! لک اپس کیلئے پروگرام کی ضرورت !

arifkarim

معطل
میری آج محسن بھائی سے بات ہوئی تھی۔ آپ نے ابھی لک اپس کیلئے پروگرام لکھنا شروع نہیں کیا۔ میں‌ چاہتا ہوں کہ اس دھاگے پر لک اپس جنریٹ کرنے سے متعلق کچھ آئیڈیاز شیر کئے جائیں۔ ۔۔
جب ہم نے نوری نستعلیق فانٹ پراجیکٹ کا آغاز کیا تھا، اس وقت نبیل بھائی نے یہ خواہش ظاہر کی تھی کہ ہم لوگ اس پراجیکٹ سے جو کچھ سیکھیں، اسکا تجربہ ہمیں مستقبل کے پراجیکٹس میں‌ بھی کام آئے۔۔۔
اس سلسلہ میں‌ محسن بھائی سے درخواست ہے کہ لک اپس جنریشن اور کیریکٹر فانٹ فال بیک کا دائرہ صرف پاک نستعلیق تک نہ محدود کیا جائے، بلکہ کچھ ایسا طریقہ اختیار کیا جائے کہ ہم مستقبل میں نوری نستعلیق کے لگیچرز کو مزید، اور بہتر نستعلیق فانٹس میں‌ بھی امپلیمنٹ کر سکیں۔ پاک نستعلیق کا متبادل جوہر نستعلیق یا فجر نوری نستعلیق ہو سکتے ہیں۔
خیر یہ میری ذاتی رائے ہے۔ امید ہے نبیل اور محسن بھائی اس موضوع پر بہتر روشنی ڈالیں گے :)
اب ہم فانٹ مکمل کرنے کے 7 - 8 مرحلے پر ہیں۔۔۔ جو کہ آخری مرحلہ ہے۔:grin:
 
نبیل

تکنیکی معاون
بھائی چھری تلے دم تو لو۔۔ :rolleyes:
ہم واقعی اس طرح کا پراسیس تخلیق دینا چاہتے ہیں جس کے ذریعے مختلف کیریکٹر بیسڈ فونٹس کو بطور فال بیک فونٹ شامل کرکے ان کی سپیڈ کا تجزیہ کیا جا سکے۔ لیکن اس کا مرحلہ لک اپس جنریٹ کرنے کے بعد آئے گا۔ پہلے صرف نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کے لک اپس جنریٹ کیے جائیں گے اور اس سے اگلے مرحلے میں کیریکٹر بیسڈ فونٹ کو شامل کرنے کا انتظام کیا جائے گا جو غالباً سب سے پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔
 
:) شکر ہے ہم سب ایک ہی رائے رکھتے ہیں۔ ;)
 
محسن حجازی

محفلین
بھائی چھری تلے دم تو لو۔۔ :rolleyes:
ہم واقعی اس طرح کا پراسیس تخلیق دینا چاہتے ہیں جس کے ذریعے مختلف کیریکٹر بیسڈ فونٹس کو بطور فال بیک فونٹ شامل کرکے ان کی سپیڈ کا تجزیہ کیا جا سکے۔ لیکن اس کا مرحلہ لک اپس جنریٹ کرنے کے بعد آئے گا۔ پہلے صرف نوری نستعلیق کے ترسیمہ جات کے لک اپس جنریٹ کیے جائیں گے اور اس سے اگلے مرحلے میں کیریکٹر بیسڈ فونٹ کو شامل کرنے کا انتظام کیا جائے گا جو غالباً سب سے پیچیدہ مرحلہ ہوگا۔

زبردست!
آئندہ جس کسی کو بھی اس منصوبے کے مستقبل کی بابت جاننا ہو وہ اس مختصر بیان کو از سر نو پڑھ لے۔:cool:
 
arifkarim

معطل
زبردست!
آئندہ جس کسی کو بھی اس منصوبے کے مستقبل کی بابت جاننا ہو وہ اس مختصر بیان کو از سر نو پڑھ لے۔:cool:

شکریہ محسن بھائی۔ باقی ممبرز کی گائڈنس ضروری ہے، تا ہمیں پتا ہو کہ پراجیکٹ اب کن مراحل سے گزر رہا ہے / گزرے گا!
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے شاکر کا پروگرام نہیں دیکھا ہے۔ ہمارا آئیڈیا قدرے مختلف کام کرنے کا ہے۔ اب تک شاید کچھ پیشرفت ہو چکتی لیکن بدقسمتی سے محسن کی طبیعیت کچھ ناساز رہی ہے۔ :(
ہم اپنی منزل سے جتنا قریب ہیں، اتنا ہی اس سے دور بھی ہیں۔ ابھی تک ڈیٹا انٹری کی پڑتال مکمل نہیں ہوئی ہے۔ لک اپس جنریٹ کرنا زیادہ مشکل کام نہیں ہے۔ اصل چیلنج کریکٹر بیسڈ فونٹ کو بطور فال بیک شامل کرنا ہوگا۔ یہاں ہمیں دیکھنا ہوگا کہ اس کیریکٹر بیسڈ نستعلیق فونٹ کا استعمال کیا جائے جس کی اشکال نوری نستعلیق کے قریب ترین ہوں اور جس کی سپیڈ بھی تسلی بخش ہو۔
 
شکریہ نبیل، آپ شاکر کا پروگرام چیک کرلیں۔۔۔۔۔ لک اپس کو جنریٹ‌ کرنے کے بعد انکو فال بیک فانٹ میں خود کار طور پر شامل کرنا بھی ضروری ہے۔
دوسرا ڈیٹا انٹری کی پڑتال میں‌ زیادہ وقت نہیں لگتا۔ میں نے صرف چند روز ہی میں 40 فائلز کی پڑتال کی تھی۔ ۔۔۔
باقی کیریکٹر فانٹ کے فال بیک کیلئے پاک نستعلیق پر تجربات کئے جا سکتے ہیں۔۔۔ اگر اس میں‌ کامیابی نہیں ہوتی تو پھر ترتیب وار، فجر نوری نستعلیق اور جوہر نستعلیق کو دیکھتے ہیں۔ :)
 
نبیل

تکنیکی معاون
عارف، یہ پروگرام لکھنا زیادہ مشکل نہیں ہے اور ضرورت پڑنے پر میں یہ کام پائتھون میں کر لوں گا۔
 
Top