اردو سلیکس 2 کے استعمال کے بارے میں سوال و جواب

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
اس تھریڈ کا مقصد اردو سلیکس 2 کے استعمال سے متعلق سوال و جواب ہے۔ پہلا سوال میرا ہی ہے۔ میں یہ جاننا چاہتا ہوں کہ سلیکس بوٹ کرنے کے بعد اردو کی بورڈ پر کیسے سوئچ کیا جا سکتا ہے؟ میں نے AbiWord سٹارٹ کیا ہے اور میں اس میں اردو لکھنا چاہ رہا ہوں۔
 

مکی

معطل
کیبورڈ آلٹ شفٹ سے تبدیل کریں، یا اوپر کے پینل پر رائٹ کلک کریں اور نیا عنصر شامل کریں منتخب کریں، ظاہر ہونے والی ونڈو میں کیبورڈ لے آؤٹ سوئچر کو اوپر کے پینل پر کہیں بھی ڈریگ اینڈ ڈراپ کر لیں اور اس پر کلک کر کے کیبورڈ تبدیل کریں..
 

مکی

معطل
ماؤس پیڈ میں اردو لکھنے پر متن کی سمت خود ہی دائیں سے بائیں ہوجائے گی، جبکہ ایبی ورڈ میں رائٹ الائن کا بٹن دبائیں اس طرح سمت rtl ہوجائے گی.
 

نبیل

تکنیکی معاون
جزاک اللہ مکی بھائی۔
ایک اور مسئلہ یہ پیش آ رہا ہے کہ میرے پاس جرمن کی بورڈ ہے جس میں کچھ کیز انگریزی کی بورڈ سے مختلف جگہوں پر ہیں۔ کیا اس کی درست سیٹنگ ممکن ہے؟
 

مکی

معطل
جزاک اللہ مکی بھائی۔
ایک اور مسئلہ یہ پیش آ رہا ہے کہ میرے پاس جرمن کی بورڈ ہے جس میں کچھ کیز انگریزی کی بورڈ سے مختلف جگہوں پر ہیں۔ کیا اس کی دوست سیٹنگ ممکن ہے؟

مجھے سوال اچھا طرح سمجھ نہیں آیا.. کیا آپ کو انگریزی اردو کیبورڈ کی بجائے جرمن اردو کیبورڈ درکار ہے؟ اگر ایسا ہے تو آپ کو یہ کمانڈ چلانی پڑے گی:

setxkbmap -option grp:alt_shift_toggle,grp_led:scroll de,pk

اس طرح آلٹ شفٹ سے یا کیبورڈ لے آؤٹ سوئچر سے کیبورڈ بدلنے پر جرمن اردو لکھی جاسکے گی، اگر آپ کو مندرجہ بالا کمانڈ طویل لگ رہی ہے تو آپ یہ کمانڈ لکھ سکتے ہیں:

setxkbmap de,pk

اس کمانڈ سے آلٹ شفٹ سے کیبورڈ تبدیل نہیں ہوگا، اس کے لیے آپ کو کیبورڈ لے آؤٹ سوئچر سے کام چلانا ہوگا، اوپر کے پینل پر کیبورڈ سوئچر شامل کر لیں اور اگر پہلے سے شامل ہے تو حذف کر کے دوبارہ سے شامل کر لیں.

مستقل بنیادوں پر ایسا کرنے کے لیے etc کے فولڈر میں موجود profile نامی فائل کھول لیں اور جہاں us,pk لکھا ہو وہاں de,pk کردیں، اس کے بعد ہوم فولڈر میں خفیہ فائلیں ظاہر کر لیں، ایسا آپ منظر کے مینیو سے کر سکتے ہیں، اس طرح .config نامی فولڈر ظاہر ہوجائے گا اس میں ایک اور فولڈر autostart کا ہوگا اس کے اندر موجود اکلوتی فائل کو کھول لیں اور اس میں بھی جہاں us,pk لکھا ہو اسے de,pk سے بدل لیں.

اگر سوال غلط سمجھا ہوں تو ذرا تفصیل سے بتائیں. :)
 

نایاب

لائبریرین
السلام علیکم
محترم اراکین محفل
میرا سوال پڑھ کر مذاق نہ اڑائیے گا پلیز ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ " اردو سلیکس 2 "
ونڈوز ایکس پی کو اپ گریڈ کرے گا ۔
یا پھر نئی انسٹالیشن ہو گی ۔
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
اس کا Bootable ISO image کہاں سے ملے گا؟

یہ ڈاؤنلوڈ دراصل ایک بوٹ ایبل امیج (ISO فائل) کی ہی ہے۔

السلام علیکم
محترم اراکین محفل
میرا سوال پڑھ کر مذاق نہ اڑائیے گا پلیز ۔
سوال یہ ہے کہ کیا یہ " اردو سلیکس 2 "
ونڈوز ایکس پی کو اپ گریڈ کرے گا ۔
یا پھر نئی انسٹالیشن ہو گی ۔
نایاب

