نوری نستعلیق کے لیے درکار پروگرام

محسن حجازی

محفلین
فی الوقت تو نوری نستعلیق کے لیے ڈیٹا انٹری چل رہی ہے لیکن بعد ازاں درج ذیل پروگرام درکار ہوں گے:

  1. ایک ایسا پروگرام جو تمام فائلوں کو یکجا کر دے۔
  2. ایک ایسا پروگرام جو گلائفس کو پہلے لمبائی، اور پھر حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دے۔
  3. ایک ایسا پروگرام جو لک اپس جنریٹ کر دے۔

انہیں Python میں لکھا جائے گا۔ یہ overview اس لیے دے رہا ہوں کہ اراکین کے ذہن میں آگے کا نقشہ واضح ہو جائے۔ براہ کرم اس دھاگے پر تبصرہ جات کو صرف ان پروگراموں کی بابت محدود رکھیئے۔

والسلام۔
محسن۔
 

arifkarim

معطل
محسن بھائی: پروگرامنگ کا نام سنتے ہیں میرے تو رونگٹے کھڑے ہو جاتے ہیں اور ٹانگیں کانپنے لگتی ہیں۔ یہ کام آپ اور نبیل بھائی جیسے ماہروں کا ہے :)

پہلے دو پروگرام بنانا شاید اتنا مشکل نہ ہو، لیکن ذرا تیسرے کے بارے میں واضح کریں کہ پیتھان میں لکھا گیا یہ پروگرام کیا ہزاروں گلفس کو فانٹ لیب میں ہینڈل کرے گا؟ کیونکہ فانٹ لیب تو 5-6 ہزار سے ذائد گلفس کو سپورٹ ہی نہیں کرتا؟! :(
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، ذرا یہ بتا دو کہ اس کے لیے پائتھون کا کونسا ورژن درکار ہے؟ تھوڑی سی ڈائریکشن بھی دے دو کہ فونٹ لیب کے ساتھ پائتھون کا ڈیویلپمنٹ انوائرنمنٹ کیسے سیٹ اپ کیا جاتا ہے؟ اور ذرا تفصیل سے بتانا بھائی۔تم عام طور پر ہدایات دے کر چلے جاتے ہو اور ہم سر کھجاتے رہتے ہیں۔ :(
 

محسن حجازی

محفلین
Python >=2.4
دیگر یہ کہ اسے فونٹ لیب کے ساتھ نہیں، علیحدہ سے استعمال کیا جائے گا کیونکہ ہمارے پاس فونٹ سٹوڈیو نہیں ہے۔
تاہم ہنوز دلی دور است۔
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی environment سیٹ کرنے کی ضرورت نہیں۔ اس کے لیے Python انسٹال کریں اور فونٹ لیب کے فولڈر میں macros کے فولڈر میں اپنا پروگرام رکھیں تو یہ آپ کو macros کے طور پر دستیاب ہوگا۔ میں جانتا ہوں کہ زیادہ اختصار ہو گیا۔ تفصیل یہ رہی:
http://www.fontlab.com/python

میں پاک نستعلیق کے لیے لکھے گئے پروگرام بطور نمونہ پیش کروں گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، تم دوسرے پروگرامز کے متعلق تو بات آگے بڑھا سکتے ہو۔ کچھ گائیڈ لائن فراہم کرو کہ اگلا سٹیپ کیا ہے۔
 

محسن حجازی

محفلین
اگر تو ڈیٹا انٹری مکمل ہو گئی ہے تو پھر ہمارا کام تمام فائلوں کو ایک فائل میں ضم کرنے والا پروگرام لکھنا ہے۔ مزید برآں ایسا پروگرام بھی جو انہیں پہلے لمبائی، اور پھر حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دے۔ ایک تو میری ہارڈ ڈسک ایسی اڑی ہے۔۔۔ کہ فونٹ سے متعلق تمام ٹولز ہاتھ سے گئے ہیں۔ سولنگی سے لینا پڑیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، تمام فائلوں کو ایک فائل میں ضم کیسے کیا جا سکتا ہے؟ اگر یہ معلوم ہو جائے تو میرے خیال میں سورٹنگ اتنا مشکل کام نہیں ہوگا۔ پلیز تھوڑا تفصیل سے بتاؤ تاکہ implementation کا کچھ کیا جا سکے۔ کیا معلوم کہ سولنگی کی ہارڈ ڈسک بھی اڑ گئی ہو۔ :(
 

محسن حجازی

محفلین
نبیل بھائی آپ نے جو یوسفی صاحب والی بات ڈی سوزا کے متعلق کتے کے منہ سے ہڈی نکالنے والی بات کی تھی، وہ پھر سے یاد آگئی :grin:
اصل میں ٹی ٹی ایف فونٹ میں اس وقت جو زبانی میں بتا سکتا ہوں، یہ ٹیبلز مرج کرنا پڑتے ہیں:
nameاس میں نام ہوتے ہیں جو ہم لوگوں نے ابھی ٹائپ کیے ہیں
glyph میں اشکال ہوتی ہیں۔
html ایچ ٹی ایم ایکس کا مطلب ہوری زینٹل میٹریکس یعنی کوئی گلائف کتنا چوڑا ہے، اپنے سے آگے والے سے کتنے فاصلے پررہے گا اور پیچھے والے سے کتنے پر۔
vtmx یہ بھی اسی قسم کی چیز ہے لیکن عمودی حوالے سے۔ مثلا لائن سپیسنگ یہاں سے کنٹرول ہوتی ہے۔

