شگفتہ جدول ساز

یہ حقیر سا نذرانہ اردو محفل کی خاتونِ آہن، سیدہ شگفتہ کے نام، کہ اردو لائبریری پروجیکٹ کی بیشمار کتابوں کا ایک ایک حرف جن کے عرقِ انفعال سے معطّر ہے۔

شگفتہ جدول ساز جدول کا مارکپ کوڈ تیار کرنے کا چھوٹا مگر آسان سا اطلاقیہ ہے۔ یہ فی الحال تین مارکپ زبانوں، ایچ ٹی ایم ایل، وکی اور بی بی کوڈ کو سپورٹ کرتا ہے۔ مختلف ترتیبات کے ذریعہ کسی حد تک ایڈیٹر اور ماحصل کوڈ کو پسندیدہ انداز میں ڈھالنے کی سہولت دستیاب ہے۔ ہر خانے میں اختیاری ربط شامل کرنے کے لئے اضافی خانے کی سہولت بھی فراہم کی گئی ہے۔

اکثر اردو کے ساتھ مارکپ ٹیگ لگاتے ہوئے متن عجیب بے ترتیبی کا شکار ہو جاتا تھا اور یہ صورتحال تب مزید سنگین صورتحال اختیار کر لیتی ہے جب اس میں تدوین کی نوبت آجائے۔ امید ہے کہ اس اطلاقیے سے یہ مسائل آسان ہو جائیں گے۔

طے شدہ ترتیب کے تحت اس سے حاصل شدہ بی بی کوڈ محفل میں استعمال کرنے کے لئے موزوں ہے۔ جبکہ بلاگ اور دوسرے ایچ ٹی ایم ایل صفحات کے لئے کوڈ حاصل کرنے کے لئے ایچ ٹی ایم ایل کا ریڈیو بٹن اور وکی کے کوڈ کے لئے وکی کا ریڈیو بٹن منتخب کریں۔ فی الحال خود ساختہ مارکپ کا اختیار غیر فعال ہے۔ اگر ضرورت ہو تو سورس کوڈ میں اس کی گنجائش پہلے سے ہی رکھی گئی ہے۔ بس ایک عدد جے سن آبجیکٹ میں کچھ اندراجات کرنے ہوں گے اور تھوڑی سی تبدیلی مارکپ میں کرنی ہوگی۔

جدول میں ستونوں اور قطاروں کے تعداد پر کوئی پابندی نہیں ہے۔ البتہ ابھی قطاروں کی طرح ستونوں کو دوران عمل شامل اور حذف کرنے کی سہولت دستیاب نہیں۔ لہٰذا ابتدا میں ہی ستونوں کی تعداد کا تعین ضروری ہے۔ ان شاء اللہ ائندہ اجرا میں یہ سہولت بھی دستیاب ہوگی۔ میں اس کوشش میں بھی ہوں کہ اس میں دستاویزات کو در آمد، محفوظ اور ریژیوم کی سہولت بھی فراہم کی جا سکے جو اسے مزید مفید بنا سکتا ہے۔ گر چہ یہ کام خاصہ وقت طلب ہے۔

ابھی اس کو صرف فائر فاکس میں پرکھا گیا ہے اور کار کردگی اطمینان بخش پائی گئی ہے۔ انٹرنیٹ ایکسپلورر میں اس کی فعالیت مشکوک ہے۔ لہٰذا وسیع کمپیٹبلٹی کے لئے اگلے اجرا کا انتظار کریں۔

اس اطلاقیہ کا خاکہ ابتدا میں لائبریری سے متعلق بیشمار دستاویزات اور فعالیت کے جداول بنانے میں سہولت کے پیش نظر تیار کیا گیا تھا۔

اس اطلاقیے کا جائزہ لیں۔

ڈاؤن لوڈ کرنے کے لئے جائزے والے صفحے کو محفوظ کر لیں۔ سب کچھ ایک اکیلی ایچ ٹی ایم ایل فائل میں موجود ہے۔ اگر ضرورت محسوس ہوئی تو محفل میں بھی اپلوڈ کر دیا جائے گا۔

اور میری مشین پر اس کا اسکرین شاٹ۔

ustg.jpg


اس میں مزید بہتری کے لئے اپنی گراں قدر رائے سے ہمیں نوازتے رہیں۔

والسلام۔
 

باذوق

محفلین
بہترین تخلیق ہے ، بہت شکریہ۔
اردو اوپن پیڈ کی js فائل علیحدہ رکھنے کے بجائے آپ نے راست html میں‌ شامل کر کے اچھا کیا۔
ایک بات یہ پوچھنی تھی کہ : کیا ایسا کوئی مختصر اطلاقیہ بنانا ممکن ہے کہ کسی ڈاٹا بیس فائل (dbf) کو html میں کنورٹ کیا جائے تو ایسا ہی ایک جدول نصیب ہو جائے۔

