کام کی تقسیم

arifkarim

معطل
یہ ایک اہم سوال ہے۔ ہمیں ایک ہی صوتی کی میپنگ پر متفق ہونا چاہیے۔ یہ موضوع میں علیحدہ تھریڈ میں شروع کروں گا۔ یہاں مختصر تفصیل پیش کر رہا ہوں۔

زبر= <
زیر= >
پیش= P
فتحاً (دو زبر) = M
کسراً (دو زیر)= F
تنوین (دو پیش) = L
کھڑی زبر = I
ہمزہ (حرف کے اوپر والی) = #

کچھ کی میپنگز آلٹ سٹیٹ میں ہیں جنہیں شفٹ سٹیٹ میں لانے کی ضرورت ہے۔

نبیل: میرے اور قادری بھائی کی ڈسکشن کے دوران یہ بات سامنے آئی تھی کہ وولٹ یا اوپن ٹائپ، مارکس یعنی اعراب کو لگیچرز سبسٹیٹوشن ٹیبل میں سپورٹ نہیں کرتا، اس لئے ہم نے اعراب والے گلفس میں اعراب نہیں ڈالے بلکہ محض حروف کی حد تک ٹائیپ کیا ہے۔ یہی طریقہ انپیج میں اپنایا گیا ہے اور پاک نوری نستعلیق میں بھی اعراب سمیت لگیچرز شامل کئے گئے ہیں۔ البتہ ہ ء کی کنجی جو کہ آلٹ جی آر پر ہے کو کسی شفٹ والی کنجی پر منتقل کر دیں، شکریہ
 
نبیل

تکنیکی معاون
شکریہ عارف۔
مجھے احساس ہوا ہے کہ میں فتحاً کو غلطی سے L پر میپ کرتا رہا ہوں۔ :(
اب وقت ملتے ہی تمام فائلوں میں اسے ڈھونڈھ کر ٹھیک کروں گا۔
مجھے یہاں خیال آ رہا ہے کہ ہمیں ایک ورژن کنٹرول سسٹم کا استعمال کرنا چاہیے تاکہ فائلوں اور ان پر تبدیلیوں کا ٹریک رکھنا ممکن ہو۔ اردو ویب پر سبورژن کی سپورٹ موجود ہے اور پراجیکٹس سائٹ کی صورت میں اس کا فرنٹ اینڈ بھی موجود ہے۔ میرے خیال میں اس پراجیکٹس کے لیے ایک پرائیویٹ پراجیکٹ‌ بنا دیا جانا چاہیے۔ اسے شروع میں استعمال کرنا دقت طلب لگ سکتا ہے لیکن بعد میں اس کا فائدہ ہی رہے گا۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
نبیل اور محسن!
میرا خیال ہے کہ ہمیں اعراب والے ترسیموں کو اعراب کے ساتھ ری نیم کرنے کی بجائے حروف کے ساتھ ری نیم کرنا چاہیے کیونکہ میرے خیال میں لک اپس کی جنرییشن میں مسائل ہو سکتے ہیں اور اگر ایسا کرنا بھی ہوا تو یہ بعد میں بھی ہو سکتا ہے فی الحال کام کو روانی سے جاری رہنا چاہیے اس سلسلہ میں واضح کردوں کہ اندیکسنگ کے بعد ان ترسیموں کو تلاش کرنا کوئی مشکل نہیں ہوگا

البتہ ایک بات میرے ذہن میں ابھی آئی ہے وہ یہ کہ
علی اور علٰی دونوں کو اگر ہم eli کے ساتھ ری نیم کریں گے تو تمام فونٹ فائلوں کو یکجا کرنے پر یہ ڈپلیکیٹ نام مسئلہ پیدا کر سکتے ہیں
اسلیے
اعراب والے ترسیموں کے آخر میں a کا اضافہ کر دینے سے ترسیموں کے ناموں کی انڈیکسنگ ﴿اشاریہ سازی﴾ میں آسانی ہوگی ایسا کرنے سے فائدہ یہ ہوگا کہ﴿علی اور علٰی﴾ ایک ہی مقام پر انڈیکس ہونگے ایسے تمام ترسیموں کو بعد میں آسانی کے ساتھ تلاش کر کے اگر ضروری ہوا تو ان میں اعراب شامل کیے جا سکیں گے
محسن اور نبیل آپ ضرور اپنی رائے دیں
 
ٹھیک ہے، میرے خیال میں ہم سب کو بھی اعراب والے لگیچرز میں اشارع سازی کیلئے آخر میں کوئی عدد مثلا 1 یا a دے دینا چاہئے۔ آپ سب کا کیا خیال ہے؟ اعداد استعمال کئے جائیں یا کوئی الفابیٹ؟
 
