ورڈ پریس تھیم میں فونٹس آپشن

مجھے یہاں تو یہ تعارف دینے کی ضرورت نہیں ہے نا کہ میرا نام عمار ہے اور میں ابنِ ضیاء ڈاٹ کام پر اردو میں بلاگ کرتا ہوں؟ :lll: اصل بات پر آتا ہوں۔

جب ہم ایک ورڈ پریس سانچہ بناتے یا اردو میں ڈھالتے ہیں تو اس کی سی ایس ایس میں فونٹ فیملی بیان کی جاتی ہے جو آج کل کچھ اس طرح ہوتی ہے:
کوڈ:
font-family: "Alvi Lahori Nastaleeq", "Alvi Nastaleeq", Nafees Web Naskh", "Urdu Naskh Asiatype", Tahoma, Arial, Times;
اس فونٹ فیملی کے مطابق اگر ہمارے کمپیوٹر پر علوی نستعلیق موجود ہوا تو ہمارا بلاگ اس میں نظر آئے گا۔ لیکن علوی نستعلیق کو واضح دکھانے کے لیے ہمیں فونٹ سائز تقریبا 16px یا 17px رکھنا پڑتا ہے۔ نفیس ویب نسخ یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ کو واضح دکھانے کے لیے فونٹ سائز 15 یا 16 پکسلز مناسب رہتا ہے جب کہ تاہوما کو دکھانے کے لیے 12 یا زیادہ سے زیادہ 13 پکسلز مناسب ہوتا ہے۔

اب میں نے چونکہ اپنی ویب سائٹ/ بلاگ کا پہلا فونٹ علوی نستعلیق سیٹ کیا تو اس کے حساب سے میں نے فونٹ سائز بھی 17px دے دیا۔ لیکن ایک بندہ میرے بلاگ پر آیا جس کے پاس نہ علوی نستعلیق ہے، نہ نفیس ویب نسخ نہ اردو نسخ ایشیا ٹائپ، تو ظاہر ہے کہ اب اسے میری سائٹ تاہوما میں نظر آئے گی لیکن فونٹ سائز تو ہوگا 16۔۔۔ اندازہ کریں کہ تاہوما فونٹ میں 16px دکھاتے ہوئے سائٹ کتنی بھدی لگ رہی ہوگی۔

اس کا حل؟ اردو پریس کا جو پیکج جاری کیا گیا تھا، اس میں ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیم کی سائیڈ بار میں فونٹ منتخب کرنے کا آپشن تھا۔ لیکن اس تھیم کی سی ایس ایس میں کافی گڑبڑ تھی کہ سائیڈ بار دائیں سے بائیں چھلانگ مار جاتی تھی۔۔۔ میں نے اس میں تھوڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈیفالٹ فونٹ تاہوما رکھا ہے جبکہ فونٹ سوئچر سے آپ نفیس ویب نسخ، علوی نستعلیق یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ منتخب کرسکتے ہیں۔

ڈیمو دیکھیں

اس سے ہوگا یہ کہ جو بندہ میری سائٹ پر آئے گا، اسے میرا بلاگ تاہوما میں دکھے گا۔ اب اگر اس کے پاس اردو کا کوئی فونٹ انسٹال ہے اور وہ اس فونٹ میں دیکھنا چاہے تو فونٹ منتخب کرسکتا ہے۔

یہ تھیم ڈاؤن لوڈ کریں۔
 
اب اتنا پڑھ کر خوش نہ ہوں کہ یہ لو مسئلہ بھی بیان کیا اور حل بھی پیش کردیا۔۔۔ مسئلہ دراصل دوسرا ہے۔ :grin:

یہ تو ایک تھیم ہوگئی نا۔۔۔ لیکن اب مجھے یہی آپشن کسی دوسری تھیم میں شامل کرنا ہو تو کیسے کروں؟ یہ تھیم سوئچر کی فائل جو تھیم فولڈر میں ہے، جاوا اسکرپٹ ہے جسے میں سمجھنے سے قاصر ہوں۔ لہٰذا نبیل بھیا! آپ پلیز اس کو دیکھ لیں یا کوئی اور۔۔۔ کسی کو تھیم کا فونٹ سوئچر بنانے کا طریقہ پتا ہو تو ایک مرتبہ مجھے سمجھادیں تاکہ اس طرح کی مزید تھیمز بھی تیار کرسکوں۔ شکریہ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
اردو پریس پیکج تیار کیے تو مجھے بھی کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ اس کے لیے خود switcher.js کے کوڈ کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، صرف اس کا استعمال آنا چاہیے۔ اس کے استعمال کی اصل تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:

Alternative Style: Working With Alternate Style Sheets
by Paul Sowden

پہلے جتنی متبادل سٹائل شیٹس درکار ہوں وہ پیج میں شامل کی جاتی ہیں جیسے کہ تمہارے ڈیمو میں بھی نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ switcher.js فائل کو بھی شامل کیا جاتا ہے:

PHP:
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme1" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-nafeeswebnaskh.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme2" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-paknastaleeq.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme3" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-tahoma.css" />
<script src="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/styleswitch.js" type="text/javascript"></script>

اس کے بعد ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ کنٹرول کے ذریعے کچھ آپشنز کو ان سٹائل شیٹس کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے۔ تم چاہو تو ڈراپ ڈاؤن لسٹ کی بجائے کسی اور سکیم جیسے کہ ٹول بار وغیرہ کا بھی استعمال کر سکتے ہو۔

اس کا حل؟ اردو پریس کا جو پیکج جاری کیا گیا تھا، اس میں ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیم کی سائیڈ بار میں فونٹ منتخب کرنے کا آپشن تھا۔ لیکن اس تھیم کی سی ایس ایس میں کافی گڑبڑ تھی کہ سائیڈ بار دائیں سے بائیں چھلانگ مار جاتی تھی۔۔۔ میں نے اس میں تھوڑی تبدیلیاں کی ہیں۔ ڈیفالٹ فونٹ تاہوما رکھا ہے جبکہ فونٹ سوئچر سے آپ نفیس ویب نسخ، علوی نستعلیق یا اردو نسخ ایشیا ٹائپ منتخب کرسکتے ہیں۔

گڑبڑ سے تمہاری کیا مراد ہے؟ اردو کے اعتبار سے سکرول بار اور سائیڈ بار کی جگہ بائیں طرف ہی تو بنتی ہے۔
 
عمار بھیا یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آپ جاواسکرپٹ فائل کو غور سے دیکھیں تو خود سمجھ جائیں گے۔ کئی بار غور سے دیکھنے پر بھی سمجھ میں نہ آئے تو حکم کیجیے گا، سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ :grin: ویسے ورڈ پریس میں ڈائنامکلی تھیم سوئچنگ بھی بہت آسانی سے ہو جاتا ہے۔
 
اردو پریس پیکج تیار کیے تو مجھے بھی کافی عرصہ ہو گیا ہے۔ اس کے لیے خود switcher.js کے کوڈ کو سمجھنے کی ضرورت نہیں ہے، صرف اس کا استعمال آنا چاہیے۔ اس کے استعمال کی اصل تفصیل ذیل کے ربط پر موجود ہے:

Alternative Style: Working With Alternate Style Sheets
by Paul Sowden
بہت شکریہ اتنی جلدی جواب دینے کا۔ بات پلے پڑتی نظر آرہی ہے۔:)

پہلے جتنی متبادل سٹائل شیٹس درکار ہوں وہ پیج میں شامل کی جاتی ہیں جیسے کہ تمہارے ڈیمو میں بھی نظر آ رہا ہے۔ اس کے علاوہ switcher.js فائل کو بھی شامل کیا جاتا ہے:

PHP:
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme1" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-nafeeswebnaskh.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme2" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-paknastaleeq.css" />
<link rel="alternate stylesheet" type="text/css" media="screen" title="theme3" href="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/style-tahoma.css" />
<script src="http://test.urdumaster.com/wp-content/themes/default-ur/styleswitch.js" type="text/javascript"></script>
اس کے بعد ایک ڈراپ ڈاؤن لسٹ کنٹرول کے ذریعے کچھ آپشنز کو ان سٹائل شیٹس کے ساتھ منسلک کر دیا جاتا ہے۔ تم چاہو تو ڈراپ ڈاؤن لسٹ کی بجائے کسی اور سکیم جیسے کہ ٹول بار وغیرہ کا بھی استعمال کر سکتے ہو۔
میں دن بھر اسی میں الجھا رہا تھا کہ آخر یہ کس طرح ڈراپ ڈاؤن کنٹرول مختلف تھیمز کی طرف سوئچ کرجاتا ہے۔ میں نے ایک اسٹائل شیٹ کا نام تبدیل کیا تو ڈراپ ڈاؤن کنٹرول نے اسے پہچانا ہی نہیں۔۔۔ پھر میں پریشان کہ بھلا کیسے یہ تھیم1، تھیم2، تھیم3 کو پہچان رہا ہے؟ اب جب آپ نے یہ کوڈ پیسٹ کیا تو ذہن میں ایک جھماکا سا ہوا ;) کہ ارےےے! یہ تو ہیڈر کی فائل میں موجود ہوگا۔۔۔ دیکھا تو وہیں نکلا۔ شکریہ