ایکسل کی فائل کو html میں محفوظ کیا جائے اور پھر اس کو کسی ایچ-ٹی-ایم-ایل ایڈیٹر میں کھولا جائے تو ایم-ایس-آفس کے بھی بیشمار غیرضروری tags ساتھ چلے آتے ہیں جبکہ ایچ-ٹی-ایم-ایل ویب صفحہ کے لیے صرف table کا ٹیگ چاہئے ہوتا ہے۔
 
برادرم باذوق بالکل ممکن ہے۔ آسان سا طریقہ یہ ہوگا کہ ڈابیس فائل کو کسی اسکرپٹنگ لینگویج مثلاً پی ایچ پی وغیرہ سے ریڈ کرکے مرضی کے مطابق ٹیگس میں انکیپسولیٹ کر دیا جائے۔ اگر ویب کے بجائے ڈیسکٹاپ ایپلیکیشن چاہئے تو بھی یہ کام مشکل نہیں ہوگا۔ ویزول بیسک یا سی شارپ آزما سکتے ہیں۔

اور ہاں OpenPad کو انلائن شامل کرنے کا مقصد یہ تھا کہ سب کچھ ایک ہی فائل میں سما جائے۔ ویسے سائز گھٹانے کے لئے کئی غیر ضروری فنکشن ہٹا دیئے تھے۔ اور OpenPad کو منی فائی کرنے جا رہا تھا پر جلدی میں یوں ہی شامل کر دیا۔ جاوا اسکرپٹ میں اس قسم کی اور بھی کئی حرکتیں کی ہیں میں نے۔ کبھی انہیں اپنے ہوم پیج پر جمع کرتا ہوں پھر مطلع کروں گا۔

اگر کوئی اس اطلاقئے کو انٹرنیٹ ایکسپلورر میں آزما کر مجھے انٹرنیٹ ایکسپلورر کے ورژن نمبر کے ساتھ نتائج سے مطلع کر سکے تو بہتر ہوگا۔ کیوں کہ جاوا اسکرپٹ‌ میں کچھ ایسے فنکشن استعمال کئے ہیں میں نے جو کہ انٹر نیٹ ایکسپلورر کا ڈوم آرکیٹیکچر سپورٹ نہیں کرتا۔ ویسے اسے کمپیٹیبل بنانے کے طریقے جانتا ہوں۔ ان شاء اللہ پھر کبھی موقع ملا تو درست کر دوں گا۔
 

باذوق

محفلین
انٹرنیٹ اکسپلورر ، ورژن:6 میں آزمانے پر ۔۔۔۔۔۔۔۔۔

جدول ساز تو ظاہر ہو جاتا ہے
اور ۔۔۔ نئی قطار ، آخری قطار والے بٹن بھی۔
لیکن ۔۔۔۔
تبدیلیوں کا جائزہ لیں اور کوڈ حاصل کریں والے بٹن نظر ہی نہیں آ رہے۔
ظاہر ہے بٹن ہی نظر نہ آئیں تو کوڈ کیسے حاصل کیا جا سکے گا؟
 

باذوق

محفلین
معذرت !
اسٹیٹس بار میں جاوا اسکرپٹ ایرر بتا رہا تھا تو میں نے سورس کوڈ سے ایک علیحدہ html فائل بنا کر رَن کی۔ ایرر تو اب بھی بتا رہا ہے لیکن اب تبدیلیوں کا جائزہ لیں اور کوڈ حاصل کریں والے بٹن نظر آ رہے ہیں۔ اور متعلقہ کوڈ بھی حاصل ہو رہا ہے۔
 
لیجئے میں نے OpenPad سے اخذ کردہ کوڈ منیفائی کر دیاا جس سے اس کی سائز کافی گھٹ گئی اور سورس کوڈ سمجھنے میں بھی آسانی ہو گئی۔

اپنے کوڈ کو منیفائی نہیں کیا کیوں کہ اوپن پیڈ ٹیسٹیڈ ہے۔
 
بہت شکریہ باذوق بھائی۔ ویسے مجھے لگتا ہے کہ نئی قطار شامل ہونے میں مسئلہ ہوگا۔ کیوں کہ انکمپیٹیبل کوڈ وہیں ہے۔
 