یہ لینکس کی ڈسٹڑبیوشن ہے، یعنی یہ مختلف آپریٹنگ سسٹم ہے اور ونڈوز سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن اسے VMWare یا Virtual PC کے ذریعے ونڈوز میں چلانا ممکن ضرور ہے۔
 

نایاب

لائبریرین
یہ ڈاؤنلوڈ دراصل ایک بوٹ ایبل امیج (iso فائل) کی ہی ہے۔



یہ لینکس کی ڈسٹڑبیوشن ہے، یعنی یہ مختلف آپریٹنگ سسٹم ہے اور ونڈوز سے اس کا کوئی تعلق نہیں ہے۔ لیکن اسے vmware یا virtual pc کے ذریعے ونڈوز میں چلانا ممکن ضرور ہے۔
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
خوش رہیں سدا آمین
میں اسے ڈاؤن لوڈ کر کے سی ڈی بنا کر
کسی دوسرے پارتیشن پر ونڈوز ایکس پی کی طرح ہی انسٹال کر سکوں گا ۔؟
نایاب
 

نبیل

تکنیکی معاون
آپ اسے یقیناً علیحدہ پارٹیشن پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ لیکن اسے استعمال کرنا اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ یہ دراصل لینکس کی لائیو ڈسٹریبیوشن ہے، یعنی آپ اس سے براہ راست بغیر انسٹالیشن کے بھی بوٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اسے محض سی ڈی پر برن کریں اور اس سی ڈی سے بوٹ کر لیں۔ اسے یو ایس بی سٹک سے بوٹ کرنا بھی ممکن ہے، لیکن میں نے کبھی یہ طریقہ آزمایا نہیں ہے۔ اس کے بارے میں مکی بھائی بہتر بتا سکیں گے۔

ایڈٹ: مکی بھائی کی پوسٹ میں اس کے بارے میں ذیل کی تفصیل موجود ہے:

اصل سلیکس کی طرح آپ اسے سی ڈی سمیت یو ایس بی سے بھی چلا سکتے ہیں اور اپنی کی گئی تبدیلیاں اور سیٹنگز محفوظ رکھ سکتے ہیں ساتھ ہی آپ اسے ہارڈ ڈسک سے بھی بوٹ کر سکتے ہیں.

سی ڈی سے چلانے کے لیے آئی ایس او امیج (iso image) ڈاؤنلوڈ کر کے سی ڈی پر برن کریں اور سی ڈی سے بوٹ کریں، یو ایس بی سے بوٹ کرنے کے لیے اپنی تیار کی گئی سی ڈی سے boot اور slax کے فولڈر یو ایس بی پر کاپی کر لیں اور boot کے فولڈر میں موجود bootinst.bat چلالیں، لینکس والے حضرات bootinst.sh چلائیں اور ظاہر ہونے والی ہدایات پر عمل کریں.
 

ابو کاشان

محفلین
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ میں لینکس انسٹال کرنے میں اپنی ایک 40 جی بی ہارڈ ڈسک گنوا چکا ہوں اس لیئے بہت محتاط ہوں۔ بہرحال میں نے ڈاؤنلوڈ پر لگا دی ہے۔

کافی عرصہ پہلے میں نے آئی بی ایم کا ایک او ایس "بی" انسٹال کر کے چلایا تھا وہ گرافیکلی تو اچھا تھا لیکن بہت محدود تھا لیکن وہ ونڈوز پر دوسرے سوفٹویئروں کی طرح چلتا تھا جیسے ایڈوبی ۔ کیا یہ بھی ونڈوز سوئچ کیئے بغیر چلے گا؟ انفرادی سوفٹویئر کے طور پر۔
 

arifkarim

معطل
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ میں لینکس انسٹال کرنے میں اپنی ایک 40 جی بی ہارڈ ڈسک گنوا چکا ہوں اس لیئے بہت محتاط ہوں۔ بہرحال میں نے ڈاؤنلوڈ پر لگا دی ہے۔

کافی عرصہ پہلے میں نے آئی بی ایم کا ایک او ایس "بی" انسٹال کر کے چلایا تھا وہ گرافیکلی تو اچھا تھا لیکن بہت محدود تھا لیکن وہ ونڈوز پر دوسرے سوفٹویئروں کی طرح چلتا تھا جیسے ایڈوبی ۔ کیا یہ بھی ونڈوز سوئچ کیئے بغیر چلے گا؟ انفرادی سوفٹویئر کے طور پر۔

بھائی اسکی بوٹ فائل اپنے ایکسٹرنل یو ایس بی یا سی ڈی پر لگا کر سلیکس بوٹ کر سکتے ہیں۔ اسکی انسٹالیشن فائلز کو ہارڈ ڈسک پر انسٹال کرنے کی ضرورت نہیں ہے۔ اور یہی اسکی خوبی ہے!
 

