطابق سیٹ کر سکتے ہیں) پائی جائے تو وہ اسکے کسی مخصوص نام کے فنکشن کو کال کر لے اور باقی فنکشنز اس سے آگے چلیں۔
مگر میں آپ کو کوئی حتمی ڈیزائن نہیں دے سکتا۔ البتہ SourceForge.net اور دیگر Open Source پراجیکٹ کے کوڈ اور Documentation پر نظر ڈالی جا سکتی ہے۔ میری نظر میں ایک پروگرام ہے Notepad++. آپ اسکا کوڈ وغیرہ اسکی ویب سائٹ سے حاصل کر کے دیکھ سکتے ہیں ۔
 
Top