مہمان اس ہفتے کی مہمان "سارہ خان "

فرحت کیانی

لائبریرین
وعلیکم السلام

پہلے تو یہ بتائیں کہ کہاں رہیں اتنے وقت اور یہ اچانک کہاں غائب ہو جاتی ہیں :confused::(
ارے بابا پوچھنے کی کیا بات ہے۔ تھریڈ کھلے ہوئے ہوتے ہی اس لیے ہیں کہ جب جو جب جب چاہے اپنی رائے پیش کرے۔
پسندگی کا اور یہاں انے کا بہت بہت شکریہ :)

بہت شکریہ تعبیر۔ اب میں پوسٹ کرتی ہوں پچھلے ٹاپکس میں بھی۔
غائب تو نہیں ہوتی بس کبھی کبھی آنا کم ہو جاتا ہے مصروفیت کی وجہ سے :)
 
ملائکہ

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر پتہ نہیں کیا تھا مجھے تو یاد ہی نہیں:grin::grin::grin: پر میری رائے یہی ہے کہ آپی بہت اچھی ہیں اور بہت کام کرنے والی ہیں میری طرح نہیں ہیں:blush:

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

محفل پر تو شاید کون ہے جو محفل میں آیا وہاں ہوئی تھی مگر جب انھوں نے مجھے یاہو پر ایڈ کیا تو تب ہی ان سے بات چیت ہوئی:):):)

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

مجھے یہ عادت پسند ہے کہ ہمیشہ انکا موڈ اچھا ہوتا ہے اور سب کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں چاہے چھوٹا ہو یا بڑا:)

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

کوئی نہیں:blush:

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ آپ بہت اچھی ہیں:)

سوال یہ ہے کہ جاب اور گھر کے کام مینیج کس طرح کرتی ہیں:mrgreen::mrgreen:

مشورہ یہ ہے کہ پڑھائی نہ چھوڑیں:):)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

خاص تو کچھ بھی نہیں:(:(
 
الف عین

لائبریرین
میں تعبیر کے اس سلسلے میں آنے پر کچھ لکھنے کا جی چاہنے پر بھی اکثر چھوڑ دیتا ہوں. وجہ.... یادداشت کی خرابی... اب کس کو یاد ہے کہ کب اور کس تھریڈ میں پہلی بار ٹکراؤ ہوا تھا فلاں رکن سے. سارہ کے بارے میں بھی یاد نہیں. بہر ھال مختلف بیت بازی، الفاظ کے کھیلوں وغیرہ میں سارہ کا ساتھ رہا بلکہ میں نے بھی اس ساتھ کو انجوائے کیا.
سارہ کی سب سے اہم بات یہ لگی کہ وہ (اور منصور قیصرانی( ایسے ہیں جن کا تعلق شعر و سخن سے نہ ہونے پر بھی مجھ کو استاد محترم کے خطاب سے نوازتے ہیں. پہلے تو بقول شمشاد بنیان تنگ ہو جاتا تھا، اب عادت پڑ گئی ہے لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑوں کی کیسی عزت کرتی ہیں سارہ.
ان کو ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہی پایا. اللہ کرے کہ ساری زندگی ایسے ہی ہنستے کھلکھلاتے گزرے سارہ کی. آمین.
 
خورشیدآزاد

محفلین
میں چونکہ اس فورم پر نیا ہوں اسلیئے سارہ خان کے بارے میں ذاتی رائے دینے کے قابل تو نہیں ہوں لیکن ہاں یہ دھاگہ پڑھنے کے بعد ان کے بارے میں رائے بنی ہے۔

میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثریہ ہے کہ محترمہ انتہائی خوش اخلاق اور دوستوں کی دوست ہر دل عزیر شخصیت ہے۔( اب یہ رائے قائم رہتی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائےگا۔) :rolleyes:

یہ چیز بے حد قابل ستائش ہے کیونکہ نیک شہرت بنانا اور وہ بھی ایک عوامی فورم پر جہاں آسانی سے فقظ ایک پیغام سے غلط فہمی ہوسکتی ہے اور لوگ آپ کے بارے اپنی مرضی کی رائے قائم کر لیتے ہیں سارہ خان نے نہ صرف اچھی شہرت بنائی بلکہ قائم بھی رکھی جو بلاشبہ انکی خوش اخلاقی کا ثبوت ہے ۔