گڑبڑ سے تمہاری کیا مراد ہے؟ اردو کے اعتبار سے سکرول بار اور سائیڈ بار کی جگہ بائیں طرف ہی تو بنتی ہے۔
ورڈ پریس کی ڈیفالٹ تھیم میں دائیں طرف سائیڈ بار کا بیک گراؤنڈ کچھ مختلف رنگ کا ہے۔ اب اردو میں سائیڈ بار تو بائیں طرف بھیج دی لیکن یہ جو سائیڈ بار بیک گراؤنڈ تھا، یہ یہیں دائیں طرف ہی چپکا رہتا ہے۔ اس لیے وہ عجیب سا لگ رہا تھا کہ بلاگ کی آدھی تحریر اس گرے رنگ کے بیک گراؤنڈ پر چڑھی ہوتی اور آدھی سفید صفحہ پر۔۔۔ اس لیے میں نے سائیڈ بار کو دائیں طرف ہی کردیا۔

defaulturduthemebugue2.jpg

غور سے دیکھنے پر پتا چلے گا، بیک گراؤنڈ کا رنگ ذرا ہلکا ہے۔
 
عمار بھیا یہ کام زیادہ مشکل نہیں ہے۔ آپ جاواسکرپٹ فائل کو غور سے دیکھیں تو خود سمجھ جائیں گے۔ کئی بار غور سے دیکھنے پر بھی سمجھ میں نہ آئے تو حکم کیجیے گا، سمجھانے کی کوشش کروں گا۔ :grin: ویسے ورڈ پریس میں ڈائنامکلی تھیم سوئچنگ بھی بہت آسانی سے ہو جاتا ہے۔
بہت شکریہ اس پیش کش کا۔۔۔ میں عید کے دنوں میں یہی تجربات کرنے کا ارادہ رکھتا ہوں۔ کہیں اٹکا تو ضرور زحمت دوں گا۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عمار، میں نے اردو پریس پیکج میں جو ڈیفالٹ تھیم تیار کی ہے اس میں سنگل پوسٹ پیج پر سائیڈ بار نہیں ہے۔
میں ورڈپریس 2.7 کا انتظار کر رہا ہوں۔ اس مرتبہ اردو پریس کا کچھ ایڈوانسڈ پیکج تیار کرنے کا ارادہ ہے۔ میں تمہیں پہلے بھی کہہ چکا ہوں اس جانب توجہ دو۔
 
جی! میں نے یہ نوٹ کیا تھا کہ سائیڈ بار صرف مرکزی صفحہ پر نظر آتی ہے۔
ورڈ پریس 2.7کا مجھے بھی انتظار ہے۔ مجھے کس جانب توجہ دینی ہے؟ :) ویسے میں اردو پریس کے ایڈوانسڈ پیکج کی تیاری میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار رہوں گا۔ ان شاء اللہ
 
جہانزیب

محفلین
عمار ورڈ پریس کا 2.7.1 کا بیٹا دستیاب ہے اب، میں نے اپنے لوکل سرور پر ابھی اسے انسٹال کیا ہے ۔ نئے تھیم ٹیگز دیکھنے کے لئے ۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
ورڈ پریس 2.7کا مجھے بھی انتظار ہے۔ مجھے کس جانب توجہ دینی ہے؟ :) ویسے میں اردو پریس کے ایڈوانسڈ پیکج کی تیاری میں ہر ممکن تعاون کے لیے تیار رہوں گا۔ ان شاء اللہ

میں نے ورڈ پریس کے اردو پیکج کی تیاری کی مکمل ہدایات جاری کی ہوئی ہیں۔ انہی پر عمل کرکے ورڈپریس کے نئے ورژن کا اردو پیکج بھی تیار کیا جا سکتا ہے۔ اردو پریس کی ڈیفالٹ انسٹالیشن میں ایک صفحہ شامل کیا جاتا ہے جس میں تصویری اردو میں فونٹ انسٹال کرنے کی ہدایات شامل ہوتی ہیں۔ میں چاہتا ہوں کہ اردو پریس کے نئے ورژن میں ایک اور صفحہ تحریری اردو میں شامل کیا جائے جس میں کمپیوٹر پر مختلف آپریٹنگ سسٹمز میں اردو سیٹ اپ کرنے کی ہدایات شامل ہوں۔ میں اردو پریس 2.7 کی تیاری سے متعلق ایک الگ تھریڈ شروع کروں گا۔
 
میں نے ورڈپریس کے ایک سانچے میں فونٹ سوئچر شامل کرنے کا تجربہ کامیابی سے مکمل کرلیا ہے۔ اب میرے بلاگ پر جو سانچہ ہے، اس کے بائیں سائیڈ بار میں بلاگ کا فونٹ منتخب کرنے کا آپشن ہے جب کہ دائیں سائیڈ بار کے شروع میں اردو فونٹس ڈاؤن لوڈ کا ربط۔
شکریہ نبیل بھیا۔
 
arifkarim

معطل

عمار کیا فانٹ سائز بڑا کرنے کا آپشن بھی شامل کر سکتے ہو؟
 
عارف! میرا خیال ہے فونٹ سائز بڑا کرنے کا آپشن شامل ہو تو سکتا ہے کیوں کہ ہم نے صرف اضافی اسٹائل شیٹ شامل کرنی ہوتی ہے۔
 
Top