نوری نستعلیق پراجیکٹس کا سٹیٹس!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے نوری نستعلیق پراجیکٹ بوجوہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ لیکن درپردہ میری اور محسن کی اس سلسلے میں بات ہوتی رہی ہے اور ہم اس پراجیکٹ کے سلسلے میں تجاویز کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔ جس مرحلے پر اس پراجیکٹ کا کام آ کر رکا ہے وہ ہے لک اپس جنریٹ کرنے کا۔ یہ کام توقع سے کچھ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے کیونکہ ttx لائبریری میں اس کے لیے براہ راست سپورٹ موجود نہیں ہے۔ لیکن محسن اپنی تحقیق جاری رکھے ہوئے ہیں۔ گزشتہ دنوں وہ بھی اپنی ملازمت کی اور ذاتی مصروفیات کے باعث اس سمت وقت نہیں دے پائے ہیں۔ میں اگلے ہفتے پاکستان کے سفر پر روانہ ہونے والا ہوں اور اسی لیے کچھ ہفتے تک اس پراجیکٹ پر کام کے لیے دستیاب نہیں ہوں گا۔ لیکن امید کرتا ہوں کہ میری واپسی تک محسن لک اپس جنریٹ کرنے اور کریکٹر بیسڈ فونٹ کو بطور فال بیک شامل کرنے کی گتھی سلجھا چکے ہوں گے۔ :)
والسلام
 

محسن حجازی

محفلین
تعطل بھی نہ کہئے بس کچھ رکاوٹیں آن پڑی ہیں جن کا حل بھی بس انشا اللہ آیا ہی چاہتاہے۔ درحقیقت کچھ کاموں کے لیے میرے لینکس باکس پر انٹرنیٹ کی ضرورت ہے جو کافی کوششوں کے باوجود لگ کے نہیں دے رہا لینڈ لائن بھی ڈیڈ پڑی ہے۔
اللہ ہمارا حامی و ناصر ہو۔
تاہم اس پر کام مکمل ہوجانے کے بعد محفل کچھ ایسی نظر آئے گی انشا اللہ!

mehfilnq5.png


اللہ رب العزت سے دعا ہے کہ اس کام کے سلسلے میں حائل تکنیکی و غیر تکنیکی مسائل کو آسان فرما دے۔ آمین ثم آمین۔

والسلام،
محسن حجازی
 

arifkarim

معطل
محسن اور نبیل، آپ دونوں کی کاوش قابل تعریف ہے۔ خاکسار بھی کچھ ذاتی مصروفیت کی وجہ سے محفل پر نہیں آ پا رہا تھا۔۔۔۔ درحقیقت یہ پراجیکٹ ہماری ٹاپ پرائیررٹی ہونا چاہئے۔ محفل کے باقی پراجیکٹس تو ساتھ ساتھ چلتے رہیں گے۔۔۔۔
محسن بھائی: کیا یہ اسکرین شارٹ میں پاک نوری نستعلیق ہے؟
بہر حال اس میں بھی ابھی بہت بہتری کی ضرورت ہے۔ میں نے لگیچرز پر اعراب لگانے کا طریقہ ڈھونڈ لیا ہے۔ ضرورت پڑنے پر تفصیل سے بتلا دوں گا۔
وسلام
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، یہ پاک نوری نستعلیق ہی کا سکرین شاٹ لگ رہا ہے کیونکہ اس میں کچھ الفاظ نستعلیق نما میں لکھے نظر آ رہے ہیں۔
 

arifkarim

معطل
عارف، یہ پاک نوری نستعلیق ہی کا سکرین شاٹ لگ رہا ہے کیونکہ اس میں کچھ الفاظ نستعلیق نما میں لکھے نظر آ رہے ہیں۔

جی یہ پاک نوری نستعلیق ہی ہے۔ اس میں آپ دیکھ سکتے ہیں کہ الفاظ کے مابین فاصلہ بہت زیادہ ہے۔ دوم اعراب درست جگہ پر نہیں لگ رہے۔
اسی قسم کے مسائل کا ہمیں مستقبل میں سخت مقابلہ کرنا پڑے گا۔ :boxing:
 

arifkarim

معطل
السلام علیکم،
کچھ عرصے سے نوری نستعلیق پراجیکٹ بوجوہ تعطل کا شکار ہو گیا ہے۔ لیکن درپردہ میری اور محسن کی اس سلسلے میں بات ہوتی رہی ہے اور ہم اس پراجیکٹ کے سلسلے میں تجاویز کا تبادلہ کرتے رہے ہیں۔ جس مرحلے پر اس پراجیکٹ کا کام آ کر رکا ہے وہ ہے لک اپس جنریٹ کرنے کا۔ یہ کام توقع سے کچھ زیادہ پیچیدہ ثابت ہوا ہے کیونکہ Ttx لائبریری میں اس کے لیے براہ راست سپورٹ موجود نہیں ہے۔

