نجومیوں اور کاہنوں کے پاس جانے کی ممانعت

ساقی۔

محفلین
il8zr6.jpg
 
ف۔قدوسی

محفلین
ہمممم نجومیوں کے بارے میں میں پہلے بھی احادیث پڑھ چکی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ مجھے تو ویسے بھی ان سب پر یقین نہیں ہے ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
arifkarim

معطل
ایک لمحے کے لیے اپنی اپنی شریعت ایک طرف رکھ لیتے ہیں ، اب آپ سائینس ، فلسفہ اور نفسیات کی رو سے بتائیے کہ علم نجوم کہاں تک سچا ہے ۔۔۔ :raisedeyebrow:
وسلام

اگر نجومی کا تعلق غیر فطری طور پر "علم الغیب " سے ہو اور اسکے بتائی ہوئی پیشگوئیں ماضی میں سچ بھی ثابت ہوئی ہوں۔ تو ایسے شخص کو نجومی کی بجائے، بزرگ کہنا زیادہ بہتر ہے۔
ہاں جو نجومی ستاروں، ہاتھ ، طوطوں اور تمام مشرکانہ چیزوں کے ذریعے انسانی حالات کی پیشگوئیں کرتے پھرتے ہیں، ان سب کو سائنس کئی بار ٹھکرا چکی ہے!
 
طالوت

میرا خیال ہے کہ علم نجوم ایک سائنسی علم ہے ، جس میں فلکیات کی تعلیم ہے نا کہ کسی فرد کے ماضی حال اور مستقبل کی نویدیں ، چونکہ ستاروں کو دیکھ کر راستے کا اندازہ لگانا اور موسمی تغیرات کے بارے میں پیشن گوئیاں صدیوں سے انسان کا وطیرہ رہا ہے ، تو یار لوگوں نے اس کے رنگ میں بھنگ ڈال کر اس کا چیچوں کا مربہ بنا دیا ہے ۔۔
اسی طرح اللہ رب العزت نے انسانی جسم کے نظام کا انتظام اس قدر خوبصورت کر رکھا ہے کہ ہمارا عمل ، سوچ و فکر اور ارادے ہمارے جسمانی خدوخال پر بھی اثر کرتے ہیں ، اور نجومی نامی یہ فراڈ اس کے بارے میں تھوڑی بہت سوجھ بوجھ رکھنے کے بعد لوگوں کو الو بناتے ہیں ۔۔ اور پھر ہر ایک طبقے کے ایک خاص طرح کے مسائل ہوتے ہیں ، اور کچھ مسائل سے ساری انسانیت کو سامنا کرنا پڑتا ہے ، انھیں آپ "یونیورسل" کہہ سکتے ہیں ۔۔ اسطرح مختلف چیزوں کا ملغوبہ تیار ہو کر علم نجوم بن جاتا ہے ۔۔

آپ علم نجوم کو علم فلکیات سے ملا رہے ہیں۔ انکا فرق یہ ہے:
Astronomy is based on the laws of physics (and therefore mathematics)
and aims at describing what is happening to the universe based on what
we observe today. Because the laws of physics are constant (as far as
we can tell), astronomy can also explain how the universe behaved in
the past and can propose a limited number of possible scenarios for
its future (see FAQ entry about Big Bang). Everyday life applications
of astronomy include calculations/predictions of sunrise/sunset times,
moon phases, tides, eclipse locations, comet visibility, encounters
between various celestial bodies (e.g., SL9 comet crash onto Jupiter
in 1994), spacecraft trajectories, etc.

Astrology on the other hand claims it can predict what will happen to
individuals (or guess what is happening to them), or to mankind, based
on such things as solar system configurations and birth dates. Common
applications include horoscopes and such. Regardless of whether there
is scientific support for astrology, its goal and methods are clearly
distinct from those of astronomy.
http://www.faqs.org/faqs/astronomy/faq/part2/section-7.html
 
طالوت

محفلین
ملا نہیں رہا ، بتا رہا ہوں کہ یہ والا "علم نجوم" کیسے پیدا ہوا اور اصل کیا ہے
وسلام
 