سارہ خان آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ اردو محفل کے ذریعےبات چیت ہوتی رہے گی۔ اور ہاں آپ کی بیٹیوں پر نظم بہت خوبصورت ہے ۔
 
سارہ خان

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
پہلا تاثر تو یاد نہیں ہے۔ اب کا جو تاثر ہے وہ نثر میں نہیں شعر میں بتاؤں‌ گی
سب کے دل میں ایک مدت سے
شور کی طرح مچ رہے ہیں آپ
:)

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جان پہچان تو الف ب پ والے تھریڈ سے ہوئی تھی۔ پھر سارہ کی طرف سے دوستی کی درخواست نے بھی خوشگوار احساس دلایا تھا۔

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
فطری سادگی اور ہر کسی سے خوشگوار تعلقات بنائے رکھنے کی خاصیت

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا
ٹینس صورتحال میں ماحول کو خراب نہ کرنے کی خصوصیت

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
عورت کی آزادی کی حدود کے متعلق بھی آپ تفصیل سے کبھی لکھئے ضرور۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
ایک سوال جو آپ سے پوچھنا ضرور چاہوں گی کہ اگر آپ کا
شادی کا ارادہ ہو جائے تو خوبیوں کی تلاش صرف جیون ساتھی میں ہی تلاشنا چاہیں گی یا ہونے والی سسرال میں بھی؟ مختصر نہیں بلکہ مضمون کے ذریعے لکھنے کی کوشش کریں ;)

بہت بہت شکریہ عندلیب سسٹر آپ کو یہاں دیکھ کر اور اپنے بارے میں اتنے اچھے تاثرات پڑھ کر بہت خوشی ہوئی ۔۔:)

لیکن سوال کافی مشکل مشکل پوچھ لئے ہیں آپ نے ۔۔:( :grin: یہ سوال پوچھنے کا خیال کیوں آیا آپ کو بھلا ۔۔۔:)

عورت کی آزادی کی حدود کے متعلق بھی آپ تفصیل سے کبھی لکھئے ضرور۔

میں عورت کی بے جا آزادی کے خلاف ہوں ۔۔ عورت کو تعلیم یافتہ اور با شعور ہونا چاہیئے ۔۔ ضرورت کے تحت گھر سے نکلنا چاہیئے ۔۔ ہمارے معاشرے میں کہیں تو عورت بہت بدتر جانوروں کی سی زندگی گزارتی نظر آتی ہے ۔۔ کہیں بہت زیادہ آزاد مردوں کے شانہ بہ شانہ کام کرتی ہوئی۔۔۔۔ اور کہیں معاشرے کی فضول رسم و رواج کی پابندیوں میں جکڑی ہوئی نظر آتی ہے جس کی ایک مثال تو یہ ہے کہ ۔۔ ہمارے معاشرے میں جوائنٹ فیملی سسٹم کا رواج بہت زیادہ ہے جس میں عورتوں پر اپنے شوہر اور بچوں کے علاوہ باقی سب گھر والوں کی خدمتیں کرنا اور ان کے احکام ماننا فرض ہوتا ہے ۔۔ جبکہ ہمارے مذہب میں ایسا بالکل فرض نہیں کیا گیا اور نہ ہی جوائنٹ فیملی سسٹم کا کوئی تصور ہے ۔۔۔ تو میرے خیال میں کم از کم عورت کے جو حقوق اور ازادی شریعت نے مقرر کئے ہیں اسے ضرور ملنے چاہیئں ۔۔ اس ہی طرح عورت کو بھی اپنی حدود کا احساس ہونا چاہئیے اور ان سے تجاوز نہیں کرنا چاہیئے ۔۔۔

شادی کا ارادہ ہو جائے تو خوبیوں کی تلاش صرف جیون ساتھی میں ہی تلاشنا چاہیں گی یا ہونے والی سسرال میں بھی؟ مختصر نہیں بلکہ مضمون کے ذریعے لکھنے کی کوشش کریں ;)

حجاب کہہ رہی تھی کہ اس کو اس سوال میں اگر پر اعتراض ہے ۔۔ ;) اب اس کو کیا اعتراض ہے یہ تو وہ خود ہی آکر بتائے گی ۔۔ :tounge:
باقی میں اس سوال کا جواب مضموں کی صورت میں تو نہیں مختصراً دینا چاہوں گی ۔۔ کہ ان لوگوں میں اور کوئی خوبی ہو نہ ہو ۔۔ ایک خوبی تو ضرور ہونی چاہیئے کہ میری طرح امن پسند ہوں ۔۔ لڑائی جھگڑے والے نہ ہوں ۔۔۔ :( :)
 