نبیل؛ عماد نستعلیق کیلئے لک اپس کی جنریشن ورڈ میں ماکروز کے ذریعے کی گئی ہے۔ جو کہ فی الحال تک کوئی بڑا مسئلہ پیدا نہیں کر رہی۔ کیا اس سلسلہ میں ٹی ٹی ایکس لائبریری کا استعمال ضروری ہے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
ٹی ٹی ایکس کا استعمال لازمی نہیں ہے۔ اس کا متبادل یہ ہے کہ اوپن ٹائپ کمپائلر کے کمپیٹیبل لک اپ جنریٹ کر لیے جائیں۔ اگر ٹی ٹی ایکس سے کام نہ چلا تو یہی کرنا پڑے گا۔ ویسے کام رکنے کی وجہ تکنیکی مسائل سے زیادہ محسن کی اور میری مصروفیت رہی ہے۔ میں تو پاکستان جا رہا ہوں اور ایک مہینے تک شاید کمپیوٹر پر کام کرنے کا وقت نہیں ملے گا۔ اب یہ محسن پر منحصر ہے کہ وہ اتنی دیر میں لک اپس جنریٹ کرنے اور کریکٹر بیسڈ فونٹ شامل کرنے کا کام کر دیں تو کام مکمل ہو جائے گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
نوری نستعلیق قطعی تعطل کا شکار نہیں ہے، میں آج کل کافی مصروف ہوں کچھ میرے اوزار اکٹھے ہو کے نہیں دے رہے ہیں۔ ونڈوز پر اب میں کام کر نہیں پاتا تو بس یہ تھوڑے سے مسائل ہیں۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔
 

arifkarim

معطل
نوری نستعلیق قطعی تعطل کا شکار نہیں ہے، میں آج کل کافی مصروف ہوں کچھ میرے اوزار اکٹھے ہو کے نہیں دے رہے ہیں۔ ونڈوز پر اب میں کام کر نہیں پاتا تو بس یہ تھوڑے سے مسائل ہیں۔
پیوستہ رہ شجر سے امید بہار رکھ۔

ہم سب امید سے ہیں۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 

arifkarim

معطل
اس پراجیکٹ پر تقریبا ایک مہینے سے کوئی پراگریس نہیں‌ ہے،
اسی دوران میں محترم علوی امجد صاحب نے اپنے راعنا فانٹ میں تقریبا 17000 لگیچرز ڈال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ کام ایک آدمی بھی کر سکتا تھا :)
یہ کام جواد بھائی بھی اپنے امبر نستعلیق میں کوئی ایک‌ سال پہلے کر چکے ہیں، لیکن انکے فانٹ میں کچھ ایسے مسائل تھے جو کہ علوی نستعلیق میں موجود نہیں ہیں۔۔۔۔

علوی بھائی کے مطابق وہ انشاءاللہ جلد اپنے فانٹ کو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس ضمن میں میرا اس پراجیکٹ کے ماڈریٹرز سے سوال ہے کہ کیا اب اس پراجیکٹ کو جاری رکھنے کی ضرورت باقی ہے؟
ویسے اس پراجیکٹ کو اگر جاری رکھا جائے تو اس کے ذریعے سے ہم کافی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔ شکریہ
 

نبیل

تکنیکی معاون
یہ اہم سوال ہے۔ اس کا بہتر جواب تو محسن ہی دے سکیں‌گے۔ میں جرمنی واپس پہنچ کر ہی اس پراجیکٹ کے سٹیٹس کے بارے میں کوئی فیصلہ کروں گا۔
 

محسن حجازی

محفلین
اس پراجیکٹ پر تقریبا ایک مہینے سے کوئی پراگریس نہیں‌ ہے،
اسی دوران میں محترم علوی امجد صاحب نے اپنے راعنا فانٹ میں تقریبا 17000 لگیچرز ڈال کر یہ ثابت کر دیا ہے کہ یہ کام ایک آدمی بھی کر سکتا تھا :)
یہ کام جواد بھائی بھی اپنے امبر نستعلیق میں کوئی ایک‌ سال پہلے کر چکے ہیں، لیکن انکے فانٹ میں کچھ ایسے مسائل تھے جو کہ علوی نستعلیق میں موجود نہیں ہیں۔۔۔۔

علوی بھائی کے مطابق وہ انشاءاللہ جلد اپنے فانٹ کو ریلیز کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں، اس ضمن میں میرا اس پراجیکٹ کے ماڈریٹرز سے سوال ہے کہ کیا اب اس پراجیکٹ کو جاری رکھنے کی ضرورت باقی ہے؟
ویسے اس پراجیکٹ کو اگر جاری رکھا جائے تو اس کے ذریعے سے ہم کافی تجربہ حاصل کر سکتے ہیں۔۔۔۔ شکریہ

