ٹائپ فیس اور فونٹ میں فرق؟

قسیم حیدر

محفلین
ایک امتحان کی تیاری کے دوران معلوم ہوا کہ ٹائپوگرافی میں "ٹائپ فیس" اور "فونٹ" دو الگ الگ اصطلاحات ہیں۔ یہ بات کچھ سمجھ نہیں آئی۔ وکی پیڈیا پر دیکھا ہے لیکن واضح نہیں‌ ہوا۔ کوئی بھائی وضاحت کر دے تو ممنون ہوں گا۔
 
arifkarim

معطل
وکی پیڈیا پر یہ فرق لکھا ہے:
The current distinction between font and typeface is that a font designates a specific member of a type family such as roman, boldface, or italic type, while typeface designates a consistent visual appearance or style which can be a "family" or related set of fonts. For example, a given typeface such as Arial may include roman, bold, and italic fonts.​

لفظ فانٹ عموما ایک خاص فانٹ‌ فیملی میں‌ ایک خاص فانٹ کیلئے استعمال ہوتا ہے۔ جبکہ ٹائپ فیس ایک یا ایک سے زیادہ فانٹس کی ظاہری اشکال اور آوٹ لوک کا نام ہوتا ہے۔ مثال کے طور پر Arial ایک فونٹ ہے، جبکہ اسکے ٹائپ فیس میں roman, bold, اور italic ورژن شامل ہوتا ہے۔

ذیل کا سنیپ دیکھیے:
a132.gif

یہاں پیلے رنگ میں اصل فانٹ کا نام، اور سرخ رنگ میں اسی ٹائپ فیس کی مختلف اقسام۔

انپیج 3 میں بھی نوری نستعلیق کا ٹائپ فیس ریلیز ہوا تھا جس میں‌ اسکے نارمل اور بولڈ ورژنز تھے
 
الف نظامی

لائبریرین
اردو فونٹ کے لیے کیا بولڈ ، اٹالک اور انڈر لائن ٹائپ فیس کافی ہیں؟
کیا کشیدہ ٹائپ فیس بھی ہونا چاہیے؟
 
الف عین

لائبریرین
دل چسپ سوال کیا ہے نظامی نے۔ لیکن کیوں کہ کشیدہ یا تطویل خود ایک کیریکٹر ہی ہے، جو ٹائپ فیس تو کہا جا سکتا ہے لیکن فانٹ نہیں۔ لیکن کمپیوٹنگ کی رو سے یہ ٹائپ فیس بھی نہیں ہوگا کہ اس کی بنیاد ایک کیریکٹر پر ہے جو ضروری نہیں کہ اس فانٹ میں موجود بھی ہو۔ بہت سے اردو نسخ اور نستعلیق فانٹس ایسے ہیں جن میں یہ کیریکٹر شامل ہی نہیں۔ پھر بولڈ وغیرہ کی طرح کشیدہ ٹائپ فیس بنانا نا ممکن ہو گا۔
 
الف نظامی

لائبریرین
بنیادی طور پر کشیدہ کو کیریکٹر کے طور پر شامل کرنے سے تلاش ، تقابل اور کئی اردو کمپیوٹنگ مسائل کا سامنا کرنا پڑے گا۔
جبکہ ٹائپ فیس کے طور پر یہ مسلہ نہیں ہوگا۔ بولڈ ، اٹالک اور انڈر لائن بنیادی طور پر رومن متن کے لیے ہیں جو کہ اردو میں بھی چلتے ہیں جبکہ کشیدہ سٹائل خالصتا اردو ہے ۔
تصور کریں کہ ہم متن کو منتخب کریں اور کشیدہ کا بٹن دبائیں اور متن کشیدہ ہوچکا ہو۔
جہاں تک آپ نے کہا کہ کشیدہ فونٹ فیس بنانا ناممکن ہے، میرے خیال میں ایسا ممکن ہونا چاہیے۔
 
کشیدہ کا اپنا ایک الگ ٹائپ فیس بنانا غیر ضروری ہے، کیونکہ کشیدہ نستعلیقی خط میں ایک فنکشن کے طور پر استعمال ہوتا ہے۔ اگر آپ تمام حروف کو کشیدہ میں کریں گے تو سب کچھ غلط ملط ہو جائے گا۔ کیونکہ اردو اصول کے مطابق صرف بعض حروف کو ہی کشیدہ میں کیا جاسکتا ہے۔ سب کو نہیں!
 
عارف کریم ، صرف انہی حروف کو کشیدہ کیا جائے جو کشیدہ ہونے کے لائق ہوں۔
 
Top