تم نے دل کی بات کہہ دی چلو آج یہ اچھا ہوا۔۔۔۔

محسن حجازی

محفلین
[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=ny4-lYgs2xE[/youtube]

تم نے دل کی بات کہہ دی آج یہ اچھا ہوا
ہم تمہیں اپنا سمجھتے تھے بڑا دھوکہ ہوا

جب بھی ہم نے کچھ کہا اس کا اثر الٹا ہوا
آپ شاید بھولتے ہیں بارہا ایسا ہوا

آپ کی آنکھوں میں یہ آنسو کہاں سے آگئے
ہم تو دیوانے ہیں لیکن آپ کو یہ کیا ہوا

اب کسی سے کیا کہیں اقبال اپنی داستاں
بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا
 
محسن حجازی

محفلین
ارے ہم تو صبح سے یہی غزل گھسا رہے ہیں کیا بات ہے جانے کہاں سے موقعے کی مناسبت سے ہاتھ لگ گئی! :grin:
اب پھر کہیں گے کہ دفتری اوقات۔۔۔۔۔۔۔ :grin: :grin: :grin:
کیا کریں جی یہ غزل ہی ایسی گائی ہے کہ کیا بات ہے۔۔۔ کیا ہی بات ہے!

اب اس بچے کو ہی دیکھئے:

[youtube]http://www.youtube.com/watch?v=5SuAMczGnUM[/youtube]
 
سارہ خان

محفلین
دفتری اوقات میں گانے یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے ۔۔۔:rolleyes:

یہ بچہ ہے تو بڑا کس کو کہیں گے ۔۔:think:

غزل اچھی ہے پر بہت سلو ہے ۔۔
 
محسن حجازی

محفلین
دفتری اوقات میں گانے یعنی ایک ٹکٹ میں دو مزے ۔۔۔:rolleyes:

یہ بچہ ہے تو بڑا کس کو کہیں گے ۔۔:think:

غزل اچھی ہے پر بہت سلو ہے ۔۔

اعتراضات۔۔۔۔ :eek:

خاتون غزل تو سلو ہی ہوتی ہے اب بھلا ڈھول کے ساتھ بھی کبھی غزل دیکھی کیا؟ :grin:
گویا آپ کا مطلب ہے کہ غزل کچھ اس طرح کی ہو:

تم بچھڑ گئے
او آہا جی آہا۔۔۔
تم ہم سے بچھڑ گئے۔۔۔۔
اوہ واہ جی واہ! بلے بلے!
آہا!

:grin: :grin: :grin:

اب غزل تو مزہ ہی ذرا سوگواریت کے ساتھ سننے کا مزہ ہے وہ کیا ہے ناصر نے کہا تھا کہ تلخی حیات پی جا ناصر کہ غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے۔۔۔ یا اسی طرح سے کچھ۔ :rolleyes:

ابھی تو ہم کو ملائکہ خاتون کے اعتراضات کا جواب بھی دینا ہوگا کہ اس غزل سے شاید ان کو نیند طاری ہو جائے یا کھانسی کا دورہ پڑ جائے کیا عجب چھینکیں شروع ہو جائيں۔۔۔۔ :blush:
 
سارہ خان

محفلین
ہاہاہا ۔۔ کیا ہی اچھا ہوتا کہ غزل میں کچھ دھوم دھڑکا ہوتا ۔۔:grin:

اللہ کا شکر ہے ایسی سوگواریت نہیں ہم پہ آئی ابھی ۔۔ آپ کو ہی مبارک ہو ۔۔:tounge:

ملائکہ کا کوئی قصور نہیں کورس کی کتابیں پڑھ پڑھ کر ویسے ہی دماغ خشک ہوگا تو ایسی غزلوں کے سائیڈ افیکٹس تو ہونگے ہی نہ ۔۔ :grin: اپنی عمر کی غزلیں بچوں کو سنائیں گے تو ایسا تو ہوگا ہی ۔۔۔;)
 
محسن حجازی

محفلین
آج کے دن بھی اتنے بجھے بجھے گیت سن رھے ہیں قبلہ۔۔۔۔۔۔۔

حضور بجھے بجھے کہاں؟ ہم تو بجھا بجھا کر سن رہے ہیں! :grin:
یہاں تشریف لائے، ہمیں اچھا لگا! نوازش! :hatoff:

یہ اصل میں درپردہ تو ہم مشرف سے ہی مخاطب ہیں کہ دیکھو میاں تم نے دل کی بات کہہ دی یہ اچھا ہوا ہم تو تم کو اپنا سمجھتے تھے یہ تو دھوکہ ہوا جو تم مستعفی ہو گئے پھر ہم نے جو بھی کہا اس کا اثر آپ نے آٹھ سالوں میں الٹا لیا اب آپ کو یاد نہیں آتا کہ بارہا ایسا ہوا اور یہ تقریر کے آخری میں آنسو کہاں سے آگئے ہم تو دیوانے تھے یہ تم کو کیا ہوا اب کسی سے کیا کہیں اپنی داستاں بس خدا کا شکر ہے جو بھی ہوا اچھا ہوا وغیرہ وغیرہ! :grin:

دیکھئے کیسے غزل تمام ایک طویل جملے میں سمیٹ دی :cool:

ویسے حسن بھائی۔۔۔ کل تین اشعار سرزد ہوئے دو یاد آ رہے ہیں:

غزل کہیں حمد یا مرثیہ کہیں
اک اکیلے ہم دوستو کیا کیا کہیں
جابر سلطان تو گزر گیا کل شب
اب کسے کلمہ حق برملا کہیں

