الشيخ منصور بن زايد آل نھيان کی پُرشکوہ کشتی

وجی

لائبریرین
ابو کاشان صاحب یہ شیخ زید بن سلطان آل نھیان کے صاحبزادے ہیں جو کہ شیخہ فاطمہ کے بطن سے ہوئے ہیں کچھ صحیح سے معلوم نہیں لیکن یہی سنا ہے کہ شیخ کے 19 بیٹے تھے اور بیٹیوں کی تعداد معلوم نہیں اب ان صاحب کا کونسا نمبر ہے یہ بتانا مشکل ہے
ویکی پیڈیا کے مطابق یہ صاحب اب مانچسٹر سٹی فٹبال کلب کے سب سے زیادہ شیعر رکھنے والے ہیں تو انکے پاس تو ظاہر ہے اسی کشیاں ہونگی
منصور بن زید آل نھیان
 

محمد وارث

لائبریرین
اللہ تعالٰی ہم سب کو افراط و تفریط و اسراف و بخل سے بچائیں، اس دنیا میں بہت غربت ہے کاش یہ دولت فاقوں سے مرتے ہوئے بچوں کی جان بچا سکے!

بھوک پھیلی ہے چار سُو یا رب
کھیت میں کنزِ بے بہا کیا ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
اسی واسطے تو جوتے بھی کھا رہے ہیں۔ عربوں کو کوئی سمجھتا ہی کیا ہے۔ کچھ بھی چمکتا دکھا کر بیچ دیجئے کہ شیخ صاحب ایسا نہیں ملنے کا دنیا میں ایک آپ ہی تو ہیں۔
ہم عجمیوں کو تو بھاڑ میں جھونکئے یہی سرمایہ عربوں نے صرف اپنا عرب عسکری لشکر کھڑا کرنے پر لگایا ہوتا، کرنسی مشترک کی ہوتی تو یورپین یونین بھی ان کے بعد گنی جاتی۔
لیکن حواس خمسہ میں قید یہ ارواح بے منزل کہاں اٹھ کر کچھ سوچنے کے قابل ہیں۔
ان سے تو اچھے ہم ہی ہیں، ایک کو پھانسی پر چڑھوا لی دوسرے کو زندہ درگور کیے ہوئے ہیں، روکھا سوکھا کھا لیا لیکن ایٹم بم اور میزائل تو تیار کر لیے خواہ کسی کام کے نہ ہوں۔
تاہم ان بموں اور میزائلوں کے پیچھے ہمارا فلسفہ دفاع خاصہ عجیب و غریب ہے جس کے متعلق میرے خیالات بھی خاصے متنازعہ ہیں سو ایک عوامی فورم پر ان کا اظہار مناسب نہیں۔
 

محسن حجازی

محفلین
بچو جی دنیا اور آخرت کے معاملات فقط دعاؤں سے نہیں نکلا کرتے۔۔۔ اب ہم تم کو کیا بتائیں کہ تہمارے کھیلنے کھانے کے دن ہیں :grin:
 

محسن حجازی

محفلین
قصہ مختصر اس کشتی کی قیمت میں ایک اچھی یونیورسٹی وجود میں آ سکتی تھی جہاں سے کچھ تو نکلتا۔ ایک ریسرچ فیسیلٹی بن سکتی تھی۔ میں صرف عربوں کو ہی یہ تھوڑا ہی کہتا ہوں، امریکیوں کے بارے میں بھی میری یہی رائے ہے کہ تین ٹریلین ڈالر بارود میں جھونکنے کی بجائے اپنی ہی یونیورسٹیوں میں جھونک دیتے تو تمام انسانیت کا بھلا ہوتا۔
یاد رہے کہ دنیا کی کل دولت کا اندازہ 33 ٹریلین ڈالر لگایا جاتا ہے۔
ان بد بختوں نے اس روئے ارضی کی دس فیصد دولت محض ناحق خون بہانے میں ضائع کر دی۔۔۔
 

محمد وارث

لائبریرین
دنیا کے کل اثاثوں کے متعلق ایک دلچسپ رپورٹ پر تبصرہ ملاحظہ کریں:

http://www.guardian.co.uk/money/2006/dec/06/business.internationalnews

- دنیا کے کل اثاثوں کا (نا مکمل) تعین 2006 میں 125 ٹریلین ڈالر کیا گیا۔
- دنیا کے صرف 1 فیصد لوگوں کے پاس کل دنیا کے 40 فیصد اثاثے ہیں۔
- پوری دنیا کے 50 فیصد بالغ افراد کے پاس دنیا کے صرف 1 فیصد اثاثے ہیں۔

کوئی حد ہے اس تفاوت کی!
 
Top