اس منصوبے کا کسی دوسرے منصوبے سے کوئی تعلق نہیں ہے، کسی اور کے کچھ کرنے یا نہ کرنے سے اس پر کوئی فرق نہیں پڑتا۔
اس منصوبے کے اصل مقاصد کیا ہیں، انہیں کس طرح آگے بڑھانا ہے، مجھے کہہ لینے دیجئے کہ آپ اس سے قطعی نابلدو بے بہرہ ہیں، میں نبیل بھائی سے اس منصوبے کے بارے میں فون پر، ای میلز پر، ذاتی پیغامات پر کئی بار گفتگو کر چکا ہوں، یہ کسی بھی دوسرے منصوبے سے مقاصد و طریق کار میں الگ اور علیحدہ ہے۔
اس منصوبے کے بارے میں حتمی رائے زنی سے پہلے اس منصوبے کے بارے میں اپنی علمیت اور آگاہی کو ضرور پیش نظر رکھیے۔
ہمیں تمام فونٹس کو ایک فونٹ میں خودکا رطریقہ سے یک جا کرنا تھا، اس میں ہمیں کامیابی ہوئی ہے
اس کے بعد ہم ترسیمہ جات کی ایک خاص خودکار ترتیب چاہ رہے تھے، ہمیں اس میں بھی کامیابی ہوئی ہے۔
اب اس سے آگے کا مرحلہ ہے لک اپس کا جس پر میں اور نبیل بھائی کچھ اٹکے ہیں۔
اس کے بعد ہم فال بیک رینڈرنگ پر کام کریں گے۔

تاہم چند غلط فہمیوں کا ازالہ کر لیجئے:
منصوبہ چلے گا یہ بند ہوگا، اس کا فیصلہ آپ کے ہاتھ میں نہیں ہے۔
دوم یہ منصوبہ کسی کے تجربے کے لیے نہیں، بلکہ کلی طورپر اردو کے اس مسئلے کو حل کرنے کے لیے ہے۔
سوم جن نستعلیق فونٹس کی بات آپ کر رہے ہیں، ان سے بھی سال پہلے میں ذاتی طور پر یہ کام خود کروا چکا ہوں لہذا آپ مجھے یہ مت بتائيے۔ اور میرے ذاتی استعمال میں نوری نستعلیق ہی ہے جس کا ایک منظرنامہ یہیں پر چسپاں کر چکا ہوں۔
چہارم، اگر ایک ہی آدمی کر سکتا ہے تو آپ بھی اپنے طور پر شروع کر لیجئے۔
پنجم، اوپن سورس کے کلچر، ادب آداب سے بھی واقفیت حاصل کیجئے۔

میرے کچھ ذاتی مسائل بھی ہیں جن کا میں یہاں سرعام ذکر مناسب نہیں سمجھتا، نبیل بھائی کو اشارۃ بتا چکا ہوں، مزید صراحت بھی کردوں گا۔

تاہم ایک بار پھر کہتا چلوں کہ اگر ناسا والے بھی نوری نستعلیق پر کام کرنے کا ارادہ رکھتے ہیں تب بھی یہ منصوبہ جاری رہے گا۔

امید ہے مجھے مزید صراحت پر مجبور نہیں کریں گے۔

والسلام،
محسن حجازی
 

arifkarim

معطل
محسن بھائی میری اس پوسٹ کا مقصد آپ کی دل آزاری نہیں تھا۔۔۔۔۔۔
کہنے کا مطلب صرف یہ تھا: اس پراجیکٹ‌ کے شروع میں نبیل بھائی نے کہا تھا کہ ہم یہ پراجیکٹ اس لئے شروع کر رہے ہیں کہ ایک اوپن ٹائپ نوری نستعلیق فانٹ سکریچ سے تشکیل دیا جائے اور اسے عوام الناس کیلئے ''مفت'' ریلیز کیا جائے۔۔۔ نیز جو کچھ ہم اس پراجیکٹ سے سیکھیں‌، اس تجربہ کومستقبل کے فانٹس پر استعمال کیا جائے گا۔۔۔۔۔۔ مجھے خوشی ہے کہ ہم سب نے ملکر اس پراجیکٹ کے بہت سارے مراحل کو بخوبی طے کیا۔۔۔۔ اب چونکہ یہاں کافی لمبے عرصہ سے کوئی پوسٹ نہیں‌ ہوئی ، اس لئے میں نے خیال کیا کہ شاید ممبران کی اس میں دلچسپی ختم ہو گئی ہے۔۔۔۔
آپ براہ کرم اس پراجیکٹ کے موجودہ مرحلے کے بارے میں وقفہ وقفہ سے پوسٹ کرتے رہا کریں کہ کتنی کامیابی حاصل ہوئی۔ ہم آپ کی مجبوریوں کو سمجھتے ہیں۔۔۔۔۔۔ اگر آپ کو میری پوسٹ سے کوئی تکلیف پہنچی ہو تو میں معزرت خواہ ہوں۔۔۔۔۔
وسلام
 
Top