فہیم

لائبریرین
ٹیسٹ پوسٹ



نمبر شمار|ارکان|عہدہ|پیغامات|شہرت
1|شمشاد|ناظمِ خاص|57000 سے اوپر|دو ہرے ڈبے
2|نبیل|منتظم اعلٰی|9000 سے اوپر|سب سے زیادہ
3|قیصرانی|منتظم اعلٰی|20000 سے اوپر|امید باقی ہے
4|ابن سعید|ناظم|9000 سے اوپر|ہریالی کی جوڑی
 

ماوراء

محفلین
سعود بھیا، بنایا تو آپ نے شگفتہ کے لیے ہے۔۔لیکن میں نے سمجھ لیا کہ یہ میرے لیے ہی بنا ہے۔ :D
بہت بہت شکریہ۔ اس کی وجہ سے بہت سہولت ہو جائے گی۔ :hatoff:
 
ماوراء بیٹا یہ سبھی کے لئے ہے۔ شگفتہ بٹیا کو تو خراج عقیدت پیش کیا ہے۔ :)

آپ بلا شبہہ اس کو جی بھر کے استعمال کریں۔ کوئی مسئلہ درپیش ہو یا کسی قسم کی تبدیلی درکار ہو تو حکم کریں۔
 
ٹیسٹ پوسٹ

نمبر شمار|ارکان|عہدہ|پیغامات|شہرت
1|شمشاد|ناظمِ خاص|57000 سے اوپر|دو ہرے ڈبے
2|نبیل|منتظم اعلٰی|9000 سے اوپر|سب سے زیادہ
3|قیصرانی|منتظم اعلٰی|20000 سے اوپر|امید باقی ہے
4|ابن سعید|ناظم|90000 سے اوپر|ہریالی کی جوڑی

او شرارتی بچے یہ صفر کچھ زیادہ نہیں ہو گئے؟ :):):)
 

ماوراء

محفلین
سعود بھیا، محفل پر پوسٹ کرتے ہوئے نمبر شمار دائیں طرف سے شروع ہو رہے ہیں، جبکہ ایچ ٹی ایم ایل کوڈ اگر بلاگ پر پوسٹ کریں تو نمبر شمار بائیں طرف سے شروع ہوتے ہیں؟

نمبر شمار|علی پور کا ایلی|صفحہ نمبر|ٹائپ رائٹر|پروف ریڈر|۔۔۔۔
1|ع پ ک ا|223۔-445|ماورا|۔۔|۔۔
 
ماوراء بیٹا کیا صرف نمبر شمار والے کالم کے ساتھ ایسا ہوتا ہے یا پورے جدول کے کالمز کی ترتیب بائیں سے دائین ہو جاتی ہے؟
 

فہیم

لائبریرین
ایک بات اور سعود بھائی۔

کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ہم ہر کالم کا سائز مختلف رکھ سکیں۔
یعنی کہ اگر ہم چائیں کہ ہمارے پاس 3 کالم ہوں۔
پہلے کی چوڑائی 5 دوسرے کی 7 اور تیسرے کی 10 ہو۔

تو کیا یہ ہوسکتا ہے؟
 
پورا جدول ہی بائیں سے دائیں ہو جاتا ہے۔

ماورہ بیٹا میں نے ضروری تبدیلیاں کر دی ہیں آپ شگفتہ جدول ساز کو یہاں سے دوبارہ کھولیں اور پھر سے تجربہ کریں یہ مسئلہ نہیں آئے گا انشاء اللہ۔ اگر پھر بھی یہ دقت آتی ہے تو براؤزر کو ریفریش کرکے یا کیشے کلئر کرکے دیکھیں۔ اور نتیجے سے آگاہ کریں۔
 
ایک بات اور سعود بھائی۔

کیا یہ ہوسکتا ہے کہ ہم ہر کالم کا سائز مختلف رکھ سکیں۔
یعنی کہ اگر ہم چائیں کہ ہمارے پاس 3 کالم ہوں۔
پہلے کی چوڑائی 5 دوسرے کی 7 اور تیسرے کی 10 ہو۔

تو کیا یہ ہوسکتا ہے؟

جی برادرم یہ فیچر ان شاء اللہ اگلی تبدیلیوں میں شامل کر دیا جائے گا۔

ویسے اس حوالے سے ایک بات بتانا چاہوں گا کہ وہاں کالم کی چوڑائی سے صرف ایڈیٹر میں دکھنے والی چوڑائی مراد ہے ابھی اس کو حاصل شدہ کوڈ میں کہیں شامل نہیں کیا ہے بلکہ ٹیبل کو خود مختار چھوڑ دیا ہے کہ وہ کنتینٹ کے اعتبار سے خود کو ایڈجسٹ کر لے۔
 
Top