نبیل

تکنیکی معاون
السلام علیکم،
میرے خیال میں اس معاملے پر تو محسن ہی بہتر رائے دے سکیں گے۔
ابھی میں نے فورم کو دوبارہ اپگریڈ کیا ہے، اور اب میں سونے جا رہا ہوں۔ :)
باقی کام کل دیکھوں گا۔
 
محسن حجازی

محفلین
جی آج میں دفتر اسی کام کے لیے آیا ہوں گھر پر تو صبح سے بجلی نہیں اور شاید شام چار بجے تک آئے۔ :(
خالی a لگانا مناسب نہیں شاید sort میں مسئلہ ہو۔ بہتر ہوگا کہ _a کا استعمال کیا جائے۔ یعنی کوئی بھی سابقہ یا لاحقہ ایسا جس سے اعراب کی نشاندہی ہوتی ہو۔ اور اگر کیا اعراب ہیں، یہ بھی نشان زد کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔
 
arifkarim

معطل
جی آج میں دفتر اسی کام کے لیے آیا ہوں گھر پر تو صبح سے بجلی نہیں اور شاید شام چار بجے تک آئے۔ :(
خالی A لگانا مناسب نہیں شاید Sort میں مسئلہ ہو۔ بہتر ہوگا کہ _a کا استعمال کیا جائے۔ یعنی کوئی بھی سابقہ یا لاحقہ ایسا جس سے اعراب کی نشاندہی ہوتی ہو۔ اور اگر کیا اعراب ہیں، یہ بھی نشان زد کر دیا جائے تو اور بھی بہتر ہے۔

فی الحال قادری بھائی نے بھی عدد 1 کے استعمال کو قبول کیا ہے۔ یعنی ہم ہر وہ لگیچر جس میں اعراب ہو کہ آخر میں عدد 1 کا اضافہ کر دیتے ہیں۔ بعد میں سورٹنگ کے وقت انکا حل نکال لیا جائے گا۔۔۔۔۔۔۔۔۔۔
 
میں جو کام بھی کر رہا ہوں اس میں اعراب والے لگیچرز کے ہجے لکھنے کے بعد اس کے ساتھ آخر میں 1 کے عدد کا اضافہ کر رہا ہوں باقی لوگ بھی ایسا ہی کریں
شکریہ
 
arifkarim

معطل
میں جو کام بھی کر رہا ہوں اس میں اعراب والے لگیچرز کے ہجے لکھنے کے بعد اس کے ساتھ آخر میں 1 کے عدد کا اضافہ کر رہا ہوں باقی لوگ بھی ایسا ہی کریں
شکریہ

شکریہ قادری بھائی، نبیل بھائی؛ اسی سلسلہ میں ایک نیا تھریڈ شروع کرنے والے ہیں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
محسن ابھی آدھا کام بھی پورا نہیں ہوا ہے، :) صرف فائلوں کی ذمہ داری لی گئی ہے۔
میں نے غلطی سے فائل نمبر 21 سے 30 کی بجائے دوسری فائلوں پر کام شروع کر دیا تھا۔ پہلے میں ان فائلوں کو مکمل کرنے پر توجہ دیتا ہوں۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
نہیں اس میں جذباتیت کی کوئی بات نہیں ہے۔ فائلوں پر کام انشاءاللہ جلد ہی مکمل ہو جائے گا۔ تم ٹولز کی سائیڈ پر کام کرتے رہو۔
 
نبیل

تکنیکی معاون
میں نے Noorin21.ttf سے لے کے کر Noorin30.ttf کے سامنے 90 فیصد تکمیل لکھ دیا ہے۔ اس کے ساتھ ہی میں فائل نمبر 51 سے لے کر 60 اپنے ذمے لے رہا ہوں۔
 
شاکرالقادری

لائبریرین
میں نے فائل 61 سے 70 تک کا کام اپنے ذمہ لیا ہے
اور میں اپنی فائلوں کے سامنے 100 فیصد اس لیے لکھ رہا ہوں کہ ری نیمنگ کا کام مکمل ہے
البتہ پرٹال کے لیے آپ نے دیکھا ہوگا کہ میں نے جدول میں نظر ثانی کے کالم کا اضافہ کر دیا تھا
جو صاحبان پرٹال کا کام مکمل کر لیں ان کے کام کے آگے نظر ثانی کے کالم میں "مکمل" کا لفظ لکھ دیا جائے گا
میرے کام میں سستی کی وجہ یہ ہے کہ میں اپنا تیار کردہ کی بورڈ استعمال کرتا ہوں جبکہ ان فائلوں پر فونیٹک کی مدد سے کام کرنا پڑتا ہے جس کی وجہ سے کام دیر میں مکمل ہوتا ہے ۔۔۔ چلین اس بہانے فونیٹک کو بھی سیکھ لونگا:)
 
Top