انٹرنیٹ، کمپیوٹر یا وائرس کا مسئلہ

بلال

محفلین
السلام علیکم!
میرے کمپیوٹر میں کچھ عرصہ سے ایک مسئلہ آیا ہوا ہے۔ میں جب بھی انٹرنیٹ کنیکٹ کرتا ہوں تو تھوڑی دیر بالکل ٹھیک چلتا ہے اور براؤزنگ بھی ٹھیک ہوتی اور ڈاؤن لوڈنگ بھی ٹھیک ہوتی ہے۔ لیکن کسی بھی وقت ایک ایرر آتا ہے کہ win32 پراسیس انکونٹر ہو گیا ہے۔ ساتھ ایرر رپورٹ مائکروسافٹ کو بھیجنے اور نہ بھیجنے کا پیغام ہوتا ہے جیسے ہی میں کسی ایک پر کلک کرتا ہوں تو نیٹ بند ہو جاتا ہے لیکن نیٹ کنیکشن کا آئی کان ٹاسک بار پر نظر آتا رہتا ہے۔ اور جب میں اُس پر یعنی نیٹ کنکشن پر کلک کرتا ہوں تو نئی ونڈو کھولنے کے ساتھ ہی خودبخود بند ہو جاتی ہے۔ ونڈوز کا سارا نظام ایک دفعہ غائب ہو جاتا اور پھر دوبارہ سامنے آتا ہے۔۔۔
اس حل کے لئے میں نے نئی ونڈوز بھی کی ہے اور کئی اینٹی وائرس اور اینٹی سپائی ویئر بھی استعمال کئے ہیں جن میں نارٹن کارپوریٹ ایڈیشن، نارٹن اینٹی وائرس 2007، نارٹن انٹرنیٹ سیکیورٹی 2007، ایڈ ویئر 2008، اینٹی سپائر ویئر ڈاکٹر اور کاسپر سکائی 2009 شامل ہیں۔۔۔
یاد رہے میں ونڈوز ایکس پی سروس پیک دو کے ساتھ استعمال کر رہا ہوں جو کہ اوریجنل ہے۔۔۔
اب مجھے یہ سمجھ نہیں آ رہی کہ کیا مسئلہ ہے اور اسے کیسے حل کروں کیونکہ ان سافٹ ویئر کے علاوہ میں نے کئی دیسی نسخے بھی استعمال کئے ہیں لیکن کوئی فرق نہیں پڑا۔۔۔
اگر کوئی دوست اس بارے میں مدد کر دے تو میری ایک بہت بڑی مشکل حل ہو جائے گی۔۔۔
اللہ تعالیٰ آپ سب کو خوش رکھے۔۔۔آمین
والسلام
 

Ukashah

محفلین
بھائی بلال یہ مسئلہ میرے ساتھ بھی تھا ۔۔۔ میرا خیال ہے آپ فارمیٹ کر لیں شاید ہی آپ کا مسئلہ حل ہو جائے ۔
 

بلال

محفلین
جی میں نے فارمیٹ بھی کی ہے لیکن سی ڈرائیو۔۔۔ باقی ڈرائیو فارمیٹ نہیں کی اور نہ ہی کر سکتا ہوں کیونکہ اُن پر میری ضرورت کا ڈیٹا پڑا ہوا ہے۔۔۔
اگر کوئی دوست اس کے علاوہ اور کوئی حل جانتا ہے تو برائے مہربانی بتا دے۔۔۔ کیونکہ اس مسئلہ کے بعد نیٹ تب تک کنیکٹ نہیں ہوتا جب تک کمپیوٹر کو ری سیٹ نہ کر دوں
 
بلال بھائی میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہورہا تھا پی ٹی سی ایل کے وائرلیس کنکشن سے پھر میں‌نے فائر وال بند کردیا تب سے یہ ایرر مجھے نہیں‌آیا ۔ ویسے میں چیک کرچکا ہوں‌جیسے ہیں‌میں‌فائر وال واپس آن کردیتا ہوں‌یہ میسج آنا شروع ہوجاتا ہے اور نیٹ بند ہوجاتا ہے یہ طریقہ آزمالیں مجھے یقین ہے کہ آپکا مسئلہ حل ہوجائے گا
 

بلال

محفلین
ایم بلال کہیں تم پی ٹی سی ایل کا مفت ڈائل اپ کنکشن تو استعمال نہین رک رہے ہو؟

میں پی ٹی سی ایل کا وی وائرلیس کنیکشن استعمال کر رہا ہوں اور یہ فری نہیں۔ میں جس علاقے میں رہتا ہوں یہاں ڈی ایس ایل کی سہولت نہیں ہے اور یہاں سب سے بہتر یہی وی وائرلیس ہے۔ باقی آئی ایس پی تبدیل صرف اتنا کر سکتا ہوں کہ وی وائرلیس سے ورلڈ کال پر چلا جاؤں۔۔۔
 