سارہ خان

محفلین
1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلا تاثر پتہ نہیں کیا تھا مجھے تو یاد ہی نہیں:grin::grin::grin: پر میری رائے یہی ہے کہ آپی بہت اچھی ہیں اور بہت کام کرنے والی ہیں میری طرح نہیں ہیں:blush:

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

محفل پر تو شاید کون ہے جو محفل میں آیا وہاں ہوئی تھی مگر جب انھوں نے مجھے یاہو پر ایڈ کیا تو تب ہی ان سے بات چیت ہوئی:):):)

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

مجھے یہ عادت پسند ہے کہ ہمیشہ انکا موڈ اچھا ہوتا ہے اور سب کے ساتھ اچھے طریقے سے بات کرتی ہیں چاہے چھوٹا ہو یا بڑا:)

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

کوئی نہیں:blush:

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

پیغام یہ ہے کہ آپ بہت اچھی ہیں:)

سوال یہ ہے کہ جاب اور گھر کے کام مینیج کس طرح کرتی ہیں:mrgreen::mrgreen:

مشورہ یہ ہے کہ پڑھائی نہ چھوڑیں:):)

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

خاص تو کچھ بھی نہیں:(:(

بہت شکریہ ملائکہ اتنے پیارے پیارے پیغام اور کیوٹ سی رائے کے لئے ۔۔۔:)

تم نے شاید مجھ سے پی ایم میں کچھ پوچھا تھا ۔۔ اور مجھے پتا نہیں کیوں پی ایم میں بات کرنے سے بہت کوفت ہوتی ہے اس لئے میسینجر پر بلا لیا تھا ۔۔۔:tounge:

ملائکہ جب میں تمہاری طرح فرسٹ ایئر میں تھی تو بالکل کسی کام کی نہین تھی ۔۔ ہر وقت کتابون مین سر دیئے بیٹھی رہتی تھی ۔۔۔:( لیکن اب شام 5 بجے سے 9۔۔ 10 بجے تک آرام سے مینیج ہوجاتے ہیں گھر کے کام ۔۔۔ اور اس کے بعد نیٹ کا ٹائیم بھی ۔۔۔:tounge:

مشورہ سر‌انکھوں پر ۔۔ پڑھائی کہاں چھوڑی ہے ڈائجسٹس میگزینز اور یہ محفل پڑھتی رہتی ہوں نہ ۔۔۔:tounge: ;)
 
سارہ خان

محفلین
میں تعبیر کے اس سلسلے میں آنے پر کچھ لکھنے کا جی چاہنے پر بھی اکثر چھوڑ دیتا ہوں. وجہ.... یادداشت کی خرابی... اب کس کو یاد ہے کہ کب اور کس تھریڈ میں پہلی بار ٹکراؤ ہوا تھا فلاں رکن سے. سارہ کے بارے میں بھی یاد نہیں. بہر ھال مختلف بیت بازی، الفاظ کے کھیلوں وغیرہ میں سارہ کا ساتھ رہا بلکہ میں نے بھی اس ساتھ کو انجوائے کیا.
سارہ کی سب سے اہم بات یہ لگی کہ وہ (اور منصور قیصرانی( ایسے ہیں جن کا تعلق شعر و سخن سے نہ ہونے پر بھی مجھ کو استاد محترم کے خطاب سے نوازتے ہیں. پہلے تو بقول شمشاد بنیان تنگ ہو جاتا تھا، اب عادت پڑ گئی ہے لیکن اس سے پتہ چلتا ہے کہ بڑوں کی کیسی عزت کرتی ہیں سارہ.
ان کو ہمیشہ ہنستے مسکراتے ہی پایا. اللہ کرے کہ ساری زندگی ایسے ہی ہنستے کھلکھلاتے گزرے سارہ کی. آمین.