اب اگر چار فونٹ سے یہ ٹیبل لے کر کے ہر ٹیبل الگ الگ apeend کر دیا جائے تو وہ چار فونٹ بنیادی طور پر ایک فونٹ میں ڈھل جائیں گے۔ یہ ہو گا کیسے، اس کے لیے میں نے ٹی ٹی ایکس پر کچھ تجربات کیئے تھے Python میں پروگرامز لکھ کر۔ کیا یہ میں نے کہ ttx کیونکہ آپ کو low level رسائی دیتا ہے، میں نے وہاں سے ایک ٹیبل دوسرے پر چڑھایا تھا۔ لیکن اب دیانتداری کی بات ہے کہ مجھے خود بھی دیکھنا ہوگا کہ کیا یہ کام بھی کرے گا یا اس میں کوئی مسائل سامنے آئیں گے۔

امید ہے کہ کچھ نہ کچھ ہڈی نکل آئی ہوگی۔:grin: :grin:
نہیں اس کی ہارڈ ڈسک ہرگز نہیں اڑی، میں اس سے آج کل میں ہی ملا ہوں۔ میری ہارڈ ڈسک کے ساتھ مسئلہ یہ ہوا کہ میں اسے ایک گھٹیا SATA to USB Controller کے ذریعے استعمال کرتا رہا اور اس کی پارٹیشن ٹیبل کی ایسی کی تیسی پھر گئی۔ ویسے شکر ہے کہ مجھے تاخیر سے سہی لیکن ہوش توا آیا وگرنہ بالکل ہی مردہ بھی ہو سکتی تھی۔:(
 

نبیل

تکنیکی معاون
مجھے یہ سمجھ لگی ہے کہ 89 فائلوں میں‌ سے name, glyph, htmx اور vtmx ٹیبلز کو merge کرنا ہے۔ کیا محض 89 فائلوں کی ٹیبلز کو اوپر تلے append کرنے کے بعد سورٹنگ کرنے سے کام چل جائے گا؟

اگر مینول طریقہ کار اپنایا جائے تو پہلے ایک بیچ میں ttx کے ذریعے 89 ٹی ٹی ایف (جن میں چند utf فائلیں بھی ہیں) کو ttx فارمیٹ میں ایکسپورٹ کیا جائے گا اور اس کے بعد ایک پروگرام ان ایکسپورٹ شدہ فائلوں میں سے مطلوبہ ٹیبلز علیحدہ کرکے انہیں ایک اور فائل میں اکٹھا کر لے گا۔ یہ کام کاپی پیسٹ کے ذریعے بھی ممکن ہے، لیکن شاید ٹھیک نہیں رہے گا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
اگر تو ڈیٹا انٹری مکمل ہو گئی ہے تو پھر ہمارا کام تمام فائلوں کو ایک فائل میں ضم کرنے والا پروگرام لکھنا ہے۔ مزید برآں ایسا پروگرام بھی جو انہیں پہلے لمبائی، اور پھر حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دے۔ ایک تو میری ہارڈ ڈسک ایسی اڑی ہے۔۔۔ کہ فونٹ سے متعلق تمام ٹولز ہاتھ سے گئے ہیں۔ سولنگی سے لینا پڑیں گے۔
محسن کیا گلفس کے انگریزی ناموں کے اعتبار سے ترتیب دینا ہے یا پھر اردو حروف تہجی کے اعتبار سے ترتیب دینا ہے؟
 

محسن حجازی

محفلین
اردو حروف تہجی کے اعتبار سے۔
ٹی ٹی ایکس سے ایکسپورٹ کی ضرورت نہیں ہے۔
اصل میں name ٹیبل میں ترتیب وار یہ نام لکھے ہوتے ہیں اور اس کے آگے انڈیکس نمبر ہوتا ہے کہ اس نام کا گلائف، گلائف ٹیبل میں کونسی جگہ پر پرا ہوا ہے۔ ہم پہلے name ٹیبل کو ترتیب دیں گے، اور نئی ترتیب کے مطابق، glyph ٹیبل کو ترتیب دے دیں گے۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
محسن، بھائی اگر ٹی ٹی ایکس سے ایکسپورٹ نہیں کرنا تو پھر کیا براہ راست فونٹ فائل سے ڈیٹا پڑھنا ہے؟
اردو سورٹنگ کا مسئلہ الگ ہے۔ اسے بھی حل کرنے کی ضرورت پڑے گی۔
 

محسن حجازی

محفلین
بالکل۔
ٹی ٹی ایکس میں فونٹ کا آبجیکٹ بنے گا، وہاں اس پر تمام methods دستیاب ہوں گے اس قسم کے۔ ہمیں ایکس ایم یل سے کچھ نہیں لینا دینا۔
 

نبیل

تکنیکی معاون
پہلے میں نے اس تھریڈ سے پیغامات دوسرے تھریڈ میں منتقل کیے تھے، اب وہاں سے کچھ پیغامات واپس اس تھریڈ میں منتقل کر رہا ہوں۔ :(
ایک اور سوال یہ ہے کہ کیا آئندہ ttx فارمیٹ کے لیول پر ہی کام ہوگا؟ کیا اس طرح فونٹ کی ڈیویلپمنٹ sustainable رہے گی؟
 

arifkarim

معطل
میں کوشش کر رہا ہوں کہ کسی طرح نیا ایشیا فانٹ اسٹوڈیو مکمل مل جائے، اس میں ہم 65000 گلفس تک ہینڈل کر سکتے ہیں :)
 

نبیل

تکنیکی معاون
بالکل۔
ٹی ٹی ایکس میں فونٹ کا آبجیکٹ بنے گا، وہاں اس پر تمام methods دستیاب ہوں گے اس قسم کے۔ ہمیں ایکس ایم یل سے کچھ نہیں لینا دینا۔
اس کا مطلب یہ ہے کہ ہم ttx کے سورس کوڈ کو اپنے پروگرامز میں ری یوز کریں گے، ٹھیک؟
 
Top