ظفری

لائبریرین
علم نجوم اور دست شناسی پر یہاں بہت سی بحثیں ہوچکیں ہیں ۔ سو مختصر بات کروں گا ۔ اگر آپ کو کوئی مستقبل بعید کے بارے میں بتا بھی دیتا ہے تو آپ پتا نہیں اُسے کیا مان لیتے ہیں ۔ اور جب اس کی بات غلط ثابت ہوجائے تو آپ کہتے ہیں کہ یہی اللہ کی مرضی تھی ۔ مجھے اس سے سروکار نہیں کہ علم نجوم یا پامسڑی ، سائنس ہے کہ نہیں ۔ میں تو یہ جانتا ہوں کہ جب آپ ایسی باتوں پر یقین کرلیتے ہیں تو اللہ کی عطا کردہ صلاحیت آپ کے لیئے بے معنی ہوجاتی ہے ۔ آپ کی فکر ، عقل و شعور سب ختم ہوجاتا ہے ۔ آپ سوچنے اور سمجھنے سے محروم رہ جاتے ہیں ۔ یہ سب توہمات کا حصہ ہے ۔ اللہ پر یقین رکھ کر ہمت و استقلال اور اپنی عقل سے زندگی کے امور کا فیصلہ کجیئے ۔ نہ کہ علم نجوم اور دست شناسی پر یقین کرکے اپنی فکر اور سوچوں پر پہرہ بٹھایئے ۔
 
arifkarim

معطل
ملا نہیں رہا ، بتا رہا ہوں کہ یہ والا "علم نجوم" کیسے پیدا ہوا اور اصل کیا ہے
وسلام

علم نجوم پہلے آیا تھا، علم فلکیات بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم نجوم غیر سائنسی توہمات پر مبنی ہے!
علم الفلکیات سائنسی علم ہے اور فیکٹ ہے!
علم الغیب روحانی علم ہے اور پر فیکٹ ہے!
 
تیشہ

محفلین
ملا نہیں رہا ، بتا رہا ہوں کہ یہ والا "علم نجوم" کیسے پیدا ہوا اور اصل کیا ہے
وسلام

بھانجے ، مجھے بہت شوق ہے کسی نجومی کو ہاتھ دیکھا کر ، نتِ نئی کہانیاں سننے کا کہ اب یہ ہوگا ، یہ ہوا ، فلا ں فلاں ، بلابلابلابلابلا :party:

:chatterbox: میں مانتی تو نہیں پر جسٹ انجوائے منٹ کے لئے بچاروں کو کبھی کھبار زحمت دیتی ہوں جب کوئی نجومی سامنے آجائے تو :party:

کچھ سالوں پہلے ، ایک نجومی ملا تھا مجھے اسکی شکل و صورت سے شبہ ہوا یہ نقلی مچی کا لگ رہا ہے :battingeyelashes: میں نے اسے شرارتا کہا کہ میرا ہاتھ کی لکیریں دیکھئیے اور مجھے بتائیے میری ابھی تک شادی کیوں نہیں ہورہی :battingeyelashes: (حالنکہ میری تینوں بیٹیاں میرے ساتھ ہی موجود تھیں :party: ) ہاتھ دیکھکر کہنے لگا ، تمھارے پے کسی نے بندش کر رکھی ہے ۔ رشتے آتے ہیں پر لوٹ جاتے ہیں ۔۔ تمھاری شادی اگلے دو سالوں میں ہونے کا امکان ہے ۔
اس سے میں نے کہا میں تو شادی شدہ ہوں
zzzbbbbnnnn.gif
اسکی شکل ایسے رونے والی ہوگئی کہ یہ لڑکی مجھ سے جھوٹ بول رہی ہے ۔ کہنے لگا نہیں تم جھوٹ بول رہی ہو تمھاری ابھی شادی نہیں ہوئی :battingeyelashes: ، میں نے کہا ہوچکی ہے ۔ اب آگے بولو میرے بچے کتنے ۔
zzzbbbbnnnn.gif
کہنے لگا بچہ تمھارا ایک ہی ہے ۔ میں نے کہا پھر غلط ۔۔ میرے تین بچے ہیں یہ دیکھو میرے ساتھ کھڑی ہیں :tongue:
نجومی کو اتنا غصہ آیا کہ یہ میرے سے جھوٹ پے جھوٹ بول کر مجھے احمق بنارہی ہے ۔ غصہ سے میرا ہاتھ جھٹک کر اٹھ کھڑا ہوا کہ میں جھوٹوں کے ہاتھ نہیں دیکھا کرتا ،
zzzbbbbnnnn.gif
 
arifkarim

معطل
بوچھی یہ تو کچھ بھی نہیں۔ ایک نجومی حُضور مُردوں سے کلام میں مشہور تھے۔ ہمارے ایک جاننے والے نے ایک زندہ شخص کا نام دیکر اس سے کلام کیلئے کہا۔ اور اِدھر وہ موصوف شروع ہوگئے کہ وہ جنت میں ہیں وغیرہ۔۔۔۔ جسکے بارے میں بات کی جارہی تھی وہ سامنے کھڑا تھا۔۔۔۔۔ جھوٹ کُھل جانے پر وہ نجومی سر پر پاؤں رکھ ایسا بھاگا کہ دوبارہ وہاں نظر نہیں آیا!
 
