رپورٹ جنریشن کے لیے فونٹ لیب کا میکرو سیٹ اپ کرنا!

نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میں نے ایک اور پوسٹ میں ترسیمہ جات کی ری نیمنگ سے متعلقہ رپورٹس فراہم کر دی ہیں اور ان کے استعمال کے بارے میں بھی تفصیل عرض کی ہے۔ اس پوسٹ میں میں آپ کو فونٹ لیب کا میکرو سیٹ اپ کرنے کے بارے میں تفصیل فراہم کروں گا جس کے ذریعے آپ خود یہ رپورٹس جنریٹ کر سکیں گے۔ نوٹ کریں کہ یہ میکرو استعمال کرنے کے لیے آپ کے سسٹم پر پائتھون اور اس کا چیتا ٹیملیٹ انجن انسٹال ہونا ضروری ہے۔ اس کی تفصیل میں اس ربط پر فراہم کر چکا ہوں۔

فونٹ لیب کا میکرو انسٹال کرنے کے لیے اٹیچ کردہ flab_macro.zip فائل ڈاؤنلوڈ کریں اور اسے ان زپ کر لیں۔ اس میں دو فائلیں urduname.py اور genReport.py ملیں گی۔ urduname.py فائل کو پائتھون کے lib فولڈر میں کاپی کر دیں جبکہ genReport.py فائل کو فونٹ لیب کے Macros فولڈر میں کاپی کرنے کی ضرورت پیش آئےگی۔ ان فائلوں کو متعلقہ جگہوں پر کاپی کرنے کے بعد جب آپ فونٹ لیب سٹارٹ کریں گے تو آپ کو اس کی میکرو ٹول بار میں genReport بھی نظر آئے گا۔

attachment.php


لیکن اسے استعمال کرنے سے قبل genReport.py فائل میں BASEPATH ویرئیبل کو رپورٹس فولڈر کی پاتھ پر سیٹ کرنے کی ضرورت پیش آئے گی جیسا کہ ذیل کی تصویر میں دکھایا گیا ہے:

attachment.php


BASEPATH سیٹ کرنے کے بعد اس میکرو کو سیو کر لیں۔ اب آپ ان پیج کی کسی بھی فونٹ فائل کو کھول کر اس میکرو کو رن کریں گے تو رپورٹ فولڈر میں اس فونٹ کے ترسیمہ جات کی رپورٹ جنریٹ ہو جائے گی۔

attachment.php


آپ کو اس میکرو کو استعمال کرنے میں اگر کوئی مشکلات پیش آتی ہیں تو یہاں اس کے متعلق سوال کر سکتے ہیں۔

اپڈیٹ

رپورٹ ٹیمپلیٹ اپلوڈ کرنی رہ گئی تھی۔ اسے بھی اپلوڈ کر دیا گیا ہے۔ منسلک شدہ report_template.zp فائل کو ان زپ کرکے اس میں سے report.tpl فائل کو بھی رپورٹ فولڈر میں کاپی کر دیں۔ فونٹ لیب کے میکرو کو رن کرنے کے لیے اس ٹیمپلیٹ فائل کی ضرورت ہوگی۔
 

Attachments

  • flab_macro.zip
    1.1 KB · مناظر: 3
  • flabmacro1.gif
    flabmacro1.gif
    4.3 KB · مناظر: 30
  • flabmacro2.gif
    flabmacro2.gif
    10.1 KB · مناظر: 30
  • flabmacro3.gif
    flabmacro3.gif
    4.5 KB · مناظر: 30
  • report_template.zip
    3.3 KB · مناظر: 2

arifkarim

معطل
کیا یہ بہتر ہے کہ ہم نے جن فانٹس کی گلفس رینیمنگ کی ہے، انکی پڑتال بھی ہم ہی کر لیں۔ چونکہ ہم ان پر ایک بار کام کر چکے ہیں اسلئے ان کی پڑتال میں آسانی ہوگی۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، میں محسن کے ساتھ مزید ٹولز کی ڈیویلپمنٹ کرنا چاہ رہا ہوں، اس کے لیے اگر مجھے وقت مل جائے تو بہتر ہوگا۔ لیکن میری مدد کی ضرورت پڑی تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔
 

arifkarim

معطل
عارف، میں محسن کے ساتھ مزید ٹولز کی ڈیویلپمنٹ کرنا چاہ رہا ہوں، اس کے لیے اگر مجھے وقت مل جائے تو بہتر ہوگا۔ لیکن میری مدد کی ضرورت پڑی تو میں ضرور حاضر ہوں گا۔

پڑتال کرنا کوئی مشکل کام نہیں۔ مجھ سے جتنی فائلز ہوں‌ سکی، میں‌ کرلوں گا۔ اور ساتھ میں ہر فائل کی رپورٹ بھی جنریٹ‌ کر دوں۔ آپ اپنا دھیان پرگرامنگ پر ہی رکھیں :cool:
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، ایک ٹیمپلیٹ فائل مسنگ تھی۔ میں نے پہلی پوسٹ میں اسے بھی اپلوڈ کر دیا ہے اور اس کے بارے میں بھی لکھ دیا ہے۔
 

arifkarim

معطل
عارف، ایک ٹیمپلیٹ فائل مسنگ تھی۔ میں نے پہلی پوسٹ میں اسے بھی اپلوڈ کر دیا ہے اور اس کے بارے میں بھی لکھ دیا ہے۔

شکریہ نبیل: فائل جنریٹ‌ ہو گئی ہے۔
a152.gif

یہاں‌ دائیں طرف تمام فائلوں کے لنکس آرہے ہیں، جنکی وجہ سے گلفس چھپ گئے ہیں۔ اس مینیو کو کیسے دور کیا جائے؟
 

نبیل

تکنیکی معاون
عارف، تم انٹرنیٹ ایکسپلورر ہی استعمال کر لو تو بہتر ہوگا۔
 
Top