آمین ۔۔ اور بہت بہت شکریہ استاد محترم ۔۔۔ مجھے بھی شمشاد بھائی اور اپ کے ساتھ ایسے کھیلوں میں ہمیشہ بہت مزہ آیا ۔۔ اور اردو بھی کافی اچھی ہوئی ۔۔۔:)
 
سارہ خان

محفلین
میں چونکہ اس فورم پر نیا ہوں اسلیئے سارہ خان کے بارے میں ذاتی رائے دینے کے قابل تو نہیں ہوں لیکن ہاں یہ دھاگہ پڑھنے کے بعد ان کے بارے میں رائے بنی ہے۔

میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثریہ ہے کہ محترمہ انتہائی خوش اخلاق اور دوستوں کی دوست ہر دل عزیر شخصیت ہے۔( اب یہ رائے قائم رہتی یا نہیں یہ تو وقت ہی بتائےگا۔) :rolleyes:

یہ چیز بے حد قابل ستائش ہے کیونکہ نیک شہرت بنانا اور وہ بھی ایک عوامی فورم پر جہاں آسانی سے فقظ ایک پیغام سے غلط فہمی ہوسکتی ہے اور لوگ آپ کے بارے اپنی مرضی کی رائے قائم کر لیتے ہیں سارہ خان نے نہ صرف اچھی شہرت بنائی بلکہ قائم بھی رکھی جو بلاشبہ انکی خوش اخلاقی کا ثبوت ہے ۔

سارہ خان آپ کے بارے میں جان کر خوشی ہوئی ہے۔ میری نیک خواہشات آپ کے ساتھ ہیں، انشاءاللہ اردو محفل کے ذریعےبات چیت ہوتی رہے گی۔ اور ہاں آپ کی بیٹیوں پر نظم بہت خوبصورت ہے ۔

نیک خواہشات اور نظم کی پسندیدگی کا شکریہ آزاد ۔۔۔ :)

:cat:
 
محسن حجازی

محفلین
بھئی ہماری معلومات میں بھی خاطر خواہ اضافہ ہوا۔ ایک تو ہم کو یہ معلوم پڑا کہ ملائکہ کسی کام کی نہیں امید ہے ملائکہ کو بھی معلوم ہو گیا ہوگا۔ :grin:
دوسرا جوائنٹ فیملی سسٹم کی بابت بھی ہمارے زریں خیالات کی اصلاح ہوئي :grin:
محترمہ حجاب کے اعتراضات سے بھی ہم کماحقہ آگاہ ہوئے وگرنہ ہماری دانست میں آپ لہسن چھیلنے اور ادرک مسلنے کے سوا کچھ نہیں کرتیں۔
خاتون آپ مکمل مضمون لکھئیے بخدا سسرال کا موضوع بے حد وسیع و عریض ہے اس میں تو ڈاکٹریٹ تک کی گنجائش موجود ہے آپ نے فقرے میں ہی بات نمٹا دی۔سو ساس محترمہ سے لے کر نندوں وغیرہ کے خصائل و رذائل پر تفصیلی روشنی ڈالیے سائلین و قارئین کی تشنگی ہنوز باقی ہے :grin:
 
تعبیر

محفلین
میں تعبیر کے اس سلسلے میں آنے پر کچھ لکھنے کا جی چاہنے پر بھی اکثر چھوڑ دیتا ہوں. وجہ.... یادداشت کی خرابی... اب کس کو یاد ہے کہ کب اور کس تھریڈ میں پہلی بار ٹکراؤ ہوا تھا فلاں رکن سے.

.

اوہ آپ کہ دیتے بلکہ باقی سب بھی مشورہ دیں کہ کونسی نئے سوال ہوں اور کونسے ان میں سے ختم کر دوں :)

الف عین جی اسے امتحانی پرچہ مت سمجھا کریں کہ دیے گئے سوالوں کا جواب ہی دینا ہے بس بلکہ جیسا مناسب سمجھیں اپنے تاثرات کا اظہار کریں

اب شمشاد جی اور طالوت بلکہ اب خورشید جی بھی تو ہیں انہون نے جیسا محسوس کیا ویسا لکھ دیا
ہر کوئی جو چاہے ویسا لکھ سکتا ہے :)
 
محسن حجازی

محفلین
بھئی کون کہہ رہا ہے ایسا؟ سامنے تو آئے؟ :grin:
کدھر غائب ہے؟ پھر آتے ہی کہے گا کہ میرے کمپیوٹر کا مسئلہ ہے وغیرہ وغیرہ :grin:
 
ویسے آج آپ نے پانی کے گلاس میں انگلیاں کیوں ڈبو دی تھیں۔ اور ہاں یہ ناخون اتنے بڑے کیوں ہو رہے ہیں۔
 
مختصر جوابات:

1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)