تیشہ

محفلین
ظاہر ہے جھوٹ ہی بولتے ہیں تبھی تو اپنا دھندا چلاتے ہیں ، اور لوگ بھی احمقوں کی طرح انکئ باتوں میں آجاتے ہیں :chatterbox:
میں نے جسکو شرارتا تنگ کیا وہ بھی اول نمبر کا جھوٹا تھا ، شکل سے ہی دیکھکر پتا چل جاتا ہے ۔
اور سب کچھ رٹا رٹایا جھوٹ مجھے بتارہا تھا ، مجھے تو دیکھکر ویسے ہی لوگ کنفیوز ہوجایا کرتے ہیں بچوں کے ساتھ دیکھکر کہ یہ لگتی نہیں شادی شدہ
zzzbbbbnnnn.gif

اور وہ میرے ہی سامنے ، بچوں کی موجودگی میں الو بن رہا تھا ، آخر میں کنفیوز ہوا کہ کبھی کہتی ہے شادی نہیں ہوئی ، کبھی کہتی ہے ہوگئی ہے ۔ کبھی بچوں کا پوچھتی ہے تو کبھی ان سامنے کھڑی ہوئی کو اپنے بچے بتلا رہی ہے ۔
zzzbbbbnnnn.gif
اسی لئے وہ سر پے پاؤں رکھ کے بھاگا :tongue: کہتا ہوگا کس شیطان جھوٹی سے پالا پڑگیا ہے ۔ کچھ اور بتاؤں گا تو کیا پتا وہ بھی جھوٹ ہی نکلے ۔ بہتری اسی میں کہ بھاگ نکلو
zzzbbbbnnnn.gif

:notworthy:
 
arifkarim

معطل
مغربی طرز معاشی نظام کی وجہ سے اس قسم کے دھندوں کا ظہور ہوا ہے۔ آجکل سائنس پر یقین کے باوجود علم نجوم پر یقین رکھنے والوں کی تعداد اس دور سے بھی زیادہ ہے جب یہ پہلی بار وجود میں آیا تھا۔ یعنی آج سے ۵۰۰۰ سال قبل!
 
طالوت

محفلین
علم نجوم پہلے آیا تھا، علم فلکیات بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم نجوم غیر سائنسی توہمات پر مبنی ہے!
علم الفلکیات سائنسی علم ہے اور فیکٹ ہے!
علم الغیب روحانی علم ہے اور پر فیکٹ ہے!
ویسے سچ پوچھیں تو آپ سے اب تک کی گفتگو اور اس مراسلے میں زمین آسمان کا فرق ہے ۔۔۔۔۔ کسی ایک بات پر تو ٹکو یار :)
وسلام
 
طالوت

محفلین
خالہ ! لوگ یونہی کہتے ہیں کہ جھوٹ کے پاؤں نہیں ہوتے ، حالانکہ جب بھاگتا ہے تو سینکڑوں میل کی رفتار سے بھاگ کھڑا ہوتا ہے ۔۔
کسی زمانے میں مجھے بھی "یہ ہفتہ کیا رہے گا" دیکھنے کی بیماری تھی ، مگر یقین اس وقت بھی نہیں مگر دل میں چور ضرور بیٹھا تھا کہ کاش ایسا ہو جائے کاش ایسا نہ ہو !

طالوت یہ سب مشکرانہ گندگی ہے۔ جب اس قسم کی چیزیں تواتر سے شائع ہوں تو عوام آہستہ آہستہ انکا شکار ہو جاتی ہے۔
 
علی ذاکر

محفلین
علم نجوم پہلے آیا تھا، علم فلکیات بعد میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
علم نجوم غیر سائنسی توہمات پر مبنی ہے!
علم الفلکیات سائنسی علم ہے اور فیکٹ ہے!
علم الغیب روحانی علم ہے اور پر فیکٹ ہے!

یورپ و آمریکہ والے علمہ نجوم و علمہ فلکیات سے باہر نکلے تو چاند تک جا پہنچے اور ہمارے ہاں‌آج بھی کہ ادھر تو جن بستے ہیں ہم نجانے کب ان گھٹیا قسم کی روایات سےکب باہر نکلیں‌ گے ہم نے تو اسلام کو بھی جادو ٹونوں‌تک لاکے بند کر دیا ہے ہاتھ کی لکیریں دیکھ مستقبل کے بارے میں‌جان رہے ہیں‌ زندگی میں پریشانی ہے تو نام بدل لو پریشانی حل ہوجائے گی

قرآن کی ایک واضح آیت ہے،
اے نبی کہہ دیجئے ان سے کہ غائب کا علم صرف اللہ کے پاس ہے میں‌تو صرف پیغام پہنچانے والا ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔‌ جب غائب کا علم ہمارے نبی کے پاس نہیں تھا تو ان دو کوڑی کے نجومیوں کے پاس کہاں سے آگیا:mad:
 
Top