بس ٹھیک چوبیس گھنٹے بعد موصوف مستعفی ہو گئے! :grin:
اصل میں ہم آمد کو لکھتے نہیں کہ عروض سے واقفیت نہیں، سو بے فائدہ ہے۔۔۔ اس واسطے یہ بھی ہم کو یاد نہ رہی آج جب ہم کو ہر طرف سے فون کال آنا شروع ہوئے تو ہمیں اپنے ہی یہ اشعار یاد آئے جو ٹھیک چوبیس گھنٹے پہلے سرزد ہوئے تھے اور ہم بھلا بھی چکے تھے! :rolleyes:
 
حسن علوی

محفلین
اعتراضات۔۔۔۔ :eek:

خاتون غزل تو سلو ہی ہوتی ہے اب بھلا ڈھول کے ساتھ بھی کبھی غزل دیکھی کیا؟ :grin:
گویا آپ کا مطلب ہے کہ غزل کچھ اس طرح کی ہو:

تم بچھڑ گئے
او آہا جی آہا۔۔۔
تم ہم سے بچھڑ گئے۔۔۔۔
اوہ واہ جی واہ! بلے بلے!
آہا!

:grin: :grin: :grin:

اب غزل تو مزہ ہی ذرا سوگواریت کے ساتھ سننے کا مزہ ہے وہ کیا ہے ناصر نے کہا تھا کہ تلخی حیات پی جا ناصر کہ غم کو سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ہے۔۔۔ یا اسی طرح سے کچھ۔ :rolleyes:

ابھی تو ہم کو ملائکہ خاتون کے اعتراضات کا جواب بھی دینا ہوگا کہ اس غزل سے شاید ان کو نیند طاری ہو جائے یا کھانسی کا دورہ پڑ جائے کیا عجب چھینکیں شروع ہو جائيں۔۔۔۔ :blush:

کُلّی طور پر متفق حضور۔ غزل کے لغوی معنی پڑھے تھے میں نے کہیں شاید اس سے مراد ہی 'ایک ہرن کے رونے کی آواز' ھے۔ تو بجا طور پر اب ایک ہرن خوشی سے جھومتا ہوا تو نہیں روئے گا۔
اور رہی بات ناصر کے شعر کی تو وہ کچھ اس طرح سے ھے کہ:

پی جا ایّام کی تلخی کو بھی ہنس کر ناصر
غم کے سہنے میں بھی قدرت نے مزہ رکھا ھے
 
حسن علوی

محفلین
اشعار اچھے کہے آپ نے ویسے محترم کوشش کیا کیجیئے کہ آپ کو 'آمد' کم ہی ہو۔ ظاہر ہوا کہ آپکی آمد کسی کی روانگی کا باعث ہوئی۔ اب اگر مستقبل میں ایسی آمدورفت جاری رہی تو بہت سے صاحب اپنی راہ لیتے نظر آئیں شاید۔
 
ملائکہ

محفلین
چونکہ میرے اعتراضات کی شدید کمی ہے اس غزل میں تو میں بالکل پیش کئے دیتی ہوں کہ ابھی نہ تو نیند طاری ہوئی اور نہ ہی کھانسی کا دورہ پڑا البتہ پہلے ہنسی آئی اور پھر رونہ پھر سوچا کہ جن لوگوں سے بدلہ لینا ہو انھیں یہ غزل پوری سنائی جائے:blush::blush:

:laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh::laugh:
 
زھرا علوی

:):):):):):):):):):)
 
خاتون اس میں ہم آپ سے قدرے متفق ہیں، کل ہمیں ایک صاحب نے رابطہ کیا کہنے لگے آپ کے تخیل کا بہت پرستار ہوں (ہائیں؟ :eek: ) سات سال قبل ملا تھا آپ نے ایک غزل بھی سنوائی تھی تفصیلات اس اجمال کی پھر کبھی سہی، تاہم پکڑائی وہ ہم کو نہ دیتے تھے کہ آخر ہیں کون؟ :confused:
ہم نے کہا آپ کی ایسی کی تیسی! یہ اسی غز ل کا لنک بھیج دیا کہ لیجئے بھگتئے! :grin:
I mean you asked for it!!! :grin:
تاہم یہ تسلی ہم نہ کر سکے کہ انہوں نے غزل ہی بیچ میں چھوڑ دی یا خاصے سخت جان واقع ہوئے ہیں کہ کافی دیر تک بعد ازاں بھی گفت و شنید ہوتی رہی :grin:
ادھر ہمارے دفتر میں ہوا یہ کہ ایک جگہ مدعو تھے، جلدی ہم کو بہت تھی سو کمپیوٹر بندکیے بنا ہی نکل کھڑے ہوئے۔ اگلی صبح معلوم ہوا کہ دفتر کا عملہ ہمارے مقفل کمپیوٹر کے ہیڈفون لگا کر یہی غزل سنتا رہا :grin:
تاہم کوئی جانی نقصان نہیں ہوا :grin: :grin: :grin:

زہرا یہ انداز تبسم ہم کو پسند آیا تاہم یہ انداز شگفتہ آپی سے منسوب ہے۔ :)
 
زھرا علوی

محفلین
پسندیدگی کا شکریہ محسن ۔۔۔۔:)
اور بجا فرمایا یہ " انداز شگفتہ" شگفتہ آپی سے ہی منسوب ہے۔۔۔۔۔شائد انہی کی طرح اس مزیدار نوک جھونک سے ہم بھی لطف اندوز ہوئے۔۔۔۔:)
 
Top