پہلے یہ ہماری اپیا تھیں، اب بٹیا ہو گئی ہیں۔

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)

"ذہانت آزمائیے" میں ان کی ذہانت سے واسطہ پڑا۔

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)

اب ایک دو ہوں تو بتاؤں خیر۔ صاف گوئی، فرماں برداری، احترام، فکر دوستاں‌ اور سب سے بڑھ کر مشرقیت وغیرہ۔

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا

اعتدال پسندی۔ (ان میں پائی ہے، اپنائی نہیں)

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے

- ناخون تراش لیا کیجئے ورنہ ناک میں انگلی ڈالتے ہوئے نکسیر کا خطرہ بڑھ جاتا ہے۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں

سائبر سکیورٹی ایک ضروری شئے ہے اس کا خاص خیال رکھئے۔ کبھی اس موضوع پر بلاگ لکھ سکا تو اسے ضرور پڑھئے گا۔
جوائنٹ فیملی کے موضوع پر آپ سے بھی زیادہ جارحانہ خیالات کا حامل ہوں۔ اگر چہ جوائنٹ فیملی کا ہی فرد ہوں۔ اس موضوع پر گفتگو پھر کبھی۔
تاخیر اور مختصر جوابات کے لئے معذرت خواہ ہوں۔ ممکن ہے کبھی تفصیلی جواب بھی تحریر کر سکوں۔ ابھی تو کچھ بند ذہن میں تیر رہے ہیں جن کی تک بندی کا سوچ رہا ہوں پر وقت کی قلت شائد اس کی اجازت نہ دے۔

والسلام!
 
سارہ خان

محفلین
سعود بھیا ۔۔۔ خلاف توقع آپ کے تاثرات دیکھ کر خوشگوار حیرت ہوئی ۔۔:) مختصراً ہی سہی یہی بہت ہے کہ آپ نے لکھا۔۔۔ اس کے لئے شکریہ بالکل نہیں ۔۔۔:tounge:

آپ کے بلاگ لکھنے کا انتظار رہے گا ۔۔۔

اور یہ کیا آپ ناک کے بعد ناخن کے بھی پیچھے پڑ گئے اب ۔۔۔:rolleyes::roll: مجھے کوئی خطرہ نہیں ایسے کام آپ کو ہی مبارک ۔۔۔:tounge:

:cat:
 
عمر سیف

محفلین
لو چھٹی تو نہیں کر سکا پر رات کے اس پہر آنکھ کھلی تو لائیٹ موجود تھی سوچا جواب دے ہی آؤں ۔۔ اب تو کوئی گلہ نہیں ہونا چاہئے ۔۔

1۔میرا سارہ کے بارے میں پہلا تاثر کیا تھا۔کیا اب بھی میری رائے وہی ہے یا اب رائے بدل چکی ہے ۔(یعنی اب تک ویسا ہی پایا یا اب میرے خیالات بدل چکے ہیں)
جواب :
پہلا تاثر کچھ بھی نہیں تھا اور رائے وہی ہے جو پہلے تھی ۔۔

2۔پہلی دفعہ سارہ سے جان پہچان/بات چیت کب اور کیسے ہوئی( سیکشن اور تھریڈ یاد ہو تو اسکا حوالہ بھی دے سکتے ہیں)
جواب :
نیٹ پر ہی کسی اور جگہ ۔۔ اور 3 سال ہوگئے نا سارہ ؟؟ یاں زیادہ‌؟؟

3سارہ کی کونسی عادت مجھے بہت پسند ہے ۔(انکی وہ عادت جو میری پسندیدہ ہے)
جواب:
یہی چیز پاس ہو اسی میں خوش رہو ۔۔

4۔ سارہ سے ابتک کیا سبق سیکھا
جواب:
یہی کہ دوست چاہئے ڈیٹ اور لیچڑ قسم کا انسان ہو اس سے دوستی رکھو ۔۔

5۔ سارہ کو میرا کوئی پیغام ، سوال ،مشورہ/ رائے
جواب:
رائے یہی کہ کنجوسی نہ کیا کرو اتنے پیسوں کا کیا اچار ڈالنا ہے ؟؟ اور دوسرا پیغام کہ اب کچھ ٹھیک ہے ۔۔ آج گیا تھا میں اس کی طرف۔۔۔

6)اور کچھ خاص جو آپ کہنا چاہیں
جواب:
نا جی نا ۔۔خاص خوص کچھ نہیں کہنا
 
Top