سوال ، تجویز

ماوراء

محفلین
ماہِ لائبریری میں کیا ہو رہا ہے شگفتہ؟ مجھے کچھ سمجھ نہیں آ رہی۔ اتنے تھریڈ کھلے ہوئے ہیں۔ ایک پوسٹ میں ساری تفصیل لکھیں نا۔۔ تاکہ سمجھ آئے کہ کیا کرنا ہے یا کیا ہو رہا ہے۔:(
 
فرحت کیانی

لائبریرین
شگفتہ!
کیا ایسا ممکن ہے کہ جب ہم کسی ایک عنوان پر کام کریں تو اس کا تمام متن ایک ہی تھریڈ میں اپلوڈ کیا جائے؟ جیسے ورکنگ زون میں ایک ایک تھریڈ بنا دیں قول فیصل اور تاریخ بروالہ سیداں کا ، جہاں تمام صفحات اپلوڈ ہوں۔ اس طرح کام کرنا نسبتاً آسان ہو جائے گا۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میرے خیال میں شگفتہ کا لائبریری پراجیکٹ پر نیا ورک فلو متعارف کروانے کا آئیڈیا ہے۔ پہلے بھی محفل فورم کی تیسری سالگرہ پر اس قسم کے ورک فلو کا تجربہ کیا جا چکا ہے۔
 
سیدہ شگفتہ

اچھی تجویز ہے فرحت ، یہ تجربہ یہاں پر کیا تھا پروف ریڈنگ کے ضمن میں البتہ یہ تھریڈ ابھی تک توجہ کا منتظر ہے ۔ اس تجویز کے حوالے سے یہی رائے ہے کہ اس تجویز کو قابل عمل بنایا جا سکتا ہے ، ایک کام کریں ، قول فیصل کے تمام صفحات ایک ہی تھریڈ میں اکٹھے کر دیں ۔

نبیل بھائی ، ابھی تو ذیلی ٹیموں کی تشکیل کرنا ہے ۔ ایک فلو ورک لائبریری سائٹ کے حوالے سے موجود ہے اور دوسرا آپشن جملہ کا ہے اس کے نتائج کو بھی دیکھنا ہے ۔
۔
 
فرحت کیانی

لائبریرین

اچھی تجویز ہے فرحت ، یہ تجربہ یہاں پر کیا تھا پروف ریڈنگ کے ضمن میں البتہ یہ تھریڈ ابھی تک توجہ کا منتظر ہے ۔ اس تجویز کے حوالے سے یہی رائے ہے کہ اس تجویز کو قابل عمل بنایا جا سکتا ہے ، ایک کام کریں ، قول فیصل کے تمام صفحات ایک ہی تھریڈ میں اکٹھے کر دیں ۔

جی شگفتہ! یہ طریقہ زیادہ بہتر رہتا ہے۔ قول فیصل کے صفحات اکٹھے کر دیتی ہوں میں :)
نمود والا تھریڈ توجہ کا کیوں منتظر ہے؟
 
Top