بلال

محفلین
بلال بھائی میرے ساتھ بھی یہ مسئلہ ہورہا تھا پی ٹی سی ایل کے وائرلیس کنکشن سے پھر میں‌نے فائر وال بند کردیا تب سے یہ ایرر مجھے نہیں‌آیا ۔ ویسے میں چیک کرچکا ہوں‌جیسے ہیں‌میں‌فائر وال واپس آن کردیتا ہوں‌یہ میسج آنا شروع ہوجاتا ہے اور نیٹ بند ہوجاتا ہے یہ طریقہ آزمالیں مجھے یقین ہے کہ آپکا مسئلہ حل ہوجائے گا

عبدالمجید بھائی میں پی ٹی سی ایل وائرلیس کنکشن ہی استعمال کر رہا ہوں۔ لیکن میں نے ونڈوز کا فائروال پہلے دن سے ہی بند کر رکھا ہے۔ البتہ نارٹن کارپوریٹ ایڈیشن اور ایڈ ویئر استعمال کر رہا ہوں۔ باقی میں نے کئی دوسرے آئی ایس پی پر بھی چیک کیا ہے وہاں بھی یہ مسئلہ آتا ہے لیکن فرق صرف اتنا ہے کہ وی وائرلیس پر جلدی آتا ہے اور باقی آئی ایس پی پر تھوڑے وقت کے بعد آتا ہے۔۔۔
باقی اگر اس کا کوئی اور حل ملے تو ضرور بتائیے گا۔۔۔شکریہ
اللہ تعالیٰ آپ کو خوش رکھے۔۔۔آمین
 

فخرنوید

محفلین
جناب من!
میں بھی پی ٹی سی ایل استعمال کر چکا ہوں۔ اس کی وجہ سے میرا نیٹ کام کرنا بند کر دیتا تھا۔ اور سسٹم کنیکٹ رہتا تھا۔
جب سے میں نے آئی ایس پی بدلا ہے اللہ کا کرم ہے۔
 

بلال

محفلین
جناب من!
میں بھی پی ٹی سی ایل استعمال کر چکا ہوں۔ اس کی وجہ سے میرا نیٹ کام کرنا بند کر دیتا تھا۔ اور سسٹم کنیکٹ رہتا تھا۔
جب سے میں نے آئی ایس پی بدلا ہے اللہ کا کرم ہے۔

اصل میں مسئلہ صرف سپیڈ رک جانے کا نہیں۔۔۔ جیسا کہ میں پہلے بھی عرض کر چکا ہوں کہ ایک تو نیٹ ڈس کنکٹ ہو جاتا ہے لیکن نیٹ کنکشن ٹاسک بار پر رہتا ہے اور اگر نیٹ کنکشن آئی کان پر کلک کریں تو اُس کی ونڈو کھولنے کے ساتھ ہی خودبخود بند ہو جاتی اور جب تک کمپیوٹر کو ری سٹارٹ نہ کریں تب تک نیٹ کنکٹ بھی نہیں ہوتا۔۔۔
جب نیٹ بند ہوتا ہے تو درج ذیل ایرر آتا ہے۔۔۔

errornd8.jpg
 

بلال

محفلین
ویسے میں تو دونوں استعمال کرتا ہوں۔۔۔ خالی براؤزنگ پر بھی دیکھا ہے اور خالی مسنجر پر بھی۔۔۔ یہ مصیبت کسی بھی وقت آ جاتی ہے۔۔۔ میں نے نیٹ کنکشن تبدیل کر کے دیکھا ہے کوئی فرق نہیں پڑا۔۔۔
 

اظفر

محفلین
یہ مسیلہ انٹر نیٹ کا نہیں ہے ۔ یہ ونڈوزکا مسئلہ ہے ۔ اس کا سب سے آسان حل ہے کہ ونڈوز کو اپ ڈیٹ‌کر لیں‌۔ میرے خیال میں 45 کے نزدیک اپ ڈیٹس کافی اہم ہیں ایکس پی سرور پیک ٹو کی ۔ ان کو انسٹال؛ کر لیں تو یہ مسیلہ ویسے ہی ختم ہو جاے گا کسی نیٹ‌کنکشن کو بدلنے کی ضرورت نہیں‌ہو گی ۔ اپ ڈیٹس آٹو میٹک کر سکتے ہیں‌یا ایم ایس کی سایٹ سے جا کر ڈاون لوڈ‌کر سکتے ہیں‌۔ اگر ممکن نہیں‌یا کوئی مشکل ہو تو میں اپنی سایٹ سے آپ کو اپ ڈیٹس کے لنک دے ددون‌گا ۔
 
Top