نبیل

تکنیکی معاون
ابوکاشان، اسے سی ڈی پر رائٹ کر کے اس سے براہ راست بوٹ کیا جا سکتا ہے۔ اور اگر چاہیں تو ورچوئل مشین میں بوٹ کرکے ونڈوز کے اندر ہی استعمال کر لیں۔
 

نایاب

لائبریرین
آپ اسے یقیناً علیحدہ پارٹیشن پر انسٹال کر سکتے ہیں۔ لیکن اسے استعمال کرنا اس سے بھی زیادہ آسان ہے۔ یہ دراصل لینکس کی لائیو ڈسٹریبیوشن ہے، یعنی آپ اس سے براہ راست بغیر انسٹالیشن کے بھی بوٹ کر سکتے ہیں۔ اس کے لیے اسے محض سی ڈی پر برن کریں اور اس سی ڈی سے بوٹ کر لیں۔ :

السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں نے سی ڈی پر برن کر کے
اسے بوٹ کروایا ۔
بہترین چلتا رہا کسی بھی پرابلم کے بنا ۔
لیکن جب پی سی کو ریسٹارٹ کیا اور ونڈوز ایکس پی چلائی ۔
تو اب یہ وقفے وقفے سے اک ونڈو خودبخود اوپن ہو رہی ہے ۔

یہ کونسا پاس ورڈ طلب کرتی ہے ۔
امید ہے توجہ سے نوازیں گے ،
نایاب
 

جیسبادی

محفلین
سلیکس کا موقعِ جال

سلیکس کے موقع
http://www.slax.org/
پر اردو زبان نظر نہیں آ رہی، جبکہ عربی اور کئی دوسری زبانیں نظر آ رہی ہیں۔ سلیکس کے موقع کا بھی ترجمہ کرنے کی ضرورت ہے۔
 

جیسبادی

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں نے سی ڈی پر برن کر کے
اسے بوٹ کروایا ۔
بہترین چلتا رہا کسی بھی پرابلم کے بنا ۔
لیکن جب پی سی کو ریسٹارٹ کیا اور ونڈوز ایکس پی چلائی ۔
تو اب یہ وقفے وقفے سے اک ونڈو خودبخود اوپن ہو رہی ہے ۔

یہ کونسا پاس ورڈ طلب کرتی ہے ۔
امید ہے توجہ سے نوازیں گے ،
نایاب

جس طرح آپ کے پاس ونڈوز کا حشر ہے، اس سے بہتر ہے کہ آپ تمام صفائی کر کے ابنتو وغیرہ نصب کر لیں۔
 

محمد سعد

محفلین
السلام علیکم
محترم نبیل بھائی
سدا خوش رہیں آمین
میں نے سی ڈی پر برن کر کے
اسے بوٹ کروایا ۔
بہترین چلتا رہا کسی بھی پرابلم کے بنا ۔
لیکن جب پی سی کو ریسٹارٹ کیا اور ونڈوز ایکس پی چلائی ۔
تو اب یہ وقفے وقفے سے اک ونڈو خودبخود اوپن ہو رہی ہے ۔

یہ کونسا پاس ورڈ طلب کرتی ہے ۔
امید ہے توجہ سے نوازیں گے ،
نایاب

السلام علیکم انکل حضور۔
یہ جو ڈبہ سا ہے، اس کا اردو سلیکس یا لینکس کے ساتھ کوئی تعلق نہیں ہے۔ بلکہ آپ کا کمپیوٹر کسی نقصان دہ ویب سائٹ کے حملے کی زد میں ہے۔ چنانچہ اس کا جلد از جلد علاج کر لیں۔ ڈبے کے عنوان میں نظر آنے والی ویب سائٹ کی رپورٹ شریف یہاں دیکھی جا سکتی ہے۔
http://www.siteadvisor.com/sites/incrates.com
 

ابو کاشان

محفلین
جس طرح آپ کے پاس ونڈوز کا حشر ہے، اس سے بہتر ہے کہ آپ تمام صفائی کر کے ابنتو وغیرہ نصب کر لیں۔

آپ کی بات بالکل بجا ہے لیکن بھائی یہاں لوگ باگ ونڈوز ایسی آسانی سے استعمال کرتے ہیں جیسے قمیض کے بٹن بند کرتے ہیں۔ اور اس کی انسٹالیشن بھی چائے بنانے سے زیادہ مشکل نہیں ہے۔
ایک دم سے کسی آپریٹنگ سسٹم کو تبدیل کرنا ذرا مشکل لگتا ہے۔
 

محمد سعد

محفلین
مجھے اس بات کی سمجھ نہیں آ رہی کیونکہ میں لینکس انسٹال کرنے میں اپنی ایک 40 جی بی ہارڈ ڈسک گنوا چکا ہوں اس لیئے بہت محتاط ہوں۔ بہرحال میں نے ڈاؤنلوڈ پر لگا دی ہے۔

کسی بھی آپریٹنگ سسٹم کو نصب کرتے وقت پارٹیشنز بنانے والے حصے میں ہمیشہ محتاط رہا کریں۔ اگر اسے خود کار طور پر نئے سرے سے پارٹیشنز بنانے کا کہیں گے تو ایسے ہی نتائج آئیں گے۔
 
Top