آپکی speciality

ماوراء

محفلین
آپ سب میرے دل پر ہتھوڑے برسارہے ہو:timeout: مجھے کچھ بھی نہیں آتا(مطلب کھانا)۔۔۔۔۔۔۔۔۔سنا ہے مردوں کو طرح طرح کے کھانے بہت اچھے لگتے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اب میں کیا کروں پلیز کوئ مجھے بتادو۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔:starving:
کھانا نہیں آتا یا پکانا نہیں آتا؟
تو مردوں کو اگر طرح طرح کے کھانے اچھے لگتے ہیں تو آپ کو کیا؟ ان کو اچھے لگتے ہیں تو لگتے ہوں گے۔
یا اگر آپ نے بھی معدے سے ہو کر دل تک کی جگہ بنانی ہے تو محفل کے کچن کارنر کا رخ کریں۔ :chalo:
 
ف۔قدوسی

محفلین
کھانا نہیں آتا یا پکانا نہیں آتا؟
نہیں کھانا کھانے میں تو ماہر ہوں پکانا نہیں آتا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
تو مردوں کو اگر طرح طرح کے کھانے اچھے لگتے ہیں تو آپ کو کیا؟ ان کو اچھے لگتے ہیں تو لگتے ہوں گے۔
یا اگر آپ نے بھی معدے سے ہو کر دل تک کی جگہ بنانی ہے تو محفل کے کچن کارنر کا رخ کریں۔
ماؤرا جی میں نے لکھا تھا نا کہ میں لاکھ بار پوچھنے دیکھنے کے باوجود بہت بد مزہ کھانا بناتی ہوں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے پکانے کی عادت ہی نہیں ہے۔۔۔۔۔۔۔۔ابو میرے لئے لاہور سے 10 کتابیں لائے تھے 2006 میں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔اسمیں سے صرف کباب اور ایک قسم کے چاول تھے بنائے وہ بھی اتنے بد مزہ کہ کیا بتاؤں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔جسکو شوق ہو وہ جلدی سیکھ لیتا ہے۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔مجھے شوق نہیں ہے پر سیکھنا چاہتی ہوں ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔خیر محفل کے کچن کارنر کی طرف چلی جاتی ہوں اگر کچھ سمجھ میں نہیں آیا تو آپ لوگوں سے پوچھ لونگی۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
خرد اعوان

محفلین
آپ سب کی اسپیشیئلٹیز پڑھیں بہت اچھا لگا ۔ میں‌کوئی خاص کام تو نہیں سیکھ پائی پڑھائی کی وجہ سے لیکن اسکول میں‌ میرا سبجیکٹ ہی مینیجمنٹ آف بیٹر ہوم تھا اس لیے اس کے تحت بہت کام سیکھے بھی اور کئے بھی ۔ اسکیچز بھی اچھے بناتی ہوں ۔ اس کے علاوہ مجھے چیزیں ریسائکل کرنے کا بہت شوق ہے ۔ ابھی بھی ایک گلدان بنایا ہے جو پرانے نیوز پیپر کو پانی میں‌بھگو کر پیس کر اور اس میں‌سفید گلو ملا کر بنایا ہے ۔ اس پر اسپرے پینٹ سے گولڈن اور ریڈ پینٹ کیا ہے ۔ ہو سکا تو اس کی تصویر کھینچ کر لگا دوں‌گی ۔ اس کی خاصیت یہ ہے کہ یہ ٹوٹے کا نہیں‌اور جب بھی پینٹ پرانا ہو جائے تو پھر ری پینٹ کرلو ۔

کھانا ، کھا کر پکانے کا مطلب باہر کے کھانے کھا کر گھر میں ویسا ہی پکانے کا بہت شوق ہے ۔ اور مزے کی بات یہ ہے کہ بن بھی جاتے ہیں بلکل ویسے ہی ۔

سلائی بھی گھر پر ہی کرتی ہوں ۔

کڑھائی بھی گھر پر ہی کرتی ہوں ۔

کرٹنز کی سلائی بہت عمدہ گھر پر ہی کر لیتی ہوں باہر سے سلوانے کی ضرورت نہیں‌پڑتی ۔

بس اگر کچھ برائی ہے مجھ میں تو والدہ کو میرا تحمل بہت عجیب لگتا ہے ۔ کیونکہ میں‌کام بہت آرام وسکون سے کرتی ہوں‌ ۔ کوئی جلدی نہیں ہوتی مجھے ۔ جب وہ ڈانٹتی ہیں تو میں‌کہتی ہوں‌جلدی کا کام شیطان کا ۔;)
 
خرد اعوان

محفلین

یہ دیکھیں ۔ اس کے بیچ میں‌ٹشو پیپر رول (خالی) ہے اور باہر میں نے پرانے نیوز پیپرز کو بھگو کر پیس کر ان میں‌سفید گلو ملا کر گلدان بنا ڈالا ۔
 
تعبیر

محفلین
خوش امدید خرد اعوان

مجھے آپ کے نک سے لگا کہ آپ لڑکی نہیں ہوں گی :)
واہ آپ تو بڑی سگھڑ اور کمال کی لڑکی ہیں اتنا کچھ آتا ہے کاش میرا بیٹا بڑا ہوتا تو فٹ سے آپ کو بہو بنا لیتی ;)
اب ہمیں بھی سکھائیں کچھ نا کچھ
آپ کا گلدان صحیح سے نظر نہیں آرہا بلکہ سمجھ نہیں ا رہا کچھ ڈیکوریٹ کر کے دکھائیں :(
 
اگر میرا بیٹا بڑا ہوتا تو میں بھی انہیں اپنی بہو بناتی :grin: بہت خوب خرد جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :applause:
 
کاش آپ دونوں‌کے کوئی بیٹا ہوتا ۔;)

جہاں‌تک نام کی بات ہے تو والدہ محترمہ کو یونیورسٹی جانے کا بہت شوق تھا ۔ انہوں‌نے سائیکلوجی بی اے میں‌پڑھی تھی لیکن ایم اے میں‌انہیں‌سائکو میں‌ایڈمیشن نہیں‌ملا بلکہ پرشین میں‌مل گیا تھا تو وہ یونیورسٹی جانے کے شوق میں فارسی بھی پڑھنے کو تیار ہو گئیں‌تھیں‌۔ بس میرا نام ان کے فارسی پڑھنے کا ہی شاخسانہ ہے ۔ ساتھی لڑکیاں‌میرا پورا نام " خرد ملک احسان اعوان " بول کر کہتی تھی " خرد یوں‌کیوں‌لگتا ہے تمہارا نام لیتے ہوئے جیسے پوری ٹیکسٹ بک پڑھ رہے ہوں‌۔:cool:
 
ماوراء

محفلین
ماشاءاللہ ۔ بہت خوب خرد۔ آپ تو واقعی بہت سگھڑ ہیں۔ کاش مجھے بھی سب کچھ آ جائے۔
تعبیر اور فاطمہ کا کوئی بیٹا نہیں ہے تو کیا ہوا۔۔۔میرا ایک بھائی ہے معصوم سا۔۔۔:blushing:
 
خرد اعوان

محفلین
ماشاءاللہ ۔ بہت خوب خرد۔ آپ تو واقعی بہت سگھڑ ہیں۔ کاش مجھے بھی سب کچھ آ جائے۔
تعبیر اور فاطمہ کا کوئی بیٹا نہیں ہے تو کیا ہوا۔۔۔میرا ایک بھائی ہے معصوم سا۔۔۔:blushing:

شکریہ

اللہ مجھے شرم آرہی ہے ۔

( ویسے میں‌بہت چالاک ہوں‌اس لیے بچا کے رکھیئے گا )
 
تعبیر

محفلین
اگر میرا بیٹا بڑا ہوتا تو میں بھی انہیں اپنی بہو بناتی :grin: بہت خوب خرد جی ۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔ :applause:

ماشاءاللہ ۔ بہت خوب خرد۔ آپ تو واقعی بہت سگھڑ ہیں۔ کاش مجھے بھی سب کچھ آ جائے۔
تعبیر اور فاطمہ کا کوئی بیٹا نہیں ہے تو کیا ہوا۔۔۔میرا ایک بھائی ہے معصوم سا۔۔۔:blushing:

خبرادر خبردار سب سے پہلا حق میرا ہے کہ خرد کو میں نے سب سے پہلے پسند کیا تھا ;) ;) ;)

خرد آپ تو باتیں بھی اچھی کرتی ہو :) ساس یا نندوں کی خدمت تو کرو گی نا :confused: :grin:
 
ماوراء

محفلین
خبرادر خبردار سب سے پہلا حق میرا ہے کہ خرد کو میں نے سب سے پہلے پسند کیا تھا ;) ;) ;)

خرد آپ تو باتیں بھی اچھی کرتی ہو :) ساس یا نندوں کی خدمت تو کرو گی نا :confused: :grin:

ہاہاہا۔۔۔لیکن آپ کا بڑا بیٹا نہیں ہے تو دوسرا حق میرا ہی بنتا ہے۔

میرا دل ہے کہ میں اپنے معصوم بھائی کے بارے میں تفصیل سے لکھ دوں۔۔تاکہ خرد پر کوئی اور نہ حق جما لے۔۔:grin: ایسا نہ ہو آپ خرد کو کہہ دیں کہ تب تک انتظار کریں۔۔جب تک آپ کا بیٹا بڑا نہیں ہو جاتا۔:tongue:
 
تعبیر

محفلین
تو لکھیے نا اپنے بھائی کے بارے میں تفصیل سے ہو سکتا ہے پھر میرا جملہ ہو کہ اگر میری بیٹی بڑی ہوتی تو اسے جھٹ سے داماد بنا لیتی :rollingonthefloor: :rollingonthefloor: :rollingonthefloor:
 
خرد اعوان

محفلین
خرد یہ پھول بھی کیا آپ نے ہی بنائے ہیں :confused: :confused: :confused:

نہیں یہ پھول میں‌نے نہیں‌بنائے ہیں‌۔ ویسے میں‌ جو پھول بناتی ہوں‌وہ بھی خام مٹیریل سے ہی بناتی ہوں‌جیسے پیاز اور بھٹوں‌کے چھلکوں سے ۔ یا ربن سے ۔ خیر ابھی فی الوقت کوئی نمونہ پاس نہیں‌ہے کیونکہ ایسے ساری چیزیں گھر آنے والے مانگ کے لے جاتے ہیں اب کیا منع کریں ۔ ان شاءاللہ اب کچھ بنائے ایسے فول تو سب سے پہلے تصویر لے کر لگا دوں گی ۔
 
خرد اعوان

محفلین
واہ۔۔ خرد۔۔۔ زبردست۔۔۔ !!!:)
بہت پیارا لگ رہا ہے۔۔۔۔ :):)

جیو جیہ راؤ ۔ پسند کرنے کا بہت شکریہ ۔ آجکل تو بئیر باٹلز جمع کر رہی ہوں‌ایک شاہکار بنانے کو ۔ دیکھو کب بنتا ہے ۔ کوئی بہن ہینڈی کرافٹ کا دھاگہ بھی شروع کر دے پھر ان شاءاللہ اور اچھی اچھی شئیرنگ کریں گے ۔
 
Top